3 جون 1944ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
234
نے کہا وہ پیغامیوں کے ہاں گئی ہے اور بتایا کہ ان کا جھگڑا مرزا منور احمد سے سٹیشن پر ہو گیا تھا میں
نے حیرت سے کہا کہ پیغامی قادیان میں کہاں؟ تو اس شخص نے کہا کہ دس بارہ آدمی ہیں میں نے
کہا گر ایسے کوئی لوگ ہوتے تو ہمیں علم نہ ہوتا اس پر اس نے جواب دیا کہ مخفی رہتے ہیں اور
چوری چوری آپس میں ملتے ہیں اور شمال کی طرف ہاتھ بڑھا کر جو غالبا مغرب کی طرف جھکا ہوا تھا
کہا کہ اس طرف وہ اکٹھے ہوتے ہیں یعنی شمال کے اس حصہ کی طرف جو مغرب کی طرف جھکتا
ہے گویا دار الرحمت کے شمال مغربی کونے کی طرف۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اندر ہی اندر کوئی سازش مخالفت کی بعض لوگ کر رہے ہیں مگر
جیسا کہ اللہ تعالٰی نے ظاہر فرمایا ہے خدا تعالیٰ کے فرشتے میری حفاظت پر ہیں اور وہ ان فتنوں سے
مجھے محفوظ رکھے گا۔اللہ تعالی کی طرف سے جن لوگوں کے سپرد کوئی کام کیا جاتا ہے ان پر اس
وقت تک دشمن کامیاب حملہ نہیں کر سکتا جب تک وہ اپنا کام نہ کر لیں جب وہ اپنا کام کر چکیں تو
پھر خداتعالی یا تو خود انہیں واپس بلا لیتا ہے یا کسی دشمن کو حملہ کا موقع دے کر ایک جھوٹی خوشی
انہیں پہنچا دیتا ہے کیونکہ ان کا کام پھر اسی طرح چلتا رہتا ہے اور دشمن پہلے کی طرح ناکام ہی رہتا
ہے اور ایک عارضی اور جھوٹی خوشی کے سوا اسے کچھ نصیب نہیں ہو تا خواب میں جو نرگس نام
لینے والے نے لیا اس سے مراد کوئی عورت نہیں ہے بلکہ غالبا اس سے مراد جاسوس ہے کیونکہ
نرگس کو آنکھ سے تشبیہ دی جاتی ہے اور آنکھ کا لفظ جاسوس کے معنوں میں بھی استعمال ہوتا ہے
پس نرگس سے مراد یہ ہے کہ ان لوگوں کے بعض جاسوس بھی ہیں لیکن بعض جھگڑوں میں پھنس
کر ان کے اند رونے ظاہر ہو جائیں گے اور ان کی منافقت ظاہر ہو جائے گی۔الفضل 3 اگست
301
1-21944
3۔جون 1944ء
فرمایا : میں نے آج رویا میں حضرت خلیفہ اول کو دیکھا آپ کا بہت مضبوط جسم ہے اور قد
بھی بہت لمبا ہے یوں تو پہلے بھی آپ کا قد لمبا تھا مگر رویا میں میں نے اس سے بھی زیادہ لمبا قد آپ
کا دیکھا اور جسم بھی بالکل سیدھا نظر آیا بیماری میں آپ کچھ خمیدہ ہو گئے تھے مگر خواب میں میں
نے آپ کا جسم بالکل سیدھا دیکھا۔ایک صدری کی آپ نے پہنی ہوئی ہے اور لباس بھی بالکل
235
صاف ستھرا ہے گو ویسا ہی سادہ ہے جیسا سادہ لباس آپ پہنا کرتے تھے سر پر پگڑی ہے مگر وہ بھی
عادت کے خلاف اچھی طرح باندھی ہوئی ہے ، گھسیٹی ہوئی نہیں۔آپ ایک جگہ کھڑے ہیں اور
میرے ساتھ باتیں کر رہے ہیں اور عجیب بات یہ ہے کہ رویا میں مجھے بھی اپنا قد لمبا نظر آتا ہے۔حضرت خلیفہ اول کو اپنی زندگی میں کتابوں کا بہت شوق تھا اور رویا میں مجھے ایسا معلوم ہوتا ہے
کہ آپ اگلے جہان میں بھی نئی نئی کتابیں پڑھنے کا شوق رکھتے ہیں آپ مجھ سے دوران گفتگو میں
ان کتابوں کا ذکر کرتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ فلاں فلاں نئے مضامین میرے علم میں آئے ہیں
چنانچہ آپ ایک تو سید ولی اللہ شاہ صاحب کی بیوی کا نام لیتے ہیں ان کا نام سیارہ حکمت ہے مگر
آپ صرف سیارہ نام لیتے ہیں اور اسے کوئی عورت نہیں بلکہ مرد سمجھتے ہیں اور فرماتے ہیں
سیارہ نام ایک شخص ہے جس کے آج کل مضامین نکل رہے ہیں اور ان مضامین میں برو برو کا
حوالہ آیا ہے لیکن رویا میں آپ کی اس بات کی تصدیق کرتا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ بوجہ اس کے
کہ حضرت خلیفہ اول انگریزی نہیں جانتے تھے آپ سے نام لینے میں کچھ غلطی ہوئی ہے اصل
میں یہ برو برو نہیں بلکہ براؤن ہے۔میں اس وقت رویا میں یہ خیال نہیں کرتا کہ شاید ایسے
مضامین نکل رہے ہیں بلکہ میں یقینا سمجھتا ہوں کہ اس قسم کے مضامین لکھے جا رہے ہیں اور میں
سمجھتا ہوں کہ یہ مضامین سید ولی اللہ شاہ صاحب کے ہیں اور سیارہ نام ایسا ہی ہے جیسا بعض لوگ
خاص طور پر اپنے تصنیفی نام الگ رکھ لیتے ہیں میں سمجھتا ہوں کہ انہوں نے بھی اپنی بیوی
کے نام پر اپنا تصنیفی نام سیارہ رکھا ہوا ہے اور اسی نام پر وہ مضامین لکھتے رہتے ہیں اور
برو برو سے میں خیال کرتا ہوں کہ یہ مضامین بہائیوں کے خلاف ہیں اور برو برو سے مراد براؤن
ہے لیکن حضرت خلیفہ اول چونکہ انگریزی نہیں جانتے تھے اس لئے آپ براؤن کی بجائے
برو برو فرماتے ہیں اور میں انہیں جواب میں کہتا ہوں ہاں میں خوب جانتا ہوں گویا ان کو تو معلوم
نہیں کہ سیارہ سے کون شخص مراد ہے مگر میں دل میں کہتا ہوں یہ سید ولی اللہ شاہ صاحب کے
مضمون ہیں اور میں رویا میں اس کی تصدیق کرتا ہوں اس کے بعد آپ فرماتے ہیں دوسرے اہم
مضمون اذکری کے ہیں گویا اذکری بھی کوئی شخص ہے جو مضمون لکھتا رہتا ہے جب آپ فرماتے
ہیں اذکری بھی ایک شخص ہے جو مضمون لکھتا رہتا ہے تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ گویا میں اذکری کو
بھی جانتا اور میں کہتا ہوں ہاں میں اذکری کو بھی خوب جانتا ہوں وہ بھی مضمون لکھتا رہتا ہے اس