11 جون 1944ء

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

237
اور
تعلیم بھی کوئی نہیں۔اس پر وہ کہتے ہیں کہ نہیں اب وہ اچھا ہے اور اس نے اب ایم اے
پاس کر لیا ہے ان کا مطلب یہ ہے کہ میں اب اس کو بھی ساتھ لاؤں گا اور میں نے اسے بھی پسند
کر لیا ہے اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔یہ خواب بہت مبشر ہے فضل الرحمان نام مبشر ہے پھر فضل الرحمان کا نام اور بشیر احمد کا نام
تینوں مبشر ہیں اسی طرح مفتی صاحب طبیب تھے اور فضل نرس ہے دو نو پیشوں میں آرام صحت
اور مواسات اور ہمدردی کے معنے پائے جاتے ہیں دوسرے مردوں اور عورتوں کی بیماریوں
کے علاج کی طرف بھی اشارہ ہے غرض سب نام اور کام اس میں مبارک اور مبشر ہیں اس کے
ایک یہ معنے ہیں کہ ایک نئے طور پر اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس کی مواسات اور ہمدردی اور خیر
خواہی اور بشارت قادیان پر نازل ہونے والے ہیں فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِكَ (خواب میں
جو فضل نرس اور بشیر احمد اس کے بیٹے کا ذکر ہے یہ فی الواقع بھی موجود ہیں مگر خواب میں ان کے
دیکھنے سے مراد ان کا دیکھنا نہیں بلکہ مراد ناموں اور کاموں کی تعبیر ہے۔الفضل 13۔جون 1944 ء
صفحه1
303
11۔جون 1944ء
فرمایا : دس اور گیارہ جون کی درمیانی شب میں میں نے دیکھا گویا کسی جگہ گیا ہوں اور وہاں
ایک مکان رہائش کے لئے لیا ہے جسے میں سمجھتا ہوں بہت وسیع ہے مستورات پہلے چلی گئی ہیں
اور میں آخر میں چند دوستوں کے ساتھ ہوں جب میں ایک مکان میں داخل ہوا ہوں وہاں کچھ
مستورات تعلق رکھنے والی ہیں لیکن میری وہ بیوی جو میرے ساتھ ہیں اس جگہ نہیں اور مکان
کو بھی میں نسبتا تنگ سمجھتا ہوں اس پر مجھے کسی نے بتایا کہ اس مکان کے پہلو میں ایک اور بڑا
مکان ہے وہاں میرے گھر کے لوگ ہیں میں اس طرف جاتا ہوں تو ایک وسیع مکان ملتا ہے جس
کے کمرے بڑے فراخ ہیں اور ایک وسیع اور فراخ کمرے میں کچھ چارپائیاں ہیں جن پر بستر لگے
ہوئے ہیں مجھے بتایا گیا ہے کہ وہاں میری بیوی کا بستر بھی ہے اور اس وقت خیال ہے کہ وہ مریم
صدیقہ بیگم ہیں اس کمرہ کے ساتھ ایک اور کمرہ ہے جس کی وسعت کا اندازہ نہیں کیا جا سکتا۔لمبائی تو ایسی ہے جیسے بڑے سٹیشنوں کی ہوتی ہے اور چوڑائی بھی بہت ہی ہے اور بغیر ستونوں کے

238
چھت ہے۔جس قسم کی چھت اس دنیا میں تو آج تک بنائی نہیں گئی۔ہاں یاد آیا کہ اس مکان میں
جانے سے پہلے مجھے سید ولی اللہ شاہ صاحب ملے ہیں لیکن سلام کر کے بغیر کوئی بات کرنے کے
چلے گئے ہیں میں حیران ہو تا ہوں کہ ملے بھی ہیں اور بغیر بات کرنے کے چلے گئے ہیں اس پر کسی
نے کہا کہ ان کے ساتھ مستورات ہیں غالبا ان کو چھوڑنے گئے ہیں چھوڑ آئیں گے تو پھر ملیں
گے۔جس وسیع دالان کا میں نے ذکر کیا ہے جب وہاں پہنچا ہوں تو کسی نے کہا ہے کہ اس مکان کے
مالک کا ایک شریک ہے اور وہ چاہتا ہے کہ کسی طرح اپنے حصہ مکان کے ساتھ جو دوسری طرف
تھوڑے فاصلہ پر ہے اس مکان پر بھی قبضہ کرے جس میں میں اس وقت ٹھہرا ہوں اس پر میں
دوسرے مکان کی طرف چل پڑا ہوں جب اس کی حد تک پہنچا تو وہ شخص اپنی حد سے گزر کر
میرے پاس آکر کھڑا ہو گیا اور باتیں کرنے لگ گیا۔اس کے ایک پہلو میں میں ہوں اور دوسرے
پہلو پر ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب ہیں دو چار باتیں کرنے کے بعد اس نے کہا کہ مجھے شدید کھجلی
ہے اور اس کے ساتھ ہی مجھے اس کا جسم پھنسیوں سے بھرا ہوا نظر آیا اس پر میں یہ خیال کر کے
کہ مجھے اس سے کھیلی نہ لگ جائے وہاں سے گھر کی طرف جلد جلد قدم اٹھاتا ہوا چل پڑا۔اس وقت میرے دل میں خیال آتا ہے کہ جس مکان میں میں ٹھہرا ہوں حضرت موسیٰ علیہ
السلام نے بھی اسی میں پناہ لی تھی جب میں اس طرف جارہا تھا مجھے سید ولی اللہ شاہ صاحب پھر ملے
اور انہوں نے کہا کہ میں جب آیا تھا میرے ساتھ میری بیوی کے علاوہ خاندان کی کچھ مستورات
بھی تھیں اور میں ان کو چھوڑنے چلا گیا پھر انہوں نے بعض کے نام لئے کہ فلاں فلاں مستورات
تھیں اور ایک نام انہوں نے غلام مرزا لیا۔میں سمجھتا ہوں یہ ان کی کسی قریبی عزیزہ کا نام ہے۔میں پہلے حیران ہوا کہ یہ کیسا نام ہے مگر معا خواب میں میرے دل میں یہ خیال پیدا ہوا کہ یہ نام
شہزادیوں کا ہے اور مغل بادشاہوں کے زمانہ میں بعض شہزادیوں کا یہ نام ہوا کرتا تھا گو جہاں
تک ظاہر کا تعلق ہے ایسا نام میں نے کبھی نہیں سنا) اس پر میری آنکھ کھل گئی۔الفضل 20۔جون
1944ء صفحہ 1
فرمایا : اصل میں انہوں نے بشری غلام مرزا کہا تھا مگر خواب بیان کرتے وقت میں نے بشری کا
لفظ اڑا دیا تا لوگوں کو ابھی میرے ارادہ کا علم نہ ہو ( تعجب ہے بعض لوگوں کو پھر بھی علم ہو گیا

آج 10 میں سے 10 باقی