جولائی 1933ء

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

105
وہ بیمار تو میری عدم موجودگی میں ہوئے تھے اس لئے وفات خواہ میری موجودگی میں ہوئی یہ رویا
پورا ہو گیا مگر رویا میں یہ تھا کہ میں پہاڑ پر نہیں ہوں بلکہ میدانی علاقہ میں ہوں اور وفات میری
غیر حاضری میں ہوئی ہے پھر جس دن سارہ بیگم کی وفات ہوئی تو میری زبان پر تھا
مرد قادیان یا مرده قادیانی
میں نے اس سے خیال کیا کہ مخالفین جو کہتے ہیں قادیان مردہ باد شاید اس سے یہ مراد ہو کہ کوئی
مخالف ہمارے خلاف کوئی کتاب لکھے گا یا لیکچر دے گا اور یہ خیال استنا غالب تھا کہ جب مجھے بیماری
کا تار پہنچا تو پھر بھی اس طرف میرا خیال نہیں گیا۔الفضل یکم جون 1933ء صفحہ 7
جون 1933ء
177
حضور نے حضرت سارہ بیگم صاحبہ مرحومہ کے لئے دعا کے سلسلہ میں چند اشعار دعائیہ و
اظہار حال لکھے۔اس ضمن میں فرمایا۔آخر میں جس احساس کا ذکر ہے اس کے متعلق اس نظم کے بعد ایک رؤیا دیکھی جس سے دل
کو ایک حد تک تسلی ہوئی۔گورو یا اس رنگ میں نہ تھی کہ اس سے لِيَطْمَئِنَّ قَلْبِی کا مفہوم
پورا ہوتا ہے لیکن پھر بھی دعا کی قبولیت کی ایک ظاہری نشانی ضرور تھی مگر میں رویا کے معاملہ کو
اپنے مضمون کے تتمہ کے لئے اٹھا رکھتا ہوں۔الفضل 9۔جولائی 1933ء صفحہ 2
178
جولائی 1933ء
فرمایا : میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ ایک کمرہ ہے جس کی بہت سی مشابہت اس گول کمرہ سے
ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دعوئی سے پہلے مہمانوں اور اپنے آرام کے
لئے بنوایا تھا۔ہم چھوٹے چھوٹے تھے جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس میں
مہمانوں کے ساتھ کھانا کھایا کرتے تھے اگر مجالس مسجد میں نہ فرماتے تو وہاں بیٹھتے تھے۔رویا میں
مجھ پر یہ اثر تو نہیں کہ یہ وہی گول کمرہ ہے مگر مشابہت اس سے ضرور ہے میں دیکھتا ہوں کہ میں
اس کے اندر ہوں وہاں ایک میز پڑی ہے۔ایک کرسی اس کے ایک طرف اور ایک دوسری
طرف ہے شاید کوئی تیسری بھی ہو مگر مجھے اس وقت خیال نہیں۔جو کرسی شمال کی طرف ہے اس

106
پر ایک ایسا شخص بیٹھا ہے جو میں سمجھتا ہوں کہ سلسلہ کا دشمن ہے دوسری پر میں سمجھتا ہوں کہ
میں بیٹھا تھا ہم سے ہٹ کر مشرق کی طرف کچھ لوگ اور بیٹھے ہیں جو ابتداء میں ہماری طرف
متوجہ نہیں تھے۔میز پر ایک چھوٹی سی شیشی یا گلاس جیسا عرب لوگ قہوہ نوشی کے لئے استعمال
کرتے ہیں اور ایک بوتل ہے جس میں میں سمجھتا ہوں کہ زہر ہے۔میں نے بوتل میں سے کچھ
قطرے گلاس میں ڈالے ہیں اور پانی یا کوئی اور پینے کی چیز حل کرنے کے لئے اس میں ملاتی ہے
گویا میں اسے پینا چاہتا ہوں۔رویا میں ہی مجھ پر یہ اثر ہے کہ یہ ایسا زہر ہے جو قاتل ہے اور جس
سے خود کشی کی جاتی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ دشمن سلسلہ بھی یہی سمجھتا ہے کہ میں خود کشی
کر رہا ہوں اور چاہتا ہوں کہ وہ یہی سمجھتا رہے لیکن میں بخوبی جانتا ہوں کہ پینے کے لئے میں نے
جو ڈالا ہے وہ اتنا ز ہر نہیں کہ ہلاک کر سکے بلکہ اتنی مقدار دوائی ہے ہاں مخالف یہی سمجھتا ہے کہ
یہ خود کشی کرنے لگا ہے۔اتنے میں میں نے مڑ کر دوسرے لوگوں کی طرف دیکھا اور پھر مڑا ہوں
کہ اس زہر کو پی لوں مگر خیال آیا کہ شاید اس مخالف نے میرے دوسری طرف متوجہ ہونے پر
اس میں زہر کی مقدار زیادہ کر دی ہو اور حیران ہوں کہ اب کیا کروں۔آخر میں فیصلہ کرتا ہوں
کہ اسے گرا دوں اور پھر مقررہ مقدار ڈال کر پیوں لیکن ساتھ ہی مجھے یہ بھی خیال ہے کہ یہ
مخالف جو سمجھتا ہے کہ میں خود کشی کرنے لگا ہوں اس پر ظاہر ہو جائے گا کہ یہ خود کشی نہیں کر
رہا۔اس پر خیال کرتا ہوں کہ اسے نہیں پھینکوں گا لیکن پھر خیال آتا ہے کہ ممکن ہے اس نے
اور زہر ملا دیا ہو اور پھر اسے پھینک دینے کا فیصلہ کرتاہوں مگر جب پھینکنے لگتا ہوں تو خیال آتا ہے
کہ یہ کہے گا کہ اگر واقعی خود کشی کرنے لگا تھا تو اور چند قطرے ملا دینے کی وجہ سے ڈر کیوں گیا۔یہ بات اس کے ارادہ کی اور زیادہ محمد ہوتی اور اس کے لئے آسانی پیدا کرتی اور واقعی جب میں
پھینکنے لگتا ہوں تو وہ یہی اعتراض کرتا ہے کہ اگر واقعی آپ خود کشی کرنے لگے تھے تو پھر اسے
پھینکنے کی کیا وجہ ہے مگر میں اسے گرا دیتا ہوں اور پھر اپنے ہاتھ میں بوتل لے کر اس میں سے اتنے
ہی قطرے ڈالتا ہوں جو میں سمجھتا ہوں، استانی خوراک ہے اور پھر گلاس کو بھی اور بوتل کو بھی
اپنے ہاتھ میں پکڑے رکھتا ہوں تاکہ میری نگاہ ادھر ادھر ہونے پر اس میں وہ پھر اضافہ نہ کر
دے۔جو لوگ پرے ہٹ کر بیٹھے ہیں ان میں سے بھی بعض اپنے دوست معلوم ہوتے ہیں ان
میں سے ایک کو دیتا ہوں کہ اس میں پانی یا عرق ڈال دو۔

آج 10 میں سے 10 باقی