1940ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
151
جس کے متعلق مجھے معلوم ہوا کہ وہ کوئی بادشاہ ہے پھر الہام ہوا " ایبڈی کیٹ۔۔۔اس الہام پر ابھی تین دن ہی گزرے تھے کہ خدا تعالیٰ نے بیلجیم کے بادشاہ لیوپولڈ کو نا گہانی
طور پر معزول کر دیا۔یہ کتنا عظیم الشان نشان ہے جو خداتعالی نے دکھایا تین دن پہلے جمعہ اور ہفتہ
کی درمیانی رات اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ خبر دی اور منگل کی رات کو بغیر اس کے کہ کسی اور کو علم
ہو بیلجیئم کے بادشاہ نے اپنے آپ کو جرمنوں کے سپرد کر دیا اور وہ معزول ہو گیا۔الموعود ( تقریر جلسہ
سالانہ 28 - دسمبر 1944ء) صفحہ 140-141۔نیز دیکھیں۔4۔جون 1940 ء صفحہ 4 و 5 - جون 1940ء صفحہ 9 و 16۔جون 1940ء صفحہ 1 و 12۔جولائی 1940 ء صفحہ 3 و 13 جولا ئی 1941ء صفحہ 2018 - تمبر 1941ء صفحه 3 و 4۔اگست
1941ء صفحہ 4 و 25۔جون 1944ء صفحہ 1 و 16۔مئی 1945ء صفحہ 5 و 28 - دسمبر 1944 ء اور اہل پیغام سے عقائد کے
فیصلہ کا آسان طریق صفحہ 9
-
228
$1940
فرمایا : میں نے خواب میں دیکھا کہ میں ترکوں کے علاقے میں ہوں اور ایک بڑی بھاری
عمارت ہے اس میں ٹھہرا ہوا ہوں کسی نے میری دعوت کی ہے اور میں اس دعوت میں گیا ہوں
جب میں دعوت سے واپس آیا ہوں تو اس وقت میں اکیلا ہوں ساتھ والے دوست جو ہیں ان
میں سے کوئی بھی اس وقت ساتھ معلوم نہیں ہو تا۔عمارت جس میں ہم ٹھرنے ہوئے ہیں یوں
معلوم ہوتا ہے کہ صرف ام طاہر مرحومہ میرے ساتھ ہیں اور وہ اوپر کے کمرہ میں سو رہی ہیں۔جب میں اس عمارت کے پہلے کمرے میں داخل ہوا ہوں تو مجھے پیچھے سے آہٹ سنائی دی اور مجھے
شبہ ہوا کہ کوئی شخص کمرے کے اندر آنا چاہتا ہے میں نے روشندان میں سے باہر دیکھا تو مجھے
معلوم ہوا کہ ایک شخص فوجی وردی پہنے ہوئے کمرے کے اندر جھانک رہا ہے میں نے کھڑکی کے
پاس سے آکر باہر کی طرف جھانکا تو مجھے معلوم ہوا کہ چند فوجی افسر با ہر کھڑے آپس میں باتیں کر
رہے ہیں۔ان کا منشاء یہ معلوم ہوتا ہے کہ حملہ کر کے عمارت کے اندر گھس جائیں پہرے دار
اور دوسرے ساتھی اس وقت تک نہیں پہنچے۔میں نے جلدی جلدی او پر چڑھنا شروع کر دیا
تا کہ ام ظاہر مرحومہ کو بیدار کردوں بہت اونچا جا کر عمارت ایسی ہے کہ ایک طرف شیڈ سا بنا ہوا
ہے اور ساتھ صحن ہے۔وہاں ام طاہر سو رہی ہیں اور ایک بچہ ان کے پاس سو رہا ہے میں نے
152
جس وقت یہ خواب دیکھا 1940ء کی بات ہے اس وقت ہماری لڑکی امتہ الجمیل ساڑھے تین
سال کی تھی تو میں نے دیکھا کہ ام طاہر مرحومہ وہاں سو رہی ہیں اور ان کے ساتھ ایک بچہ سو رہا
ہے میں نے ام طاہر مرحومہ کو جگانا شروع کیا لیکن وہ میرے جگانے پر جلدی نہ اٹھیں۔میں کہتا
ہوں خطرہ ہے اٹھو اور بچہ کو لے لو مگر انہوں نے اٹھنے میں دیر کی تو میں نے وہ بچہ اٹھالیا اس وقت
وہ بچہ لڑکا بن گیا ممکن ہے اللہ تعالی ام طاہر مرحومہ کی بچیوں یا بچوں کو مبارک لڑکا دے یا امتہ
الجمیل جولڑکے کی صورت میں دکھائی گئی ہے ممکن ہے جیسے حضرت مریم علیھا السلام کے متعلق
آتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو مردوں کے کام کی توفیق دے دے۔بہر حال میں نے بچہ کو اٹھالیا اور میں
نے کہا کہ میں بچہ لے کر چلتا ہوں تم جلدی جلدی میرے پیچھے آؤ۔وہاں ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے
مٹی ڈال کر کسی اونچی جگہ پر رستہ بنا دیا جاتا ہے جیسے پہاڑوں پر مکان ہوتے ہیں اور ایک منزل
نیچے اور ایک اوپر ہوتی ہے اور اوپر کی منزل کے ساتھ بھی گو وہ اونچی ہوتی ہے پہاڑ پر رستہ مل
جاتا ہے اسی طرح اس مکان کی بھی دوسری یا تیسری منزل ہے اور وہاں سے بھی ایک سڑک نیچے
کی طرف جاتی ہے اس پر میں تیز تیز چلتا ہوں اور پیچھے مڑ مڑ کر دیکھتا جاتا ہوں اور ام طاہر مرحومہ
کو اشارہ کرتا چلا جاتا ہوں کہ جلدی جلدی چلو دور جانے کے بعد میں نے دیکھا کہ کچھ جھونپڑیاں
ہیں جن کی پھونس کی دیواریں اور پھونس کی چھتیں ہیں وہاں ایک کٹہرے کے ساتھ جو سڑک پر
بنا ہوا ہے مجھے ایک عورت نظر آئی میں نے اسے کہا کہ کیا یہاں کوئی ٹھرنے کی جگہ مل سکتی ہے۔اس نے کہا ہاں مل سکتی ہے اتنے میں ام طاہر مرحومہ بھی قریب آگئیں اور میں نے اس عورت
سے کہا کہ بتاؤ کونسی جگہ ہے وہ ہمیں گاؤں میں لے گئی جیسے گاؤں میں جگہیں ہوتی ہیں کہیں اپلے
پڑے ہیں اور کہیں کوڑا کرکٹ پڑا ہے ایسی جگہوں سے چلتے چلتے ایک چھوٹی سے پھونس کی
دیواروں والی جھونپڑی آئی وہ ہمیں وہاں لے گئی کچھ لوگ وہاں جمع ہو گئے میں نے ان سے
حالات پوچھنے شروع کئے حالات پوچھتے ہوئے مذہب کی باتیں شروع ہو گئی ہیں اس وقت میں ان
سے دریافت کرتا ہوں کہ تمہارا مذہب کیا ہے تو ان میں سے ایک مرد پہلے تو ہچکچاتا ہے اس کے
بعد اس نے کہا ہم ایک نئے مذہب کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں۔میں نے کہا وہ کو نسا فرقہ ہے تو پھر
وہ ایسے رنگ میں جیسے کوئی شخص خیال کرتا ہے کہ مخاطب اس کے متعلق نہیں جانتا اس لئے وہ
سمجھتا ہے کہ اس کو بتانا فضول ہے۔کہتا ہے کہ ہندوستان کا ایک فرقہ ہے میں نے کہا ہندوستان کا