8 جنوری 1943ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
176
245
$1943 1942
فرمایا : میں نے وقت پر خدا تعالیٰ سے خبر پا کر جماعت کو 3/2 سال ہوئے 1842ء کے آخر یا
1843ء کے شروع میں اطلاع دی تھی اور جلسہ سالانہ کے موقع پر اس خواب کو بیان بھی کر دیا
تھا اور ہدایت کی تھی کہ ہماری جماعت کے لوگوں کو خود اپنے گھروں میں کپڑے بنانے کی کوشش
کرنی چاہئے اور اس دستکاری کو جاری کرنا چاہئے کیونکہ آئندہ کپڑے کے قحط کا امکان ہے۔الفضل 11۔اکتوبر 1945ء صفحہ 1
8 جنوری 1943ء
246
فرمایا : میں نے آج رویا میں دیکھا ہے جس کے متعلق میں سمجھتا ہوں وہ اس سلسلہ میں ہے
چنانچہ میں اس کو بھی بیان کر دینا چاہتا ہوں میں نے رویا میں دیکھا کہ میں یکدم قادیان سے کسی
سفر کے ارادے سے چل پڑا ہوں چند آدمی میرے ساتھ ہیں مگر ایسے نہیں جو سیکرٹری وغیرہ کے
طور پر کام کرتے ہیں بلکہ ایسے لوگ ساتھ ہیں جو عام طور پر جب کسی سفر پر جانا ہو تو ساتھ نہیں
ہوتے۔میرا ارادہ کسی لمبے سفر کا معلوم ہوتا ہے مگر قادیان سے رخصت ہونا یاد نہیں۔بس
ارادہ کیا اور ارادہ کرتے ہی چل پڑے کچھ دور جا کر ہم ایک جگہ ٹھر گئے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ
وہ کوئی اور ملک ہے اور جیسے راستہ میں پڑاؤ کیا جاتا ہے اسی طرح ہم نے بھی وہاں پڑاؤ کیا ہے
وہاں کسی مکان کے سامنے ایک چبوترہ بنا ہوا ہے مگر اس کا جو اگلا حصہ ہے وہ چوڑا کم ہے اور لمبا
زیادہ ہے مگر اس کے پیچھے جو جگہ ہے وہ اگلے حصہ سے کچھ چوڑی ہے اس وقت مجھے ایسا معلوم
ہوتا ہے کہ مولوی محمد ابراہیم صاحب جو بقا پوری کہلاتے ہیں وہاں جماعت میں بطور مبلغ کے کام
کرتے ہیں میں مولوی صاحب پر کسی قدر خفا ہوتا ہوں کہ آپ کی طبیعت میں عجیب لا ابالی پن
ہے کہ آپ جماعت کے دوستوں کو مجھ سے ملاتے نہیں اور میرے ساتھ لگے ہوئے ہیں اس
طرف آپ کی ذرا بھی توجہ نہیں کہ جماعت کے دوستوں کو مجھ سے ملائیں اور میری ان سے
واقفیت پیدا کرائیں۔انہی باتوں میں نماز کا وقت آگیا اور میں نماز کے لئے دو تین آدمیوں کو کھڑا
دیکھتا ہوں اس وقت میں ان سے کہتا ہوں کہ جماعت کے امیر کہاں ہیں پریذیڈنٹ کہاں ہیں اور
177
کیوں ایسی بے توجہی سے کام لیا گیا ہے کہ ان کو اس بات کا موقع نہیں دیا کہ وہ یہاں آئیں اور
مجھ سے ملیں۔مولوی صاحب اس کے جواب میں کہتے ہیں وہ اس وجہ سے خفا ہیں کہ میں اولیس
کی اولاد میں سے ہوں اور مجھے ملاقات میں مقدم نہیں کیا کیا میں نے کہا وہ ٹھیک کہتے ہیں آپ کا
فرض تھا کہ آپ مقامی آدمیوں کو ملاقات کا موقع سب سے پہلے دیتے آپ تو ہمیشہ ملتے ہی رہتے
ہیں پھر میں نے انہیں کہا کہ آپ نے یہ ٹھیک نہیں کیا کہ انہیں ناراض کر دیا ہے آپ ان کو
بلوائیں تاکہ میں ان سے ملوں۔چنانچہ مولوی صاحب نے ان کو بلوایا جب وہ آئے تو میں نے
دیکھا کہ ان کا لباس بالکل ایسا ہی ہے جیسے عربوں کا لباس ہوتا ہے اور سانولا سا رنگ ہے۔خیر میں
ان سے بڑے تپاک سے ملا ہوں اور ان سے باتیں کرتا ہوں تاکہ ان کی دلجوئی ہو جائے اس کے
بعد میری نظر تین چار اور دوستوں پر پڑی ان کا لباس بھی عربوں جیسا ہے میں نے کہا مولوی
صاحب مجھے ان سے بھی ملا ئیں چنانچہ مولوی صاحب مجھے ان کے پاس لے گئے اور پھر بتانے لگے
کہ یہ فلاں شہر کے ہیں تین چار ہی آدمی ہیں اس سے زیادہ نہیں۔اس کے بعد میں نے ایک اور نظارہ دیکھا اور در حقیقت اس لئے میں نے تفصیل بیان کی تھی
کہ اس چبوترے کے پیچھے جو جگہ ہے وہ اگلے حصہ سے نسبتا چوڑی ہے اور جہاں ہم نماز پڑھنے
کے لئے کھڑے ہیں وہاں سے وہ چبوترہ خم کھا کر ایک طرف مڑتا ہے وہ چبوترے اس شکل کے
ہیں۔جس جگہ اس کا پہلا غم ہے (جس پر نقشہ میں نمبر لکھا ہے وہاں سے دو تین فٹ جگہ چوڑی ہو گئی
ہے میں نے دیکھا کہ اس دو تین فٹ جگہ کے کونے میں در ننگے آدمی جو بہت ہی موٹے تازے
ہیں اور ان کے جسم ایسے ہیں جیسے پہلوانوں کے جسم ہوتے ہیں بیٹھے ہوئے ہیں انہوں نے
لنگوٹیاں کسی ہوئی ہیں اور باقی تمام جسم ننگا ہے اسی طرح انہوں نے سرمونڈھا ہوا ہے اور تالو کی
جگہ انہوں نے عجیب قسم کے کنگروں والے بال رکھے ہوئے ہیں جیسے تبتی وغیرہ لوگ ہوتے ہیں
178
اسی طرز کے وہ معلوم ہوتے ہیں۔میں نے دیکھا کہ وہ کنارہ کی طرف پیٹھ کر کے اور منہ دوسری
طرف کر کے چھپے بیٹھے ہیں میں مولوی صاحب سے کہتا ہوں کہ مولوی صاحب ان سے کیوں
نہیں ملاتے۔مولوی صاحب کہتے ہیں کہ یہ جاپانی ہیں میں حیران ہو تا ہوں کہ جاپانی ہی سہی مگریہ
چھے کیوں بیٹھے ہیں ان دونوں میں سے ایک لمبے قد کا آدمی ہے اور اس کا جسم نسبتا پتلا ہے یوں تو
وہ بھی موٹا ہے مگر دوسرے کے مقابلہ میں پتلا معلوم ہوتا ہے اور دوسرا بہت ہی موٹا ہے اور اس
کا جسم ایسا ہی ہے جیسے غلام پہلوان اور اسی طرح دوسرے پہلوانوں کے جسم بتائے جاتے ہیں۔غرض مولوی صاحب مجھ سے کہتے ہیں کہ یہ جاپانی ہیں اور میں ان سے مذاقاً کہتا ہوں کہ کیا
جاپانیوں سے مصافحہ کرنا منع ہے چنانچہ اس کے بعد میں نے ان میں سے ایک کے سرپر اس کے
بالوں والی جگہ پر ہاتھ رکھا اور اس نے بہت ہی شرماتے ہوئے اور لجاتے ہوئے جیسے کوئی سخت
شرمسار ہوتا ہے میری طرف اپنا ہاتھ مصافحہ کے لئے بڑھایا اور میں نے اس سے مصافحہ کیا پھر میں
دوسرے جاپانی کو کہتا ہوں کہ تم بھی مصافحہ کر لو وہ بھی اسی طرح سر چھپائے بیٹھا ہے اس کا دوسرا
ساتھی بھی اسے کہتا ہے کہ کرلو۔کر لو۔چنانچہ میں نے اسی طرح بیٹھے بیٹھے اپنا ہاتھ ٹیڑھا کر کے
آگے کیا میں خواب میں سمجھتا ہوں کہ شاید ان کے ہاں مصافحہ کا رواج نہیں اسی لئے اسے معلوم
نہیں کہ مصافحہ کس طرح کیا جاتا ہے اس پر اس کا دوسرا ساتھی اسے کہتا ہے کہ اس طرح مصافحہ
نہیں کیا کرتے۔اس طرح کیا کرتے ہیں۔چنانچہ اس نے اس کے ہاتھ کو مروڑا اور میں نے بھی
اپنے ہاتھ کو چکر دے کر اس سے مصافحہ کیا اس وقت مجھے ایسا معلوم ہوا کہ گو اس کا منہ دوسری
طرف ہے مگر وہ بھی چوری چوری کنکھیوں سے ہمیں دیکھ رہا ہے اس کے بعد میں وہاں سے نماز
کی طرف آتا ہوں اور میرے دل میں یہ خیال آتا ہے کہ اب میں انگلستان کی طرف جانے والا
ہوں چونکہ وہاں انگریزوں سے ملنا ہے اس لئے کم سے کم درد صاحب کو میں تار دے دوں کہ وہ
رستہ میں ہی مجھے آکر ملیں اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔اس خواب میں بھی مختلف ممالک کے آدمیوں کو میں نے دیکھا ہے عربوں کو دیکھا ہے
جاپانیوں کو دیکھا ہے ان سے مصافحہ کیا ہے ان کے حالات معلوم کئے ہیں پھر اپنے آپ کو ایک سفر
پر جاتے دیکھا ہے اور آخر میں انگلستان جانے کا ادارہ کیا ہے یہ تمام امور تبلیغ کی طرف اشارہ کر
رہے ہیں۔ممکن ہے جاپانیوں کی جو شرمندگی اور ندامت مجھے دکھائی گئی ہے اس کا مفہوم یہ ہو