جولائی 1944ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
242
دیں اور اس کی بجائے کسی اور کتاب کو ماننے لگ جائیں۔یہ جواب میں نے اسے رویا میں دیا۔اس کے بعد یکدم میری طبیعت میں جوش پیدا ہو جاتا
ہے اور میں اسے کہتا ہوں مجھے تو خدا نے بتایا ہے کہ قرآن کریم کی ہر زیر اور ہر زبر اپنے اندر
مہینے رکھتی ہے نہ صرف اس کی آیات میں بلکہ اس کی زیروں اور اس کی زبروں میں ایسی
حکمتیں پوشیدہ ہیں کہ کوئی زبر اور کوئی زیر ایسی نہیں جو قابل منسوخ ہو اور جبکہ خدا نے مجھے
قرآن کریم کی ہر زیر اور ہر زبر تک سمجھا دی ہے تو میں قرآن کریم کو کس طرح چھوڑ سکتا ہوں
اور پھر تم بھی تو تسلیم کرتے ہو کہ قرآن کریم کچی کتاب ہے اس میں جھوٹ کی ملاوٹ نہیں۔الفضل 9 جولائی 1944ء صفحہ 4
309
*1944
فرمایا : مجھے چوہدری مشتاق احمد صاحب کا انگلستان سے جو خط ملا ہے اس میں انہوں نے
میری 1944ء کی ایک خواب لکھی ہے جو یہ ہے کہ ”میں نے رویا میں ان کی بیوی کلثوم کو دیکھا
کہ وہ کہہ رہی ہیں کہ بابا جی اتنے بیمار ہوئے لیکن ہمیں کسی نے اطلاع تک نہیں دی۔چوہدری صاحب لکھتے ہیں کہ بالکل ایسا ہی واقعہ اس وقت ہوا ہے ہمیں ان کی بیماری کی
اطلاع تک نہیں ملی اور اب وفات کی خبر صرف آپ کی طرف سے ملی ہے خاندان کے کسی فرد کی
طرف سے نہیں ملی۔الفضل 31۔جولائی 1949ء صفحہ 7
310
غالبا تیم جولائی 1944ء
فرمایا : ایک اور رویا میں نے چھ سات دن ہوئے یہ دیکھا کہ روس کے ملک میں خوشیاں
منائی جارہی ہیں جیسا کہ کوئی تازہ فتح ہوتی ہے۔ممکن ہے فن لینڈ یا کسی اور علاقہ میں روس کو فتح حاصل ہو ) الفضل 13۔جولائی 1944ء صفحہ 2
جولائی 1944ء
311
فرمایا : میں نے دیکھا۔ایک جگہ ہے ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے دارالمسیح کی پہلے زمانہ میں
243
بناوٹ تھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی وفات سے چند سال پہلے اور جس میں آپ
کی زندگی کے آخری سالوں میں اور پھر بعد میں تبدیلی کر دی گئی ہے اس وقت وہ ڈیوڑھی جو
مشرق کی طرف ہے اور جس طرف حضرت اماں جان رہتی ہیں اس ڈیوڑھی میں سے گزر کر
آگے ایک برآمدہ تھا اس کے پاس سیڑھیاں لگی ہوئی ہیں اس وقت جو صحن تھا اور جو بعد میں
بڑھا لیا گیا) گویا صحن کا پرانا حصہ اس کے شمالی کو نہ پر سیڑھیاں چڑھتی تھیں اسی قسم کی سیڑھیاں
چڑھتی ہیں۔نیچے مکان میں میں ہوں میں نے دیکھا کہ ایک سانپ ہے جو مفتی محمد صادق صاحب
پر حملہ کر رہا ہے اس وقت میں سمجھتا ہوں کہ یہ نظر تو سانپ آتا ہے مگر ہے آدمی۔اس نے مجھ
سے کچھ بات بھی کی ہے مفتی صاحب پر اسے حملہ آور ہوتے دیکھ کر میں ڈرتا ہوں کہ کاٹ نہ
لے بہت زہریلا معلوم ہوتا ہے اس وقت یوں معلوم ہوتا ہے کہ ان سیڑھیوں کے درمیان ایک
روک سی بنی ہوئی ہے تا اس پر بغیر اجازت کے کوئی نہ چڑھے ایک ڈنڈا ایک سرے سے
دوسرے سرے تک گزرتا ہے میں سمجھتا ہوں کہ مفتی صاحب اگر اس ڈنڈے کے اوپر ہو
جائیں تو حملہ کمزور ہو جائے گا اور اگر اس سے نیچے رہیں تو حملہ زور کا ہو گا میں نے مفتی صاحب کا
ہاتھ پکڑ کر انہیں ڈنڈے کے اس طرف نکال لیا جب میں نے ان کو نکالا تو سانپ غصہ سے مجھ پر
حملہ کرتا ہے میں جلدی سے اوپر چڑھ گیا اور اس طرف جو روک ہے اس کی پرلی طرف ہو گیا
سانپ اچھل اچھل کر ڈسنے کی کوشش کرتا ہے اور بعض دفعہ تو اتنا قریب آجاتا ہے کہ اگر انچ کا
پانچواں یا چھٹا حصہ اور آگے بڑھے تو کاٹ لے اس کے بعد میں اندر چلا گیا اس طرف جد حرام
ناصر کا دالان ہے اور اس میں سے ہو کر میں دفتر کو جاتا ہوں اس کے مغرب میں ایک کمرہ ہے میں
وہاں چلا جاتا ہوں وہاں کچھ عورتیں خاندان کی اور کچھ دوسری جمع ہیں۔میں اپنے آپ کو بیمار
نہیں سمجھتا مگر نہ معلوم کس خیال سے وہاں عورتوں کو نماز پڑھانے کے لئے کھڑا ہو گیا ہوں میں
نے تو کسی سے ذکر نہیں کیا مگر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ عورتوں کو احساس ہے کہ سانپ یہاں آکر
حملہ کرے گا اس خیال سے انہوں نے آپ ہی آپ پہرہ مقرر کر دیا جس جگہ میں کھڑا ہوا ہوں
اس کے بائیں طرف ایک میز رکھی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اس سے نیچے ہو کر سانپ حملہ
کرے گا میرے پیچھے کوئی عورت ہے معلوم نہیں خاندان کی ہے یا کوئی اور۔میں نے اسے بتایا
کہ سانپ یہاں سے حملہ کرے گا اس پر وہ چوکس ہو کر کھڑی ہو جاتی ہے اس کے بعد یہ نظارہ
244
بدلا۔یہ نہیں کہ کوئی رؤیا شروع ہو گیا بلکہ یہ کہ میں نماز سے فارغ ہو کر ایک اور طرف گیا وہاں
ایک برآمدہ تو جنوب کی طرف ہے اور ایک مشرق کی طرف اور چوڑائی میں چھوٹا لیکن کافی لمبا
صحن ہے وہاں ایک شخص ہے جس کے متعلق میں سمجھتا ہوں کہ اس نے تین ہزار روپیہ دینا تھا وہ
دینے کے لئے آیا ہے۔میں نے اسے کہا ابھی رکھو تھوڑی دیر کے بعد لے لوں گا اس وقت میں
نے نام نہیں لیا مگر میری مراد سید حبیب اللہ شاہ صاحب سے ہے میں اسے کہتا ہوں سپرنٹنڈنٹ
جیل جو ہیں ان کے گھر پر روپیہ رکھ دو اس وقت کوئی اور شخص کہتا ہے کہ یہ کھا جائے گا یہ بڑا ہے
اعتبار آدمی ہے اس وقت یہ بھی ساتھ ہی ذہن میں آتا ہے کہ کوئی اور شخص تھا جسے تین ہزار
روپیہ دیا گیا تھا اور وہ کھا گیا تھا یہ خیال آتے ہی میں نے اسے آدمی بھیج کر بلوا بھیجا اور کہتا ہوں
روپیہ ابھی دے دو اس پر وہ لمبی لمبی تشریح کر دیتا ہے جیسے نادہند لوگوں کا طریق ہوتا ہے میں نے
اسے کہا یہ کیا کہتے ہو مجھے ابھی روپیہ دے دو اس نے پھر لمبی تشریح شروع کر دی میں نے کسی سے
کہا نا ظر صاحب امور عامہ کو بلالا ؤ وہ جھٹ پٹ سید ولی اللہ شاہ صاحب کو بلالا یا میں نے انہیں کہا
اس سے پوچھو۔روپیہ ادا کیوں نہیں کرتے۔انہوں نے پوچھا تو ان کے آگے بھی بہانے بنانے
لگا میں نے اس پر کہا یہ ہمیں صحیح بات نہیں بتاتا تو اسے پولیس کے حوالے کیا جائے اس سے
تھوڑی دیر بعد سید ولی اللہ شاہ صاحب اسے میرے پاس لائے اور کہا یہ کوئی بات آپ سے کہنا
چاہتا ہے آپ اس کی بات سن لیں۔میں نے کہا بتاؤ کیا بات ہے تو اس نے کہا۔میں نے
سپرنٹنڈنٹ جیل کے گھر روپیہ رکھا تھا مگر وہاں ادھر ادھر ہو گیا خواب میں ہی میں سمجھتا ہوں کہ یہ
سید حبیب اللہ صاحب کی بیوی پر الزام لگا رہا ہے۔میں نے کہا کیا وہ چور ہیں تم جھوٹا الزام لگا
رہے ہو اس وقت مجھے خیال آیا کہ ام طاہر احمد بر آمدہ میں بیٹھی ہیں ان کی عادت تھی کہ ان کے
پاس جو بھی کسی کام کے لئے جاتا اس کی سفارش کر دیتیں اور پھر پیچھے ہی پڑ جاتیں کہ اس کا کام کر
دیا جائے انہیں جا کر کہتا ہوں۔لو۔تم نے اس کی سفارش کی تھی اس نے روپیہ کھا لیا وہ کہتی ہیں
اس کی عادت ہی ایسی ہے کہ جب کوئی دو ہزار کسی چیز کی قیمت دے تو کہتا ہے میں تین ہزار دیتا
ہوں اس طرح اس کی بات سے دھو کا لگ جاتا ہے۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اسے نقد روپیہ نہیں
دیا گیا بلکہ کوئی چیز دی گئی تھی جس کی قیمت اس نے تین ہزار مقرر کر کے خریدی تھی مگر ادائیگی
سے بچنے کی کوشش کرنے لگا میں نے یہ بات سن کر اتم طاہر رحمھا اللہ سے کچھ نہیں کہا اور آنکھ