اپریل 1943ء

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

180
دوسری رات بستر پر لیٹنے پر معا مجھے خیال آیا کہ یہ مسٹر گاندھی کے متعلق معلوم ہوتا ہے اور
یہ خیال اس قدر زور پکڑ گیا کہ میں نے اسی وقت تار میں انہیں پیغام کی طرف توجہ دلائی جو
الفضل میں شائع ہو چکا ہے۔الفضل 5۔مارچ 1943ء صفحہ 1
ابریل 1943ء
248
فرمایا : اسی سفر (سفر سندھ) میں میں نے ایک رویا دیکھا ہے جس سے میں سمجھتا ہوں کہ یہ
جنگ ابھی کئی شکلیں تبدیل کرنے والی ہے جن میں سے بعض شکلیں اسلام کے لئے بہت
خطر ناک ہوں گی اس قسم کے اور رویا میں نے پہلے بھی دیکھے تھے مگر میں ان کو دو الگ الگ
واقعات نہ سمجھتا تھا لیکن اس رویا نے بتا دیا ہے کہ وہ ایک واقعہ کی دو شکلیں نہیں بلکہ آگے پیچھے
آنے والے الگ الگ واقعات ہیں اس تازہ رویا کو میں عام طور پر بیان نہیں کر سکتا اور شاید
اس کا بیان کرنا حکومت کی مصلحت کے خلاف ہو اشارہ صرف اتنا بتا تا ہوں کہ میں نے دیکھا ہے
کہ یورپ کی دو طاقتیں ہیں اور ایک ایشیائی طاقت اور ایشیائی طاقت کا سردار * ایسا معلوم ہوتا
ہے کہ سمجھتا ہے کہ اس کے ملکی معاملات کے بارہ میں میرا مشورہ بھی مفید ہو سکتا ہے یا شاید اسے
احمدیت سے کوئی دلچسپی ہے وہ اپنے ملک کے حالات بیان کر کے مجھ سے مشورہ پوچھتا ہے کہ ان
حالات میں ہم کیا کریں میں نے اسے کوئی مشورہ دیا ہے مگریہ یاد نہیں کہ اس نے کیا پوچھا اور میں
نے کیا بتایا صرف اتنا احساس ہے کہ اس نے کوئی مشورہ پوچھا ہے اور میں نے دیا ہے۔پھر میں
دیکھتا ہوں کہ ان دو یورپین حکومتوں میں سے ایک کے نمائندہ اور اسی ایشیائی حکومت کے
سردار کے درمیان کمیٹی ہوئی ہے دونوں جمع ہوئے ہیں کہ صورت حالات پر غور کریں اور
سوچیں کہ کیا کارروائی کرنی چاہئے۔میں بھی وہاں گیا ہوں اور پرے ہٹ کر کھڑا ہوں اس مغربی
طاقت کا نمائندہ ایک کھلے میدان میں کسی پتھر پر یا ایسی کرسی یا کوچ پر جس کی پشت نہیں بیٹھا ہے
اور ایشیائی حکومت کا سردار کھڑا ہے اور اس سے بات کرتا ہے کہ ہمارے ملک کے یہ حالات
ہیں ہمیں کیا کرنا چاہئے۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ اجتماع کسی معاہدہ کی بات چیت کرنے کے لئے یا
خواب میں معلوم نہیں ہوا کہ وہ کون ہے گو بعد میں میں نے جنرل چیانگ کائی شیک ہی سمجھا " الفضل 2 - نومبر 45 ء صفحہ 1

181
آئندہ کے لئے سکیم بنانے کے لئے ہے۔دس بارہ گز ہٹ کر میں بھی کھڑا ہوں اور گفتگو سن رہا
ہوں ایشیائی حکومت کا نمائندہ اس مغربی طاقت کے نمائندہ کو بتاتا ہے کہ ہمارے ملک کے فلاں
فلاں علاقوں میں فلاں یورپین ملک کی فوجیں موجود ہیں جسے ہم پسند نہیں کرتے ہمارا ملک آزاد
ہے پھر کوئی وجہ نہیں کہ اس کی فوجیں وہاں موجود رہیں اس پر وہ یورپین حکومت کا نمائندہ
پوچھتا ہے کہ کیا تم نے اس پر احتجاج نہیں کیا تمہیں چاہئے تھا کہ اس پر احتجاج کرتے۔وہ جواب
دیتا ہے کہ ہم نے احتجاج تو کیا ہے مگر وہ حکومت جواب دیتی ہے کہ یہ فوجیں ہم نے تمہارے
فائدہ کے لئے رکھی ہیں جب وہ یہ بات بیان کرتا ہے تو مغربی حکومت کا نمائندہ حقارت کے ساتھ
مسکراتا ہے جس کا مطلب گویا یہ ہے کہ کیسا بیوقوفی کا جواب ہے اسے کون مان سکتا ہے اس موقع
پر وہ ایشیائی حکومت کا سردار اس سے کہتا ہے کہ میں نے ان سے (مجھ سے) بھی مشورہ لیا ہے اور
انہوں نے (یہ) مشورہ دیا ہے مگر مجھے پھر پتہ نہیں کہ اس نے کیا بتایا کہ اس نے کیا مشورہ پوچھا تھا
اور میں نے کیا دیا اس پر اس مغربی حکومت کے نمائندہ نے حیرت کا اظہار کیا کہ اچھا ان سے بھی
تم نے مشورہ لیا ہے پھر وہ آپس میں بحث کرتے ہیں کہ کیا کریں اور کیا نہ کریں۔اس وقت میں
صورت حالات کو پوری طرح معلوم کر کے گھبراتا ہوں اور خیال کرتا ہوں کہ ہمیں بھی اب کسی
اقدام کی ضرورت ہے۔جو نسی یہ خیال میرے دل میں آتا ہے ایک صورت میرے ساتھ
نمودار ہوتی ہے جو معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کا فرشتہ ہے اور وہ کہتا ہے ” دعا سے کام لیتا ہی
اچھا ہے آخر وقت تو معلوم ہو گیا ہے اور میں معا خیال کرتا ہوں کہ در حقیقت دعا سے کام لینا
ہی اچھا ہے۔اس رویا کے بعض حصے ہیں جو میں نے بیان نہیں کئے اور ان سے بعض دوسرے حصوں کی
تشریح ہو جاتی ہے بہر حال جو باتیں بتائی گئی ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ آئندہ بعض فتنے بہت
زیادہ خطر ناک آنے والے ہیں اور وہ اسلام کے لئے بہت زیادہ مضر ہوں گے۔مگر یہ ہمارے
بس کی بات نہیں جیسا کہ رویا میں فرشتہ نے بتایا ہے دعا سے کام لیتا ہی اچھا ہے یہ جو کہا ہے کہ
آخر وقت تو معلوم ہو گیا ہے اس کے معنے یہ ہیں کہ ابھی وقت ہے اور دعا کی قبولیت کا موقع
ہے۔الفضل 14 اپریل 1943ء صفحہ 3 - 4 نیز دیکھیں۔الفضل 2 لومبر 1945 ء صفحہ 1
-'

آج 10 میں سے 10 باقی