جولائی 1944ء

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

248
ریل گویا موٹر کی طرح ہے کہ جہاں چاہتا ہوں اسے لے جاتا ہوں اور یہ دونوں ایسے تیز رفتار ہیں
کہ ایک موڑ یا پل پر سے گزر جاتا ہوں تو یہ بھاگ کر اگلے موڑ یا پل پر جا کر کھڑے ہو جاتے ہیں
اس وقت میرے دل میں خیال آتا ہے کہ اس دوست کو غلطی لگی ہے کہ یہ جن ہیں اور مخالف
ہیں بلکہ یہ دو فرشتے ہیں جن میں سے ایک کی شکل بھائی عبد الرحمان صاحب قادیانی سے ملتی ہے
اور ان کو اللہ تعالیٰ نے میری حفاظت کے لئے مقرر کیا ہے جو ہر موڑ اور پل پر جو خطرہ کی جگہیں
ہوتی ہیں دوڑ کر جا پہنچتے ہیں اور بھرے ہوئے پستول سے پہرہ دینے لگتے ہیں۔الفضل 3۔اگست
11944
30۔جولائی 1944ء
318
فرمایا : جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات کو دیکھا کہ حضرت (اماں جان) کا خط میرے نام آیا ہے
(حالانکہ حضرت اماں جان اس وقت ڈلہوزی میں ہمارے پاس ہی ہیں) اور اس پر میرے نام کے
ساتھ یہ دعائیہ کلمات لکھے ہیں۔أطالَ اللَّهُ بَقَاءَهُ وَأَطْلَعَ شُمُوسَ طَالِعِهِ
یعنی اللہ تعالیٰ اس کی بقاء کے دن لمبے کرے اور اس کی قسمت کے سورجوں کو چڑھائے
عجیب بات ہے کہ جمعرات کے دن جو الفاظ اللہ تعالیٰ نے فرمائے ان میں بھی سلامتیوں " کا لفظ
ہے اور اس جگہ بھی سورجوں" کا لفظ ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھ سے کئی
میدانوں میں کام لینا چاہتا ہے پس مقابلہ کے ہر میدان کے لحاظ سے الگ الگ قسم کی سلامتی اور
ہر ظلمت کے لحاظ سے الگ الگ سورج کا ذکر فرمایا فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِكَ - الفضل 3 - است
1,1944
جولائی 1944ء
319
فرمایا : میں نے خواب میں دیکھا کہ جیسے ایک مکان ہے مگر اس کی شکل ہمارے اس مکان سے
نہیں ملتی کو میں سمجھتا ہوں کہ یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام والا مکان ہی ہے میں اس
مکان میں ہوں اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پیر افتخار احمد صاحب جو صوفی احمد جان صاحب مرحوم

249
لدھیانوی کے لڑکے پیر محمد منظور صاحب مصنف قاعدہ یسرنا القرآن کے بھائی اور حضرت خلیفہ
اول کے سالے ہیں انہوں نے دعوت کی ہے دعوت میری اور کچھ اور دوستوں کی ہے جن میں
میر محمد اسحاق صاحب مرحوم اور میاں بشیر احمد صاحب بھی شامل ہیں میں اس وقت یہ خیال بھی
نہیں کرتا کہ میر صاحب فوت ہو چکے ہوئے ہیں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ گیارہ بارہ بجے کا وقت ہے
اور دوپہر کے کھانے کی دعوت ہے۔میں دعوت پر چلنے کی تیاری کرتا ہوں اور دل میں کہتا ہوں
چلیں کہ میرے گھر سے مریم صدیقہ بیگم کہتی ہیں کہ چچا جان کی رائے تو یہ ہے کہ دعوت میں نہ
جانا چاہئے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ میر صاحب مرحوم نے اپنے دو چھوٹے لڑکوں یعنی مسعود
احمد اور محمود احمد میں سے کسی ایک کو اپنی بھتیجی کے پاس یہ پیغام دے کر بھیجا ہے کہ میری رائے
میں اس دعوت میں نہ جانا چاہئے۔میں دعوت کے لئے جانے کے واسطے تیار تھا چھڑی ہاتھ میں
تھی مریم صدیقہ بیگم نے یہ کہا۔اس پر میں نے کہا کہ اچھا اگر میر صاحب کی یہ رائے ہے کہ نہیں
جانا چاہئے تو میں نہیں جاتا مگر یہ بات میری سمجھ میں نہیں آتی کہ کیوں نہ جانا چاہئے۔پیر صاحب
پرانے صحابی اور مخلص احمدی ہیں ان کے ہاں دعوت پر نہ جانے کی کوئی وجہ میری سمجھ میں نہیں
آتی۔میں یہ باتیں کر رہا ہوں اور ٹہلتا بھی جاتا ہوں اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہم مکان کی اوپر کی
منزل میں ہیں میں اسی طرح مل رہا تھا کہ نیچے سے میر صاحب مرحوم کی آواز آئی انہوں نے
زور سے السلام علیکم کہا میں ان کی آواز کو سن کر سیڑھیوں کی طرف گیا موڑ والی سیڑھیاں معلوم
ہوتی ہیں یعنی ایک حصہ بڑھ کر دوسری طرف کو مڑ جاتی ہیں اور درمیان میں زاویہ قائمہ کی طرح
زاویہ بنتا ہے میں سیڑھیوں کے دروازہ تک پہنچا تو میر صاحب مرحوم نظر پڑے وہی زندگی والا
بشاش چہرہ تھا وہ مجھے دیکھتے ہی بولے کہ دعوت کو دیر ہو رہی ہے میں نے ان سے کہا کہ میں تو
آنے کو تیار تھا مگر مریم صدیقہ بیگم نے مجھے بتایا کہ آپ کی رائے یہ ہے کہ نہ جانا چاہئے اس لئے
میں رک گیا میر صاحب مرحوم نے کہا کہ نہیں۔اب رائے یہ ہوئی ہے کہ جانا چاہئے اور مجھے ایسا
معلوم ہوتا ہے کہ وہ مرزا بشیر احمد صاحب کا نام بھی لیتے ہیں کہ ان کی رائے بھی یہی ہے کہ جانا
چاہئے اس کے ساتھ ہی میں رویا میں یہ بھی سمجھتا ہوں کہ پیرا افتخار احمد صاحب، حافظ روشن علی
صاحب مرحوم والے مکان میں رہتے ہیں حالانکہ ان کا مکان جو ہر کی طرف ہے حافظ صاحب
مرحوم والے مکان کے دو راستے ہیں ایک تو احمد یہ چوک میں سے ہو کر اور ایک ہمارے مکان

آج 10 میں سے 10 باقی