اوائل جنوری 1945ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
265
339
4۔جنوری 1945ء
فرمایا : کل ہی میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میں کابل گیا ہوں جس کے یہی معنے ہو سکتے ہیں
کہ وہاں بھی انشاء اللہ احمدیت کی اشاعت کی کوئی صورت پیدا ہو گی میں نے دیکھا کہ میں وہاں گیا
ہوں اور وہاں بادشاہ وزراء اور بڑے سرکاری حکام اور بڑے بڑے آدمیوں سے مل چکا ہوں
مجھے وہاں گئے دو تین روز ہو چکے ہیں۔الفضل 10۔جنوری 1945 ء صفحہ 8
اوائل جنوری 1945ء
340
فرمایا : پانچ چھ دن کی بات ہے میں نے رویا میں دیکھا کہ میں ایک بہت بڑے میدان میں کھڑا
ہوں اور جس طرف میرا منہ ہے اس کے بالمقابل ایک عمارت ہے اس کی دیواریں اور چھتیں
جست کی چادروں کی ہیں اور اس کے بڑے بڑے پھاٹک ہیں جیسا کہ بڑے بڑے سٹیشنوں یا
بندرگاہوں پر عمارتیں بنائی جاتی ہیں تاکہ ان میں مال رکھا جائے اس عمارت میں کچھ لوگ
کھڑے ہیں جن کے چہرے دور ہونے کی وجہ سے مجھے اچھی طرح نظر نہیں آتے صرف
چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کو میں نے پہچانا ہے جو ان کے سامنے کھڑے ہیں۔وہ مجھے دیکھ کر
دوڑ کر میری طرف آئے اور کہنے لگے کیا یہ اس طرح ہے؟ ان کا سوال تو مجھے یاد نہیں رہا لیکن
انا یاد ہے کہ انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا یہ اس طرح ہے؟ میں نے کہا نہیں۔اس طرح نہیں
بلکہ اس طرح ہے میرا یہ جواب سن کر وہ واپس چلے گئے۔اس وقت میں سمجھتا ہوں کہ وہ لوگ گورنمنٹ کے بڑے بڑے آفیسر ز ہیں اور انہوں نے
مجھ پر کوئی الزام لگایا ہے اور چوہدری صاحب اس کی تردید کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ تم
نے ان پر یہ الزام لگایا ہے اور تم جھوٹ بولتے ہو۔اس کے بعد چوہدری صاحب مجھے اپنے ساتھ
لے گئے۔ایک جگہ ایسی سیڑھیاں آئیں جیسے سٹیشنوں پر ہوتی ہیں اور ہم نے ان پر چڑھنا شروع
کر دیا مگر میرے ذہن میں اس وقت یہ نہیں آتا کہ مجھے چوہدری صاحب کہاں لے جا رہے ہیں
اور کیوں لے جا رہے ہیں۔اوپر چڑھ کر ہم کھڑے ہو گئے ابھی ایک دو منٹ بھی نہیں گزرے
تھے کہ چار پانچ مزدور دوڑتے ہوئے آئے ان کو دیکھ کر چوہدری صاحب کہنے لگے وقت پر
266
آگئے۔میں کہتا ہوں ان مزدوروں کا گورنمنٹ کے جھگڑے سے کیا تعلق ہے۔چوہدری
صاحب نے کہا میں نے ان کو سٹیشن پر اسباب لانے کے لئے بلایا ہے۔اس کے بعد انہوں نے
مجھے بھی کہا کہ ساتھ چلیں چنانچہ میں بھی ان کے ساتھ چل پڑا چوہدری صاحب اور مزدور تیزی
کے ساتھ مجھ سے آگے آگے جارہے ہیں اور میں آہستہ آہستہ سیڑھیوں پر سے اتر رہا ہوں جب
میں نیچے اتر آیا تو میں نے دیکھا کہ چوہدری صاحب بے تحاشا و اپس بھاگے آرہے ہیں میں انہیں
دیکھ کر حیران ہوا کہ یہ کیا بات ہے۔وہ کہنے لگے ڈاکوؤں نے حملہ کیا ہے اور ان کے ساتھ مصری
صاحب بھی ہیں۔اس وقت چوہدری صاحب کے پاس اسباب نظر نہیں آتا چوہدری صاحب
تیزی کے ساتھ سیڑھیوں پر چڑھنے لگے اور مجھے اپنے ہاتھ کے اشارہ سے کہنے لگے جلدی چلیں
چنانچہ میں بھی ان کے پیچھے پیچھے چلا جب میں اوپر پہنچا تو ایک پلیٹ فارم پر سے گزرتے ہوئے میں
نے دیکھا کہ ایک مکان ہے جس میں ایک کمرہ ہے اور چھوٹا سا صحن ہے وہاں حضرت (اماں جان)
اور میاں بشیر احمد بیٹھے ہیں میں نے ان کو دیکھ کر خیال کیا چلو یہیں ٹھہر جاتے ہیں لیکن ایک آدمی
نے کہا آگے جائیے۔میں نے کہا کہاں جاؤں۔وہ کہنے لگے سڑک پر سیدھے چلے جاؤ اس میں
پہاڑی راستہ بھی آئے گا اس کے بعد حفاظت کی جگہ ہے میں نے کہا اس حفاظت کی جگہ کی نشانی
کیا ہے ؟ وہ کہنے لگے نواب صاحب بہاول پور کی کو ٹھی میں سے یہ راستہ ہو کر جائے گا۔چنانچہ
میں اسی خیال سے چل پڑتا ہوں کہ نواب صاحب کی کوٹھی سے کسی سے حفاظت کی جگہ پوچھ
لوں گا اس کے بعد میں نے چوہدری صاحب کو نہیں دیکھا۔جاتے جاتے ایک موڑ سے مڑکر میں
نے دیکھا کہ کوئی بڑی گہری اترائی ہے اور اس میں ایک پک ڈنڈی ہے جو ڈیڑھ فٹ چوڑی ہے
میں حیران ہوں کہ کس طرح اتروں پہلے تو میں پہاڑ پر چڑھ جاتا تھا لیکن اب دل کی کمزوری کی
وجہ سے نہیں چڑھ سکتا۔میں ڈرتا ہوں کہ اگر میں گیا تو کمزوری کی وجہ سے کہیں چکر نہ آنے
لگ جائیں لیکن پھر بھی میں کہتا ہوں چلنا چاہئے لیکن پگ ڈنڈی اتنی سیدھی ڈھلوان میں سے ہو
کر جاتی ہے کہ انسان اس پر بغیر سہارے کے نہیں چل سکتا بہر حال میں اس پر چل پڑتا ہوں۔تھوڑی دور جاکر میں نے دیکھا کہ کھمبے کی تاروں کی طرح پانچ چھ تاریں پگڈنڈی کے ساتھ ساتھ
چلی جا رہی ہیں میں ان پر ہاتھ رکھتا ہوں تو کوئی کہتا ہے یہ کہیں گر نہ جائیں میں کہتا ہوں یہ بنی ہی
اس لئے ہیں کہ ان پر ہاتھ رکھ لئے جائیں جب میں ان پر ہاتھ رکھتا ہوں تو میری رفتار بہت تیز ہو