8 جنوری 1926ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
89
وسیع ہے اتنی وسیع تو نہیں کہ جہاں تک نظر جاتی ہے مگر بہت وسیع ہے دور تک پھیلی ہوئی ہے
نمازی بھی بہت کثیر ہیں جن کو میں نے تین نصیحتیں کی ہیں۔پہلی تو میں بھول گیا ہوں
دوسری یہ کہ جماعت کے لوگوں کو چاہیے مرکزی کاموں میں زیادہ دلچسپی لیں اور تیسری یہ کہ
ہمارے لئے ضروری ہے کہ اپنی آئندہ نسلوں کی صحت کا خیال رکھیں اور نصیحت کرتے ہوئے
میں نے یہ الفاظ کے ہیں کہ ہماری آئندہ نسلوں کے لئے ہماری نسبت ہزار گنا زیادہ کام در پیش
ہے جس کے اٹھانے کے لئے ان کے کندھے اتنے ہی چوڑے ہونے چاہئیں۔یہ خواب ایک بہت بڑی بشارت بھی اپنے اندر رکھتی ہے اور وہ یہ کہ جب ہماری اگلی پود
کام کرنے کے قابل ہو گی تو اس وقت جماعت لاکھوں میں سے بڑھ کر کروڑوں تک پہنچ جائے گی
مگر اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جسمانی صحت کا بھی خاص طور پر خیال رکھنا چاہئے۔الفضل 15 -
دسمبر 1925ء صفحہ 5
8 جنوری 1926ء
155
فرمایا : میں آج صبح نماز کے بعد کچھ دیر کے لئے لیٹ گیا تو میں نے ایک عجیب نظارہ دیکھا اس
کے کئی حصے ہیں لیکن چونکہ میرے نزدیک بعض حصوں کا ایسا بین تعلق جماعت کے ساتھ نہیں
ہے اس لئے میں انہیں چھوڑتا ہوں اور صرف اس حصہ کو لیتا ہوں جس کا میرے نزدیک
جماعت کے ساتھ تعلق ہے اور جس میں جماعت کو اس کے فرائض کی طرف توجہ دلائی گئی ہے
اور جس میں جماعت اس کی آئندہ ترقیات کے متعلق بعض باتیں ہیں۔ایک لمبی خواب کے
دوران میں نے اپنے آپ کو ایک لمبے دالان میں دیکھا جو اتنا ہی لمبا تھا جتنے لمبے دالان بڑے
بڑے اسٹیشنوں مثلاً لا ہو ر امر تسر دہلی وغیرہ کے ہیں میں اس میں مل رہا تھا کہ میں نے دیکھا خان
صاحب منشی فرزند علی صاحب بھی وہاں آگئے ہیں جو میرے ملنے کو دیکھ کر اور میری حالت پر نظر
کر کے اور میرے بعض افکار سے متاثر ہو کر میرے ساتھ ملنے لگ گئے اور مجھ سے دریافت کیا
کہ آپ اس طرح کیوں مل رہے ہیں۔اس وقت جو خیالات اور افکار میرے قلب میں
موجزن تھے میں ان سے متاثر ہو کر جیسا کہ عام قاعدہ ہے کہ جب کوئی انسان نہایت ہی متاثر کر
دینے والے افکار اور جذبات پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے اور احساسات کو ابھارنے
90
والے خیالات کی ادھیڑ بن میں ہوتا ہے تو بسا اوقات وہ اپنی طاقت کا ایک حصہ جذبات کے دہانے
اور ان کے غبار بن کر آنکھوں کے رستہ ٹپک پڑنے کو روکنے کی کوشش میں صرف کرتا ہے لیکن
اگر کوئی اور شخص آکر اس سے بات چھیڑ دیتا ہے تو چونکہ اسے اپنی توجہ کا ایک حصہ اس شخص کی
طرف لگانا پڑتا ہے اس لئے اس کا اپنی طبیعت پر سے قابو جاتا رہتا ہے اور جونہی وہ اس کا جواب
دینے کی کوشش کرتا ہے اس کی آنکھوں سے آنسو ٹپک پڑتے ہیں۔اس وقت میں نے اپنی
حالت کو ایسا ہی پایا۔میں سمجھا اگر میں ان کے سوال کا جواب دینے لگا تو اس کے ساتھ ہی مجھے اس
وقت اپنے نفس پر جو قابو ہے وہ جاتا رہے گا اور جن جذبات کو میں نے روکا ہوا ہے وہ اہل پڑیں
گے اور آنکھوں سے آنسو ٹپک پڑیں گے۔یہ خیال کر کے میں نے ان کے سوال کا جواب دینے
سے قبل چاہا کہ میں اپنے جذبات کو اس قدر وبالوں اور ان پر اتنا قابو پالوں کہ بغیر آنسوؤں کے
ٹیکنے کے ان کو جواب دے سکوں۔میں اس کوشش میں تھا کہ میں نے دیکھا ایک تیسرا شخص
ہمارے درمیان آگیا اور اس نے بہت جلدی میری حالت کا اندازہ کر کے خان صاحب منشی
فرزند علی صاحب کے کان میں کہنا شروع کیا کہ ان کی آنکھوں میں نمی ہے۔مجھے اس شخص کی یہ
بات بہت بری معلوم ہوئی کیونکہ اس قسم کی حالت بھی ایک راز ہوتا ہے اور مجھے یہ گراں گزرا
کہ اس راز کو کیوں ظاہر کر دیا۔پھر میں نے خان صاحب منشی فرزند علی صاحب کو جواب دینا
شروع کیا میں نے انہیں کہا میرے افکار کا باعث یہ ہے کہ میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
و السلام کی ایک رؤیا دیکھی ہے۔اس وقت یوں معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی ایک پرانی رویا ہے جو ایک کاپی میں آج تک پوشیدہ تھی اور اس وقت میں نے دیکھی ہے میں
نے انہیں کہا کہ اس رویا کا میرے قلب پر اثر ہے۔جو نہی کہ میں یہ بات ان سے کہتا ہوں اور وہ
رو یا بیان کرتا ہوں اس رویا کے واقعات ظاہری طور پر آنکھوں کے سامنے سے اس طرح
گزرتے جاتے ہیں جس طرح سینما میں تصاویر حرکت کرتی ہیں بعینہ اسی طرح وہ سارا نظارہ جو
رویا میں بیان ہوا آنکھوں کے سامنے گزرتا ہے اور اگرچہ میں نے وہ رو یا کسی کاغذ یا کاپی پر لکھی
ہوئی دیکھی تھی لیکن جب میں اسے بیان کرتا ہوں تو بعینہ وہی نقشہ آنکھوں کے سامنے سے گذر
جاتا ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے رویا میں بیان کیا۔میں دیکھتا ہوں کچھ لوگ
ہیں جماعت کے جو گروہ در گروہ کھڑے ہیں۔چند یہاں ہیں چند وہاں ہیں۔چند پرے ہیں چند اس
91
سے پرے ہیں اور آپس میں متفرق باتوں میں مشغول ہیں۔کوئی کسی قسم کی باتوں میں لگا ہے اور
کوئی کسی قسم کی باتوں میں اتنے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس جگہ تشریف لے
آئے اور آپ ان لوگوں سے کہتے ہیں تم کن باتوں میں لگے ہو کیا چھوٹی چھوٹی باتوں میں مشغول
ہو۔کیسے چھوٹے چھوٹے اختلافات میں پڑے ہو۔تم نہیں دیکھتے دین کی کیا حالت ہے اور دین
کتنے بڑے خطرے میں ہے اس خطرہ کو دیکھتے ہوئے تم کس طرح ایسی باتوں میں مشغول ہو۔وہ
لوگ جو گروہ در گروہ کھڑے ہیں ان کا آپس میں کوئی اس قسم کا اختلاف نہیں معلوم ہو تا جس
طرح کا اختلاف مبائعین اور غیر مبائعین میں ہے بلکہ وہ سب مبالعین ہیں ان کو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام اس طرف متوجہ کرتے ہیں کہ تم کیسی چھوٹی چھوٹی باتوں میں جھگڑ رہے ہو
اور اختلاف کر رہے ہو کیا تمہیں دین کی حالت کا احساس نہیں کہ وہ کس قدر خطر ناک حالت میں
ہے۔یہ کہتے کہتے جس طرح کوئی گھبرا جاتا ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ان لوگوں کو
دھکے دے دے کر متوجہ کرتے اور فرماتے ہیں تم کن باتوں میں مشغول ہو کیا دیکھتے نہیں دین کی
کیا حالت ہے کیا اسی طرح اسلام ساری دنیا میں پھیلے گا اور اس طرح خدا کی تقدیر دنیا میں قائم
ہوگی۔اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی حالت یوں معلوم ہوتی ہے جیسے کسی
ایسی ماں کی حالت ہو جس کا بچہ بھوک اور پیاس سے تڑپ رہا ہو جیسے حضرت ہاجرہ کی اس وقت
کی کیفیت دل میں آسکتی ہے جبکہ انہیں ایک چھوٹے بچے کے ساتھ بے آب و گیاہ جنگل میں اکیلا
چھوڑ دیا گیا تھا اور جب بچہ پیاس کی وجہ سے تڑپنے لگا تھا بعینہ وہی کیفیت حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کی نظر آتی ہے۔آپ کبھی ادھر دوڑتے جاتے ہیں کبھی ادھر۔کبھی ایک جماعت
کو دھکے دے کر جگاتے ہیں کبھی دوسری کو۔کبھی تیسری کی طرف جاتے ہیں اور کبھی چوتھی کی
طرف کہ تم کن باتوں میں پڑے ہو دین کی حالت دیکھو۔آخر جیسے کوئی شخص تھک جاتا ہے آپ
یہ سوچتے ہوئے کہ اب میں کیا طریق اختیار کروں کہ یہ لوگ اشاعت اسلام کی طرف متوجہ
ہوں ایک طرف کھڑے ہو گئے۔اس وقت آپ پر یہ وحی نازل ہوئی وَسِعُ مَكَانَكَ اپنے
مکان کو وسیع کر کیونکہ اب لوگ جوق در جوق اس سلسلہ میں داخل ہوں گے اور گروہ در گروہ
تیرے پاس آئیں گے۔اس وقت میں سمجھتا ہوں یہ وہ نظارہ ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے اس زمانہ کے متعلق دیکھا اور جب میں یہ دیکھتا ہوں تو اپنے جذبات کو بہت روکتا
92
ہوں کہ ظاہر نہ ہوں مگر اس سارے نظارہ کا مجھ پر اس قدر اثر ہوتا ہے کہ آنکھوں سے آنسو
رواں ہو گئے اور آنسوؤں کا تار بندھ گیا۔میں کچھ بیان کر کے ٹھہر جاتا ہوں اور رقت سے آگے
نہیں بیان کر سکتا۔پھر خاں صاحب کہتے ہیں آگے۔اور پھر میں کچھ بیان کر کے رک جاتا ہوں۔اس وقت میں نے دیکھا ان کے قلب پر بھی اثر ہوا اور ان کی آنکھوں سے بھی آنسو رواں ہو
گئے اور ناک سے پانی بہنے لگا۔میں ان کو یہ نظارہ سناتا ہوں اور بتاتا ہوں دیکھو جب حضرت مسیح
موعود عليه الصلوۃ والسلام نے کوشش کی اور خاطر خواہ نتیجہ نہ دیکھا اور جب انسانی کوششیں کام
نہ کر سکیں تو خدا نے وعدہ دیا کہ وَسِعُ مَكَانَكَ ہم خود انتظام کریں گے کہ لوگ کثرت سے
تمہارے پاس آئیں اس لئے اپنے مکان کو وسیع کرو۔میری اس وقت رقت کی حالت تھی کہ
آنکھ کھل گئی۔اس کے متعلق میں نے سمجھا کہ اس رویا میں تین باتوں کی طرف توجہ دلائی گئی ہے اور ایک
نہایت لطیف پیرایہ میں یہ بتایا گیا ہے کہ جماعت میں اختلافات کیونکر پیدا ہوتے ہیں حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ فرمانا کہ تم چھوٹی چھوٹی باتوں میں پڑے ہو بڑی بات یعنی اسلام کی
طرف نہیں دیکھتے کہ اس کی کیا حالت ہے۔یہ اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ اختلافات تب ہی
پیدا ہوتے ہیں جب انسان یہ خیال کر لیتا ہے کہ اب میں امن میں ہو گیا ہوں ورنہ جب تک کسی
انسان کے سامنے کوئی بڑا مقصد ہو جسے اس نے حاصل کرنا ہو اور وہ اپنے اردگر و خطرات کو دیکھتا
ہو اس وقت آپس میں لڑائی جھگڑا پیدا نہیں کرتا۔چھوٹی چھوٹی باتوں پر اسی وقت لڑتا ہے جب وہ
سمجھتا ہے کہ اب میں امن میں ہوں اور اپنا کام کر چکا ہوں۔تو اس رویا میں تین باتیں بیان ہوئی
ہیں ایک یہ کہ ہمیں تبلیغ کی طرف خاص توجہ کرنی چاہئے۔دوم یہ کہ تبلیغ میں ہم اس وقت
کامیاب نہیں ہو سکتے جب تک تربیت نہ کریں۔سوم اپنے مقصد کو سامنے سے ہٹا دینا موجب
ہے ان اختلافات کا جو بعض دوستوں میں پیدا ہو جاتے ہیں۔یہ تین باتیں تو ہمارے متعلق ہیں
لیکن ایک چوتھی بات یہ بھی معلوم ہوتی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی درد
بھری دعائیں درجہ قبولیت کو پہنچ گئیں اور خدا تعالیٰ اپنے فضل سے ایسے سامان کرے گا کہ یہ
سلسلہ وسیع ہو گا اور نئے سرے سے اسی طرح توسیع مکان کی ضرورت پیش آئے گی جس طرح
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وقت میں پیش آئی تھی۔