17جنوری 1945ء

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

270
344
17 جنوری 1945ء
فرمایا : 17 ماہ صلح 1324 هش مطابق 17 جنوری 1945ء بروز بدھ میں سورۃ غاشیہ کا
درس دینے کے لئے مسجد مبارک میں آیا میں نے درس سورہ غاشیہ کا دینا تھا مگر میں غور سورۃ فجر
پر کر رہا تھا اس ذہنی کشمکش میں میں نے عصر کی نماز پڑھانی شروع کی اور میرے دل پر ایک بوجھ تھا
لیکن خدا تعالیٰ کی قدرت ہے کہ جب میں عصر کی نماز کے آخری سجدہ سے سراٹھا رہا تھا تو ابھی
سرزمین سے ایک بالشت بھر اونچا آیا ہو گا کہ ایک آن میں یہ سورۃ مجھے پر حل ہو گئی پہلے بھی کئی
دفعہ ایسا ہوا ہے کہ سجدہ کے وقت خصوصا نماز کے آخری سجدہ کی حالت میں اللہ تعالٰی نے بعض
آیات کو مجھ پر حل کر دیا مگر اس دفعہ بہت ہی زبر دست تقسیم تھی کیونکہ وہ ایک نہایت مشکل
اور نہایت وسیع مضمون پر حاوی تھی۔چنانچہ جب میں نے عصر کی نماز کا سلام پھیرا تو بے تحاشا
میری زبان سے الحمد للہ کے الفاظ بلند آواز سے نکل گئے۔تغیر نمبر جلد ششم جز و چهارم نصف اول صفحہ
285
17۔جنوری 1945ء
345
فرمایا : آج میں نے رویا دیکھا اور یہ عجیب رویا تھا جن لوگوں کو رویا ہوتا ہے ان کو تجربہ ہو گا
کہ رویا میں باوجود یہ خیال نہ آنے کہ میں رویا دیکھ رہا ہوں اور وہ رویا میں سمجھتا ہے کہ میں
جاگ رہا ہوں پھر بھی جب وہ اس پر غور کرتا ہے تو اس کو اس زندگی اور رویا کی زندگی میں فرق
ضرور معلوم ہوتا ہے اور رویا میں احساسات کچھ بد - ' ہوئے معلوم ہوتے ہیں لیکن اس رویا کا
ایک حصہ ایسا تھا کہ میں نے محسوس کیا کہ میں قطعی طور پر جاگ رہا ہوں۔مدت ہوئی 1926 ء میں میرا دفتر مسجد مبارک کے ساتھ کے ایک کمرہ میں ہوا کرتا تھا جسے
گول کمرہ کہتے ہیں اور اب سالہا سال سے مجھے وہاں جانے کا اتفاق نہیں ہوا۔رویا میں میں نے
دیکھا کہ میں اس کمرہ میں ہوں اور کسی کام کے لئے آیا ہوں یوں معلوم ہوتا ہے کہ گویا ہم مکان
کے نچلے حصہ میں رہتے ہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پہلے زمانہ میں نیچے رہا کرے
تھے اس وقت ہم بچے تھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے پیر مہر علی شاہ گولڑوی کے

271
مقابلہ میں سورۃ فاتحہ کی جو تفسیر لکھی تھی وہ نیچے ہی کے ایک کمرہ میں لکھی تھی وہ کمرہ اس گلی پر
واقع ہے جو پرانے مکان اور میاں بشیر احمد صاحب کے مکان سے ہوتے ہوئے موجودہ دفتر کو
جاتی ہے اس مکان کے شمال میں ایک ڈیوڑھی کا کمرہ تھا اور اب بھی ہے درمیان میں دالان اور
جنوبی پہلو میں ایک اور چھوٹا کرہ ہے۔دالان اور کمرہ کے سامنے ایک برآمدہ تھا جس کو اب دو
ٹکڑے کر کے جنوبی کمرہ کے سامنے ایک اور کمرہ بنا دیا گیا ہے اور دالان کے سامنے کا حصہ صرف
برآمدہ کی صورت میں رہ گیا ہے اس زمانہ میں مکان کی حالت اور تھی اب گھر کی ضرورتوں اور
آدمیوں کی کثرت کی وجہ سے مکان کی شکل اور حالت بدل چکی ہے۔مثلا وہ کمرہ تاریخی لحاظ سے
بہت اہمیت رکھتا ہے جس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اعجاز المسح "کتاب
لکھی تھی لیکن اب وہاں اسباب پڑا ہے مگر میں نے رویا میں پرانا نظارہ ہی دیکھا تھا میں نے دیکھا
کہ گول کمرہ سے کسی ضرورت کے لئے میں پرانے مکان کی طرف آیا ہوں اور میں نے اپنی
چھوٹی بیوی بشری بیگم کو آواز دی ہے میرے بلانے پر وہ آئی ہیں لیکن اس وقت وہ بچی معلوم
ہوتی ہیں ان کی عمر بارہ تیرہ سال کی معلوم ہوتی ہے یا کچھ زیادہ۔میں نے ان سے کوئی بات پوچھی
ہے تو میری بات کا وہ اس طرح جواب دیتی ہیں جس طرح بچے شرار تا آدھی بات کر کے بھاگ
جاتے ہیں اور اس سے ان کا غشاء یہ ہوتا ہے کہ انہیں پکڑا جائے وہ بھی اسی طرح بات کر کے
جلدی سے اس دالان کی طرف چلی گئی ہیں جہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام رہا کرتے
تھے اور میں بھی ان کے پیچھے گیا ہوں جب میں بر آمدے میں پہنچا تو وہ وہاں سے بھاگ کر جنوب کی
طرف اس جگہ چلی گئی ہیں جو مسیح موعود علیہ السلام کے زمانے میں بر آمدے کا حصہ تھا اور اب
وہاں کمرہ ہے۔فرق صرف یہ ہے کہ رویا میں دیوار کی جگہ محراب بنا ہوا ہے پہلے وہاں محراب
نہیں تھا ساری جگہ برابر تھی مگر رویا میں محراب دیکھتا ہوں تو وہ محراب میں سے گذر کر اندر چلی
گئی ہیں اور میں بھی ان کے پیچھے گیا ہوں جب میں ذرا آگے گیا تو اندر سے آواز آئی جیسے انسان
پیار سے بچہ کو سرزنش کرتا ہے۔شریر۔مجھے یوں معلوم ہوتا ہے جیسے اہم طاہر کی آواز ہے میں یہ
آواز سن کر اس طرف گیا ہوں جدھر سے آواز آئی اس وقت میں یہ نہیں سمجھتا کہ یہ فوت شده۔ہیں۔انہوں نے شریر کا لفظ کہا تو اس سے ان کی مراد یہ ہے کہ تم جو بھاگ کر ادھر آئی ہو اس سے
تمہارا یہ منشاء تھا کہ وہ بھی (یعنی میں) ادھر آجائیں جہاں میں لیٹی ہوئی ہوں گویا اس طرح تم نے

272
میرا پتہ بتا دیا ہے۔پس میں یہ آواز سن کر اس طرف گیا ہوں اور میں نے دیکھا کہ اہم طاہر ایک
اونچی سی چارپائی پر لیٹی ہیں جس پر ویسا ہی موٹا بستر ہے جیسا بیماری کے دنوں میں ہوا کرتا تھا لیکن
وہ ہیں تندرست اور صاف ستھرا لباس پہنے ہوئے ہیں اور چارپائی پر لیٹی ہوئی ہیں۔میں نے
کھڑے ہوتے ہی اپنا سر جھکا کر ان کے پیٹ پر رکھ دیا اور میں نے پیار کا کوئی کلمہ کہا جو یاد نہیں کیا
تھا۔اس کے جواب میں انہوں نے جھک کر اپنا سر میری کمر کے ساتھ یا کسر پر رکھ دیا اور کہا میرے
خالد ایک بات ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ خالد انہوں نے مجھے کہا ہے۔خواب میں میں خیال کرتا
ہوں کہ میرے پیار کا شاید انہوں نے غلط مطلب سمجھا ہے اور یہ جو انہوں نے کہا ہے کہ میرے
خالد ایک بات ہے اس سے شاید ان کا منشاء یہ ہے کہ عورتوں کے مخصوص ایام میں سے گزر رہی
ہیں لیکن پھر میں نے خیال کیا کہ شاید یہ بات نہ ہو بلکہ وہ مجھے کوئی بات کہنا چاہتی ہیں اس پر میں
نے ان سے سوال کرنا چاہا کہ کیا بات ہے مگر پیشتر اس کے کہ سوال کرتا آنکھ کھل گئی۔خواب کا آخری حصہ اس طرح کا تھا کہ بالکل جاگنے کی حالت معلوم ہوتی تھی اور میرا ان کو
چھونا اور ان کا میری کمر کے ساتھ سر لگانا بالکل مادی دنیا کی کیفیت اپنے اندر رکھتا تھا۔آنکھ کھلنے کے بعد میں نے اس رویا کو اپنے دماغ میں دہرانا شروع کیا تا کہ مجھے یاد رہے ابھی
میں دہرا ہی رہا تھا کہ معا غنودگی طاری ہوئی اور میں نے دیکھا کہ میں لاہور میں ہوں اور اسی
گنگا رام ہسپتال میں جہاں ام طاہر فوت ہوئی تھیں۔اُتم طاہر میرے آگے آگے ہیں اور جاتے ہی
اسی کمرہ میں داخل ہو گئی ہیں جہاں وہ فوت ہوئی تھیں اتنے میں کوئی شخص غالباً میاں بشیر احمد
صاحب میرے سامنے آتے ہیں اور میں ان کو کوئی واقعہ سناتا ہوں اور کہتا ہوں مجھ سے "وہ"
کہتے ہیں اور "وہ" سے مراد ایک کمیٹی ہے جس میں میرا خیال ہے کہ ایک میاں شریف احمد
صاحب اور عزیزم ناصر احمد صاحب اور ایک دو اور شخص شامل ہیں اور اس کمیٹی کے سیکرٹری یا
پریذیڈنٹ میاں شریف احمد صاحب ہیں اور انہوں نے ہی مجھ سے گویا یہ بات کی ہے اور میں
اس کا حوالہ دے کر کہتا ہوں کہ وہ کہتے ہیں کہ ہم نے اس بات کے متعلق مشورہ کر لیا ہے بلکہ وہ
کہتے ہیں کہ ہم نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بھی مشورہ کر لیا ہے۔یہ کہنے کے بعد
میری آنکھ کھل گئی اور میں نے دیکھا کہ عربی میں لکھا ہوا ایک تختہ میرے سامنے آیا میری نظر
اس کے درمیانی حصہ پر پڑی وہاں یہ عبارت لکھی ہوئی تھی اِرَمَ ذَاتِ الْعِمَادِ پھرای

آج 10 میں سے 10 باقی