12 ستمبر 1937ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
127
بالکل تباہ ہو جائے گا کیونکہ کہتے ہیں کہ سانپ جب زخمی ہو جائے تو پھر بچ نہیں سکتا۔پس اس کا یہ
بھی مطلب ہے کہ یہ اس طرح ذلیل ہوں گے کہ کوئی اثر ان کا جماعت میں نہ رہے گا اور یہ بھی
ممکن ہے کہ ایسے کچھ لوگ ذلیل ہو کر مخفی مخفی جماعت میں شامل رہیں جس طرح رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بعض مناطق رہ گئے تھے جنہوں نے بعد میں بہت گندی روایات
تاریخ اسلامی میں داخل کر دیں۔یہ بھی اندر رہ کر فتنہ پیدا کرتے رہیں۔اللفضل 30 - جولائی 1937 ء
10+
12۔ستمبر 1937ء
208
فرمایا : گذشتہ اتوار کی رات میں نے ایک عجیب رویا دیکھا۔میں نے دیکھا کہ ایک بڑا جلسہ
گاہ ہے مگر اس رنگ کا نہیں جیسا کہ ہمارا جلسہ گاہ ہوا کرتا ہے بلکہ جیسا کہ تاریخوں میں ہم پڑھتے
ہیں کہ روم میں بڑے بڑے قومی اجتماعوں کے لئے ایمفی تھیٹر (Amphi Theatre)
بنائے جایا کرتے تھے اس رنگ کا وہ جلسہ گاہ ہے یعنی جو خطیب ہے اس کے سامنے مربع یا مستطیل
شکل میں جلسہ گاہ نہیں بلکہ ہلالی رنگ میں ہے جس طرح گھوڑے کا نعل بیچ میں سے خالی ہوتا اور
قریباً نصف دائرہ یا اس سے کچھ زیادہ بناتا ہے اسی طرح ایک وسیع میدان میں جو نصف میل یا
میل کے قریب ہے اسی طرح بیج لگے ہوئے ہیں جس طرح پہلے دن کا چاند ہوتا ہے ایک گول
دائرہ ہے جو دور فاصلہ سے شروع ہو کر دونوں کناروں سے آگے بڑھنا شروع ہوتا ہے اور جس
طرح چاند کی ایک طرف خالی نظر آتی ہے اسی طرح ایک طرف سے اس دائرہ کی خالی ہے اور
وہاں لیکچرار یا خطیب کی جگہ خالی ہے۔اس وسیع میدان میں کہ لوگوں کی شکلیں بھی اچھی طرح
پہچانی نہیں جاسکیں بہت سے لوگ لیکچر سنے کے لئے بیٹھے ہیں اور جو درمیانی جگہ خطیب کی ہے
جہاں چاند کے دونوں کونے ایک دوسرے کے قریب ہو جاتے ہیں وہاں میں کھڑا ہوں اور اس
وسیع مجمع کے سامنے ایک تقریر کر رہا ہوں۔وہ تقریر الوہیت نبوت اور خلافت کے متعلق اور
اس کے باہمی تعلقات کی نسبت ہے۔گویوں بھی میری آواز خدا تعالیٰ کے فضل سے جب صحت
ہو تو بہت بلند ہوتی ہے اور دور دور سنائی دیتی ہے لیکن وہ دائرہ اتنا وسیع ہے کہ میں سمجھتا ہوں
مجھ سے دگنی آواز والا شخص بھی اپنی آواز ان لوگوں تک نہیں پہنچا سکتا مگر رویا میں میری آواز
128
اتنی بلند ہو جاتی ہے کہ میں محسوس کرتا ہوں کہ اس وسیع دائرہ کے تمام سروں تک میری آواز
پہنچ رہی ہے۔اس ضمن میں مختلف آیات قرآنیہ سے اپنے مضمون کو واضح کرتا ہوں اور بعض
دفعہ تقریر کرتے کرتے میری آواز اتنی بلند ہو جاتی ہے کہ یوں معلوم ہوتا ہے وہ دنیا کے سروں
تک پہنچ رہی ہے۔جب میں اپنی تقریر کے آخری حصہ تک پہنچتا ہوں تو اس وقت میری حالت
اس قسم کی ہو جاتی ہے جس طرح کوئی شخص جذب کی حالت میں آجاتا ہے۔میں نے اس وقت
الوہیت نبوت اور خلافت کے متعلق ایک مثال بیان کر کے اپنے لیکچر کو ختم کیا۔اور اس وقت
میری آواز میں ایسا جلال پیدا ہو گیا کہ اس کے اثر سے میری آنکھ کھل گئی ہے۔مجھے صرف وہ
مثال ہی یاد رہ گئی ہے باقی مضمون بھول گیا ہے وہ مثال میں نے رویا میں یہ دی تھی کہ اللہ تعالیٰ
اور اس کے انبیاء اور اس کے خلفاء کے تعلق کی مثال چوکھٹے میں لگے ہوئے آئینہ کی ہوتی ہے۔آئینہ کا کام تو در حقیقت درمیانی شیشہ دیتا ہے مگر اس شیشہ کے ساتھ کچھ اور چیزیں بھی لگی ہوئی
ہوتی ہیں جیسے آئینہ کے پیچھے قلعی ہوتی ہے اور اس کے ارد گرد چوکھٹا ہوتا ہے لیکن دراصل جو
چیز ہماری شکل ہمیں دکھاتی ہے اور جو چیز ہمارے عیب اور صواب کے متعلق ہماری راہ نمائی
کرتی ہے وہ آئینہ ہی ہے نہ وہ قلعی جو اس کے پیچھے لگی ہوئی ہوتی ہے وہ اپنی ذات میں شکل دکھا
سکتی ہے اور نہ وہ چوکھٹا جو اس کے ارد گرد لگا ہوا ہے وہ ہمارے عیب اور صواب کے متعلق
ہمیں کوئی ہدایت دے سکتا ہے۔لیکن آئینہ بھی عیب اور صواب ہمیں تبھی بتاتا ہے جب اس
کے پیچھے قلعی کھڑی ہو اور وہ محفوظ بھی اس وقت تک رہتا ہے جب تک وہ چوکھٹ میں لگا رہتا
ہے چنانچہ چوکھٹوں میں لگے ہوئے آئینے لوگ اپنی میزوں پر رکھ لیتے ہیں۔اپنی دیواروں پر لٹکا
لیتے ہیں اور اس طرح وہ ٹوٹنے سے محفوظ رہتے ہیں مگر جب ہم اس کے چوکھٹے کو اتار دیں اور
اس کی قلعی کو کھرچ دیں تو آئینہ بلحاظ روشنی کے تو آئینہ ہی رہتا ہے مگر پھر وہ ہماری شکل ہمیں
نہیں دکھاتا اور اگر دکھاتا ہے تو نہایت دھندلی سی جیسے مثلاً (یہ مثال میں نے رویا میں نہیں دی
صرف سمجھانے کے لئے بیان کر رہا ہوں) دروازوں میں وہی شیشے لگے ہوئے ہوتے ہیں،
کھڑکیوں میں بھی وہی شیشے لگے ہوئے ہوتے ہیں جو آئینوں میں ہوتے ہیں مگر ان میں سے شکل
نظر نہیں آسکتی کیونکہ ان کے پیچھے قلعی نہیں لگی ہوتی۔اسی طرح جن شیشوں کے چوکھٹے اتر
جاتے ہیں رویا میں ہی میں کہتا ہوں کہ ان شیشوں کا محفوظ رکھنا مشکل ہوتا ہے اور وہ ٹوٹ جاتے