4 مئی 1944ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
217
کہ میں اٹھ کر ایک اور کرسی لے آؤں اور اسے پہلی کرسی کے ساتھ بچھا دوں۔صرف گھبراہٹ
کا اظہار کرتا ہوں کہ اب کیا ہو گا اور جوں جوں وہ کرسی کے قریب پہنچتے چلے جاتے ہیں میری
گھبراہٹ بھی بڑھتی چلی جاتی ہے یہاں تک کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام دونوں کرسی کے قریب پہنچ گئے اور دونوں نے اپنے جسم کو ذرا
ٹیڑھا کر کے اس کرسی پر بیٹھنے کی کوشش کی تب مجھے اور گھبراہٹ پیدا ہوئی مگر تھوڑی دیر کے بعد
میں کیا دیکھتا ہوں کہ ان کے دھڑ ایک دوسرے میں داخل ہونے شروع ہوئے اور جب کرسی پر
بیٹھ گئے تو دو نہیں بلکہ ایک ہی وجود نظر آنے لگا۔الفضل 10۔مئی 1944ء صفحہ 4
نیز دیکھیں۔الفضل 30۔جنوری 1945ء صفحہ 5 اور تفسیر کبیر جلد ششم جزو چهارم نصف اول صفحہ 527-528
288
یکم مئی 1944ء
فرمایا : تین دن ہوئے پیر اور منگل کی درمیانی رات میں نے ایک رؤیا دیکھا۔معلوم ہوتا
ہے جماعت کے لئے کوئی ابتلاء مقدر ہے مجھے ایسا معلوم ہوا جیسے کسی جگہ احمدیوں کا اجتماع ہے
جلسہ تو میں نے نہیں دیکھا اور کوئی تقریر ہوتے بھی نہیں دیکھی مگر احمد یوں کا ایک جگہ پر اجتماع
نظر آیا۔پھر میں نے دیکھا کہ کسی جگہ پر غیر احمدی بہت بڑی تعداد میں جمع ہیں اور ان کا بڑا و سیع
ہجوم ہے مجھے معلوم ہوتا ہے کہ غیر احمدی حملہ آور ہوئے ہیں اور ہماری جماعت کے افراد اتنے
کمزور اور اس قدر بے تیاری کے ہیں کہ انہوں نے حملہ کر کے ان کو مغلوب کر لیا ہے اور
انہیں مارا پیٹا ہے۔بعد میں معلوم ہوا ہے کہ کچھ عورتیں بھی احمدیوں کے اجتماع میں تھیں۔اس وقت مجھ سے بعض نے بیان کیا کہ ان کی لاتوں پر سوٹیاں ماری گئی ہیں۔فرمایا : میں نے اس رویا میں دیکھا کہ میں تو اس جگہ سے جو قادیان کے مغرب میں جنوب
کی طرف مائل علاقہ میں ہے خیریت سے واپس آگیا ہوں مگر باقی لوگ جو پیچھے آئے ہیں معلوم
ہوتا ہے ان کو لوگوں نے مارا ہے۔الفضل 11۔مئی 1944 ء صفحہ 1
289
4۔مئی 1944ء
فرمایا : آج رات میں نے ایک اور رویا دیکھی جو عجیب قسم کی ہے کہ اس کی تعبیر اس وقت
218
تک سمجھ میں نہیں آئی۔اس رویا سے میرے دل میں بہت افسردگی ہے۔میں نے دیکھا کہ کوئی شخص ہے جو کسی غیر مذہب کا آدمی معلوم ہوتا ہے لیکن جس جگہ پر وہ
ہے اس جگہ پر ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے احمدیوں کی حکومت ہے اور اس کے متعلق حکومت نے
کوئی فیصلہ کیا ہے۔اس شخص نے کوئی سیاسی جرم کیا ہے ایسا معلوم ہو تا ہے کہ وہ اپنی حکومت
قائم کرنا چاہتا ہے اس جرم کی بناء پر حکومت نے اس کے خلاف فیصلہ صادر کیا اور اس کے لئے
کوئی سزا تجویز کی ہے جیسے حکومت سے غداری کرنے پر مجرم کو پھانسی یا موت کا حکم دیا جاتا ہے
اسے پھانسی کا تو حکم نہیں دیا گیا مگر حکومت کی طرف سے کوئی سزا اس کے لئے ضرور تجویز کی گئی
ہے۔اس کے بعد میں نے دیکھا کہ چند لوگوں نے حکومت کی طرف سے اس کو پکڑا ہوا ہے اور
وہ اس طرح اس کے پیٹ کی کھال چیر رہے ہیں جس طرح بکرے کی کھال اتاری جاتی ہے اس
وقت مجھے ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے وہ شخص جسے سزا مل رہی ہے کہہ رہا ہے (مجھے اس کا فقرہ تو صحیح
طور پر یاد نہیں مگر اس کا مفہوم یہ تھا کہ یونائیٹڈ سٹیٹس آف امریکہ کی گورنمنٹ اس پر اعتراض
کرے گی۔میں بھی اسی جگہ ہوں اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس ملک میں احمدیوں کی حکومت
ہے۔جب اس نے یہ کہا کہ یونائیٹڈ سٹیٹس آف امریکہ کی گورنمنٹ اس پر اعتراض کرے گی تو
میں کہتا ہوں یونائیٹڈ سٹیٹس آف امریکہ کو اعتراض کرنے کا کیا حق ہے یہ جنوبی امریکہ کا علاقہ ہے
یہ مراد نہیں کہ سارا جنوبی امریکہ بلکہ مراد یہ ہے کہ جنوبی امریکہ کا کوئی ٹکڑا) اور اس علاقہ پر
احمدیوں کی حکومت ہے۔اس کے بعد میں پھر دیکھتا ہوں کہ لوگ اس کے پیٹ کو چیرتے ہیں مگر
وہ اسے دائیں طرف سے چیر رہے ہیں اور ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے اس کی کھال ادھیڑی جا رہی
ہے مگر وہ بڑے صبر اور استقلال سے اس تمام تکلیف کو برداشت کر رہا ہے وہ جانتا ہے کہ چونکہ
یہ لوگ میرا پیٹ چاک کر رہے ہیں اس لئے تھوڑی دیر کے بعد ہی میری موت واقع ہو جائے گی
چنانچہ وہ اس وقت کہتا ہے۔” میری تجهیز و تکفین غیر مذاہب والوں کی طرح نہ کرنا
جب وہ یہ فقرہ کہتا ہے تو مجھ پر سخت کرب کی حالت طاری ہو جاتی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ
یہ تو کوئی ایسا شخص تھا جو دل سے مسلمان تھا چنانچہ میں اس سے کہتا ہوں ”کیا تم دل میں مسلمان
219
ہو
و اس پر وہ ایسے رنگ میں سر ہلاتا ہے جیسے کہتا ہو ہاں۔اس کے اس فقرہ کے کہنے سے میرے
دل میں محبت کا سخت جوش پیدا ہوا اور مجھے افسوس ہوا کہ اس کے متعلق حکومت کی طرف سے
جو فتویٰ دیا گیا تھا وہ معلوم ہوتا ہے غلط تھا۔چنانچہ میں اس وقت جوش میں اس کی طرف منہ
کر کے کھڑا ہو جاتا ہوں اور بڑے جوش سے کہتا ہوں۔اگر مجھے پتہ ہو تاکہ تم دل سے مسلمان ہو
تو میں تمہاری حکومت یہاں قائم کر دیتا پھر مجھے اور جوش پیدا ہوتا ہے اور میں کہتا ہوں اگر مجھے
پتہ ہو تاکہ تم دل سے مسلمان ہو تو ہم سارے تمہارے ماتحت آجاتے۔پھر میں اور زیادہ زور
دیتا ہوں اور کہتا ہوں اگر مجھے پتہ ہوتا کہ تم دل سے مسلمان ہو تو ہم تو تمہاری غلامی سے بھی
احتراز نہ کرتے۔مگر وہ خاموش رہا اور اس کے جواب میں کچھ نہیں کہا۔اس کے بعد میں نے یہ
نظارہ دیکھا کہ آہستہ آہستہ اس کے چہرہ میں تبدیلی پیدا ہونی شروع ہوئی اور تھوڑی دیر میں ہی
اس کی شکل ام طاہر کی سی بن گئی۔اس وقت میرے دل میں بڑا درد پیدا ہوا اور میں نے اس کے
سرہانے کھڑے ہو کر دعا کی یا اللہ اس کو بچالے۔مجھے اس وقت یہ سمجھ میں نہیں آتا کہ ایک مرد
کی شکل عورت کی شکل میں کس طرح تبدیل ہو گئی اور وہ ام طاہر کی صورت میں۔اس وقت
رویا میں معین شکل میں اسے ام ظاہر نہیں سمجھتا لیکن یہ ضرور ہے کہ ام طاہر کی طرح اس کی
شکل ہو گئی ہے لیکن پھر بھی خواب میں میرے لئے یہ کوئی اچنبھے کی بات معلوم نہیں ہوتی اس
وقت دعا کرتے ہوئے کہتا ہوں الہی تو ان کی جان بچالے۔اس دعا سے پہلے اس نے کوئی بات
نہیں کی سوائے اس پہلے فقرہ کے کہ
میری تجهیز و تکفین غیر مذاہب والوں کی طرح نہ کرنا
مگر جب میں یہ دعا کرتا ہوں کہ الہی تو ان کی جان بچالے تو جیسے عورت بعض دفعہ ناز سے ٹھنک کر
بات کرتی ہے اسی طرح اس نے ٹھنک کر کہا اوہوں او ہوں۔یعنی یہ کیا دعا کرتے ہو پھر اس نے سر
ہلایا جس کا مطلب یہ ہے کہ میری زندگی کے لئے دعا نہ کرو اس کے بعد میں نے دیکھا کہ اس کی
شکل اُتم طاہر کی شکل میں پوری طرح تبدیل ہو گئی اور جب مجھے معلوم ہو تا ہے کہ یہ ام طاہر ہیں
تو میں نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا خدا تمہاری روح پر فضل نازل کرے تمہاری روح پر
برکتیں نازل کرے۔خدا تمہاری روح پر بڑی بڑی رحمتیں نازل کرے اور میں نے دیکھا کہ وہ
220
بڑے سکون اور اطمینان سے لیٹی ہوئی ہیں پھر خواب میں ہی جگہ بدل جاتی ہے اور یوں معلوم
ہوتا ہے جیسے اس وجود کی چار پائی اماں جان کے صحن میں ہے اس صحن کے پاس ہی ایک کمرہ ہے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وقت تو اس میں آدمی رہتے تھے مگر آج کل غسل خانہ
کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے میں اس کمرہ کی طرف جاتا ہوں تو راستہ میں میں نے انو ریا طاہر کو
دیکھا۔میں نے اسے چار پائی کے پاس کھڑا کر دیا اور کہا پیٹ چاک ہو تو بعض دفعہ کتے بو سونگھ کر
حملہ کر دیتے ہیں اس لئے تم چارپائی کے پاس کھڑے رہو اور پہرہ دو۔اس کے بعد میں اس
کمرے میں گیا ہوں وہاں میں نے بعض عورتوں کو دیکھا۔میرے جانے پر وہ کھڑی ہو گئی ہیں ان
میں میں نے اپنی لڑکی امتہ الباسط کو بھی دیکھا اسی طرح سیٹھ غلام غوث صاحب حیدر آبادی کی
ایک نواسی ہے جس کا نام رشیدہ ہے میں نے دیکھا کہ وہ بھی اسی جگہ کھڑی ہے مگر باوجود اسے
پہنچانے اور یہ علم رکھنے کے کہ یہ رشیدہ ہی ہے میں کہتا ہوں اس کا نام امتہ الحفیظ ہے حالانکہ
امتہ الحفیظ ان کی اس بیٹی کا نام ہے جو خلیل احمد صاحب ناصر سے بیاہی گئی ہیں شکل بھی رشیدہ کی
ہی ہے مگر میں کہتا ہوں کہ یہ امتہ الحفیظ ہے اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔فرمایا : اگر اس خواب میں جنوبی امریکہ کے کسی علاقہ میں ہونا اور پھر ایک ایسے شخص کا
دکھایا جانا نہ ہو تا جس کے متعلق ہم سمجھتے ہیں کہ وہ شاید غیر مسلم ہے تو میں شاید اس کی یہ تعبیر
کرتا کہ ام طاہر کا اپریشن غلط ہوا ہے اگر اپریشن نہ ہو تا تو ان کی جان بچ جاتی رؤیا میں ان کا ٹھنک
کراو ہوں اوہوں کرنا اور یہ کہنا کہ میری زندگی کے لئے دعا نہ کرو یہ حصہ تو اسی لحاظ سے ان پر
یقیناً چسپاں ہو جاتا ہے کہ ڈاکٹر بار بار مجھے یہ کہتا تھا کہ مریضہ علاج میں میری مدد نہیں کرتی اور وہ
اپنی صحت کے لئے کوئی کوشش نہیں کرتی جس سے مرض کا مقابلہ ہو اور ان کی طبیعت بیماری پر
غالب آسکے باوجود ساری کوششوں کے ان کا طریق اس طرز کا تھا کہ گویا اب انہیں زندگی کی
ضرورت نہیں۔فرمایا : اس خواب کے دو حصے ہیں ایک ہمارا جنوبی امریکہ میں ہونا اور دوسرا ایک ایسے
شخص کا دکھایا جاتا جس کو ہم نے پہلے غیر مسلم سمجھا لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ وہ دل سے مسلمان
تھا یہ دو حصے بتلا رہے ہیں کہ یہ خواب کسی اور واقعہ کی طرف اشارہ کرتی ہے البتہ اتنا ضرور
221
معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری تبلیغ کے لئے جو نئے رستے کھولنے والا ہے ان میں جنوبی
امریکہ بھی شامل ہے کیونکہ میں نے دیکھا کہ جنوبی امریکہ کے ایک حصہ پر احمد ی حکومت قائم ہو
گئی ہے جنوبی امریکہ میں دس گیارہ ریاستیں ہیں اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ یہ خواب کس حصہ کے
لئے مقدر ہے۔فرمایا : اس امر کی طرف ذہن جاتا ہے کہ ام طاہر چو نکہ میری بیوی تھیں اس لئے ممکن ہے
اس خواب کا یہ مطلب ہو کہ کسی وقت جب احمدیت کو غلبہ میسر آجائے گا اس وقت کسی ایسے
شخص سے مقابلہ ہو گا جو دل سے تو ایمان رکھتا ہو گا مگر ظاہر میں مخالف ہو گا جیسے قرآن کریم میں
اللہ تعالیٰ ایک شخص کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے کہ يُكْتُمُ اِيْمَانَهُ (المومن : 29) وہ اپنے
ایمان کو چھپاتا تھا پس ممکن ہے اس کے دل میں بھی ایمان ہو لیکن اپنی قوم کے ڈر سے احمدیت کا
مقابلہ کرنے کے لئے کھڑا ہو جائے اور پھر گرفتار ہو کر سزا پائے لیکن اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ وہ
آخری وقت میں اظہار عقیدت اور اظہار ایمان کر دے گا اور بتا دے گا میں احمدی ہوں بیوی
چونکہ مرد کے ماتحت ہوتی ہے اس لئے ممکن ہے اس سے مراد یہی ہو کہ وہ دل سے اظہار ایمان
کرے گا اور یہ جو اس نے پہلے کہا ہے کہ
میری تجهیز و تکفین غیر مذاہب والوں کی طرح نہ کرنا
اس کا یہ مطلب ہو کہ اس کے عقائد عام مسلمانوں والے نہیں ہوں گے لیکن بعد میں ام طاہر کی
شکل دکھانے سے یہ مراد ہو کہ وہ دل میں احمدی ہو گا۔گفتگو کے بعد مجھ سے مولوی سید محمد سرور شاہ صاحب نے ذکر کیا کہ شاید ام طاہر سے یہ مراد
ہو کہ گو وہ شخص يَكْتُمُ اِيْمَانَهُ کا مرتکب ہو اور اس وجہ سے اپنی جان بھی کھو بیٹے مگر اس کے
بعد اسکی نسل طاہر ثابت ہو اور احمدیت کی خادم بنے اور اس طرح وہ شخص ام طاہر کا لقب پانے
کا مستحق ہو یہ تعبیر درست معلوم ہوتی ہے اور اس سے بظاہر خواب کی پیچیدگی دور ہو جاتی ہے۔الفضل 11۔مئی 1944 ء صفحہ 1