جنوری 1935ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
112
وجہ سے نمی تک نہیں آئی تھی۔اس کے بعد یکدم حالت بدل گئی میں سمجھتا ہوں اس کشف کی
تعبیر یہ ہے کہ ہمارے قلوب کو اللہ تعالیٰ کسی اپنے پیارے بندے کی قربانی کو قبول کرتے ہوئے
ٹھنڈک پہنچائے گا۔ولی اللہ کا بھیجنا، غلام نبی کا لانا رشیدہ بیگم (جو میری بڑی بیوی کا نام ہے) کا
پکڑنا اور محمود کے ہاتھ میں دینا ایک عجیب پر معنی سلسلہ ہے جس کی تفصیل کا یہاں موقع نہیں۔قدرتی برف سے یہ مراد ہے کہ یہ سامان تسکین کے غیب سے پیدا ہوں گے اور اس کا نہ پچھلنا
جتاتا ہے کہ تسکین مستقل ہو گی اور عارضی نہ ہو گی۔الفضل 18۔نومبر 1934ء صفحہ 6
مجھو
189
24 یا 25 دسمبر 1934ء
فرمایا : 24 یا 25 دسمبر کی شب کو میں نے ایک رؤیا دیکھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ جلسہ کے ایام
میں مجھ پر حملہ کیا جائے گا اور بعض کہتے ہیں کہ موت انہی دنوں میں ہے۔میں نے دیکھا کہ ایک
فرشتہ ہے جس سے میں یہ بات پوچھتا ہوں اس نے کہا کہ میں نے تمہاری عمر کے متعلق لوح
محفوظ دیکھی ہے آگے مجھے اچھی طرح یاد نہیں رہا کہ اس نے کہا میں بتانا نہیں چاہتا یا بھول گیا
ہوں زیادہ تر یہی خیال ہے کہ اس نے کہا میں بتانا نہیں چاہتا لیکن جلسہ کی یا بعد کی دو تاریخیں ملا
کر اس نے کہا کہ ان دنوں میں یہ بات یقیناً نہیں ہو گی۔اس دن سے میں نے تو بے پرواہی
شروع کر دی اور اگرچہ دوست کئی ہدایتیں دیتے رہے کہ یوں کرنا چاہئے کوئی حرج نہیں۔الفضل 17۔جنوری 1935ء صفحہ 8
جنوری 1935ء
190
فرمایا : چند دن ہوئے میں نے ایک رویا دیکھا ہے جس کا مجھ پر اثر ہے اور اس سے مجھے خیال
آیا کہ جماعت کے دوستوں کو توجہ دلاؤں کہ وہ ہمیشہ اصل مقصود کو مد نظر رکھیں۔میں نے دیکھا
کہ ایک پہاڑی کی چوٹی ہے جس پر جماعت کے کچھ لوگ ہیں میری ایک بیوی اور بعض بچے بھی
ہیں۔وہاں جماعت کے سرکردہ لوگوں کی ایک جماعت ہے جو آپس میں کبڈی کھیلنے لگے ہیں جب
وہ کھیلنے لگے تو کسی نے مجھے کہا یا یو نہی علم ہوا کہ انہوں نے شرط یہ باندھی ہے کہ جو جیت جائے گا
خلافت کے متعلق اس کا خیال قائم کیا جائے گا۔میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ اس فقرہ کا مطلب یہ تھا
113
کہ جیتنے والے جسے پیش کریں گے وہ خلیفہ ہو گا یا یہ کہ اگر وہ کہیں گے کہ کوئی خلیفہ نہ ہو تو کوئی
بھی نہ ہو گا بہر حال جب میں نے یہ بات سنی تو میں ان لوگوں کی طرف گیا اور میں نے ان نشانوں
کو جو کہڈی کھیلتے کھیلتے بنائے جاتے ہیں مٹا دیا اور کہا کہ میری اجازت کے بغیر کون یہ طریق اختیار
کر سکتا ہے یہ بالکل ناجائز ہے اور میں اس کی اجازت نہیں دے سکتا۔اس پر کچھ لوگ مجھ سے
بحث کرنے لگے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اگر چہ اکثریت پہلے صرف ایک تلعب کے طور پر یہ
دیکھنا چاہتی تھی کہ کون جیتتا ہے اور خلیفہ کی تعیین کرتا ہے اور کم لوگ تھے کہ جو خلافت کے ہی
مخالف تھے مگر میرے دخل دینے پر جو لوگ پہلے خلافت کے موید تھے وہ بھی ان کے ساتھ شامل
ہو گئے۔گویا میرے روکنے کو انہوں نے اپنی ہتک سمجھا نتیجہ یہ ہوا کہ میرے ساتھ صرف تین
چار آدمی رہ گئے اور دوسری طرف ڈیڑھ دو سو۔اس وقت میں یہ سمجھتا ہوں کہ گویا احمدیوں کی
حکومت ہے اور میں اپنے ساتھیوں سے کہتا ہوں کہ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس سے خون ریزی
کے ڈر سے بھی میں پیچھے قدم نہیں ہٹا سکتا اس لئے آؤ ہم ان پر حملہ کرتے ہیں دو مخلصین
میرے ساتھ شامل ہوئے مجھے یاد نہیں کہ ہمارے پاس کوئی ہتھیار تھے یا نہیں مگر بہر حال ہم نے
ان پر حملہ کیا اور فریق مخالف کے کئی آدمی زخمی ہو گئے اور باقی بھاگ کر تہہ خانوں میں چھپ
گئے۔اب مجھے ڈر پیدا ہوا کہ یہ لوگ تہہ خانوں میں چھپ گئے ہیں ہم ان کا تعاقب بھی نہیں کر
سکتے۔اور اگر یہاں کھڑے رہتے ہیں تو یہ لوگ کسی وقت موقع پا کر ہم پر حملہ کر دیں گے اور
چونکہ ہم تعداد میں بالکل تھوڑے ہیں ہمیں نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے اور اگر ہم یہاں سے جائیں
تو یہ لوگ پشت پر ہیں آکر حملہ کر دیں گے پس میں حیران ہوں کہ اب ہم کیا کریں۔میری ایک
بیوی بھی ساتھ ہیں اگر چہ یہ یاد نہیں کہ کونسی اور ایک چھوٹا لڑ کا انور احمد بھی یاد ہے کہ ساتھ
ہے۔میرے ساتھی ایک زخمی کو پکڑ کر لائے ہیں جسے میں پہچانتا ہوں اور جو اس وقت وفات یافتہ
ہے اور بااثر لوگوں میں سے تھا میں اسے کہتا ہوں کہ تم نے کیا یہ غلط طریق اختیار کیا اور اپنی
عاقبت خراب کرلی۔مگر وہ ایسا زخمی ہے کہ مر رہا ہے مجھے یہ درد اور گھبراہٹ ہے کہ اس نے یہ
طریق کیوں اختیار کیا مگر جواب میں اس کی زبان لڑکھڑائی اور وہ گر گیا۔اتنے میں پہاڑ کے نیچے
شور کی ایک آواز پیدا ہوئی معلوم ہوا کہ تکبیر کے نعرے بلند کئے جارہے ہیں۔میں نے کسی سے
پوچھا کہ یہ کیا شور ہے تو اس نے بتایا کہ یہ جماعت کے غرباء ہیں ان کو جب خبر ہوئی کہ آپ سے
114
لڑائی ہو رہی ہے تو وہ آپ کی مدد کے لئے آئے ہیں۔میں خیال کرتا ہوں کہ جماعت تو ہمیشہ غرباء
سے ہی ترقی کیا کرتی ہے یہ خدا کا فضل ہے کہ غرباء میرے ساتھ ہیں مگر تھوڑی دیر کے بعد وہ
تکبیر کے نعرے خاموش ہو گئے اور مجھے بتایا گیا کہ آنے والوں سے فریب کیا گیا ہے۔انہیں کسی
نے ایسا اشارہ کر دیا ہے کہ گویا اب خطرہ نہیں اور وہ چلے گئے ہیں۔کوئی مجھے مشورہ دیتا ہے کہ
ہمارے ساتھ بچے ہیں اس لئے ہم تیز نہیں چل سکتے آپ نیچے جائیں آپ کو دیکھ کر لوگ اکٹھے ہو
جائیں گے اور آپ اس قابل ہوں گے ہماری مدد کر سکیں۔چنانچہ میں نیچے اتر تا ہوں اور غرباء
میں سے مخلصین کی ایک جماعت کو دیکھتا ہوں اور ان سے کہتا ہوں کہ میں یہاں اس لئے
آیا ہوں کہ تا مخلصین اکٹھے ہو جائیں تم اوپر جاؤ اور عورتوں اور بچوں کو بہ حفاظت لے
آؤ اس پر وہ جاتے ہیں۔اتنے میں میں دیکھتا ہوں کہ پہلے مرد اترتے ہیں اور پھر عورتیں لیکن
میرالڑ کا انور احمد نہیں آیا۔پھر ایک شخص آیا اور میں نے اس کو کہا کہ انور احمد کہاں ہے اس نے
کہا کہ وہ بھی آگیا ہے۔پھر جماعت میں ایک بیداری اور جوش پیدا ہوتا ہے چاروں طرف سے
لوگ آتے ہیں۔ان جمع ہونے والے لوگوں میں سے میں نے شہر سیالکوٹ کے کچھ لوگوں کو پہچانا
ہے ان لوگوں کے ساتھ کچھ وہ لوگ بھی آجاتے ہیں جو باغی تھے اور میں انہیں کہتا ہوں کہ اللہ
تعالیٰ نے تمہیں اتحاد کے ذریعہ طاقت دی تھی۔اگر تم فتنوں میں پڑے تو کمزور ہو کر ذلیل ہو جاؤ
گے کچھ لوگ مجھ سے بحث کرتے ہیں۔میں انہیں دلائل کی طرف لاتا ہوں اور یہ بھی کہتا ہوں
کہ اس سے جماعت کا تو کچھ نہیں بگڑے گا البتہ اس کے وقار کو جو صدمہ پہنچے گا اس کے لئے اللہ
تعالیٰ کے حضور تم ذمہ دار ہو گے اس پر بعض لوگ کچھ نرم ہوتے ہیں لیکن دوسرے انہیں پھر
در غلا دیتے ہیں اور اس بحث مباحثہ میں میری آنکھ کھل جاتی ہے۔اس رؤیا کے کئی حصوں سے معلوم ہوتا ہے یہ واقعات میری وفات کے بعد کے ہیں واللہ
اعلم بالصواب۔اور اس موقع پر اس رویا کا آنا شاید اس امر پر دلالت کرتا ہو کہ مجھے جماعت کو
آئندہ کے لئے ہو شیار کر چھوڑنا چاہئے کیونکہ زندگی کا کوئی اعتبار نہیں ہو تا اس رویا سے یہ بھی
معلوم ہوتا ہے کہ میرے ساتھ تعلق رکھنے والے خواہ تھوڑے ہوں اپنے دشمنوں پر غالب
آئیں گے۔انشاء اللہ۔الفضل 17 جنوری 1935 ء صفحہ 8 - 9 - نیز دیکھیں۔الفضل 17۔جولائی 1937ء صفحہ 6
و11۔ستمبر 1937ء صفحہ 3 و 28۔اپریل 1957ء صفحہ 6