30 مارچ 1944ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
203
اور یہ پنج سالہ زمانہ مارچ 1949ء میں ختم ہوتا ہے اور جیسا کہ میں نے پہلے بھی کئی بار بتایا ہے۔رؤیا کی تعبیر میں اگر پورا سال ہو تو اس کی کسر بھی ساتھ ہی شامل ہوتی ہے اس لئے ممکن ہے کہ
پانچ سال کی کسر بھی یعنی چھ ماہ اور ملا کر یہ پنج سالہ زمانہ اکتوبر 1949ء تک ہو بہر حال زیادہ سے
زیادہ مدت 1949ء کے آخر تک ہے اور اگر پورے پانچ سال ہوں تو یہ زمانہ مارچ 1949ء
میں ختم ہوتا ہے گویا 25 مارچ 1948ء کے بعد پانچواں سال شروع ہو جائے گا۔الفضل 4۔فروری 1948ء صفحہ 4
مارچ 1944ء
267
فرمایا : ایک دفعہ میں نے رویا میں دیکھا کہ جیسے فوجی سپاہیوں کی قطار ہوتی ہے اسی طرح
بہت سے لوگ ایک قطار میں کھڑے ہیں اور اللہ تعالیٰ ان سب کو پریڈ کرا رہا ہے۔میں بھی اسی
جگہ ہوں اور ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے اللہ تعالیٰ نے وہاں ایک لکیر کھینچی ہے اور فرمایا ہے کہ جو
لوگ اس لکیر سے آگے گزر جائیں وہ جنتی ہوں گے۔میں بھی آگے بڑھتے بڑھتے اس لکیر پر سے
گذر گیا جب میں وہاں سے گزرا تو یکدم میرے منہ سے نکلا کہ میں بھی یہاں پہنچ گیا اور یہ کہتے ہی
میری آنکھ کھل گئی۔الفضل 10 مئی 1944 ء صفحہ 2
268
30 مارچ 1944ء
فرمایا : میں نے پرسوں ایک عجیب رویا دیکھا جو جماعت کے متعلق ہے وہ بظا ہر منذ ر بھی ہے
اور مبشر بھی معلوم ہوتی ہے۔میں نے دیکھا کہ ایک جگہ ہماری جماعت کھڑی ہے مگر تھوڑے
سے افراد ہیں اور میں انہی کو تمام جماعت کا قائم مقام سمجھتا ہوں رویا میں بعض دفعہ ایک چھوٹا
سا نظارہ دکھایا جاتا ہے اور مراد اس سے بڑی جماعت ہوتی ہے اور بعض دفعہ بڑا نظارہ دکھایا جاتا
ہے مگر مراد اس سے کوئی چھوٹا واقعہ ہوتا ہے رویا میں میں نے اپنی جماعت کے جو آدمی دیکھے وہ
سات آٹھ تھے زیادہ نہیں۔میں نے دیکھا کہ ان سات آٹھ آدمیوں نے ایک صف بنائی ہوئی
ہے اور میں وہاں اس طرح کھڑا ہوں جس طرح انہیں پریڈ کرا رہا ہوں مگر یہ پریڈ اس طرح نہیں
ہو رہی جس طرح فوجی پریڈ ہوتی ہے کہ پریڈ کرانے والا لیفٹ رائٹ لیفٹ رائٹ کرتا چلا جاتا
204
ہے بلکہ میں انہیں صرف اشارہ کرتا ہوں اور وہ میرے اشارہ پر حرکت کر کے ایک لائن میں
کھڑے ہو جاتے ہیں۔اس کے مقابل میں مجھے اور ایک جماعت بھی نظر آتی ہے اس وقت
میرے ذہن میں یہ بات نہیں کہ وہ ملائکہ ہیں یا گذشتہ بزرگوں کی ارواح ہیں ان کے لباس ایسے
ہی ہیں جیسے ہماری جماعت کے افراد کے مگر میں سمجھتا ہوں کہ جیسے صوفیاء کہا کرتے ہیں کہ ہر
انسان کا ایک ہم زاد ہوتا ہے اسی طرح وہ ہیں۔شکل ان کی ویسی ہی ہے لیکن وہ ہلکے نظر آتے
ہیں جیسے ان کے اور ہمارے درمیان کوئی ہلکا سا حجاب حائل ہو تا ہے جیسے ہلکی کہر ہوتی ہے جب
میں ان کو اشارہ کرتا ہوں کہ اپنی صف سیدھی کرو تو دوسرا گروہ جس کی اتنی ہی تعداد ہے جتنی
ہماری جماعت کے افراد کی اور جس کے ویسے ہی لباس ہیں جیسے ہمارے اور جن کے متعلق میں
سمجھتا ہوں کہ وہ شاید ارواح ہیں یا فرشتے ہیں وہ بھی میرے اشارہ پر اپنے آپ کو سیدھا کرتے
ہیں۔سیدھے ہونے کے لحاظ سے ان کی قطار بھی سیدھی ہے لیکن رویا میں میں یہ سمجھتا ہوں کہ
جس وقت ہماری جماعت کے افراد دوسری صف کے متوازی آجائیں گے اس وقت انہیں
تکمیل حاصل ہو جائے گی۔اس کے بعد میں نے جو آخری نظارہ دیکھا وہ یہ تھا کہ میں اس طرح
کھڑا ہوں کہ میرا منہ جنوب کی طرف ہے دائیں طرف اپنی جماعت کھڑی ہے اور بائیں طرف
ملائکہ یا بزرگوں کی ارواح ہیں جب میں اشارہ کرتا ہوں تو یہ بھی لائن بناتے ہیں اور وہ بھی لائن
بناتے ہیں لیکن اصل چیز جس کا خواب میں مجھے احساس ہے وہ یہ ہے کہ ان کی لائن جب ان کی
لائن کے متوازی ہو جائے گی تب جماعت کی روحیں مکمل ہوں گی۔پس وہ آخری نظارہ جس کے
بعد میری آنکھ کھل گئی یہ تھا کہ ہماری جماعت سیدھی لکیر میں تو کھڑی ہو گئی لیکن اس لائن کا
دوسری سے کچھ معمولی سا فرق ہے۔ہماری جماعت کے افراد نے جو یہ لائن بنائی ہے وہ بالکل سیدھی ہے مگر شمال سے جنوب کی
طرف جاتی ہے اور وہ فرشتے یا ارواح جو دوسری طرف کھڑے ہیں انہوں نے جو لائن بنائی ہے
وہ جنوب مغرب سے شمال مشرق کو جاتی ہے لیکن زاویہ کا فرق زیادہ نہیں۔تھوڑا ہی ہے اس
کے بعد میں پھر جماعت کے دوستوں کو اس زاویہ پر لانے کی کوشش کر رہا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ
جب میں اپنی جماعت کو اس زاویہ پر لے آؤں گا تو پھر ان کی تکمیل ہو جائے گی۔فرمایا : میں نے یہ رویا پرسوں دیکھی اور کل صبح ہی افریقہ سے مولوی نذیر احمد صاحب کا