ستمبر 1943ء

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

182
249
جولائی 1943ء
فرمایا : اٹلی پر جب انگریزی حملہ ہوا تو اس سے ایک دن پہلے رویا میں میں نے دیکھا کہ میں
ایک جگہ کھڑا ہوں اور وہاں پاس ہی ایک دوسرا ملک نظر آتا ہے جو بہت لمبا سا ہے وہاں مولوی
عبد الکریم صاحب مرحوم کھڑے ہیں اور بڑے زور و شور سے انگریزوں کی مدد کے لئے فوج میں
بھرتی ہونے کے متعلق تقریر کر رہے ہیں۔خواب میں میں کہتا ہوں کہ مولوی عبد الکریم صاحب
تو فوت ہو چکے ہیں معلوم ہوتا ہے انہوں نے اللہ تعالیٰ سے اجازت لی ہوگی کہ میں لوگوں کے
سامنے بھرتی کے متعلق تقریر کروں اور اس اجازت کے بعد وہ تقریر کر رہے ہیں غرض وہ بڑے
زور شور سے تقریر کر رہے ہیں۔اتنے میں کیا دیکھتا ہوں کہ اس علاقہ کے ایک چوک سے فوج
سے بھری ہوئی لاریاں اتنی کثرت سے دوسرے ملک میں داخل ہونی شروع ہو گئیں کہ یوں
معلوم ہو تا تھا کہ ان لاریوں سے تمام جو بھر گیا ہے بے تحاشا ایک کے بعد دوسری اور دوسری
کے بعد تیسری موٹر دوڑتی چلی جاتی ہے اس خواب کے دوسرے دن ہی اخبارات میں یہ اطلاع
شائع ہو گئی کہ انگریزوں نے اٹلی پر حملہ کر دیا ہے اور عجیب بات یہ ہے کہ تین چار دن کے بعد
انگلستان کے اخبار ”ٹائمز کا ایک فقرہ ”سول" وغیرہ انگریزی اخبارات میں نقل کیا گیا کہ جس
طرح فوجوں سے بھری ہوئی لاریاں اٹلی میں داخل ہوئی ہیں اس کا اگر کسی نے اندازہ لگانا ہو تو وہ
لنڈن کے کسی چوک کا اندازہ لگالے جب وہاں موٹریں اور لاریاں کسی وجہ سے رک جاتی ہیں تو
اجازت ملنے پر کس طرح ایک دوسرے کے پیچھے بھاگتی چلی جاتی ہیں جو حالت ایسے موقع پر لنڈن
کے کسی چوک میں موٹروں اور لاریوں کی کثرت اور ان کے ایک دوسرے کے پیچھے بھاگنے کی
ہوتی ہے اس کو اگر کئی سو گنا بڑھا کر سوچے تو وہ اندازہ لگا سکتا ہے کہ اٹلی میں ہماری فوجوں سے
بھری ہوئی لاریاں کس کثرت اور کتنی بڑی تیزی کے ساتھ داخل ہوئیں۔الفضل 12۔اکتوبر
1943ء صفحہ 2۔نیز دیکھیں۔الفضل 20 اپریل 1944 ء صفحہ 2 و 25۔جون 1944ء صفحہ 1
-
250
ستمبر 1943ء
فرمایا : میں نے دیکھا کہ ایک تنگ سی جگہ ہے جو پیچھے سے تو زیادہ تنگ ہے مگر آگے کسی قدر

183
کھلی ہے وہاں انگریزی فوج موجود ہے اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ بادشاہ اور ملکہ بھی اسی جگہ ہیں۔اتنے میں وہاں جرمنوں نے شدید گولہ باری شروع کر دی اور اس قدر گولہ باری کی کہ انگریزی
فوج نے پیچھے ہٹنا شروع کر دیا اور وہ جگہ زیادہ سے زیادہ تنگ ہوتی چلی گئی پہلے مثلاً چودہ میل کا
راستہ تھا پھر سات میل پر آگئے اور پھر اور پیچھے ہٹ کر تین میل پر آگئے غرض اسی طرح وہ پیچھے
ہٹتے چلے آئے۔میں اس وقت سمجھتا ہوں کہ اس کے پیچھے ایک دریا بھی ہے وہاں میں کھڑا ہوں
اور یہ تمام نظارہ اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہوں۔اس وقت مجھے خواب میں ایسا محسوس ہوتا ہے
کہ انگلستان کا ریڈیو تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد اس واقعہ کی خبریں براڈ کاسٹ کرتا چلا جا رہا ہے
اور میں بھی اس کی آواز سن رہا ہوں وہ بتاتا ہے کہ سخت گولہ باری ہو رہی ہے اور انگریزی فوج
پیچھے ہٹ رہی ہے اب اور جگہ تنگ ہو گئی ہے شاہی خاندان کو سخت خطرہ پیش آگیا ہے اور ہم
حیران ہیں کہ اسے وہاں سے کس طرح نکالیں جوں جوں ریڈیو پر یہ خبریں بیان کی جاتی ہیں مجھے
ساتھ ہی یہ بھی محسوس ہوتا ہے کہ غیبی طور پر مجھے ایسی قوت عطا کی گئی ہے جس سے میں صرف
خبریں ہی نہیں سنتا بلکہ لڑائی کا تمام نظارہ بھی دیکھتا چلا جاتا ہوں اس کے بعد یکدم مجھے ریڈیو پر
کوئی شخص یہ کہتا سنائی دیتا ہے کہ اب کوئی صورت حال نظر نہیں آتی جس سے کام لے کر شاہی
خاندان کو نکالا جا سکے۔میں اس وقت سمجھتا ہوں شاید ہمارے بادشاہ کسی چیز کے معائنہ کے لئے
گئے تھے اور وہاں دشمنوں کے نرغہ میں پھنس گئے۔اتنے میں کیا دیکھتا ہوں کہ انگریزی فوج
شکست کھا کر بھاگی ہے اور دریا کے پار جہاں میں کھڑا ہوں اسی طرف سپاہی بھاگ کر آرہے ہیں
اور میرے دونوں طرف سے بھاگے جا رہے ہیں اتنے میں مجھے اور شور سنائی دیا اور ایک گھوڑا
گاڑی بھی دیکھی جس میں ملکہ مکرمہ سوار ہیں وہ دریا جس کے کنارے پر میں کھڑا ہوں پہاڑی
طرز کا ہے جیسے کسی پہاڑ کے درے میں سے نکل کر آتا ہے میں نے ملکہ مکرمہ کی گاڑی کو اسی
درے میں سے آتے ہوئے دیکھا۔کو چبان شدت جوش کی وجہ سے کھڑا ہوا ہے اور کوڑے پر
کو ڑا گھوڑوں پر برسا رہا ہے اور گھوڑے بے تحاشا بھاگ رہے ہیں اور گاڑی کے پیچھے مبارز
یعنی جر من گھڑ چڑھے ہتھیار لگائے ہوئے تعاقب کر رہے ہیں۔مجھے اس وقت خیال آیا کہ اس
گاڑی میں ملکہ سوار ہے اگر ان کو دشمن نے گرفتار کر لیا تو انگریزی حکومت پھر جرمنی کا مقابلہ نہ
کر سکے گی اس لئے جس طرح ہو ملکہ کو بچانا چاہئے۔یہ خیال آتے ہی میں بھاگتے ہوئے سپاہیوں

آج 10 میں سے 10 باقی