6/5 جنوری 1944ء

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

186
اس رویا سے میں سمجھتا تھا کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی ایسا فعل صادر ہو گا جس کی بناء پر
اس کی حمد کرنے کی ہمارے دلوں میں تحریک ہو گی۔الفضل 5۔اپریل 1944 ء صفحہ 2
253
6/5 جنوری 1944ء
فرمایا : میں نے دیکھا کہ میں ایک مقام پر ہوں جہاں جنگ ہو رہی ہے وہاں کچھ عمارتیں ہیں
نہ معلوم وہ گڑھیاں ہیں یا ٹرنچز ہیں بہر حال وہ جنگ کے ساتھ تعلق رکھنے والی کچھ عمارتیں ہیں
وہاں کچھ لوگ ہیں جن کے متعلق میں نہیں جانتا کہ آیا وہ ہماری جماعت کے لوگ ہیں یا یونسی
مجھے ان سے تعلق ہے میں ان کے پاس ہوں۔اتنے میں مجھے یہ معلوم ہوتا ہے جیسے جرمن فوج
نے جو اس فوج سے کہ جس کے پاس میں ہوں بر سر پیکار ہے یہ معلوم کر لیا ہے کہ میں وہاں ہوں
اور اس نے اس مقام پر حملہ کر دیا ہے اور وہ حملہ اتنا شدید ہے کہ اس جگہ کی فوج نے پسپا ہونا
شروع کر دیا۔یہ کہ وہ انگریزی فوج تھی یا امریکن فوج یا کوئی اور فوج تھی اس کا مجھے اس وقت
کوئی خیال نہیں آیا بہر حال وہاں جو فوج تھی اس کو جرمنوں سے دینا پڑا اور اس مقام کو چھوڑ کر
وہ پیچھے ہٹ گئی جب وہ فوج پیچھے ہٹی تو جرمن اس عمارت میں داخل ہو گئے جس میں میں تھا تب
میں خواب میں کہتا ہوں دشمن کی جگہ پر رہنا درست نہیں اور یہ مناسب نہیں کہ اب اس جگہ
ٹھرا جائے یہاں سے ہمیں بھاگ چلنا چاہئے اس وقت رویا میں صرف یہی نہیں کہ تیزی سے چلتا
ہوں بلکہ دوڑتا ہوں میرے ساتھ کچھ اور لوگ بھی ہیں اور وہ بھی میرے ساتھ ہی دوڑتے ہیں
اور جب میں نے دوڑنا شروع کیا تو رویا میں مجھے یوں معلوم ہوا جیسے میں انسانی مقدرت سے
زیادہ تیزی کے ساتھ دوڑ رہا ہوں اور کوئی ایسی زبر دست طاقت مجھے تیزی سے لے جارہی ہے
کہ میلوں میں ایک آن میں میں طے کرتا جا رہا ہوں۔اس وقت میرے ساتھیوں کو بھی دوڑنے
کی ایسی ہی طاقت دی گئی مگر پھر بھی وہ مجھ سے بہت پیچھے رہ جاتے ہیں اور میرے پیچھے ہی جرمن
فوج کے سپاہی میری گرفتاری کے لئے دوڑتے ہیں مگر شاید ایک منٹ بھی نہیں گزرا ہو گا کہ مجھے
رویا میں یوں معلوم ہوتا ہے کہ جرمن سپاہی بہت پیچھے رہ گئے ہیں مگر میں چلتا چلا جاتا ہوں اور
یوں معلوم ہوتا ہے کہ زمین میرے پاؤں کے نیچے سمٹتی چلی جا رہی ہے یہاں تک کہ میں ایک
ایسے علاقہ میں پہنچا ہوں جو دامن کوہ کہلانے کا مستحق ہے ہاں جس وقت جرمن فوج نے حملہ کیا

187
ہے رویا میں مجھے یاد آتا ہے کہ کسی سابق نبی کی پیشگوئی ہے یا خود میری کوئی پیشگوئی ہے اس میں
اس واقعہ کی خبر پہلے سے دی گئی تھی اور تمام نقشہ بھی بتایا گیا تھا کہ جب وہ موعود اس مقام سے
دوڑے گا تو اس طرح دوڑے گا اور پھر فلاں جگہ جائے گا چنانچہ رویا میں جہاں میں پہنچا ہوں وہ
مقام اس پہلی پیشگوئی کے عین مطابق ہے اور مجھے معلوم ہوتا ہے کہ پیشگوئی میں اس امر کا بھی
ذکر ہے کہ ایک خاص رستہ ہے جسے میں اختیار کروں گا اور اس رستہ کے اختیار کرنے کی وجہ
سے دنیا میں بہت اہم تغیرات ہوں گے اور دشمن مجھے گرفتار کرنے میں ناکام رہے گا۔چنانچہ
جب میں یہ خیال کرتا ہوں تو اس مقام پر مجھے کئی پگڈنڈیاں نظر آتی ہیں جن میں سے کوئی کسی
طرف جاتی ہے اور کوئی کسی طرف۔میں ان پگڈنڈیوں کے بالمقابل دوڑتا چلا گیا ہوں تا معلوم
کروں کہ پیشگوئی کے مطابق مجھے کس کس راستہ پر جانا چاہئے اور میں اپنے دل میں یہ خیال کرتا
ہوں کہ مجھے تو یہ معلوم نہیں کہ میں نے کس راستہ پر جاتا ہے اور میرا کس راستہ سے جانا خدا کی
پیشگوئی کے مطابق ہے ایسا نہ ہو میں غلطی سے کوئی ایسا راستہ اختیار کروں جس کا پیشگوئی میں ذکر
نہیں اس وقت میں اسی سڑک کی طرف جا رہا ہوں جو سب کے آخر میں بائیں طرف ہے۔اس
وقت میں دیکھتا ہوں کہ مجھ سے کچھ فاصلہ پر میرا ایک اور ساتھی ہے اور وہ مجھے آواز دے کر کہتا
ہے کہ اس سڑک پر نہیں دوسری سڑک پر جائیں اور میں اس کے کہنے پر اس سڑک کی طرف جو
بہت دور ہٹ کر ہے واپس لوٹتا ہوں اور وہ جس سڑک کی طرف مجھے آوازیں دے رہا ہے
انتہائی دائیں طرف ہے اور جس سڑک کو میں نے اختیار کیا تھا وہ انتہائی بائیں طرف تھی پس
چونکہ میں انتہائی بائیں طرف تھا اور جس طرف وہ مجھے بلا رہا تھا وہ انتہائی دائیں طرف تھی اسی
لئے میں لوٹ کر اسی سڑک کی طرف چلا مگر جس وقت میں پیچھے کی طرف واپس ہٹا ایسا معلوم ہوا
کہ میں کسی اور زبردست طاقت کے قبضہ میں ہوں اور اس زبر دست طاقت نے مجھے پکڑ کر
درمیان میں سے گزرنے والی ایک پگڈنڈی پر چلا دیا۔میرا ساتھی مجھے آواز میں دیتا چلا جاتا ہے
کہ اس طرف نہیں اس طرف اس طرف نہیں اس طرف۔مگر میں اپنے آپ کو بالکل بے
بس پاتا ہوں اور درمیانی پگڈنڈی پر بھاگتا چلا جاتا ہوں اس جگہ کی شکل رویا کے مطابق اس طرح
بنتی ہے۔

شمال
188
برای سرمک جس پر
میں لڑ رہا ہوں
پہاڑی
دامن کوہ کا علاقہ
در میانی پک رہی ہیں جو آگے جاکر پر
دو شاخوں میں تقسیم ہو جاتی ہے
یاں پیلاری
مشرق
جب میں تھوڑی دور چلا تو مجھے وہ نشانات نظر آنے لگے جو پیشگوئی میں بیان کئے گئے تھے اور
میں کہتا ہوں میں اسی راستے پر آگیا جو خدا تعالیٰ نے پیشگوئی میں بیان فرمایا تھا اس وقت رویا میں
میں اس کی کچھ تو جیہہ بھی کرتا ہوں کہ میں درمیانی پگڈنڈی پر جو چلا ہوں تو اس کا کیا مطلب ہے
چنانچہ جس وقت میری آنکھ کھلی معا مجھے خیال آیا کہ دایاں اور بایاں راستہ جو رویا میں دکھایا گیا
ہے اس میں بائیں رستہ سے مرادہ خالص دنیوی کوششیں اور تدبیریں ہیں اور دائیں رستہ سے
مراد خالص دینی طریق۔دعا اور عبادتیں وغیرہ ہیں۔اور اللہ تعالٰی نے مجھے بتایا ہے کہ ہماری
جماعت کی ترقی درمیانی راستے پر چلنے سے ہوگی یعنی کچھ تدبیریں اور کوششیں ہوں گی اور کچھ
دعائیں اور تقدیر میں ہوں گی اور پھر یہ بھی میرے ذہن میں آیا کہ دیکھو قرآن شریف نے امت
محمدیہ کو اُمَّةً وَسَطًا قرار دیا ہے اس وسطی رستہ پر چلنے کے یہی معنے ہیں کہ یہ امت اسلام کا
کامل نمونہ ہوگی اور چھوٹی پگڈنڈی کی یہ تعبیر ہے کہ راستہ گو درست راستہ ہے مگر اس میں
مشکلات بھی ہوتی ہیں غرض اس راستہ پر چلنا شروع ہوا اور مجھے یوں معلوم ہوا کہ دشمن بہت
پیچھے رہ گیا ہے اتنی دور کہ نہ اس کے قدموں کی آہٹ سنائی دیتی ہے اور نہ اس کے آنے کا کوئی
امکان پایا جاتا ہے مگر ساتھ ہی میرے ساتھیوں کے پیروں کی آہٹیں بھی کمزور ہوتی چلی جاتی ہیں
اور وہ بھی بہت پیچھے رہ گئے ہیں مگر میں دوڑتا چلا جاتا ہوں اور زمین میرے پیروں کے نیچے سمٹتی
چلی جا رہی ہے۔اس وقت میں کہتا ہوں کہ اس واقعہ کے متعلق جو پیشگوئی تھی اس میں یہ بتایا گیا
تھا کہ اس رستہ کے بعد پانی آئے گا اور اس پانی کو عبور کرنا بہت مشکل ہو گا اس وقت میں رستے پر

189
چلتا تو چلا جاتا ہوں مگر ساتھ ہی کہتا ہوں وہ پانی کہاں ہے؟ جب میں نے کہا وہ پانی کہاں ہے ؟ تو
یکدم میں نے دیکھا کہ میں ایک بہت بڑی جھیل کے کنارے پر کھڑا ہوں اور میں سمجھتا ہوں کہ
اس جھیل کے پار جانا پیشگوئی کے مطابق ضروری ہے۔میں نے اس وقت دیکھا کہ جھیل پر کچھ
چیزیں تیر رہی ہیں وہ ایسی لمبی ہیں جیسے سانپ ہوتے ہیں۔اور ایسی باریک اور ہلکی چیزوں سے بنی
ہوئی ہیں جیسے بیتے وغیرہ کے گھونسلے نہایت باریک تنکوں کے ہوتے ہیں وہ اوپر سے گول جیسے
اژدھا کی پیٹھ ہوتی ہے اور رنگ ایسا ہے جیسے بیتے کے گھونسلے سفیدی، زردی اور خاکی رنگ ملا
ہوا۔وہ پانی پر تیر رہی ہیں اور ان کے اوپر کچھ لوگ سوار ہیں جو ان کو چلا رہے ہیں خواب میں
میں سمجھتا ہوں یہ بت پرست قوم ہے اور یہ چیزیں جن پر یہ لوگ سوار ہیں ان کے بہت ہیں اور یہ
سال میں ایک دفعہ اپنے بتوں کو نہلاتے ہیں اور اب بھی یہ لوگ اپنے بتوں کو نہلانے کی غرض
سے مقررہ گھاٹ کی طرف لے جا رہے ہیں جب مجھے اور کوئی چیز بار لے جانے کے لئے نظر نہ
آئی تو میں نے زور سے چھلانگ لگائی اور ایک بت پر سوار ہو گیا تب میں نے سنا کہ بتوں کے
پجاری زور زور سے مشرکانہ عقائد کا اظہار منتروں اور گیتوں کے ذریعہ سے کرنے لگے اس پر
میں نے دل میں کہا کہ اس وقت خاموش رہنا غیرت کے خلاف ہے اور بڑے زور زور سے میں
نے توحید کی دعوت ان لوگوں کو دینی شروع کی اور شرک کی برائیاں بیان کرنے لگا۔تقریر کرتے ہوئے مجھے یوں معلوم ہوا کہ میری زبان اردو نہیں بلکہ عربی ہے چنانچہ میں عربی
بول رہا ہوں اور بڑے زور سے تقریر کر رہا ہوں۔رویا میں ہی مجھے خیال آتا ہے کہ ان لوگوں کی
زبان عربی تو نہیں یہ میری باتیں کس طرح سمجھیں گے مگر میں محسوس کرتا ہوں کہ گوان کی زبان
کوئی اور ہے مگر یہ میری باتوں کو خوب سمجھتے ہیں۔چنانچہ میں اسی طرح ان کے سامنے عربی میں
تقریر کر رہا ہوں اور تقریر کرتے کرتے بڑے زور سے ان کو کہتا ہوں کہ تمہارے یہ بت اس پانی
میں غرق کئے جائیں گے اور خدائے واحد کی حکومت دنیا میں قائم ہو گی ابھی میں یہ تقریر کر ہی رہا
تھا کہ مجھے معلوم ہوا کہ اس کشتی نمابت والا جس پر میں سوار ہوں یا اس کے ساتھ کے بت والا
بت پرستی کو چھوڑ کر میری باتوں پر ایمان لے آیا ہے اور موحد ہو گیا ہے۔اس کے بعد اثر بڑھنا
شروع ہوا اور ایک کے بعد دوسرا اور دوسرے کے بعد تیسرا اور تیسرے کے بعد چوتھا اور
چوتھے کے بعد پانچواں شخص میری باتوں پر ایمان لاتا مشرکانہ باتوں کو ترک کرتا اور مسلمان ہو تا

190
چلا جاتا ہے۔اتنے میں ہم جھیل پار کر کے دوسری طرف پہنچ گئے۔جب ہم جھیل کے دوسری
طرف پہنچ گئے تو میں ان کو حکم دیتا ہوں کہ ان بتوں کو جیسا کہ پیشگوئی میں بیان کیا گیا تھا پانی میں
غرق کر دیا جائے اس پر جو لوگ موقد ہو چکے ہیں وہ بھی اور جو ابھی موحد تو نہیں ہوئے مگر ڈھیلے
پڑگئے ہیں میرے سامنے جاتے ہیں اور میرے حکم کی تعمیل میں اپنے بتوں کو جھیل میں غرق کر
دیتے ہیں اور میں خواب میں حیران ہوں کہ یہ تو کسی تیرنے والے مادے کے بنے ہوئے ہیں اور
یہ اس آسانی سے جھیل کی تہہ میں کس طرح چلے گئے صرف پجاری پکڑ کر ان کو پانی میں غوطہ
دیتے تھے اور وہ پانی کی گہرائی میں جا کر بیٹھ جاتے ہیں اس کے بعد میں کھڑا ہو گیا اور پھر انہیں تبلیغ
کرنے لگ گیا کچھ لوگ تو ایمان لا چکے تھے مگر باقی قوم جو ساحل پر تھی ابھی ایمان نہیں لائی تھی
اسی لئے میں نے ان کو تبلیغ کرنی شروع کر دی یہ تبلیغ میں ان کو عربی زبان میں ہی کرتا ہوں جب
میں انہیں تبلیغ کر رہا ہوں تا کہ باقی لوگ بھی اسلام لے آئیں تو یکدم میری حالت میں تغیر پیدا
ہوتا ہے اور مجھے یوں معلوم ہوتا ہے کہ اب میں نہیں بول رہا بلکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے الہامی
طور پر میری زبان پر باتیں جاری کی جارہی ہیں۔جیسے خطبہ الہامیہ تھا جو حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کی زبان پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے جاری ہوا۔غرض میرا کلام اس وقت بند ہو جاتا ہے اور
خد اتعالیٰ میری زبان سے بولنا شروع ہو جاتا ہے۔بولتے بولتے میں بڑے زور سے ایک شخص کو
جو غالبا سب سے پہلے ایمان لایا تھا غالبا کا لفظ میں نے اس لئے کہا کہ مجھے یقین نہیں کہ وہی شخص
پہلے ایمان لایا ہے ہاں غالب گمان یہی ہے کہ وہی شخص پہلا ایمان لانے والا یا پہلے ایمان لانے
والوں میں سے بااثر اور مفید وجود تھا۔بہر حال میں سمجھتا ہوں کہ وہ سب سے پہلے ایمان لانے
والوں میں سے ہے اور میں نے اس کا اسلامی نام عبد الشکور رکھا ہے۔میں اس کو مخاطب کرتے
ہوئے بڑے زور سے کہتا ہوں کہ جیسا کہ پیشگوئیوں میں بیان کیا گیا ہے میں اب آگے جاؤں گا
اس لئے اے عبدالشکور ! تجھ کو میں اس قوم میں اپنا نائب مقرر کرتا ہوں تیرا فرض ہو گا کہ میری
واپسی تک اپنی قوم میں توحید کو قائم کرے اور شرک کو مٹادے اور تیرا فرض ہو گا کہ اپنی قوم کو
اسلام کی تعلیم پر عامل بنائے میں واپس آکر تجھ سے حساب لوں گا اور دیکھوں گا کہ تجھے میں نے
جن فرائض کی سرانجام دہی کے لئے مقرر کیا ہے ان کو تو نے کہاں تک ادا کیا ہے اس کے بعد
وہی الهامی حالت جاری رہتی ہے اور میں اسلام کی تعلیم کے اہم امور کی طرف اسے توجہ دلاتا

191
ہوں اور کہتا ہوں کہ تیرا فرض ہو گا کہ ان لوگوں کو سکھائے گا کہ اللہ ایک ہے اور محمد اس کے
بندے اور اس کے رسول ہیں اور کلمہ پڑھتا ہوں اور اس کے سکھانے کا حکم دیتا ہوں۔پھر
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام پر ایمان لانے کی اور آپ کی تعلیم پر عمل کرنے کی اور
سب لوگوں کو اس ایمان کی طرف بلانے کی تلقین کرتا ہوں۔جس وقت میں یہ تقریر کر رہا ہوں
(جو خود الہامی ہے) یوں معلوم ہوتا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ذکر کے
وقت اللہ تعالیٰ نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو میری زبان سے بولنے کی توفیق دی
ہے اور آپ فرماتے ہیں اَنَا مُحَمَّدٌ عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ اس کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے ذکر پر ایسا ہی ہوتا ہے اور آپ فرماتے ہیں اَنَا الْمَسِيحُ الْمَوْعُوْدُ اس کے
بعد ان کو اپنی طرف توجہ دلاتا ہوں چنانچہ اس وقت میری زبان پر جو فقرہ جاری ہوا یہ ہے وانا
الْمَسِيحُ الْمَوْعُوْدُ مَثِيْلُهُ وَ خَلِيفَتُهُ اور میں بھی مسیح موعود ہوں یعنی اس کا مثیل اور اس
کا خلیفہ ہوں۔تب خواب میں ہی مجھ پر ایک رعشہ کی سی حالت طاری ہو جاتی ہے اور میں کہتا
ہوں کہ میری زبان پر کیا جاری ہوا اور اس کا کیا مطلب ہے کہ میں مسیح موعود ہوں اس وقت معاً
میرے ذہن میں یہ بات آئی کہ اس کے آگے جو الفاظ ہیں منیلہ میں اس کا نظیر ہوں۔اور اس
کا خلیفہ ہوں۔یہ الفاظ اس سوال کو حل کر دیتے ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہام
کہ وہ حسن و احسان میں تیرا نظیر ہو گا اس کے مطابق اور اسے پورا کرنے کے لئے یہ فقرہ میری
زبان پر جاری ہوا اور مطلب یہ ہے کہ اس کا مثیل ہونے اور اس کا خلیفہ ہونے کے لحاظ سے
ایک رنگ میں میں بھی مسیح موعود ہوں کیونکہ جو کسی کا نظیر ہو گا اور اس کے اخلاق کو اپنے اندر
لے لے گاوہ ایک رنگ میں اس کا نام پانے کا مستحق بھی ہو گا۔پھر میں تقریر کرتے ہوئے کہتا
ہوں۔میں وہ ہوں جس کے ظہور کے لئے انیس سو سال سے کنواریاں منتظر بیٹھی تھیں اور جب
میں کہتا ہوں میں وہ ہوں جس کے لئے انیس سو سال سے کنواریاں اس سمندر کے کنارے پر
انتظار کر رہی تھیں تو میں نے دیکھا کہ کچھ نوجوان عورتیں اور جو سات یا نو ہیں جن کے لباس
صاف ستھرے ہیں دوڑتی ہوئی میری طرف آتی ہیں مجھے السلام علیکم کہتی ہیں اور ان میں سے
بعض برکت حاصل کرنے کے لئے میرے کپڑوں پر ہاتھ پھیرتی جاتی ہیں اور کہتی ہیں ”ہاں ہم
تصدیق کرتی ہیں کہ ہم انیس سو سال سے آپ کا انتظار کر رہی تھیں اس کے بعد میں بڑے زور

192
سے کہتا ہوں میں وہ ہوں جسے علوم اسلام اور علوم عربی اور اس زبان کا فلسفہ ماں کی گود میں اس
کی دونوں چھاتیوں سے دودھ کے ساتھ پلائے گئے تھے۔رویا میں جو ایک ایک سابق پیشگوئی کی طرف مجھے توجہ دلائی گئی تھی اس میں یہ بھی خبر تھی
کہ جب وہ موعود بھاگے گا تو ایک ایسے علاقہ میں پہنچے گا جہاں ایک جھیل ہوگی اور جب وہ اس
جھیل کو پار کر کے دوسری طرف جائے گا تو وہاں ایک قوم ہوگی جس کو وہ تبلیغ کرے گا اور وہ اس
کی تبلیغ سے متاثر ہو کر مسلمان ہو جائے گی تب وہ دشمن جس سے وہ موعود بھاگے گا اس قوم
سے مطالبہ کرے گا کہ اس شخص کو ہمارے حوالے کیا جائے مگر وہ قوم انکار کر دے گی اور کے گی
ہم لڑ کر مر جائیں گے مگر اسے تمہارے حوالے نہیں کریں گے چنانچہ خواب میں ایسا ہی ہوتا ہے
جرمن قوم کی طرف سے مطالبہ ہوتا ہے کہ تم ان کو ہمارے حوالے کر دو اس وقت میں خواب
میں کہتا ہوں یہ تو بہت تھوڑے ہیں اور دشمن بہت زیادہ ہے مگر وہ قوم باوجود اس کے کہ ابھی
ایک حصہ اس کا ایمان نہیں لایا بڑے زور سے اعلان کرتی ہے کہ ہم ہرگز ان کو تمہارے حوالے
کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں ہم لڑ کر فنا ہو جائیں گے مگر تمہارے اس مطالبہ کو تسلیم نہیں کریں
گے تب میں کہتا ہوں دیکھو وہ پیشگوئی بھی پوری ہو گئی اس کے بعد میں پھر ان کو ہدایتیں دے کر
اور بار بار توحید قبول کرنے پر زور دے کر اور اسلامی تعلیم کے مطابق زندگی بسر کرنے کی تلقین
کر کے آگے کسی اور مقام کی طرف روانہ ہو گیا ہوں اس وقت میں سمجھتا ہوں کہ اس قوم میں
سے اور لوگ بھی جلدی جلدی ایمان لانے والے ہیں چنانچہ اسی لئے میں اس شخص سے جسے میں
نے اس قوم میں اپنا خلیفہ مقرر کیا ہے کہتا ہوں جب میں واپس آؤں گا تو اے عبدالشکور میں
دیکھوں گا کہ تیری قوم شرک چھوڑ چکی ہے موحد ہو چکی ہے اور اسلام کے تمام احکام پر پابند ہو
چکی ہے۔یہ وہ رویا ہے جو میں نے جنوری 1944ء (مطابق 1223 ھش) میں دیکھی اور جو غالباً
پانچ اور چھ کی درمیانی شب بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات میں ظاہر کی گئی جب میری آنکھ
کھلی تو میری نیند بالکل اڑ گئی اور مجھے سخت گھبراہٹ پیدا ہوئی کیونکہ آنکھ کھلنے پر مجھے یوں محسوس
ہوتا تھا گویا میں اردو بالکل بھول چکا ہوں اور صرف عربی ہی جانتا ہوں۔چنانچہ کوئی گھنٹہ بھر تک
میں اس رویا پر غور کرتا اور سوچتا رہا مگر میں نے دیکھا کہ میں عربی پر ہی غور کرتا تھا اور اسی میں
سوال و جواب میرے دل میں آتے تھے۔الفضل یکم فروری 1944ء صفحہ 1 تا 5۔مزید دیکھیں۔الفضل 16۔

آج 10 میں سے 10 باقی