9 .اپریل 1941ء

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

163
کا فضل نازل ہوتے ہوئے ایک زمانہ وہ آئے گا کہ انسان یہ نہیں کہے گا کہ اے میرے رب!
اے میرے رب! تو نے مجھے کیوں پیاسا چھوڑ یا بلکہ وہ کہے گا اے میرے رب! اے میرے
رب! تو نے مجھے سیراب کر دیا یہاں تک کہ تیرے فیضان کا پانی میرے دل کے کناروں سے
اچھل کر بہنے لگا اس کے بعد آنکھ کھل گئی۔الفضل 6 جون 1941ء صفحہ 1 تا3
رویا میں مجھے قلب مومن کی شکل جو تنور کی طرح دکھائی گئی ہے اس سے بعد میں میرا ذہن
اس آیت کی طرف منتقل ہوا جس میں یہ ذکر آتا ہے کہ جب حضرت نوح علیہ السلام کی قوم پر
عذاب آیا تو فَارَ التَّنُّورُ (ھود : (41) بنور جوش میں آگیا لوگ اس آیت کے مختلف معنے
کرتے ہیں مگر اس رویا سے میں سمجھا کہ مجھے قلب انسانی ایک بنور کے رنگ میں دکھائے جانے
سے شاید اس طرف بھی اشارہ ہو کہ فَارَ التَّنُّورُ میں بھی بنور قلب کے معنوں میں ہی استعمال
ہوا ہے یعنی ایک طرف خدا تعالیٰ کا امر نازل ہوا اور دوسری طرف نوح کے قلب میں جوش پیدا
ہوا اور جب وہ دونوں مل گئے تو خدا تعالیٰ کا عذاب دنیا پر نازل ہو گیا۔الفضل 6۔جون 1941 ء صفحہ 4
9 اپریل 1941ء
234
فرمایا : چار پانچ دن ہوئے مجھے ایک رویا ہوا جس سے میں یہ سمجھتا ہوں کہ پیغامی پھر کوئی فتنہ
کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔میں نے رویا میں دیکھا کہ کوئی بیمار ہے جس کے لئے میں نے کونین تجویز کی
ہے اور میں کو نین لینے کے لئے حضرت اماں جان) کے کمرہ کی طرف جا رہا ہوں جب میں کمرہ
کے قریب پہنچا۔تو میں نے دیکھا کہ اندر میاں منصور احمد مولوی صدرالدین صاحب پیامی اور
غالباً مرزا ناصر احمد اور مرزا مبارک احمد بیٹھے ہیں میرا غالب خیال یہی ہے کہ ناصر احمد بیٹھے ہوئے
ہیں میں مولوی صدرالدین صاحب کو دیکھ کر بہت گھبرایا کہ یہ ہمارے گھر میں کس طرح آگئے
ہیں مگر مرزا منصور احمد اور مرزا ناصر احمد نے بتایا کہ حضرت اماں جان) سے اجازت لے کر ان کا
حال دریافت کرنے کے لئے آئے ہیں۔میاں منصور احمد میرے بھیجے بھی ہیں اور داماد بھی۔میں
نے رویا میں مذاق کے طور پر ان سے کہا کہ یہاں اماں جان کی شیشی میں سے کونین کی ایک گولی تو
چرا دو (چرا دو کا لفظ اس لئے بولا کہ حضرت اماں جان) وہاں موجود نہ تھیں اور ان کی بلا اجازت
کو نین لینے گئے تھے) اس پر مولوی صدر الدین صاحب کہنے لگے یہ تو پہلے ہی چوری کے عادی

164
ہیں۔مجھے ان کا یہ فقرہ بہت بر الگا اور میں نے اپنے دل میں کہا کہ میں نے تو منصور احمد سے مذاق
کیا تھا اور مخاطب بھی میں نے اسے ہی کیا تھا مولوی صدرالدین صاحب درمیان میں کیوں بول
پڑے۔پھر میں نے مولوی صاحب سے کہا کہ یہ بہت بری بات ہے آپ کو اس لئے اجازت نہیں
دی گئی تھی کہ اندر آگر آپ ایسی بیہودہ باتیں کریں۔اس پر وہ کھڑے ہو گئے اور میری طرف
انہوں نے بڑھنا شروع کر دیا گویا وہ میرا مقابلہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔جب وہ میرے قریب
پہنچے تو میں نے اپنی کلائی ان کی کلائی کے سامنے رکھ کر انہیں پیچھے ہٹایا اور کہا کہ آپ نے یہ بہت
بری حرکت کی ہے۔اتنے میں میں کیا دیکھتا ہوں کہ مولوی صدرالدین صاحب میرے اس
معمولی سے جھٹکے سے چاروں شانے چت گر گئے ہیں اور ان کا قد کوئی بالشت بھر کے قریب رہ گیا
ہے اور وہ زمین پر پڑے ہوئے یوں معلوم ہوتے ہیں جیسے موم کی گڑیا ہوتی ہے اور وہ میری
طرف اس طرح پھٹی ہوئی آنکھوں سے دیکھتے ہیں کہ گویا سمجھتے ہیں میں انہیں مار ڈالوں گا۔پھر
میں نے انہیں کہا کہ ہمارے گھر سے اسی وقت چلے جاؤ چنانچہ وہ باہر نکل گئے اتنے میں خواب میں
ہی نماز کا وقت ہو گیا۔میں نماز کی تیاری کر رہا ہوں کہ میاں بشیر احمد صاحب میرے پاس آئے
ہیں اور کہتے ہیں کہ چوک میں کچھ پیغامی کھڑے ہیں جن میں مولوی صدرالدین صاحب بھی ہیں
اور وہ کہتے ہیں کہ ہم نالش کرنے والے ہیں کیونکہ انہوں نے ہم کو مارا ہے ہاں اگر وہ معافی مانگ
لیں یا معافی نہیں مانگتے تو اظہار افسوس ہی کر دیں تو ہم نالش نہیں کریں گے ورنہ ضرور نالش
کریں گے۔میاں بشیر احمد صاحب نے جب مجھے یہ بات کہی تو میں نے ان سے کہا مجھے اس بات
کی کوئی پرواہ نہیں وہ بیشک مجھ پر نالش کر دیں میں نے جو کچھ کیا ہے ٹھیک کیا ہے۔یہ سن کر میاں
بشیر احمد صاحب چلے گئے اور تھوڑی دیر کے بعد پھر واپس آئے میں نے ان سے پوچھا کہ کیا ہوا؟
وہ کہنے لگے وہ تو کچھ اوباش لوگ تھے انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا وہ معافی مانگنے یا اظہار افسوس
کرنے کے لئے تیار ہیں مگر جب میں نے آپ کا جواب انہیں سنایا تو وہ کہنے لگے اچھا اگر ان کی
مرضی نہیں تو نہ سہی اور یہ کہہ کر وہ چلے گئے۔میں نے یہ رویا چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب سے بیان کر دیا تھا اور ان سے کہا تھا کہ شاید
پیغامی پھر کوئی فتنہ کھڑا کرنے والے ہیں کل شیخ بشیر احمد صاحب نے سنایا کہ ان کو لائل پور کے
ایک دوست کے ذریعہ یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ پیغامیوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ مولوی

آج 10 میں سے 10 باقی