اپریل 1938ء

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

136
شریک ہوتے ہیں مگر کچھ دیر کے بعد ہاتھ چھوڑ دیتے ہیں میں نے جب دعا کی تو وہ شخص میرے
سامنے آیا اور اپنا سر زمین پر اس طرح رکھ کر کہ ایک کلہ نیچے اور دوسرا اوپر کی طرف ہے زمین
پر لیٹ گیا۔وہ رو رہا ہے اور میرے ہاتھ پکڑ کر اپنے سرپر پھیرتا ہے گویا برکت حاصل کر رہا ہے
اس پر میری آنکھ کھل گئی۔الفضل 16۔جون 1939ء صفحہ 6 7
213
اپریل 1938ء
فرمایا : تھوڑے ہی دن ہوئے ایک رویا میں نے دیکھا جو بعض دوستوں کو سنا بھی دیا تھا۔اس
رویا کو سنائے آج پانچواں دن ہے مگر اس سے بھی آٹھ دن پہلے میں نے یہ رویا دیکھا تھا اس
وقت جو حالت تھی وہ دراصل رویا کی نہیں تھی۔سوتے سوتے میری آنکھ کھل گئی اور میں نے
دیکھا کہ نیم غنودگی کی حالت میں میں سورہ نوح کی چند آیتیں چھوڑ کر باقی آیتیں اس طرح پڑھ رہا
ہوں کہ گویا ایک طرف لوگوں کو ان آیات کے ساتھ مخاطب کر رہا ہوں اور دوسری طرف اللہ
تعالی سے دعا کر رہا ہوں مجھے سورہ نوح حفظ نہیں مگر اس وقت بلا تکلف اس کی آیات پڑھتا جاتا
ہوں چنانچہ جو آیات میں نے اس وقت تلاوت کیں ان میں سے بعض مجھے اب تک یاد ہیں مثلاً
یہ کہ رَبِّ إِنِّى دَعَوْتُ قَوْمِي لَيْلاً وَنَهَارًا فَلَمْ يَزِدْهُمْ دُعَالِي الْأَفِرَارًا (سوره
نوح : 76) اور یہ بھی کہ ثُمَّ اِنّى اَعْلَنْتُ لَهُمْ وَأَسْرَرْتُ لَهُمْ إِسْرَارًا (سوره
نوح : (10) بعض آیات مجھے اس وقت بوجہ اس کے کہ ساری سورۃ مجھے حفظ نہیں زبانی یاد
نہیں لیکن یہ یقینی طور پر یاد ہے کہ صرف چند آیات چھوڑ کر باقی ساری سورۃ میں نے پڑھی ہے
اس واقعہ سے میں نے سمجھا کہ کوئی ابتلاء ہے جو بہت بڑا ہے اور جس میں دشمن سے ہمیں سخت
مقابلہ کرنا پڑے گا۔رپورٹ مجلس مشاورت 1938 ء صفحہ 125۔نیز دیکھیں۔الفضل 20 - اپریل 1938ء صفحہ 4
(مجملاً ) 17 - جنوری 1942ء صفحہ 2-3
214
اپریل 1938ء
فرمایا : میں نے دیکھا کہ میں ایک جگہ پر ہوں اور خواب میں میں یہ سمجھتا ہوں کہ بعض اور
لوگ بھی وہاں ہیں مگر یہ کہ وہ کون ہیں یہ مجھے یاد نہیں رہا۔صرف اتنا سمجھتا ہوں کہ اور لوگ بھی

137
ہیں اور ہم ایک کشتی میں بیٹھے ہیں جو سمندر میں ہے اور سمندر بہت وسیع ہے جس کے ایک
طرف اٹلی کی مملکت ہے اور دوسری طرف انگریزوں کی۔اٹلی کی مملکت شمال مغربی طرف
معلوم ہوتی ہے اور انگریزی علاقہ مشرق کی طرف اور جنوب کی طرف ہٹ کر۔یوں معلوم ہوتا
ہے کہ کشتی اس جانب سے آرہی ہے جس طرف اٹلی کی حکومت ہے اور اس طرف جا رہی ہے
جس طرف انگریزوں کی حکومت ہے۔اتنے میں کیا دیکھتا ہوں کہ یکدم شور اٹھا اور گولہ باری کی
آواز آنے لگی اور اتنی کثرت اور شدت سے گولہ باری ہوئی کہ یوں معلوم ہو تا تھا کہ گویا ایک
گولے اور دوسرے گولے کے چلنے میں کوئی فرق نہیں ہے اور یکساں شور ہو رہا ہے۔میں نے
دیکھا کہ گولے متواتر پڑ رہے تھے اور اتنی کثرت سے پڑ رہے تھے کہ یوں معلوم ہو تا تھا ان
گولوں سے جو بھرا ہوا ہے۔میں یہ دیکھ کر گولوں سے بچنے کے لئے کشتی میں جھک گیا اس کے بعد
کا نظارہ مجھے یاد نہیں رہا۔اس اثناء میں یکدم محسوس کرتا ہوں کہ ایک زبر دست طوفان آیا ہے
اور دنیا میں پانی ہی پانی ہو گیا ہے اور میں اس وقت اپنے آپ کو پانی کے نیچے پاتا ہوں میری کمر پر
اس وقت پانی کا اتنا بوجھ ہے کہ میں اس کی وجہ سے پورے طور پر کھڑا نہیں ہو سکتا اور ہا تھوں
اور پاؤں کے بل چلتا ہوں ساتھ ہی اندھیرا بھی ہے اور مجھے تاریکی کی وجہ سے کچھ نظر نہیں آتا
لیکن میں یہ محسوس کرتا ہوں کہ جیسے پانی کو چادر میں ڈال کر کسی نے میرے اوپر سے اٹھایا ہوا
ہے یعنی اس کا بوجھ میں زیادہ محسوس نہیں کرتا اور میری کمر پر پانی اس طرح لگ رہا ہے گویا وہ
چادر میں ہے اور چادر کو کسی نے اٹھایا ہوا ہے جیسے پانی کی مشک کسی کی کمر پر رکھ دی جائے اور
ساتھ اس کا بوجھ بھی نہ پڑنے دیا جائے ، اسی کی مانند حس تھی۔اسی حالت میں جبکہ میں حیران
ہوں کہ اب کیا ہو گا میں محسوس کرتا ہوں کہ پانی کم ہونا شروع ہوا ہے اور کسی نے اس پانی کو جو
ہمارے اوپر ہے اٹھانا شروع کر دیا ہے یہاں تک کہ تمام بوجھ میری کمر پر سے دور ہو گیا اور میں
کھڑا ہو گیا۔اس وقت میں اپنے آپ کو ایک اس قسم کے کمرہ میں پاتا ہوں جو مغلیہ بادشاہوں کی
عمارتوں کی طرز پر بنا ہوا ہے اس میں تین بڑے بڑے در ہیں جنہیں دروازہ نہیں لگا ہوا۔کمرہ
مسجد مبارک سے کچھ بڑا ہے اس کمرہ میں کچھ اور لوگ بھی ہیں جن میں سے ایک میری بیوی ام
طاہر ہیں جو میرے پاس ہی کھڑی ہیں جب میں کھڑا ہوا تو میں نے دیکھا کہ پانی کم ہوتا جاتا ہے یہاں
تک کہ کمرہ کے دروں میں سے ایک در کے اوپر کی طرف سے پانی ہٹ گیا اور روشنی اندر داخل

138
ہونی شروع ہوئی جسے دیکھ کر میں نے بڑے جوش سے اپنی تیسری بیوی سے مخاطب ہو کر کہا۔مریم - الحمد للہ۔دیکھو۔میری خواب پوری ہو گئی۔دیکھو نور نظر آنے لگ گیا۔اس وقت میں
سمجھتا ہوں کہ میں نے اس کے متعلق پہلے سے کوئی رویا دیکھی ہوئی تھی اسی طرح دو تین دفعہ
میں نے کہا۔پھر وہ پانی اور زیادہ کم ہونا شروع ہوا یہاں تک کہ دروازے نصف نصف تک نظر آنے لگ
گئے۔میں یہ دیکھ کر پھر اسی جوش میں کہتا ہوں۔مریم دیکھو۔پانی اور زیادہ کم ہو گیا الحمد للہ میری
خواب پوری ہو گئی۔اس وقت میں دیکھتا ہوں کہ ایک ہندو عورت بھی وہاں سکڑ کر بیٹھی ہے جیسے
سردی لگی ہوئی ہوتی ہے مگر وہ نہایت غلیظ ہے جسے دیکھ کر گھن آتی ہے اس کے پاس ہی ایک
بڑھیا عورت بیٹھی ہے جسے میں اس کی ماں یا ساس سمجھتا ہوں وہ بھی نہایت غلیظ لباس میں ہے۔اس سکڑ کر بیٹھی ہوئی عورت کی نسبت میرے دل میں خیال آتا ہے کہ یہ بیمار ہے اور اسے
سردی لگی ہو گی مگر میں اس کی طرف کوئی توجہ نہیں کرتا اور یوں سمجھتا ہوں جیسے وہ عذاب الہی
میں مبتلاء ہے توجہ کے قابل نہیں ہے اور میں اس خیال سے کہ گیلے لباس سے تکلیف نہ ہو کمرہ
میں ٹہلنا شروع کر دیتا ہوں۔میری بیویاں بھی وہیں ہیں تین بیویاں تو یاد ہیں جو تھی یاد نہیں اور
اپنی دو لڑکیاں امتہ القیوم اور امتہ الرشید میں نے وہاں دیکھیں جو امتہ المی مرحومہ کے بطن سے
ہیں۔میں اس وقت دل میں خیال کرتا ہوں کہ گھر کے لوگوں کو ذرا فکر نہیں۔گیلے کپڑے پہن
رکھتے ہیں بہتر تھا کہ یہ ٹہلتیں تاکہ ان کے کپڑے خشک ہو جاتے اور صحت پر کوئی برا اثر نہ پڑتا مگر
میں انہیں کہتا کچھ نہیں۔اتنے میں میرے دل میں خیال آتا ہے کہ یہ جو اس اطمینان سے کھڑی
ہیں تو شاید ان کے کپڑے گیلے ہی نہیں ہوئے اور مجھے خیال آتا ہے کہ میں اپنے کپڑے تو
دیکھوں وہ خشک ہیں یا گیلے۔جب میں اپنے کپڑے دیکھتا ہوں تو وہ بالکل خشک معلوم ہوتے ہیں
اور میں کہتا ہوں یہ عجیب قسم کا طوفان تھا کہ باوجود طوفان میں رہنے کے کپڑے بھی سوکھے
رہے۔پھر مجھے شبہ پیدا ہوا اور میں نے سمجھا کہ شاید یہ طوفان نہیں تھا بلکہ طوفان کا ایک نظارہ تھا
جو دکھائی دیا مگر جب حقیقت معلوم کرنے کے لئے ایک کانس پر پڑے ہوئے کپڑے پر میں ہاتھ
رکھتا ہوں تو وہ بالکل گیلا نظر آتا ہے اور میں کہتا ہوں یہ کوئی خدائی تصرف ہے کہ میرے کپڑے
باوجود طوفان کے گیلے نہ ہوئے۔اسی دوران میں مجھے خیال آتا ہے کہ امتہ القویم کی صحت کمزور

139
ہے اسے گرم دھہ دینا چاہئے تاکہ اوڑھ لے چنانچہ میں نے اسے اپنا گرم دصہ دیا جو بالکل خشک
معلوم ہوتا ہے مگر تھوڑی دیر کے بعد میں کیا دیکھتا ہوں کہ اس نے وہ دھہ اوڑھا ہوا نہیں۔میں
اس سے دریافت کرتا ہوں کہ میں نے جو تمہیں دصہ دیا تھا وہ کہاں گیا تو وہ کہتی ہے کہ یہ ہندو
عورت جو بیمار ہے اسے میں نے دیا ہے تاکہ یہ اوڑھ لے۔ظاہری شریعت کے لحاظ سے تو اس کا
یہ فعل اچھا تھا مگر رویا میں مجھے اس کا یہ فعل اچھا معلوم نہیں ہوا اور میں سمجھتا ہوں کہ میرا دھہ
اس ہندو عورت کو نہیں دینا چاہئے۔اتنے میں میں دیکھتا ہوں کہ وہ عورت لیٹ گئی اور اس نے
بیقراری ظاہر کرنی شروع کر دی جیسے گرمی لگی ہوئی ہوتی ہے اور خود بخود درحمہ پرے پھینک دیا
میں نے دیکھا کہ وہ دھسہ آپ ہی نہ ہو گیا اور میں نے اٹھا کر اور کسی جگہ رکھ دیا اس عورت کے
متعلق اس وقت یوں محسوس ہوا کہ یہ اب مرگئی ہے یا مرنے والی ہے اس وقت اس کے پاس
اس کی ساس یا ماں جو بھی ہے آکر بیٹھ گئی ہے۔اتنے میں میں باہر آجاتا ہوں جہاں مجھے اپنی
جماعت کے بہت سے دوست ملتے ہیں کچھ ہندو اور کچھ پیغامی بھی ہیں۔مولوی محمد علی صاحب اور
مولوی صدرالدین صاحب مجھے خاص طور پر یاد ہیں اور ایک اور پیغامی بھی مجھے یاد ہے جس کے
متعلق رویا میں مجھے یوں معلوم ہوتا ہے کہ وہ وزیر آباد کا ہے اور اچھا تا جر ہے۔پھر میں نے ایک
کو دیکھا کہ وہ کھڑا ہے اور اس کے پاس ایک گاڑی ہے جو اس گاڑی سے ذرا بڑی ہے جو
بچوں کے لئے ہوتی ہے اور تین بکرے بھی کھڑے ہیں جن میں سے دو اس گاڑی میں جتے ہوئے
ہیں مجھے خیال پڑتا ہے کہ اس جگہ میں نے بھائی عبد الرحمان صاحب قادیانی کو بھی جماعت کے
لوگوں میں نے دیکھا جو لوگ وہاں کھڑے ہیں میں ان کو مخاطب کر کے کہتا ہوں کہ دیکھو یہ پانی کا
طوفان میرے خواب کی بناء پر آیا ہے۔مجھے اس طوفان کی اللہ تعالٰی نے قبل از وقت خبر دی تھی
اور مجھے رویا میں بکروں کی صورت میں خدا تعالیٰ کے فرشتے نظر آئے تھے اور انہوں نے مجھ سے
بات کی تھی اور مجھے یہ سب نظارہ دکھایا گیا تھا اور بتایا گیا کہ پھر یہ طوفان ہٹ جائے گا اور سب
سے پہلے میں روشنی دیکھوں گا۔میں نے جب یہ کہا کہ بکروں کی صورت میں خدا تعالیٰ کے فرشتے
ظاہر ہو کر مجھ سے ہم کلام ہوئے تھے تو میں نے دیکھا کہ جس طرح کسی کی تقدیس اور بزرگی کا
اعتراف کیا جاتا ہے اسی طرح ان بکروں میں سے جو وہاں تھے ایک نے میرے بازو پر اپنی تھوتھنی
ملنی شروع کر دی گویا کہ وہ اظہار کرتا ہے کہ جو کچھ آپ کہہ رہے ہیں ٹھیک ہے اور گویا وہ برکت

140
ڈھونڈ رہے ہیں اور خواب میں مجھے یوں معلوم ہوتا ہے کہ وہ بکرا اپنے پچھلے پاؤں پر کھڑا ہے اور
اس نے اگلے دونوں پاؤں میرے بازو کے گرد لپیٹ لئے ہیں جیسے کوئی وفور محبت سے دوسرے
کو کھینچتا ہے اور میرے بازو پر اپنا منہ پھیر رہا ہے اس وقت میں حاضرین کو گذشتہ سب واقعہ پھر
سناتا ہوں کہ اس طرح جب میرے خواب کے مطابق طوفان آیا اور پھر ہٹا تو میں نے اپنی بیوی
مریم بیگم کو مخاطب کر کے کہا الْحَمْدُ لِله مریم دیکھو میرا خواب پورا ہو گیا۔پانی کم ہو رہا ہے
اور وہ دیکھو روشنی نظر آ رہی ہے جب میں آخری بات کہتا ہوں کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ میرا خواب
پورا ہو گیا تو وہ لوگ جو میرے سامنے ہیں وہ بھی اَلْحَمْدُ لِلَّهِ يَا اللهُ اکبر کا نعرہ بلند کرتے
ہیں پھر میں نے دیکھا کہ وہ آدمی جو اس بکروں والی گاڑی میں بیٹھا تھا گاڑی ہانک کر چلا گیا۔خواب
میں میں نے یہ بھی دیکھا کہ جس وقت میں نے اپنا رویا سنانا شروع کیا تو مولوی محمد علی صاحب
وہاں سے ہٹ کر دوسری طرف چلے گئے لیکن مولوی صدرالدین صاحب کھڑے رہے مگر ذرا
ہٹ کر۔لیکن وزیر آباد کا جو پیغامی تھا وہ اسی جگہ رہا اور میرے سامنے کھڑا رہا اور یوں معلوم ہوتا
تھا کہ وہ اس خواب سے متاثر ہے چنانچہ میرے یہ کہنے پر کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ میرا خواب پورا ہو گیا
جو لوگ اَلْحَمْدُ لِلهِ یا اللہ اکبر کا نعرہ بلند کرتے ہیں ان میں وہ وزیر آباد کا پیغامی بھی شامل
ہے۔رپورٹ مجلس مشاورت 1938ء صفحہ 1297125
یہ اور اس قسم کے اور بہت سے اشارات اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوئے ہیں جن سے معلوم
ہوتا ہے کہ کوئی طوفان آنے والے ہیں ممکن ہے بعض طوفان ظاہری شکل میں ہوں اور بعض
طوفان مشکلات و ابتلاؤں کی صورت میں ظاہر ہوں۔الفضل 26۔جولائی 1938ء صفحہ 4۔نیز دیکھیں۔الفضل 20 اپریل 1938ء صفحہ 4 ( مختصراً ) 6 اکتوبر 1939ء صفحہ 6 و 18۔جون 1940ء صفحہ 1 و الفضل 17 جنوری
*1942
صفحہ 3-2
215
فرمایا : میں تو جب بھی تحریک جدید کے مطالبات پر غور کرتا ہوں ان میں سے امانت فنڈ کی
تحریک پر میں خود حیران ہو جایا کرتا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ امانت فنڈ کی تحریک الہامی ہے کیونکہ
بغیر کسی بوجھ اور غیر معمولی چندہ کے اس فنڈ سے ایسے ایسے اہم کام ہوئے ہیں کہ جاننے والے

آج 10 میں سے 10 باقی