اپریل 1945ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
278
نیز دیکھیں۔تفسیر کبیر جلد ششم جز و چهارم حصہ دوم صفحه 336
9/8۔اپریل 1945ء
351
فرمایا : ابو الکلام صاحب آزاد کے متعلق مجھے بتایا گیا کہ قریب مرحلہ میں ان کی ذات کے
متعلق ایک عظیم الشان واقعہ ہونے والا ہے۔فرمایا : اس رؤیا کے دو ماہ بعد ایسے حالات پیدا ہوئے کہ لارڈ ویول کی طرف سے
ہندوستان کی آزادی کا سوال پیش کیا گیا۔لارڈ ویول نے جن کو دعوت نامے بھیجے ان میں
ابوالکلام صاحب آزاد کا نام نہیں تھا۔گاندھی جی کو جب معلوم ہوا تو انہوں نے شمولیت سے
انکار کر دیا اور کہا کہ میں کانگریس کا نمائندہ نہیں۔کانگرس کے صدر مولانا ابوالکلام آزاد ہیں
آپ مجھے غیر جانبدار شخص کے طور پر بلا سکتے ہیں مگر کانگرس کی نمائندگی کے لئے آپ ابو الکلام
صاحب آزاد کو بلائیں چنانچہ اس کے بعد لارڈ ویول کی طرف سے ابو الکلام صاحب آزاد کو
دعوت دی گئی اب چاہیں تو وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور چاہیں تو اس کو ضائع کر دیں۔الفضل 23 جون 1945ء صفحہ 78
352
ایریل 1945ء
فرمایا : میں نے دیکھا کہ میں قادیان کے شمال مشرق کی طرف ہوں کچھ اور لوگ بھی میرے
ساتھ ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی ساتھ ہیں۔میں نے وہاں بڑی بڑی عمارتیں
دیکھی ہیں جیسے پرانے زمانہ کے محلات ہوتے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ گویا پرانے زمانہ کا نقشہ
میرے سامنے آگیا ہے جو ہمارے باپ دادا کے زمانہ میں تھا اس وقت جبکہ قادیان کی ریاست تباہ
نہیں ہوئی تھی اور ہمارے باپ دادا بر سر اقتدار تھے وہ نقشہ میرے سامنے ہے ان گھروں کے
رہنے والوں کے متعلق میں سمجھتا ہوں کہ یہ بھی ہمارے جدی رشتہ دار ہیں اس وقت مجھے کسی
نے بتایا کہ ان لوگوں نے ہمارے پڑداد کو پیغام دیا ہے کہ آپ پوری طرح کفار کا مقابلہ نہیں
کرتے اگر یہ غفلت جاری رہی تو اس کے نتیجہ میں ریاست جاتی رہے گی ممکن ہے ہمارے کسی
پڑداد کے زمانہ میں جب ریاست میں کمزوری ہوئی ہو کسی رشتہ دار نے ایسا کہا بھی ہو بہر حال یہ
279
بات میں نے پرانے زمانہ کے متعلق وہاں سنی ہے۔پھر میں وہاں سے چل پڑا اس وقت ایسا معلوم
ہوتا ہے کہ کوئی دشمن ہمارے نقصان کی فکر میں ہے میں آگے آگے ہوں اور حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام میرے پیچھے پیچھے ہیں اور آپ کے پیچھے جماعت کے لوگ ہیں یہ خواب کا نقشہ
ایسا ہی ہے جیسے شیخ احمد صاحب سرہندی نے خواب میں دیکھا تھا کہ میں آگے آگے ہوں اور
رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرے پیچھے ہیں جب انہوں نے اپنا یہ خواب لوگوں کے
سامنے بیان کیا تو جہانگیر کے پاس اس کی شکایت ہوئی اور اس نے سرہندی صاحب کو گوالیار کے
قلعہ میں قید کر دیا کہ یہ شخص رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ہتک کرتا ہے لیکن آخر اللہ
تعالیٰ نے اس کو اس طرف توجہ دلائی اور اس نے سید صاحب سے پوچھا کہ اس خواب کا مطلب
کیا ہے انہوں نے بتایا جرنیل ہمیشہ بادشاہ کے آگے ہی چلا کرتا ہے جو جرنیل مقرر ہوتا ہے کیا وہ
بادشاہ کو لڑائی میں آگے کیا کرتا ہے یا خود آگے ہو کر لڑا کرتا ہے اسی طرح مجھے خدا تعالیٰ نے یہ بتایا
ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین کی حفاظت کے لئے تجھے جرنیل مقرر کیا گیا
ہے تو سرہندی صاحب کے خواب کی طرح میں رویا میں دیکھتا ہوں کہ میں آگے ہوں میرے پیچھے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہیں اور آپ کے پیچھے جماعت کے افراد ہیں چلتے چلتے ایک
جگہ ایسی ہے جیسے حضرت خلیفہ المسیح الاول کے مکانات ہیں ان مکانات کے پاس سے ہم مکانات
میں جانے کے لئے داخل ہوئے ہیں اس جگہ سے معلوم ہوتا ہے کہ چوک تک جانے کے لئے دو
راستے ہیں ایک راستہ کی طرف میں گیا ہوں تو وہ بند ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دشمن نے
شرارت کی وجہ سے اسے بند کیا ہے تاکہ ہمیں راستہ نہ ملے اور وہ حملہ کرنے میں کامیاب ہو
سکے۔جب دیکھا کہ راستہ بند ہے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فکر کی آواز سے
کہا کہ یہ راستہ تو بند ہے۔اس وقت میں نے دوسری طرف دیکھ کر کہا کہ یہ راستہ کھلا ہے وہ
راستہ اس قسم کا ہے جیسے پرانے زمانہ میں مکانوں کے آگے پردہ کے لئے ایک دیوار بنائی ہوئی
ہوتی تھی تاکہ باہر سے مکان کے اندر نظر نہ پڑ سکے خواب میں اس طرح کی ایک دیوار ہے اور
اس کے ساتھ راستہ ہے۔میں اس میں داخل ہو کر پہلے جنوب کی طرف اور پھر مڑکر مغرب کی طرف گیا ہوں وہاں بھی
دروازہ بند معلوم ہوتا ہے لیکن دراصل وہ بند نہیں بلکہ کھلا ہے اور جس طرح سپرنگ والا
280
دروازہ ہوتا ہے کہ کھولیں تو کھل جاتا ہے اور چھوڑ دیں تو آپ ہی آپ بند ہو جاتا ہے اس قسم کا
دروازہ ہے۔میں نے اس کو سوئی سے دھکا دیا تو وہ کھل گیا اس میں سے گزر کر ہم چوک میں
آگئے ہیں چوک میں ایک کمرہ ہے جو بہت وسیع ہے اور اس میں ہیں پچیس کے قریب
چار پائیاں آسکتی ہیں اور کچھ چار پائیاں وہاں بچھی ہوئی ہیں ان میں سے دو چار پائیاں شمالاً جنوباً
بچھی ہوئی ہیں اور باقی شرقاً غربا بچھی ہوئی ہیں۔ان دو میں سے ایک پر حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام بیٹھ گئے ہیں اور ایک پر میں بیٹھ گیا ہوں اور باقی جماعت کے افراد دوسری
چارپائیوں پر بیٹھ گئے ہیں جو شرقا غربا بچھی ہوئی ہیں۔تھوڑی دیر کے بعد میں نے چارپائی پر بیٹھ کر
یا کھڑے ہو کر جہاں تک یاد پڑتا ہے کھڑے ہو کر بڑے جوش سے تقریر شروع کی۔تقریر میں میں
نے ایک خاص بات بتائی ہے جس کا اظہار خطبہ میں کرنا مناسب نہیں سمجھتا۔میں نے جماعت کے
جن دوستوں کو بتانا مناسب سمجھا تھا ان کو بلا کر اس دن وہ بات بتادی تھی بہر حال میں نے ایک چیز
کی طرف توجہ دلائی ہے جو جماعت کی ترقی کے ساتھ تعلق رکھتی ہے اور بار بار میں اس کی اہمیت
بیان کرتا ہوں اور کہتا ہوں کہ اگر تم یہ کام نہیں کرو گے تو احمدیت کو نقصان پہنچے گا اور آئندہ
اس نقصان کا مٹانا بہت مشکل ہو جائے گا۔اس کے بعد میں نے کہا کہ دیکھو سب کے سب لوگ
اس مقصد کو اپنے سامنے رکھ لو اور اس کو سامنے رکھ کر کام کرو اس وقت میں جوش میں آکر یہ
آیت پڑھتا ہوں کہ دیکھو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَاَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللهِ (البقرة : 116)
کہ اس مقصد کو سامنے رکھ کر تم جدھر بھی منہ کرو گے وہیں اللہ تعالیٰ کا چہرہ ہو گا اس وقت میں
نے اس آیت کی ایک ایسی تغیر بیان کی جو جاگتے ہوئے میرے ذہن میں نہیں آئی تھی۔میں نے
اس آیت کو پڑھنے کے بعد اسے دہرانا شروع کیا اور تُوَلُّوا کے لفظ پر زور دیا اور جماعت کو
توجہ دلائی کہ دیکھو تُوَلُّوا جمع کا لفظ ہے خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے مسلمانو ! تم بحیثیت جماعت
جدھر بھی پھرو گے ادھر ہی اللہ تعالیٰ کا منہ ہو گا اور میں کہتا ہوں اَيْنَمَا تُوَلُّوْا فَثَمَّ وَجْهُ اللَّهِ
میں اس طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ اگر جماعت کا مقصد ایک ہو تو اس ایک مقصد کو سامنے رکھ کر
پھر خواہ اس کے افراد مختلف جہات کی طرف چلے جائیں ان میں تفرقہ پیدا نہیں ہو گا بلکہ وہ
بحیثیت قوم کام کرنے والے ہوں گے اور اگر کسی مقصد کے بغیر جماعت ایک طرف بھی چلے تب
بھی وہ پراگندہ اور متفرق ہوں گے کیونکہ ان کے سامنے کوئی مقصد نہیں جیسے ہمارے جلسہ
281
سالانہ کے موقع پر کسیر جمع کرتے ہیں اب اگر کسیر جمع کرنے کے لئے کوئی مشرق کی طرف چلا
جائے اور کوئی مغرب کی طرف چلا جائے اور کوئی شمال کی طرف چلا جائے اور کوئی جنوب کی
طرف چلا جائے تو باوجود مختلف جہات کی طرف جانے کے یہ متفرق نہیں ہوں گے کیونکہ گوان
کی جہات مختلف ہیں مگر مقصد ایک ہی ہے اور اس متحدہ مقصد کے لئے بظا ہر مختلف جہات میں کام
کر رہے ہیں مگر خدا کے نزدیک وہ سب ایک ہی ہیں لیکن اگر وہی دس پندرہ یا ہیں آدمی اکٹھے
مشرق کی طرف جا رہے ہیں مگر ان کے سامنے کوئی بھی مقصد نہ ہو اور کچھ بھی ذہن میں نہ ہو کہ
کہاں کیوں اور کس کام کے لئے جا رہے ہیں تو بظاہر وہ اکٹھے نظر آئیں گے لیکن حقیقت میں وہ
پراگندہ اور متفرق ہوں گے کیونکہ ان کے سامنے کوئی مقصد نہیں۔تو میں خواب میں کہتا ہوں کہ
یہ مت خیال کرو کہ تم سب کا ایک جہت میں جانتا ہی ضروری ہے بلکہ اگر تم مختلف جہات کی
طرف ایک ہی مقصد لے کر جاؤ گے تو خدا تعالیٰ کے نزدیک تم اکٹھے ہی سمجھے جاؤ گے اور خدا تعالیٰ
تمہارے ساتھ ہو گا اور تمہیں اپنا چہرہ دکھا دے گا پھر میں اس کام کی طرف اشارہ کر کے کہتا ہوں
کہ یہ کام بظا ہر دنیوی نظر آتا ہے لیکن یہ دنیوی نہیں جو بھی اس کام کو کرے گا جس طرف بھی وہ
پھرے گا اور جس جہت کو بھی وہ نکلے گا وہاں وہ خدا تعالیٰ کے چہرہ کو دیکھ لے گا اور خدا تعالیٰ اپنے
آپ کو اس پر ظاہر کر دے گا جب میں یہ تفسیر بیان کر رہا ہوں۔میں نے دیکھا کہ حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کا چہرہ خوشی سے چمک رہا تھا۔اس کے بعد میں بیٹھ گیا اور یوں معلوم ہوتا ہے
جیسے کمزوری محسوس ہوتی ہے میں لیٹ گیا اور میں نے کہا اب دوست چلے جائیں جب میں نے
کہا کہ اب دوست چلے جائیں تو کچھ دوست جلدی سے اٹھ کر چل پڑے اور کچھ آہستہ آہستہ
اٹھنے لگے اور کچھ بیٹھے رہے۔اس موقع پر ایک نوجوان کھڑا ہوا اچھی طرح معلوم نہیں کہ کون
ہے ناصر احمد ہے یا میر محمد اسحاق صاحب (مرحوم) ہیں جو اٹھ کر لوگوں سے کہہ رہے ہیں کہ جب
کہا گیا ہے کہ چلے جاؤ تو پھر تم کیوں نہیں جاتے اور جو بیٹھے ہیں ان کو اٹھا رہے ہیں اس وقت
میری چارپائی پر دائیں طرف ایک نوجوان بیٹھا ہے جو رشتہ دار معلوم ہوتا ہے غالبا دامادوں میں
سے کوئی ہے رشتہ پوری طرح ذہن میں نہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے گھر کا کوئی فرد ہے
اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس بات کو دیکھ کر کہ لوگوں نے پوری طرح میری
فرمانبرداری نہیں کی چار پائی سے اٹھ کھڑے ہوئے اور اس نوجوان کے پاس آکر اور اس کا بازو
282
پکڑ کر فرمایا کہ جانا ہے تو جاؤ اور اگر نہیں جانا تو کہہ دو کہ میں نے نہیں جاتا۔اس وقت میرے
ذہن میں یہ آتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ خیال نہیں کہ اس نے نافرمانی کی ہے
بلکہ آپ سمجھتے ہیں کہ شاید یہ تعلق کی وجہ سے یہ سمجھتا ہے کہ میرا پاس رہنا ضروری ہے لیکن
حضرت مسیح موعود علیہ السلام سمجھتے ہیں کہ اگر یہ بغیر استثناء کے بیٹھا رہا تو دوسرے لوگوں کے
دلوں میں یہ خیال پیدا ہو گا کہ حکم کا مانا ضروری نہیں تو آپ یہ بتانے کے لئے اور یہ احساس پیدا
کرنے کے لئے کہ حکم کی پوری فرمانبرداری کرنی چاہئے اور اس وسوسہ کو دور کرنے کے لئے جو
اس نوجوان کے بیٹھنے سے لوگوں کے دلوں میں پیدا ہو سکتا ہے اس نوجوان سے فرماتے ہیں کہ
جاتا ہے تو جاؤ اور اگر نہیں جانا تو کہہ دو کہ میں نے نہیں جانا۔دوسرے میرا ذہن اس طرف جاتا
ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ڈرتے ہیں کہ ایسا نہ ہو کہ اس نوجوان نے بیٹھنا ہو اور
نکالنے والے اس کو باہر نکال دیں اور اس کی بہتک ہو تو یہ دونوں باتیں حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے مقصود تھیں کہ نکالنے والے اس کو نکالیں نہیں۔اور اس کے بیٹھے رہنے کی
وجہ سے کسی کو ٹھو کر بھی نہ لگے اور یہ نہ سمجھا جائے کہ حکم کا ماننا ضروری نہیں کیونکہ یہ نوجوان
حکم کے باوجو د بیٹھا ہے جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ فرمایا کہ جانا ہے تو جاؤ اور اگر
نہیں جانا تو کہہ دو کہ میں نے نہیں جانا۔اس وقت میری آنکھ کھل گئی۔اس رویا میں بڑے اہم معاملات بتائے گئے ہیں ایک تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دیکھا
کہ آپ میرے پیچھے چل رہے ہیں جس میں خدا تعالیٰ نے اس طرف اشارہ فرمایا کہ اس زمانہ
میں احمدیت کی ترقی کو میرے ساتھ وابستہ کر دیا ہے گویا جدھر میں ہوں گا ادھر ہی حضرت مسیح
موعود علیہ السلام ہوں گے اور ادھر ہی خدا تعالیٰ ہوگا۔دوسرے اللہ تعالیٰ نے جماعت کو اس
طرف توجہ دلائی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام میرے کہنے پر کہ اب دوست چلے جائیں
اور جب بعض لوگوں نے سستی دکھائی تو اس پر آپ کا جوش میں آجانا کہ لوگوں نے کیوں
فرمانبرداری نہیں کی اور اس جوش میں چار پائی سے ہٹا کر اس نوجوان کے بازو کو پکڑ کر کہنا کہ جانا
ہے تو جاؤ اور اگر نہیں جانا تو کہہ دو میں نے نہیں جانا۔یہ بتاتا ہے کہ امام کے چھوٹے سے
چھوٹے حکم کو مانا بھی ضروری ہے اور جو لوگ اس حکم کو ماننے سے انکار کرتے ہیں وہ خداتعالی
کی ناراضگی کا موجب بنتے ہیں۔تیسرے اس رویا میں اللہ تعالیٰ نے فَأَيْنَمَا تُوَلُّوا کے ماتحت