اپریل 1944ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
208
276
13 اپریل 1944ء
فرمایا : آج میں نے ویسا ہی ایک رویا دیکھا جیسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک
رویا ہے کہ خواب میں آپ نے حضرت مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم کو دیکھا اور ان سے کہا آپ
میرے واسطے دعا کیا کریں کہ میری اتنی عمر ہو کہ سلسلہ کی تکمیل کے واسطے کافی وقت مل جائے۔اس
کے جواب میں انہوں نے کہا تحصیلدار۔میں نے کہا۔یہ آپ غیر متعلق بات کرتے ہیں جس امر کے
واسطے آپ کو دعا کے لئے کہا ہے آپ وہ دعا کریں تب انہوں نے دعا کے واسطے سینہ تک ہاتھ اٹھائے
مگر اونچے نہ گئے اور کہا ” اکیس " میں نے کہا۔کھول کر بیان کرو مگر انہوں نے کچھ کھول کر بیان نہ کیا
اور بار بار اکیس اکیس " کہتے رہے اور پھر چلے گئے ( تذکرہ صفحہ 527-528) میری ساری رؤیا تو
نہیں مگر آج رات ایک لمبے عرصہ تک یہی رویا ذہن میں آکر بار بار یہ الفاظ جاری ہوتے رہے۔اکیس اکیس " الفضل 29۔اپریل 1944ء صفحہ 2
277
اپریل 1944ء
فرمایا : میں نے رویا میں دیکھا کہ میں ایک شہر میں ہوں غالبا وہ لاہور شہر ہے اور کسی دوائی کے
لئے یا کوئی اور چیز لینے کے لئے میں ایک دکان پر گیا ہوں۔مجھے اب یہ یقینی طور پر یاد نہیں رہا کہ میں
دوائی لینے کے لئے گیا ہوں یا کوئی اور چیز لینے کے لئے مگر خواب کے اگلے حصہ سے معلوم ہوتا ہے کہ
میں دوائی لینے کے لئے ہی گیا ہوں جب میں وہاں پہنچا تو دکاندار میری بات سن کر ایک اور شخص کو
میرے پاس لایا اور اسے میرے ساتھ انٹروڈیوس کرایا۔معلوم ہوتا ہے وہ شخص اس کا دوست ہے
اور اس کی دکان پر اکثر جاتا رہتا ہے اور وہ بھی لاہور کا ہی رہنا والا ہے دکاندار نے مجھے اس شخص سے
یہ کہہ کر انٹروڈیوس کرایا کہ یہ ڈاکٹر سید ممتاز حسین صاحب ایم بی بی ایس ہیں۔ایک منٹ کے بعد
اس جگہ ایک اور نوجوان آیا جس کا عنفوان شباب معلوم ہوتا ہے گول چہرہ ہے سانولا رنگ ہے اور
اس کی داڑھی کے چھوٹے چھوٹے بال نکلے ہوئے ہیں جیسے اس کی داڑھی ابھی نکل ہی رہی ہو یا جیسے
ایک دو دن کوئی شیو نہ کرائے تو اس کے چہرہ پر چھوٹے چھوٹے بال نکل آتے ہیں اسی طرح اس کے
چہرہ پر چھوٹے چھوٹے بال ہیں جب وہ اس دکان میں آیا تو دکاندار مجھے اس نوجوان کے متعلق کہتا ہے
209
یہ بھی ڈاکٹر ہیں اور اس کی میرے ساتھ ملاقات کراتا ہے۔خواب میں میں ایسا سمجھتا ہوں کہ یہ
دوسرا نوجوان غالباً اسی دکاندار کا بیٹا ہے۔اس کے بعد وہ مجھے کہتے ہیں آپ ذرا لیٹ جائیں تاکہ ہم
آپ کا پیٹ دیکھ لیں گویا دوست بن کر انہوں نے مجھ سے کہا کہ آپ ذرا لیٹ جائیں ہم دیکھنا چاہتے
ہیں کہ کیا مرض ہے یا مرض کا سبب کیا ہے۔مجھے اس وقت اچنبھا سا ہوا کہ دکاندار کو اس بات سے کیا
غرض ہو سکتی ہے کہ وہ کسی کا پیٹ ٹولے اور اس کا مرض معلوم کرے اس کا کام تو صرف اتنا ہے کہ
جو دوائی اس سے مانگی جائے وہ دے دے۔اس کا کام یہ تو نہیں کہ جب اس سے کوئی دوائی لینے کے
لئے آئے تو وہ اسے یہ بھی کہے کہ آؤ میں تمہاری بیماری معلوم کروں مگر پھر میں سمجھتا ہوں چونکہ اس
کا بیٹا بھی ڈاکٹر ہے اور دوسرا شخص بھی ڈاکٹر ہے اس لئے شاید ڈاکٹر ہونے کی وجہ سے انہیں احساس
پیدا ہوا کہ مجھے دیکھ لیں وہاں ایک چھوٹی سی چارپائی پڑی ہے میں اس پر ذرا ٹیڑھا ہو کر لیٹ گیا۔انہوں نے میرے پیٹ کی طرف ہاتھ بڑھایا اور جگر کے نچلے حصے اور انتڑیوں کے اوپر کے حصے کو ہاتھ
سے ٹول کر دیکھا پہلے ڈاکٹر سید ممتاز حسین نے مجھے دیکھا اس کے بعد لڑکے نے۔مجھے یاد نہیں کہ
انہوں نے اس لڑکے کا نام بھی مجھے بتایا یا نہیں۔بہر حال جب وہ دیکھ چکے تو اس کے بعد میں اٹھا لیکن
اس وقت مجھے یہ عجیب بات نظر آئی کہ میرا بٹوہ جیب سے نکل کر باہر پڑا ہوا ہے اور کھلا ہے اس وقت
میں کہتا ہوں۔اوہو۔ان کی غرض تو مجھے لٹانے کی یہ تھی کہ جب میں کوٹ اتار کر لیٹ جاؤں تو یہ مجھے
کوئی نقصان پہنچائیں میں اس وقت خیال کرتا ہوں کہ شاید اس میں سے کچھ نوٹ غائب ہیں۔ساتھ
ہی میرے دل میں خیال آتا ہے کہ صرف مالی نقصان ہی نہیں یہ لوگ مجھے جسمانی نقصان بھی پہنچانا
چاہتے تھے۔چنانچہ میں نے جلدی سے ہوا اپنی جیب میں ڈال لیا اور کوٹ کو بجائے پہننے کے اپنے ہاتھ
میں ہی پکڑ کر باہر نکل آیا۔والله اعلم اس نام کا کوئی آدمی لاہور میں ہے یا نہیں اور اس کے کسی اس قسم کے دکاندار
سے دوستانہ تعلقات بھی ہیں یا نہیں بہر حال خوابیں تعبیر طلب ہوتی ہیں ممکن ہے تعبیر ظاہر کے مطابق
نہ ہو بلکہ اس میں کوئی مخفی راز ہو اور نام سے بھی کسی اور طرف اشارہ ہو۔الفضل 29۔اپریل 1944ء
صفحه 1