مارچ ۔ اپریل 1938ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
131
211
مارچ 1938ء
فرمایا : اس مقدمہ میں ایک اور نشان بھی ہے۔جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو
قتل کے مقدمہ کے متعلق رویا ہو گئی تھی اسی طرح اس مقدمہ میں مجھے بھی اللہ تعالیٰ کی طرف
سے رویا ہوئی جو بالکل صحیح ثابت ہوئی۔مجھے شیخ بشیر احمد صاحب نے فون پر اطلاع دی کہ اس
درخواست کے فیصلہ کے لئے جو تاریخ مقرر تھی وہ بدل دی گئی ہے پھر اس کے بعد دوبارہ اطلاع
دی که دو سری تاریخ جو مقرر ہوئی وہ بھی بدل گئی ہے میں نے انہیں کہا کہ یہ تاریخوں کا بد لنا اچھا
نہیں کیونکہ مجھے دکھایا گیا ہے کہ اس عرصہ میں جوں پر مخالف اثر ڈالنے کی کوشش کی جائے گی۔میں بہت حیران تھا کہ ہائیکورٹ کے جج تو بڑے پایہ کے لوگ ہوتے ہیں ان پر بیرونی اثر ڈالنا تو
نا ممکن ہے مگر اس کی کوشش کرنا بھی بظاہر نا ممکن ہے پھر یہ رویا کس طرح پورا ہو گا مگر خدا تعالیٰ
نے اس کے بھی سامان پیدا کر دیئے اور وہ اس طرح کہ ان لوگوں نے فخر الدین صاحب ملتانی کے
لڑکے کی طرف سے ایک ٹریکٹ انگریزی میں شائع کر کے بچوں کو بھجوا دیا اور اسے مظلوم قرار
دے کر ان کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کی۔اس ٹریکٹ میں میرے حوالوں کو غلط طور پر
کانٹ چھانٹ کر پیش کیا گیا اور ظاہر کیا گیا ہے کہ گویا وہ لوگ بہت مظلوم ہیں اور میاں فخر الدین کو
میں نے مروا دیا ہے۔ٹریکٹ علاوہ دوسرے لوگوں کے بچوں کو بھی بھجوایا گیا اور اس طرح ججوں
کے خیالات پر اثر ڈالنے کی کوشش کی گئی مگر اللہ تعالیٰ نے ان کے اس منصوبہ کو بھی ناکام کیا اور
ججوں کو سچ تک پہنچنے کی توفیق دی اور انہوں نے صاف کہہ دیا کہ خطبہ میں ہرگز جسمانی سزا کی
طرف کسی کو ترغیب نہیں دلائی گئی بلکہ روحانی سزا کا ذکر ہے۔الفضل 18۔مارچ 1938ء صلحہ 9 - 10
مارچ۔اپریل 1938ء
212
فرمایا : اس سفر سندھ میں ایک دن کسی بات پر مجھے سخت تکلیف اور رنج تھا اور سارا دن
میری طبیعت پر اس کا اثر رہا شدید گھبراہٹ تھی رات کو میں نے بہت دعا کی اور جب سویا تو ایک
رؤیا دیکھا کہ جیسے میں کسی غیر ملک میں ہوں اور وہاں سے دوسرے ملک کو واپسی کا سفر اختیار
کرنے والا ہوں۔میرے ساتھ خاندان کی بعض مستورات بھی ہیں اور بعض مرد بھی۔خواب
132
میں میں سمجھتا ہوں جیسا کہ میں انگلستان میں ہوں اور فرانس سے ہو کر مشرق کی طرف آرہا
ہوں۔ہم ریل پر سوار ہونے کے لئے پیدل جا رہے ہیں ریل کے سفر کے بعد جہاز پر چڑھنے کا
خیال ہے۔چلتے ہوئے ہم ایک خوبصورت چوک میں پہنچے جہاں ایک عالی شان مکان ہے اور اس
کا مالک کوئی انگریز ہے۔مجھے کسی نے آکر کہا کہ اس کا مالک اور اس کی بیوی آپ سے چند منٹ
بات کرنا چاہتے ہیں اگر آپ تھوڑی سی تکلیف فرما کر وہاں چلیں تو بہت اچھا ہے۔میں نے اس
سے ملنا منظور کر لیا اور میں بھی اور میرے ساتھ کی مستورات بھی اس مکان میں گئیں۔عورتیں
جا کر اس کی بیوی کے پاس بیٹھ گئیں اور باتیں کرنے لگیں اور میں اس آدمی کے ساتھ باتیں
کرنے لگا۔مختلف علمی باتیں ہوتی رہیں گفتگو کوئی مذہبی نہیں تھی بلکہ علمی تھی مثلاً یہ کہ
مستشرقین یعنی عربی دان انگریز کون کون سے ہیں نیز بعض تمدنی تحقیقاتوں کے متعلق باتیں ہوتی
رہیں۔باتوں میں اس نے عبدالحی عرب کا ذکر کیا اور کہا کہ اس نے فلاں انگریز کو عربی پڑھائی ہے
میں نے کہا کہ میں عبدالحی عرب کو جانتا ہوں وہ بوجہ عرب ہونے کے خراب شدہ عربی بول لیتے
ہیں مگر عربی کے کوئی عالم نہیں۔اس نے کہا کہ خیر کتاب پڑھانا کیا مشکل ہوتا ہے لغت کی کتابیں
دیکھ کر پڑھایا جا سکتا ہے۔جب وہاں سے چلنے لگے ہیں تو میں اپنے دل میں ڈر رہا ہوں کہ اس کی
بیوی اب مجھ سے مصافحہ کرے گی اور میں اسے کہتا ہوں کہ آپ برا نہ منائیں ہمار اند ہی حکم ہے
کہ عورتوں سے مصافحہ جائز نہیں۔یہ سن کر اس کے چہرہ پر تو تغیر پیدا ہوا مگر اس نے جواب دیا
کہ اگر آپ کے مذہب کا یہ حکم ہے تو پھر بر امنانے کی کیا بات ہے۔پھر اس خیال سے کہ مجھے یہ
خیال نہ ہو کہ اس نے برا منایا ہے اس نے ہنس کر کہا کہ اللہ تعالٰی آپ کے اس سفر کو کامیاب
کرے۔میں وہاں سے چلا اور مستورات کے ساتھ نیچے آیا ہوں تو بعض دوست نیچے کھڑے ہیں
جن میں میر محمد اسماعیل صاحب اور درد صاحب بھی ہیں۔میں ان سے بات چیت کرتا اور کہتا
ہوں کہ اب ہمیں چلنا چاہئے مگر وہ کہتے ہیں کہ شاید آپ کو خیال نہیں رہا کہ بڑی دیر ہو گئی ہے
رات کے دس بج چکے ہیں اور اب تو گاڑی جا چکی ہوگی۔پھر وہ مجھے پوچھتے ہیں کہ آپ نے کھانا
کھالیا میں کہتا ہوں کہ نہیں ابھی کھاتا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ اہل خانہ نے بعض مہمانوں کو دو چار
مرتبہ پیغام بھیجا کہ آجاؤ تا کھانا کھا سکیں اس لئے ہمارا خیال تھا کہ آپ بھی کھا چکے ہیں۔میں نے
کہا ممکن ہے اس کا خیال ہو کہ وہ آجائیں تو کھالیں مگر نہ وہ مہمان آئے اور نہ کھانا کھلایا گیا۔پھر
133
میں کہتا ہوں کہ اب کیا کیا جائے وہ کہتے ہیں کہ ہوائی جہاز میں جاکر جہاز کو پکڑ سکتے ہیں مگر میں کہتا
ہوں کہ اس میں خرچ بہت زیادہ ہو گا کل کیوں نہ چلے جائیں۔اس وقت خواب میں میں محسوس
کرتا ہوں کہ گویا ہم مصر میں ہیں اور حج کے لئے جارہے ہیں میری یہ بات سن کر غالباد رو صاحب
نے کہا کہ ہمارا بھی یہی خیال تھا کہ کل چلے جائیں تو اچھا رہے گا۔اس پر میں نے کہا کہ ہمیں ایک
دن مل گیا ہے کیوں نہ قاہرہ مستورات کو دکھالیں گویا اس وقت ہم کسی ساحل بحر کے شہر میں
ہیں۔انہوں نے میری اس رائے کی تصدیق کی مگر معا مجھے خیال آیا کہ قاہرہ تو میں نے دیکھا ہوا
ہے ( اور واقعی دیکھا ہوا ہے) اسکندریہ نہیں دیکھا وہاں چلے چلیں۔مستورات نے نہ تو قاہرہ دیکھا ہے اور نہ اسکندریہ۔اس واسطے ان کے واسطے تو برا بر ہے
خواہ کہیں چلے جائیں بہر حال اس وقت میں وہ ایک شہر دیکھ سکتی ہیں مگر مجھے اسکندریہ دیکھنے کا
موقع مل جائے گا۔اس پر مولوی ابو العطاء صاحب جو اس وقت سامنے بیٹھے ہوئے نظر آتے ہیں
کہتے ہیں کہ مجھے بھی یہی خیال آرہا تھا کہ آپ سے کہوں کہ آپ اسکندریہ ہو آئیں۔اتنے میں
ذو الفقار علی خاں صاحب نظر آئے اور وہ کہتے ہیں کہ یہاں کے تجار کے بعض لیڈر جو گویا ان کی
مجلس اعلیٰ کے ممبر ہیں آپ سے ملنا چاہتے ہیں ایک دو منٹ ہی لیں گے۔میں کہتا ہوں کہ وقت
بہت ہو گیا ہے ابھی ہم نے کھانا بھی نہیں کھایا اور صبح روانہ ہونا ہے۔مگر خیر آپ ان کو لے آئیں
چنانچہ وہ آئے اور ایک نیم دائرہ کی صورت میں کھڑے ہو گئے ان میں سے بعض ترکی لباس میں
ہیں اور بعض عربی میں ، میں ان سے مصافحہ کرتا ہوں اور وہ کہتے ہیں کہ ہم نے کچھ باتیں کرتی ہیں
جہاں ہم ہیں وہاں سنگ مرمر کا اچھا فرش ہے اس پر کپڑے بچھا دیئے گئے اور ہم اس پر بیٹھ گئے
ہیں۔میں ان سے کہتا ہوں ہمیں ہندوستان میں عربی میں گفتگو کرنے کی مشق نہیں ہوتی اس لئے "
اگر میں آہستہ آہستہ بات کروں تو آپ گھبرائیں نہیں آپ کا جواب بہر حال آجائے گا۔اس پر
ان میں سے ایک نے نہایت خطرناک بگڑی ہوئی گنواری زبان میں کوئی بات کی میں نے اسے کہا
کہ ہم تو قرآن کریم کی زبان ہی جانتے ہیں آپ لوگوں کی بگڑی ہوئی زبان نہیں سمجھتے بلکہ ہم میں
سے بعض تو یہ سمجھتے ہیں کہ آپ کی عربی عربی ہی نہیں۔اس پر ایک شخص ان میں سے کہتا ہے کہ
ہاں ہماری زبان بہت خراب ہو گئی ہے اور قرآنی زبان سے بہت دور جا چکی ہے۔اس کے بعد
ان میں سے ایک شخص جس نے ترکی لباس پہنا ہوا ہے مجھے کہتا ہے کہ کیا میں انگریزی زبان میں
134
گفتگو کروں۔اس کے بعد کوئی وجہ تو مجھے معلوم نہیں مگر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہم اس جگہ کو
چھوڑ کر تھوڑے فاصلے پر ہی دوسری جگہ جابیٹھے ہیں اس جگہ کی تبدیلی کی کوئی وجہ معلوم نہیں۔شاید اندھیرا تھا اور ہم روشنی میں آنا چاہتے تھے خیر اس جگہ ان لوگوں میں سے ایک شخص نے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی عربی پر اعتراض کئے اور نتیجہ یہ نکالا کہ یہ شخص مامور
کس طرح ہو سکتا ہے۔اس وقت مجھے یہ احساس ہے کہ ان میں سے ایک شخص احمدیت سے
متاثر ہو چکا ہے اور یہ لوگ اس لئے نہیں آئے کہ خود تحقیق کریں بلکہ ان کی غرض یہ ہے کہ
اسے خراب کریں اور ان میں سے ایک ہنس کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتاب
لحة النور يا شاید کسی اور کتاب کا نام لیتا اور کہتا ہے کہ وہ کتاب ہو تو ہم اس میں سے حوالہ
پڑھ کر بھی سنا سکتے ہیں۔ان کے سوال کے جواب میں میں نے عربی زبان میں جواب دینا شروع کیا
اور اس وقت یوں معلوم ہوتا ہے کہ جیسے ایک اہل زبان قادر ہوتا ہے میں بے تکلفی سے عربی
زبان میں باتیں کر رہا ہوں اور کوئی حجاب معلوم نہیں ہوتا۔میں نے ان سے کہا کہ اعتراض تو ہر
بڑی سے بڑی سچائی پر بھی ہو سکتا ہے کوئی ایسی صداقت نہیں جس پر لوگوں نے اعتراض نہ کئے
ہوں اور یہ سوال بے شک آپ کے نزدیک وقیع ہوں مگر میں تو اس وقت چند منٹ سے زیادہ
آپ لوگوں کو نہیں دے سکتا ہم نے تو ابھی کھانا بھی نہیں کھایا پھر صبح اسکندریہ جاتا ہے اور وہاں
سے واپس آکر حج کے لئے روانہ ہوتا ہے اگر دو چار منٹ میں آپ کے سوالات کا جواب دوں تو
اول تو آپ کی تسلی نہیں ہو سکے گی اور اگر ہو بھی جائے تو آپ کہیں گے ابھی فلاں سوال رہ گیا
اور اگر میں ان کا جواب نہیں دوں گا آپ کہیں گے آتا نہیں تھا، پھر یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ان پر
اور اعتراض پڑتے ہوں پھر ان کا جواب دینا ضروری ہو گا اور اتنا وقت میرے پاس نہیں اس کا
حل میں ایک آسان ترکیب سے کر دیتا ہوں۔ہر صداقت کے متعلق کچھ گر ہوتے ہیں جن سے اس کو پر کھا جا سکتا ہے۔پس قرآن کریم
نے جو گر بیان کئے ہیں اگر تو ان کے رو سے یہ ثابت ہو کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کا دعوی سچا ہے تو پھر ان اعتراضات کا یہ مطلب ہو گا کہ ہمارے خیال کی غلطی ہے کیونکہ قرآن
کریم غلط نہیں ہو سکتا اور اگر ان گروں کے رو سے۔آپ سچے ثابت نہ ہوں تو خواہ ایک بھی
اعتراض آپ پر نہ پڑے ، آپ جھوٹے ہوں گے۔پھر میں ان سے کہتا ہوں کہ میں آپ لوگوں کو
135
قرآن کریم کا ایک گر بتاتا ہوں جو سورہ فاتحہ میں بیان ہے اور یہ بیان کرنے سے پہلے میں نے جو
فقرے کے وہ مجھے ابھی تک یاد ہیں۔میں نے کہا کہ وہ گر ایسی سورۃ میں بیان کیا گیا ہے جو قرآن
کریم کی ابتداء میں نازل ہونے والی سورتوں میں سے ایک ہے اور جسے نماز کی ہر رکعت میں
پڑھا جاتا ہے اور وہ سورہ فاتحہ ہے اس کے بعد میں نے سورۃ فاتحہ پڑھی اور کہا کہ اس سورۃ میں
اللہ تعالیٰ نے تین گروہ بیان کئے ہیں اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ الْمَغْضُوبِ الضَّالِّينَ اور بتایا
ہے کہ دنیا میں یا تو وہ لوگ ہیں جن پر اللہ تعالیٰ کے انعام نازل ہوئے یا جن پر اس کا غضب بھڑ کا
اور یا ضال جنہوں نے خدا تعالیٰ کے راستہ کو چھوڑ دیا اور بندوں کو خدا کی جگہ دے دی۔غرض
یہ تین گروہ ہی قرآن کریم نے بیان کئے ہیں۔منعم علیہ۔مغضوب اور ضال۔اگر تو حضرت مسیح
موعود عليه الصلوۃ والسلام منعم علیہ گروہ میں شامل ہیں تو خواہ آپ پر کتنے اعتراض ہوں آپ
جھوٹے نہیں ہو سکتے اور اگر مغضوب یا ضال میں سے ہیں تو پھر خواہ ایک بھی اعتراض نہ ہو آپ
بچے نہیں ہو سکتے۔یہ ایک چھوٹا سا نکتہ ہے جس کے ماتحت ہم دیکھ لیتے ہیں کہ آپ کس گروہ میں
سے ہیں۔میں جس وقت یہ تقریر کر رہا ہوں تو میں نے دیکھا کہ مصریوں میں سے ایک شخص اس
طرح سر ہلا رہا ہے کہ گویا اس سے متاثر ہے اس پر اس کے ساتھی ڈرے ہیں اور انہوں نے
خیال کیا کہ پہلے جو شخص متاثر تھا ہم تو اسے بگاڑنے کے لئے آئے تھے مگر اب تو ڈر ہے کہ اسے
بگاڑنے کی بجائے اور بھی متاثر نہ ہو جائیں اس لئے جو اشد مخالف ہیں وہ ہنس کر کہتے ہیں کہ اجی
ان باتوں سے کیا ہوتا ہے آپ اصلی سوال کا جواب دیں۔پھر میں کہتا ہوں کہ سوالات تو
ہزاروں ہیں اگر میں آپ کے اس سوال کا جواب دوں تو اول تو اتنے تنگ وقت میں آپ کی تسلی
ممکن نہیں اور اگر ہو بھی جائے تو باقی سوال رہ جائیں گے اور آپ کو ہدایت کا موقع نہیں مل سکے
گا اگر آپ کو اپنی ہدایت مقصود ہے تو آپ یہ طریق کیوں اختیار نہیں کرتے۔یہ کہہ کر میں اس
شخص کی طرف دیکھتا ہوں جس کے متعلق مجھے خیال ہے کہ اس کے دل میں ہدایت ہے اور جسے
بگاڑنے کے لئے وہ لوگ گفتگو کرنے آئے ہیں اور اس کے چہرہ کو دیکھ کر اندازہ کرتا ہوں کہ یہ
شخص بھی کہیں یہ نتیجہ تو نہیں نکال رہا کہ میں بات ٹال رہا ہوں لیکن میں نے دیکھا کہ اس کے چہرہ
پر یقین اور سرور کے آثار ہیں جب اس کی نظر میری نظر سے ملی تو اس نے ہاتھ اٹھا کر کہا کہ اچھا
آپ سورۃ فاتحہ پڑھ کر دعا کریں اور میں دعا شروع کرتا ہوں وہ لوگ میرے ساتھ دعا میں