اکتوبر 1944ء

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

254
روزویلٹ کی پارٹی کا خیال کہ جرمنی کو بعد از جنگ بھی دبائے رکھنا چاہئے غالب ہے لیکن آخر
امریکن لوگ معقولیت کی طرف آجائیں گے اور مسٹر ڈیوی کی پارٹی کی رائے غالب آجائے گی یہ
میرا خیال اس وجہ سے ہے کہ ان دنوں میری طبیعت پر مذکورہ بالا بحث کا خاص اثر تھا ورنہ ممکن
ہے کہ خواب میں جو کچھ بتایا گیا ہو وہی ظاہر میں مراد ہو۔الفضل 5۔نومبر 1944ء صفحہ 2 -1۔نیز دیکھیں۔الفضل 7۔مئی 1945ء صفحہ 2
اکتوبر 1944ء
327
فرمایا : میں نے خواب میں دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بیمار ہیں اور ایک
ایسی جگہ ہیں جہاں دائیں بائیں تو عمارتیں ہیں مگر درمیان میں پچاس ساٹھ گز کھلی جگہ ہے وہاں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کی چارپائی بچھی ہے اس بیماری کے وقت میں ادھر ادھر
دیکھتا ہوں کہ کسی طرف سے دشمن حملہ نہ کرے۔یہ دیکھتا ہو اپہلے میں سرہانے کی طرف گیا اس
طرف میں نے دیکھا کہ دلدلی سا علاقہ ہے جسے پنجابی میں پچھنب کہتے ہیں اس میں گھاس دو دو تین
تین فٹ اونچی اور گھنی اگی ہوئی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ادھر جرمن فوجیں ہیں اس وقت میں
خیال کرتا ہوں کہ یہاں لڑائی ہو رہی ہے اس طرف کوئی گولی نہ چلا دے اس پر میں ادھر جا کر کہتا
ہوں (میں نے جو فقرہ کہا وہ تو مجھے یاد نہیں مگر اس کا مفہوم یہ تھا) کہ ادھر ہم لوگ ہیں تم سے
ہمیں کوئی خطرہ تو نہیں ہے اس کے جواب میں ایک افسر نے کہا ہم نے ادھر گولی نہیں چلائی اور
ہم سے تمہیں کوئی خطرہ نہیں ہے۔پھر میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پائنتی کی طرف گیا ادھر مجھے آدمی تو نظر
نہیں آتے مگر میں سمجھتا ہوں کہ ادھر آریہ ہیں ان سے بات کرنا بھی مجھے یاد نہیں مگران کی طرف
سے جو جواب دیا گیا وہ یاد ہے انہوں نے کہا
لیکھرام کا قتل ہمیں بھولا تو نہیں آخر ہم نے اس کا بدلہ لیتا ہے “
اس پر میں گھبرا کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس واپس آیا اس وقت میں نے
دیکھا کہ آپ سوئے ہوئے ہیں یا بیماری کی وجہ سے غنودگی میں ہیں میں چاہتا ہوں کہ جلد سے جلد
یہ بات آپ کو بتاؤں مگر جگانا بھی نہیں چاہتا کہ ممکن ہے آپ سوئے ہوئے ہوں اور آپ کے

255
آرام میں خلل پڑے آخر میں نے یہ فیصلہ کیا کہ سرہانے کھڑے ہو کر کانوں کے پاس آرام سے
یہ بات کہہ دوں۔اس طرح آپ سن لیں گے۔اس کے بعد میں نے آپ کے کان کے پاس جھک
کر آہستہ سے کہا کہ اس طرف آریہ ہیں جو کہتے ہیں کہ لیکھرام کا قتل نہیں بھولا تو نہیں آخر ہم
نے اس کا بدلہ لیتا ہے۔مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے سنا نہیں پھر میں نے پہلے
سے ذرا اونچی آواز میں یہی بات کی مگر پھر بھی آپ نے نہیں سنی اس پر میں نے پھر اونچی آواز
بھی مگرپھر
سے کہا کہ آریہ کہتے ہیں۔لیکھرام کا قتل ہمیں بھولا تو نہیں آخر ہم نے اس کا بدلا لیتا ہے اس پر
آپ کی آنکھ کھل گئی مگر آپ نے کچھ کہا نہیں صرف یہ اشارہ فرمایا کہ میں نے یہ بات سن لی ہے
اس کے بعد میں وہاں سے ہٹا تو ایک شخص آتا ہوا نظر آیا جو فقیرانہ لباس پہنے ہوئے تھا لمبا سا کرتا
تھا ایک لوہے کا کڑا ہاتھ میں پہن رکھا تھا اور اس کی کمر سے لوہے کی زنجیر بندھی ہوئی تھی جو بہت
لمبی تھی۔اور اس کا ایک حصہ زمین پر لٹک رہا تھا اس نے آکر کہا میں آپ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوة والسلام کا علاج کروں گا مجھے اس کی شکل و صورت دیکھ کر اس کا یہ کہنا بہت برا لگا اور میں
نے کہا۔نہیں۔تم نے علاج نہیں کرنا اس نے ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب کی طرف اشارہ کر کے
کہا۔مجھے وہ لائے ہیں پھر اس نے آگے بڑھ کر کچھ دم کیا جس کا کوئی اثر نہیں ہوا پھر اس نے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کنپٹی پر اس طرح منہ رکھ دیا کہ گویا وہ خون چوسنا چاہتا
ہے جس طرح خون چوسنے کے لئے مٹی کے آبخورے لگائے جاتے ہیں اسی طرح اس نے
ہونٹوں کی شکل بنا کر کنپٹی پر رکھ دیئے یہ دیکھ کر مجھے بہت جوش آیا اور میں نے دل میں خیال کیا
کہ اس طرح یہ کوئی نقصان نہ پہنچائے اور میں نے اسے سختی سے کہا کہ ہٹ جاؤ میں تم کو اس کی
اجازت نہیں دیتا مگر وہ میرے کہنے کی کوئی پرواہ نہیں کرتا اور آنکھوں سے اس طرح اشارہ کرتا
ہے کہ میں نے اجازت لی ہوئی ہے اس پر میں کود کر اس کے پیچھے آگیا اور اسے گردن سے پکڑ کر
اپنی طرف کھینچ لیا۔میں نے دیکھا اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آنکھ کھولی
اور آنکھوں ہی آنکھوں میں کہا اس کو ہٹانے میں میں نے غلطی نہیں کی بلکہ اچھا کیا ہے اس پر مجھے
دلیری پیدا ہو گئی اور میں نے اتنے زور سے اسے لات ماری کہ وہ چار پانچ قدم پرے جا پڑا اس
وقت پھر اس نے کہا کہ مجھے تو ڈاکٹر صاحب نے علاج کی اجازت دی تھی مگر معلوم ہوتا ہے کہ
اس وقت تک ڈاکٹر صاحب کو بھی محسوس ہو گیا ہے کہ اس شخص کو علاج کی اجازت دینا ٹھیک نہ

256
یوں
لکھنا
تھا اور انہوں نے بھی اسے سختی سے ڈانٹا اور کوئی سخت لفظ کہہ کر کہا کہ یہاں سے چلے جاؤ۔میں
نے دیکھا اس وقت کچھ اور احمدی بھی وہاں آگئے ہیں ان میں سے ایک نیک محمد خاں صاحب
افغان تھے میں ان سے کہتا ہوں کہ اسے اٹھا کر یہاں سے لے جاؤ چنانچہ انہوں نے اس کی ٹانگیں
پکڑیں اور ایک اور شخص نے اس کا سر پکڑا اور وہ اسے اٹھا کر لے گئے اس وقت اس کی زنجیر
زمین کے ساتھ گھسٹتی جاتی ہے اس کے بعد میں پھر پائنتی کی طرف کے علاقہ میں گیا اور میرے
ذہن میں آیا کہ اور تو سارے رشتہ دار یہاں جمع ہو گئے ہیں مگر منور احمد یہاں نہیں ہے وہ
حیدر آباد میں ہے اس پر میں نے نیک محمد صاحب سے کہا کہ فور آثار گھر جاؤ اور منور احمد کو تار دو
کہ فوراً آ جاؤ وہ جانے لگے تو میں نے کہا عام طور پر فور آ کے معنے فورآ آجانا نہیں سمجھتے بلکہ خیال
کر لیتے ہیں کہ بلانے کے لئے تاکید کی ہے اس لئے تار میں یہ الفاظ لکھوانا کہ پہلی گاڑی سے
آجاؤ اور پھر خیال آیا کہ اس میں پورا زور نہیں اور کہا کہ
By First Train without fail اس پر وہ تار دینے کے لئے دوڑے اور میں اس خیال
سے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس کوئی اور آدمی نہیں آپ کی طرف چل دیا
مگر اس وقت مڑ مڑکر نیک محمد صاحب کو بتاتا جاتا ہوں کہ یہ الفاظ ضرور لکھنا
By First Train without fail اور نیک محمد صاحب دوڑے جاتے ہیں اور جواب
دیتے جاتے ہیں کہ میں سمجھ گیا ہوں میں سمجھ گیا ہوں یہی الفاظ لکھوں گا جب میں واپس پہنچا تو
میں نے دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس کوئی آدمی نہیں اور کچھ اندھیرا
سا بھی ہو گیا ہے جیسے شام کا وقت ہوتا ہے مگر ایک طرف جو دیکھا تو دو لڑکیاں نظر آئیں جن میں
سے ایک کو میں ہمشیرہ مبارکہ بیگم کی ملازمہ سمجھتا ہوں اور دوسری کو ہمشیرہ امتہ الحفیظ کی ملازمہ
سمجھتا ہوں اس وقت میں سمجھتا ہوں کہ ان کو پہرہ کے لئے مقرر کیا گیا ہے اس وقت تکیہ کے
سہارے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس طرح بیٹھے ہیں کہ گویا نماز پڑھ رہے ہیں اور
میں خوش ہو تا ہوں کہ اب آپ کی طبیعت آگے سے اچھی ہے اتنے میں ہمارے گھر کے بچے جو
5-4-3 سال کی عمر کے ہیں صحن کی طرف نکل آئے اور ان کے آنے سے میں نے سمجھا کہ گھر
کے لوگ یہیں ہیں مجھے اس وقت وہاں بچوں کا شور کرنا اور کھیلنا ناگوار گذرا اور میں نے ان کو
ڈانٹ کر وہاں سے ہٹا دیا اور پھر زنانہ میں اس مکان کے اندر گیا جہاں سے بچے آئے تھے تاکہ ان

آج 10 میں سے 10 باقی