مارچ 1940ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
147
223
مارچ 1940ء
فرمایا : میں نے دیکھا کہ میں ملاقات کے دفتر میں بیٹھا ہوں اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ صحن
میں دو ہوائی جہاز ہیں جن میں سے ایک میں دنیا کی حکومت اور دوسرے میں محمد صلی اللہ علیہ
وسلم کی محبت اور عشق ہے اور یہ دونوں اکٹھے پرواز کرنے لگے ہیں جب وہ اڑنے لگے ہیں تو
آواز آتی ہے اور میں پوچھتا ہوں کہ کیا بات ہے۔میری بیویاں پاس ہیں اور وہ بتاتی ہیں کہ
دونوں جہاز اڑے ہیں ہم لوگ چونکہ ہوائی جہازوں میں پرواز کے عادی نہیں اس لئے عام طور
پر اس میں سفر کو ہندوستان میں خطرناک سمجھا جاتا ہے۔چنانچہ جب مجھے بتایا جاتا ہے کہ دنیا کی
حکومت اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت و عشق علیحدہ علیحدہ ہوائی جہازوں میں پرواز کرنے
لگے ہیں تو میں گھبرا کر کہتا ہوں کہ اوہو یہ ہوائی جہاز میں گئے ہیں کہیں کوئی حادثہ نہ پیش آجائے
اور میں بر آمدہ میں کولوں کے پاس کھڑا ہو کر دیکھتا ہوں مگر وہ کہیں واپس آتے ہوئے نظر نہیں
آتے۔میں گھبرا کر کہتا ہوں، چلو ان کی تلاش کریں رات کا وقت ہے میں تلاش کے لئے نکلتا
ہوں اور خیال کرتا ہوں کہ مدرسہ احمدیہ کے طلباء کو ساتھ لے لوں۔وہاں جاتا ہوں تو طالب علم
کھیل رہے ہیں میں ان سے کہتا ہوں کہ سب چلو مگر یوں معلوم ہوتا ہے کہ ایک غیر احمدی لڑکا
بھی ان میں ہے جو مجھے جانتا نہیں اور وہ کہتا ہے کہ ہیڈ ماسٹر صاحب کی اجازت نہیں ہم کیسے
جائیں مگر ایک لڑکا اسے ڈانٹتا اور کہتا ہے کہ خاموش رہو تمہیں پتہ نہیں یہ حضرت خلیفۃ المسیح
ہیں ان کی اجازت کے بعد کسی دوسرے کی اجازت کی ضرورت نہیں۔میں ان لڑکوں کو ساتھ
لے کر مغرب کی طرف جاتا ہوں اور ایک جگہ سے بڑے زور سے چیخنے اور چلانے کی آواز میں
آ رہی ہیں اور معلوم ہوا کہ جس جہاز میں دنیا کی حکومت اور بادشاہت تھی وہ تو واپس آگیا مگر
جس میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت تھی اسے ایکسیڈنٹ پیش آیا جس سے جہاز ٹوٹ گیا اور
وہ مرگئی اور زور زور سے رونے کی آوازیں آرہی ہیں مگر وہاں لاش کے کوئی آثار نہیں۔کچھ
لوگ ہوائی جہاز کو نکالنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس کے لئے مٹی کھود رہے ہیں مگر کچھ نہیں
نکلا اور اس کوشش میں یوں معلوم ہوتا ہے کہ ایک ہاتھی مرکز گرا ہوا ہے اور خواب میں یوں
معلوم ہوتا ہے کہ یہ واقعہ اتنا پرانا ہے کہ ہاتھی بھی گل سڑ کر خاک ہو چکا ہے اور جب اس میں
148
پھاوڑے مارتے ہیں تو مٹی کا ڈھیر کٹ کٹ کر علیحدہ ہوتا ہے اس ہاتھی کی تمام مٹی ہٹانے کے بعد
لاش اس کے نیچے سے نکلتی ہے اور ایک شخص بڑے افسوس سے کہتا ہے کہ یہ محبت کی لاش ہے
اور میں اسے دیکھ کر إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ کہتا ہوں۔یہ لاش بالکل ایسی ہے جیسے
گتے کے اوپر کوئی تصویر ہوتی ہے اور بوجھ کی وجہ سے پچک گئی ہے سر اور دھڑ کا گوشت بالکل
کھایا جا چکا ہے اور ڈھانچہ بالکل اسی طرح چپکا ہوا ہے جیسے گئے پر تصویر ہوتی ہے لاتیں بھی نظر تو
آتی ہیں مگر بالکل ہڈیاں ہیں۔سب لوگ اسے دیکھ کر رو رہے ہیں میں اس کے قریب پہنچتا ہوں تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ
وہ ایک پتلا ساڈھانچہ ہے میں قیاس کر کے اس کے دل پر ہاتھ رکھتا ہوں اور ایک شخص سے
مخاطب ہو کر کہتا ہوں تمہیں معلوم ہے کہ میرا الہام ہے کہ ”ہم نے ایک مردہ کو زندہ کیا۔آؤ
اب ہم اس کی آنکھوں میں نور ڈالیں اور میں کہتا ہوں کہ یہ الہام ایسے ہی موقع کے لئے تھا
"
اور پھر میں اللہ تعالیٰ سے مخاطب ہو کر کہتا ہوں کہ تو نے ہی یہ الہام مجھے کیا تھا اور اب میں اس کی
زندگی کے لئے تجھے ہی سے دعا کرتا ہوں اے میرے رب! تو اس مردہ کو زندہ کر دے۔رویا میں
ہی مجھ پر یہ اثر بھی ہے کہ مردے زندہ نہیں ہوا کرتے مگر پھر یہ خیال آتا ہے کہ نہیں اس کے
زندہ ہونے کے متعلق خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے اور جب میں نے اس کے دل پر ہاتھ رکھا تو یوں
معلوم ہوتا ہے کہ اس کی رگیں پھولنے لگی ہیں تب میں نے اس کے پیٹ کی جگہ پر پانی کا چھینٹا دیا
اور کہا اے میرے رب! تو اس مردہ کو زندہ کر دے اور میں نے دیکھا کہ اس کی ناف کی جگہ پر وہ
پانی جمع ہونا شروع ہوا اور یوں معلوم ہوا کہ وہ اس کے جسم میں جذب ہو رہا ہے اور اس کی
ہڈیوں پر گوشت نمودار ہونا شروع ہوا اور اس کے سر کی جگہ ربڑ کے غبارہ کی طرح موٹی ہوئی
شروع ہوئی اور پھر وہ گول ہونے لگا اور اس میں سے سر، چہرہ آنکھیں ، ناک اور گردن نظر
آنے لگی۔بعض آدمی جو وہاں کھڑے ہیں میں ان سے مخاطب ہو کر کہتا ہوں کہ دیکھو یہ سانس
لینے لگا ہے۔اس کے بعد اس کی لاتوں پر گوشت چڑھنے لگا اور اس طرح ہوتے ہوتے یوں معلوم
ہوتا ہے کہ اس میں جان پڑ گئی ہے مگر اس کی آنکھوں میں نور نہیں اور میں کہتا ہوں کہ مجھے الہام
ہوا تھا کہ ہم نے ایک مردہ کو زندہ کیا تھا آؤ اب ہم اس کی آنکھوں میں نور ڈالیں۔اور مجھے
گھبراہٹ بہت ہے کہ اس کی آنکھوں میں نور نہیں اور میں اس کی آنکھوں پر ہاتھ رکھتا ہوں کہ