26 مئی 1944ء

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

227
سامنے آتے ہیں لیکن ام طاہر کے متعلق بعض دفعہ خواہش بھی ہوئی ہے کہ انہیں دیکھوں اور
توجہ بھی کی مگران کی شکل نظر نہیں آئی۔الفضل یکم جون 1644ء صفحہ 1
26۔مئی 1944ء
295
فرمایا : آج رات میں نے ایک عجیب رویا دیکھا جو اپنے تجربہ کے لحاظ سے بالکل نرالا ہے۔میں نے دیکھا کہ مجھے کوئی سفر در پیش ہے یہ نہیں کہ جیسے خاص طور پر کسی کو کوئی کام پیش آجائے
تو وہ سفر کے لئے چل پڑتا ہے بلکہ میں رویا میں یوں سمجھتا ہوں کہ میرے سامنے کوئی سفر ہے اور
اس کے لئے میں سوچتا ہوں کہ کس رنگ میں کروں۔ہماری جماعت کے ایک دوست اس سفر کو
مد نظر رکھتے ہوئے ایک سواری میرے سامنے پیش کرتے ہیں۔خواب کے نظارے بھی عجیب
ہوتے ہیں بجائے اس کے کہ وہ دوست مجھے کوئی جانور دکھائیں مجھے ایک سرد کھاتے ہیں جس
کے متعلق میں سمجھتا ہوں کہ وہ خچر کا سر ہے۔جاگتے ہوئے تو انسان ایسی حالت میں ہنس پڑے گا
کہ ایک جانور کا سر پیش کیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ یہ آپ کی سواری کے لئے ہے مگر رویا
میں میں اسے عجیب بات نہیں سمجھتاوہ ٹیچر کا سر مجھے دکھا کر کہتے ہیں۔میں اس کو آپ کے سفر کے لئے سد ھاؤں
میں کہتا ہوں آپ ہیٹک سدھائیں۔پھر میں نے ان کے ہاتھ میں ایک لگام بھی پکڑی ہوئی دیکھی
ہے چنانچہ میرے کہنے پر وہ اس کو سدھاتے ہیں مگر پھر بھی وہ مجھے اس کا سر ہی دکھاتے ہیں اور
کہتے ہیں یہ جانور کیسا اچھا سیکھ رہا ہے۔اس وقت یوں معلوم ہوتا ہے وہ اس کو سواری کے لئے
سیدھا رہے ہیں اور اس کی تعریف کرتے ہیں کہ وہ کس محمدگی سے سواری کی تربیت حاصل کر رہا
ہے اس کے بعد وہ منہ سے تو کچھ نہیں کہتے مگر دوبارہ اس کا سر ہی مجھے دکھاتے ہیں یہ بتانے کے
لئے کہ مچھر سواری کے لئے نہایت عمدگی سے سدھائی جاچکی ہے۔یہ نظارہ جیسا کہ خواب کا
طریق ہے منٹوں میں گذر جاتا ہے بجائے اس کے کہ دنوں یا مہینوں میں ایسا ہو اس کے مداس
مچھر پر سواری کرنے اور اپنے سفر کو پورا کرنے کے لئے جاتا ہوں۔بہت سی عورتیں اور مرد اور
بچے میرے ساتھ ہیں مگر وہ سب میرے پیچھے ہیں اور آگے آگے میں ہوں۔چلتے چلتے وہ مجھے
سواری کے قریب کھڑا کر دیتے ہیں۔اور کہتے ہیں اس پر سوار ہو جائیے جب وہ سواری میرے

228
سامنے آئی تو میں نہیں کہہ سکتا ان کی رائے بدل گئی تھی یا اس سواری کی جنس بدل گئی بہر حال
اس وقت میرے سامنے جو سواری آتی ہے وہ فیچر کی بجائے شتر مرغ ہے مگر بہت ہی خوبصورت
جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے براق کی لوگ تعریف کرتے ہیں اسی طرح وہ نہایت
خوبصورت اور اعلیٰ درجہ کا شتر مرغ ہے اس کی گردن قاز کی گردن کی طرح ہے اور اس کے
پروں میں ایسی چمک اور خوبصورتی ہے کہ دیکھ کر حیرت آتی ہے رنگ ایسا ہے جیسے سیاہی مائل
رمادی رنگ ہو یا گہرے رنگ کے فاختئی رنگ میں کچھ کبوتر کا رنگ ملا دیا جائے۔قد اس کا بظاہر
بہت اونچا بھی نہیں اور نیچا بھی نہیں مگر رویا میں مجھے کوئی حیرت نہیں ہوتی کہ انہوں نے یہ کیا کیا
که شتر مرغ میری سواری کے لئے لے آئے ہیں وہ نر شتر مرغ نہیں بلکہ مادہ شتر مرغ معلوم ہوتی
ہے بہر حال میں اس کی پیٹھ پر بیٹھ گیا اس وقت مجھے خیال آیا کہ کہیں یہ اتنا چھوٹا تو نہیں کہ میرے
پاؤں زمین سے لگ جائیں مگر میں نے دیکھا میرے پاؤں زمین سے نہیں لگتے جب میں اس کی پیٹھ
پر بیٹھ گیا تو مجھے خیال آیا کہ اس کے منہ میں تو لگام نہیں چونکہ گھوڑے کے منہ میں لگام ہوتی
ہے۔اس لئے اس کے متعلق بھی مجھے لگام کا خیال آیا کہ میں اس پر سوار تو ہو گیا ہوں مگر اس کے
منہ میں لگام نہیں مگر مجھے یہ بات ان سے کہنے میں حیا اور شرم مانع ہوئی۔اور میں دل میں کہتا
ہوں اب میں ان سے کیا کہوں دوستوں نے جب مجھے بٹھا دیا ہے تو میں بیٹھ جاتا ہوں جب میں
اس پر بیٹھ گیا تو شتر مرغ آپ ہی آپ چل پڑایا چونکہ وہ مادہ شتر مرغ ہے اس لئے یوں کہہ لو کہ وہ
چل پڑی جس طرف وہ مادہ شتر مرغ جارہی ہے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ ایک چھوٹی سی دنیا ہے مگر
بظاہر ایک شہر ہے جس میں مختلف سڑکیں ہیں، وادیاں ہیں باغ ہیں ، قلعے ہیں ، مکان ہیں ، صحن
ہیں اور ان معنوں میں تھوڑے تھوڑے فاصلہ پر اس قسم کی جگہیں بنی ہوئی ہیں جیسے جغرافیہ
سکھانے کے لئے سکولوں میں پہاڑوں وغیرہ کے نقشے کھینچے جاتے ہیں وہاں بھی کہیں باغ ہیں کہیں
روشیں ہیں کہیں پہاڑ ہیں کہیں میدان۔کہیں سڑکیں ہیں غرض سب چیزیں ہیں مگروہ ہیں اتنی
چھوٹی چھوٹی کہ چند گز میں ہی تمام چیزیں آگئی ہیں اس میں رستے بھی ہیں اور ایسے گڑھے اور پک
ڈنڈیاں وغیرہ بھی ہیں جیسے چھوٹی چھوٹی پہاڑیوں والے علاقہ میں ہوتی ہیں مثلاً جہلم میں ہی
پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے کہیں غاریں ہیں کہیں پک ڈنڈیاں ہیں۔کہیں گڑھے ہیں اسی
طرح وہاں صاف راستہ نہیں لیکن شتر مرغ بغیر میرے کچھ کے کے ایسی حالت میں کہ اس کے

229
منہ میں لگام بھی نہیں ان رستوں پر چلنا شروع ہو گئی ہے مجھے پتہ نہیں کہ وہ کس طرح میری
مرضی کے تابع ہو گئی بہر حال میں اس وقت خواب میں کہتا ہوں ایک تو یہ لوگ شتر مرغ میری
سواری کے لئے لے آئے ہیں اور پھر اس کے منہ میں لگام بھی نہیں یہ تو مجھے گرا دے گی۔جو نہی
مجھے یہ خیال آتا ہے مجھے ایک جگہ نظر آتی ہے جو پہاڑی شکل کی ہے اونچی نیچی جگہ ہے پاس پتھر
بھی پڑے ہیں اور گڑھے بھی نظر آرہے ہیں میں اس وقت سمجھتا ہوں کہ اب میں ضرور گر
جاؤں گا رستہ بھی بہت تنگ ہے ایک دو فٹ سے زیادہ نہیں پس میں ڈرتا ہوں کہ اب تو شتر مرغ
پر سے گر جاؤں گا مگر اس جگہ پہنچ کر اس شتر مرغ نے ایسی عمدگی سے اپنے پیر رکھے ہیں کہ خواب
میں اس کو داد دینے کو جی چاہتا ہے ایک طرف اونچی ہے دوسری طرف نیچی ہے مگر وہ اس طرح
برابر پیر رکھتی ہے کہ میں اس پر سیدھا بیٹھا رہتا ہوں اور نشیب و فراز سے مجھے کوئی تکلیف
محسوس نہیں ہوتی بلکہ جب بھی نشیب و فراز آتا ہے وہ اس طرح اپنے پیر سمیٹتی اور اس عمدگی
سے ان اونچی نیچی جگہوں سے گزر جاتی ہے کہ میں اس کی پیٹھ پر برابر بیٹھا رہتا ہوں۔چلتے چلتے وہ
ایک جگہ پہنچتی ہے جس کے متعلق میں سمجھتا ہوں کہ سرحد آگئی پھر دوسری جگہ پہنچتی ہے اور
میں سمجھتا ہوں کہ دوسری سرحد آگئی۔اسی طرح ایک دفعہ راہ میں ایک درخت آجاتا ہے جس
کی ٹہنیاں زمین میں لگی ہوئی ہیں اور میں سمجھتا ہوں اب تو میں ضرور گر جاؤں گا مگر میں نے
دیکھا گو اس کی شاخیں میں نے بھی اٹھائی ہیں مگر وہ مادہ شتر مریخ اس پھرتی اور عمدگی سے اپنی
لاتیں نیچے کر کے مجھے وہاں سے لے گئی کہ مجھے ذرا بھی تکلیف نہیں ہوئی۔پھر ایک کمرہ آجاتا
ہے جس کے متعلق میں سمجھتا ہوں کہ یہ بھی دنیا کا ایک حصہ ہے وہ ایسا ہی ہے جیسے دالان ہو تا
ہے اسی کے دروازہ کے سامنے پہنچ کر وہ مادہ شتر مرغ میری طرف منہ کر کے کہتی ہے میں نہیں
جاتی اندر اندر مرد بیٹھا ہے یہ کہہ کر وہ پھر لوٹی اور پھر اسی طرح نشیب و فراز والی جگہیں آنی
شروع ہوئیں مگروہ اس عمدگی سے اپنے پاؤں رکھتی ہے کہ اونچی نیچی جگہ میرے لئے برابر رہتی
ہے اور میں اس پر سیدھا بیٹھا رہتا ہوں پھر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اسی احاطہ میں اس کے کنارہ پر
پہنچ گیا ہوں اور میں سمجھتا ہوں کہ اب ہم یہاں سے باہر نکل جائیں گے کہ اتنے میں میری آنکھ
کھل گئی۔میں نے اس کی یہ تعبیر کی ہے کہ سفر سے مراد زندگی کا سفر ہے اور وہ مختلف سڑکیں اور

230
میدان اور وادیاں جو مجھے دکھائی گئیں ان سے مراد دنیا ہے اور خچر کے معنے اعزاز کے ہیں۔میں
نے رویا میں دیکھا ہے کہ اس شتر مرغ نے مجھے ہر جگہ بچایا وہ اعلیٰ درجہ کی خوبصورت ہے اور
ایسی احتیاط سے مجھے لے گئی ہے کہ جگہ کی اونچ نیچ اور نشیب و فراز کا مجھے احساس تک نہیں ہوا
اور میں اس پر سیدھا بیٹھا رہا ہوں پس شتر مرغ کا خوبصورت ہوتا۔اس کا اور نچ نچ میں احتیاط سے
لے جانا اور کوشش کرنا کہ سوار کو تکلیف نہ ہو یہ باتیں بتاتی ہیں کہ یہ خواب بری نہیں۔اچھی
ہے شتر مرغ کا یہ کہنا کہ میں نہیں جاتی اندر اندر مرد بیٹھا ہے یہ بھی ایک خبر کا پہلو ہے پس میں
سمجھتا ہوں کہ بہر حال یہ ایک اچھی خواب ہے۔پھر ایک اور بات ہے کہ اس خواب کے دو حصے ہیں پہلے حصہ میں میں نے خچر دیکھی ہے جسے
عربی میں بغلة کہتے ہیں اور دوسرے حصہ میں میں نے شتر مرغ دیکھا ہے جسے نعامة کہتے ہیں
اور عجیب بات یہ ہے کہ تعبیر ناموں میں خچر اور نعامہ دونوں کی ایک ہی تعبیر لکھی ہے۔خواب
میں مجھے خچر اور شتر مرغ ایک تسلسل میں دکھائے گئے ہیں جس کے معنے یہ ہیں کہ ان دونوں
نگاروں کی ایک تعبیر ہے اور معترین نے بھی ٹیچر اور نعامہ کی ایک ہی تعبیر لکھی ہے۔فرمایا : میں نے جو مچھر دیکھی ہے وہ کمیت سے رنگ کی ہے وہ دوست جو مجھے اس کا سر
دکھا کر کہتے ہیں کہ کیا اس کو آپ کی سواری کے لئے سدھایا جائے میں ان کا نام بھی لے دیتا ہوں
میں نے مولوی ابو العطاء صاحب کو دیکھا ہے اب اگر ان کا نام ابو العطاء سمجھا جائے جو ان کی کنیت
ہے تو اس لحاظ سے رویا میں ابو العطاء سے مراد خدا ہو گا اور اگر ان کا وہ نام لیا جائے جو ان کے
ماں باپ نے رکھا ہے یعنی الله و تا تو اس کے معنے ہوں گے۔خدا کی دین اور اس کی عطاء الفضل
کیم جون 1944ء صفحہ 371
فرمایا : معترین نے لکھا ہے کہ مچھر کو خواب میں دیکھنے کی تعبیر یہ ہے کہ ایسی عورت سے
شادی ہو جس کے ہاں اولاد نہیں ہو سکتی۔اور شتر مرغ پر سواری کی تعبیر دیکھی تو وہاں لکھا تھا کہ
ایسی عورت سے شادی ہو جس سے اولاد نہیں ہو سکتی ٹیچر ایک ایسا جانور ہے جس سے بالطبع کچھ
نفرت سی پیدا ہوتی ہے اور اس لئے اللہ تعالیٰ کی حکمت نے اس کی بجائے شتر مرغ دکھا دیا جس
کے لئے عربی میں لفظ نعامہ ہے جو نعمت سے نکلا ہے جس سے اس طرف اشارہ کیا کہ اللہ تعالیٰ
اس خواب کے مورد کی اصلاح فرما کر اسے نعمت و رحمت کا موجب بنا دے گا۔الفضل حکیم اگست

آج 10 میں سے 10 باقی