6/5 جنوری 1941ء

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

158
روحانی جلد 2 صفحہ 61-62
اکتوبر 1940ء
232
فرمایا : میں نے اکتوبر 1940ء میں رویا دیکھا تھا کہ میرے سامنے کچھ کاغذات پیش کئے گئے
ہیں جو پیٹان (Petain) گورنمنٹ کے متعلق ہیں اور ان کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ وہ کچھ
حرکات انگریزی حکومت کے خلاف کر رہی ہے اور انگریز پہلی دوستی کے لحاظ سے کچھ نہیں کر
سکتے اور میں خواب میں ہی گھبراتا ہوں کہ اب کیا بنے گا تو میرے دل میں ڈالا جاتا ہے کہ یہ صرف
ایک سال کی بات ہے سال کے اندراندر یہ حالت بدل جائے گی۔بعض دستوں کو یہ رویا سنایا اور یہ بھی کہا کہ اس کی چار تعبیریں ہو سکتی ہیں یا تو مارشل پیٹان
مر جائیں گے یا ان کی حکومت بدل جائے گی یا پیان گورنمنٹ پورے طور پر جرمنی کے ساتھ مل
جائے گی اور اس طرح برطانیہ کو جو کچھ امن کا لحاظ ہے وہ جاتا رہے گا اور وہ پوری طاقت کے
ساتھ اس کا مقابلہ کر سکے گا یا پھر وہ انگریزوں کے ساتھ مل جائے گی اور یہ رویا حیرت انگیز طور پر
پورا ہوا ہے۔فرانس کی شکست سے ٹھیک ایک سال بعد عراق میں جرمنوں نے بغاوت کرائی
اور ایسے نازک حالات پیدا ہو گئے کہ خطرہ تھا ہفتہ عشرہ میں ہی جنگ ہندوستان تک آپہنچے گی اور
اس بغاوت کے سلسلہ میں شام کی فرانسیسی حکومت نے جرمنوں کو مدد دی اور اس طرح
انگریزوں کے لئے پہلے فرانس کے ساتھ اس وجہ سے جنگ نہ کرنا چاہتے تھے کہ دنیا میں ان کی
بدنامی ہوگی اور لوگ کہیں گے کہ اپنے سابق حلیف کے ساتھ جنگ کر رہے ہیں اس کے مقابلہ
کرنے کا موقع خود بخود پیدا ہو گیا اور انہیں فرانس کو نوٹس دینا پڑا اور جب پھر بھی فرانس کے
رویہ میں تبدیلی نہ ہوئی تو انہوں نے اس کا مقابلہ کیا اور اسے شکست دی۔دیکھو کس طرح یہ
رویا ایک سال کے اندر اندر پورا ہو گیا۔الفضل 9 نومبر 1941ء صفحہ 4۔نیز دیکھیں الفضل 17۔جنوری
21942
6/5جنوری1941ء
233
فرمایا : 6/5 جنوری کی درمیانی شب خدا تعالیٰ نے مجھ پر انکشاف فرمایا تھا افسوس ہے کہ وہ

159
پوری طرح یاد نہیں رہا جو بہت لمبا نظارہ تھا صرف ایک دو باتیں مجھے اس میں سے یا د رہ گئی ہیں
لیکن جو کچھ بھی یاد ہے وہ اپنی ذات میں اتنا اہم اور اتنی زبر دست پیشگوئی اس میں اللہ تعالیٰ نے
فرمائی ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ ہماری شامت اعمال کی وجہ سے اس میں کوئی تبدیل پیدا نہ فرمادے
تو وہ جماعت کے ایسے زبر دست مستقبل پر دلالت کرتی ہے جو بالکل غیر معمولی اور بے مثال
ہے۔میں نے دیکھا کہ میں ایک ایسی چیز میں ہوں جو جہاز کی طرح نظر آتی ہے میں جہاز کی طرح اس
لئے کہتا ہوں کہ مجھے اس کے کمرے وغیرہ نظر نہیں آتے وہ چیز ایسی ہے جیسے سب کی شکل ہوتی
ہے یعنی جہاز کی شکل کی چار دیواری اس میں موجود ہے وہ زمین سے اونچی ہے اور جس طرح پانی
میں جہاز کھڑے ہوتے ہیں اسی طرح پانی میں وہ کھڑی ہے اور اس کا رنگ سبز ہے۔۔۔۔اور اس
کی دیواریں جو میں نے دیکھیں وہ بھی گہرے سبز رنگ کی ہیں جس میں کچھ نیلا ہٹ معلوم ہوتی
ہے گویا وہ اتنا تیز سبز رنگ ہے کہ اس میں کچھ نیلاہٹ کا شبہ بھی پیدا ہونے لگا ہے پانی بھی مگر چھوٹا
چھوٹا۔بعض دفعہ خواب میں ایسے غیر معمولی نظارے بھی دکھا دیئے جاتے ہیں اس لئے اس پر
تعجب نہیں کرنا چاہئے بہر حال وہ جہاز چھوٹے سے پانی میں کھڑا ہے یا یوں سمجھ لو کہ جب کنارے
پر جہاز لگتا ہے تو جس طرح اس کے آگے چھوٹا پانی ہوتا ہے اسی طرح دریا میں مجھے وہ پانی نظر آتا
ہے جہاں جہاز کھڑا ہے وہاں تو کچھ زیادہ پانی ہو گا مگر جہاں اس جہاز سے اترتے ہیں وہاں مخنوں
مخنوں تک پانی ہے چند گز تک تو پانی چلتا چلا جاتا ہے مگر آگے ایک بڑی سی دری بچھی ہے اور وہ
دری بھی سبز کچھ نیلاہٹ رکھتی ہوئی ہے جیسے نہایت گہرا سبز رنگ ہوتا ہے اور اس پر ایک
نوجوان بیٹھا ہے۔اس کا لباس بھی سبز ہے جو سوٹ کے مشابہ ہے جیسے انگریزی سوٹ ہوتے
ہیں میں یقینی طور پر تو نہیں کہہ سکتا مگر بہر حال اس کی شکل یا تو ملک غلام فرید صاحب سے ملتی ہے
یا ڈاکٹر میجر غلام احمد صاحب سے ملتی ہے۔میں شبہ اس لئے کرتا ہوں کہ ملک غلام فرید صاحب کی
داڑھی بہت ہی سفید ہو چکی ہے مگر اس نوجوان کی داڑھی سیاہ ہے اور جیسے انسان نے جب
پتلون پہنی ہوئی ہو تو زمین پر بیٹھنے میں اسے تکلیف محسوس ہوتی ہے اور وہ ایک طرف ٹانگیں
نکال کر بیٹھتا ہے اسی طرح وہ نوجوان بیٹھا ہوا ہے اس کے سر پر ترکی ٹوپی ہے میں جہاز سے اترا
ہوں مجھے وہاں کوئی سیڑھی لگی ہوئی معلوم نہیں ہوتی ایک اونچی سی دیوار ہے اور جیسے جہاز

160
اونچے ہوتے ہیں اسی طرح اس کی دیوار زمین سے پینتیس چالیس فٹ اونچی ہے میں نہیں جانتا
کہ میں اس میں سے کس طرح نیچے اترا۔بہر حال میں اس جہاز پر سے ہلکے پھلکے طور پر اترا ہوں
اور پانی میں سے جو مخنوں تک ہے چل کر اس دری کی طرف گیا ہوں جہاں وہ نوجوان بیٹھا ہے
اور جس کے متعلق میں سمجھتا ہوں کہ وہ ملک غلام فرید صاحب ہیں یا ڈاکٹر غلام احمد صاحب ہیں
دونوں میں سے کسی ایک کا مجھے شبہ پڑتا ہے وہاں پہنچ کر مجھے اس نوجوان کے چہرے پر بڑی
افسردگی نظر آتی ہے جب میں نے افسردہ دیکھا تو مجھ میں ایک جلال سا پیدا ہو گیا ہے اور میں اس
نوجوان سے کہتا ہوں کہ تم افسردہ کیوں ہو اس وقت میری طبیعت پر اثر یہ ہے کہ قادیان سے
کچھ لوگ چلے گئے ہیں میں نہیں کہہ سکتا کہ اس سے میری کیا مراد تھی کیونکہ رویا میں میرا ذہن
اس طرف نہیں جاتا کہ ” چلے گئے " سے یہ مراد ہے کہ وہ فوت ہو گئے ہیں یا یہ مراد کہ کچھ لوگ
مرتد ہو گئے ہیں رویا کے وقت قلب میں اس کے متعلق وضاحت نہیں ہوئی۔” چلے گئے " سے
مراد اگر یہ ہو کہ کچھ لوگ فوت ہو گئے ہیں تو ممکن ہے اس سے میر محمد اسحاق صاحب او ر ام طاہر
کی وفات کی طرف اشارہ ہو یا شاید بعض اور موتیں خدا تعالیٰ کے نزدیک مقدر ہوں بہر حال
میری طبیعت پر اس وقت اثر یہ ہے کہ کچھ لوگ قادیان سے چلے گئے ہیں میں کہہ نہیں سکتا کہ
چلے جانے سے مراد اگلے جہان جانا ہے یا شاید اس سے مرتد ہو نا مراد ہے لیکن میں اتنا ضرور سمجھتا
ہوں کہ کچھ لوگ قادیان سے پہلے گئے ہیں اور اس وجہ سے اس نوجوان کے دل پر افسردگی
چھائی ہوئی ہے وہ ایک ہی آدمی ہے۔اس کے علاوہ مجھے کوئی اور شخص نظر نہیں آتا جب میں اس کے چہرہ پر افسردگی دیکھتا ہوں تو
میں بڑے جلال میں اس نوجوان سے کہتا ہوں تم افسردہ کیوں ہو اس کے بعد میں بڑے جوش سے
کہتا ہوں دیکھو خدا تعالیٰ کی طرف سے ہماری جماعت کے لئے خصوصاً قادیان کے لئے ایک بڑا
بھاری اور عظیم الشان مستقبل مقدر ہے۔اس لئے افسردگی کی کوئی وجہ نہیں۔گویا خواب میں
جو میں اس نوجوان کو اس وجہ سے افسردہ دیکھتا ہوں کہ قادیان سے کچھ لوگ چلے گئے ہیں تو میں
اس کی افسردگی کو دور کرنے کے لئے کہتا ہوں خدا تعالیٰ کی طرف سے ہماری جماعت کے لئے
خصوصاً قادیان کے لئے ایک بڑا بھاری مستقبل مقدر ہے۔جب میں نے یہ الفاظ کہے تو وہ
نوجوان اٹھ کر کھڑا ہو گیا اور میں اس کو اپنے ساتھ لے کر ایک طرف چل پڑا۔میں نے دیکھا کہ

دری کے دوسرے کنارے پر ایک بہت بڑا مکان ہے اور اس مکان میں ایک بہت بڑا ہال ہے میں
اس ہال میں شملنے لگ گیا اور میں نے شملتے شملتے پھر بڑے زور سے اس نوجوان کو کہنا شروع کر دیا
کہ تمہارے لئے افسردگی کی کوئی وجہ نہیں ہو سکتی ایک بڑا بھاری مستقبل ہماری جماعت کے
لئے مقدر ہے اس کے بعد میں نے ایک بڑی لمبی تقریر کی جس میں میں کئی قسم کی پیشگوئیاں بیان
کرتا ہوں اور اس نوجوان کو بتاتا ہوں کہ ہمارے لئے یوں مقدر ہے۔افسوس ہے کہ مجھے اس
تقریر کا بہت سا حصہ بھول گیا صرف دو باتیں یاد رہ گئی ہیں مگر وہ دو باتیں بھی اتنی شان کی ہیں کہ
صرف ان کا یا د رہ جانا بھی اپنی ذات میں بہت بڑی اہمیت رکھتا ہے۔میں تقریر کرتے ہوئے کہتا ہوں خدا تو قادیان کے لوگوں پر یا جماعت کے لوگوں پر کا لفظ میں
نے استعمال کیا ہے مجھے پورا یقین نہیں کہ میں نے رویا میں قادیان کے لوگوں کا نام بھی لیا تھایا
ہماری جماعت کا ذکر کیا تھا بہر حال ان دونوں میں سے ایک کا ذکر کر کے میں کہتا ہوں کہ خدا توان
لوگوں پر اس رنگ میں نزول برکات کرنے والا ہے کہ ان کے دلوں میں خدا کا نور نازل ہو گا پھر
نور بڑھے گا اور بڑھتا چلا جائے گا یہاں تک کہ وہ نور دلوں کے کناروں تک آئے گا اور پھر
کناروں سے بھی بہنا شروع ہو جائے گا رویا میں جب میں کہتا ہوں کہ خدا کا نور ان کے دلوں کے
کناروں سے بہنا شروع ہو جائے گا تو اس وقت مجھے مومن کے قلب کی شکل دکھائی دیتی ہے اور
یوں معلوم ہوتا ہے جیسے ایک تنور ہے بچپن میں ہم دیکھا کرتے تھے کہ بھٹیار نہیں روٹی پکانے کے
لئے جب بنور گرم کرتیں تو پتے اور لکڑیاں وغیرہ ڈال کر اور انہیں آگ لگا کر بعد میں تنور کے
منہ پر مٹی کا کوئی کونڈا رکھ دیتی تاکہ تنور کی گرمی زیادہ ہو جائے ایسی ہی شکل مجھے مومن کے
قلب کی دکھائی گئی بنور کی طرح اس کی شکل ہے اور اس پر مٹی کا ایک کو نڈاڈھکا ہوا نظر آتا ہے
اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ وہ قلب کے سرے ہیں گویا ایک تنور کی صورت میں میں مومن کے
دل کے کنارے دیکھتا ہوں اور کہتا ہوں کہ ان کناروں کے اوپر سے خدا تعالیٰ کا نور نکلے گا اور
اس کا عرفان اور فیضان اس میں سے نکل کر دنیا میں ہے گا۔پھر میں اور زیادہ زور دیتا ہوں اور
کہتا ہوں خدا کا نوران کناروں سے بسے گا اور بہہ کر تمام دنیا میں جائے گا یہاں تک کہ دنیا کا ایک
انچ حصہ بھی ایسا باقی نہیں رہے گا جہاں خدا کا یہ نور نہ پہنچے۔تو میں دل میں خیال کرتا ہوں کہ یہ تو
مبالغہ ہے ایسا ہو نا خدا تعالیٰ کی سنت کے خلاف معلوم ہوتا ہے کیونکہ خدا تعالیٰ کی سنت یہی ہے

162
کہ گو اس کا دین غالب آجائے مگر کچھ نہ کچھ لوگ دین کے مخالف ضرور رہتے ہیں پس میں کہتا
میرا یہ کہنا ایک انچ بھی ایسی باقی نہیں رہے گی جہاں خدا کا یہ نور نہ پہنچے غلطی ہے اور یہ اللہ
تعالیٰ کی سنت کے خلاف ہے چنانچہ میرے دل میں اس وقت خیال آتا ہے کہ دیکھو اللہ تعالٰی
قرآن کریم میں حضرت عیسی علیہ السلام کے متعلق فرماتا ہے وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ
الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ اس سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ کہ کچھ نہ کچھ لوگ ایسے
موجود رہتے ہیں جو دین کا انکار کرنے والے ہوں اسی قسم کی بعض اور آیات میرے ذہن میں
اجمالی طور پر آئی ہیں اور میں کہتا ہوں کہ ایسا ہونا تو خدا تعالیٰ کی سنت اور اس کے طریق کے
خلاف ہے مگر پھر میرا ذہن فوراً اس امر کی طرف منتقل ہوتا ہے کہ یہ تو ایک محاورہ ہے جو استعمال
کیا جاتا ہے جب انتہائی رنگ میں ہم کسی چیز کا ذکر کرنا چاہتے ہیں تو ایسے ہی الفاظ استعمال کئے
جاتے ہیں پس چونکہ یہ فیضان انتہائی طور پر ہو گا اس لئے یہ کہنا مبالغہ نہیں کہ ایک انچ زمین بھی
ایسی باقی نہیں رہے گی جہاں خدا کا نور بہہ کر نہ پہنچے چنانچہ میں ان الفاظ کے کہنے سے نہیں رکھتا
اور وہ پہلا سوال دل میں پیدا نہیں ہو تا بلکہ میں سمجھتا ہوں یہ الفاظ کہنے کے سوا اور کوئی چارہ ہی
نہیں کہ ایک انچ زمین بھی ایسی نہیں رہے گی جہاں خدا کا نور اور اس کا فیضان دلوں کے کناروں
سے بہہ کر نہ پہنچے اور میں خیال کرتا ہوں کہ گو دنیا کا کچھ حصہ اس نور سے محروم رہ جائے مگر اس
کا بہاؤ اتنی شدت کا ہو گا اور اس فیضان کا دائرہ اتنا وسیع ہو گا کہ اگر اس کے اظہار کے لئے کوئی
الفاظ بولے جاسکتے ہیں تو وہ یہی ہیں کہ دنیا میں ایک انچ زمین بھی ایسی باقی نہیں رہے گی جہاں خدا
کا یہ نور نہیں پہنچے گا۔چنانچہ خواب میں میں بڑے زور سے ان الفاظ کو دہراتا ہوں اور کہتا ہوں
ایک انچ بھی ایسا باقی نہیں رہے گا جہاں خدا کا یہ نور نہیں پہنچے گا اس وقت مجھے معلوم ہوا کہ ایک
سفید پانی کی شکل میں خدا تعالیٰ کا نور اس کو نڈے کے کنارے سے نکل کر دنیا میں پھیلنا شروع ہوا
اور وہ دنیا کے گوشے گوشے اور اس کے کونے کونے تک پہنچ گیا۔اس کے بعد مجھے ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے خدا تعالیٰ مجھے مستقبل کی بعض اور خبریں دے رہا
ہے اسی دوران میں میں بڑے زور سے بعض الفاظ کو کہتا ہوں وہ الفاظ بالکل ایسے ہی ہیں جیسے
بائبل کے الہاموں کے ہیں اور وہ مجھے پوری طرح یا د رہے ہیں ممکن ہے کسی ایک یا آدھ لفظ کی
بچائے اس کا ہم معنی کوئی اور لفظ استعمال ہو گیا ہو میں کہتا ہوں کہ احمدیوں کے دلوں پر اللہ تعالی

آج 10 میں سے 10 باقی