ستمبر 1940ء

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

156
اس طرح کہ ایک کلائی دوسری کے اوپر ہے اور دایاں ہاتھ بائیں طرف کر دیا گیا اور بایاں دائیں
طرف کر دیا گیا ہے اور اس کے علاوہ ایک کمان دونوں ہاتھوں پر رکھی گئی ہے اور اس کے ایک
سرے سے ایک ہاتھ کی انگلیاں اور دوسرے سرے سے دوسرے ہاتھ کی انگلیاں باندھ دی گئی ہیں
دوسرے آدمی کو کس طرح قید کیا گیا ہے میں اچھی طرح نہیں دیکھ سکا پھر فرشتہ نے مجھے اشارہ کیا کہ
باہر آجاؤ۔الفضل 18 جون 1940ء صفحہ 4
231
تمبر 1940ء
فرمایا : ایک اور خواب میں نے پچھلے سال دیکھا تھا جس کا دوسرا حصہ اب پورا ہوا ہے۔میں
شملہ میں چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کے مکان پر تھا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں ایک
جگہ ہوں اور وہاں ایک بڑا ہال ہے جس کی سیڑھیاں بھی ہیں مگر میں سمجھتا ہوں کہ یہ بہت بڑا ملک
ہے مگر نظر ہال آتا ہے میں دیکھتا ہوں کہ سیڑھیوں میں سے اٹلی کی فوج لڑتی آرہی ہے اور
انگریزی فوج دیتی چلی جا رہی ہے یہاں تک کہ اطالوی فوج ہال کے کنارے تک پہنچ گئی جہاں سے
میں سمجھتا ہوں کہ انگریزی علاقہ شروع ہوتا ہے اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ قادیان نزدیک ہی
ہے اور میں بھاگ کر یہاں آیا ہوں۔مجھے میاں بشیر احمد صاحب ملے ہیں میں ان سے اور بعض
دوستوں سے کہتا ہوں کہ اٹلی کی فوج انگریزی فوج کو دباتی چلی آرہی ہے اگر چہ ہماری صحت اور
بینائی وغیرہ ایسی تو نہیں کہ فوج میں باقاعدہ بھرتی ہو سکیں مگر بندوقیں ہمارے پاس ہیں آؤ ہم لے
کر چلیں دور کھڑے ہو کر ہی فائر کریں گے۔چنانچہ ہم جاتے ہیں اور دور کھڑے ہو کر فائر کرتے
ہیں۔اتنے میں میں نے دیکھا کہ انگریزی فوج اٹلی والوں کو دبانے لگی ہے اور اس نے پھر انسی
سیڑھیوں پر واپس چڑھنا شروع کر دیا ہے جن پر سے وہ اتری تھی اس وقت میں دل سے سمجھتا
ہوں کہ دو تین بار اس طرح ہوا ہے۔چنانچہ یہ خواب لیبیا میں پورا ہو چکا ہے جہاں پہلے تو دشمن
مصر کی سرحد تک پہنچ گیا تھا مگر انگریزوں نے پھر اسے پیچھے ہٹا دیا۔پھر دشمن نے انگریزوں کو پیچھے
ہٹا دیا اور اب پھر انگریزوں نے ان کو پیچھے ہٹا دیا اور یہ ایک ایسا واقعہ ہے جس کی مثال کہیں
تاریخ میں نہیں ملتی کہ چار دفعہ ایسا ہوا ہو کہ پہلے ایک قوم دوسری کو ایک سرے سے دباتی ہوئی
دوسرے سرے تک جا پہنچی ہو اور پھر وہ اسے دبا کر وہیں پہنچا آئی ہو اور چوتھی دفعہ پھر وہ اسے

157
دبا کر واپس لے گئی ہو۔الفضل 17۔جنوری 1942ء صفحہ 3
فرمایا : خواب میں میں سمجھتا ہوں کہ ہم بندوقیں چلا رہے ہیں گو ظاہری بندوق چلانا مجھے یاد
نہیں مگر میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہم نے فائر کئے ہیں ہمارے فائروں کے بعد انگریزی فوج کا قدم آگے
بڑھنا شروع ہوا۔پھر فرمایا۔یہ جو میں نے دیکھا ہے کہ ہم نے فائر کئے ہیں اس کا مطلب میں دعا سمجھتا ہوں اور
بشیر احمد کا نام بشارت ظاہر کرتا ہے اور اس کی تعبیر میں نے یہ کی کہ ہو سکتا ہے ہماری دعاؤں سے
اللہ تعالٰی انگریزی فوجوں کو آخری دفعہ دشمن کو دھکیلنے کی توفیق دے دے کیونکہ گو ضروری
نہیں کہ خواب میں جو آخری نظارہ دکھایا جائے فی الواقع بھی وہ آخری نظارہ ہو مگر کثیر الوقوع یہی
امر ہے کہ جو آخری نظارہ نظر آئے وہی واقعہ میں بھی آخری ہوتا ہے بہر حال جتنا واقعہ میں نے
رویا میں دیکھا بتا دیا۔چوہدری صاحب نے اگلے دن اس رویا کا ذکر اپنے کئی دوستوں اور
ہز ایکسی نسی وائسرائے کے پرائیویٹ سیکرٹری مسٹر لیتھویٹ سے بھی کیا ان پر اس کا ایسا اثر تھا کہ
دوسرے یا تیسرے دن جب چوہدری صاحب کے ہاں چائے پر آئے تو انہوں نے خود مجھ سے
اس کے متعلق دریافت کیا اور پوچھا کہ آپ نے کیا ر و یا دیکھا ہے اور وہاں میں نے ان سے مکمل
رو یا بیان کیا اس کے دو ماہ بعد انگریزی فوج دشمن کو دھکیلتی ہوئی کئی سو میل تک لے گئی۔1941ء میں دشمن پھر آگے بڑھا اور انگریزی فوج کو دھکیلتا ہوا مصری سرحد تک لے آیا نومبر
1941ء میں پھر انگریزی فوج نے حملہ کیا اور دشمن کی فوجوں کو دھکیلتی ہوئی کئی سو میل تک لے
گئی اور اب تازہ خبر یہ ہے کہ دشمن کی فوجیں انگریزی فوجوں کو دھکیل کر مصر کی سرحد پر لے
آئی ہیں۔الفضل 3 جولائی 1942 ء صفحہ 1
فرمایا : خواب میں بال دکھائے جانے کے معنے بھی یہی تھے کہ ایسی جگہ لڑائی ہو گی جو ایک
وسیع میدان نہیں ہوگی بلکہ محدود جگہ ہو گی اسی طرح خواب میں جو سیڑھیوں والا حصہ دکھایا گیا
تھا وہ بھی اس جنگ میں نمایاں طور پر پورا ہوا چنانچہ اس جنگ کا ایک پہلو یہ بھی تھا کہ انگریزی
فوج جس جگہ لڑ رہی تھی وہ نسبتاڈی پریشن (Depression) یعنی نیچی جگہ تھی اور دشمن
شروع میں سامنے کی پہاڑیوں پر قابض تھا۔الفضل 12 نومبر 1942ء صفحہ 1 تا 3 نیز دیکھیں۔الفضل 25۔جون 1944ء صفحہ 2 و 14 - مارچ 1945 ء صفحہ 6 و 18۔فروری 1959ء صفحہ 7-8 اور الموعود صفحہ 142 تا 147۔سیر

آج 10 میں سے 10 باقی