26 یا 27 اگست 1945ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
288
میرے ذریعہ ان کو ظاہر فرما دیا اور مجھے وہ دلائل دیئے جن سے میں اپنے اس استدلال کو پوری
طاقت کے ساتھ ثابت کر سکتا ہوں اور کوئی منصف مزاج ان دلائل کو تسلیم کرنے سے انکار
نہیں کر سکتا عقلی طور پر اسے بہر حال ماننا پڑے گا کہ میراد عومی دلائل پر مبنی ہے۔تفسیر سورہ الفجر صفحہ
483
26 یا 27 اگست 1945ء
363
فرمایا : میں نے 26 اور 27 اگست کی درمیانی رات کو ایک عجیب رویا کمیونسٹ روس کے
متعلق دیکھا ہے جس میں روس کے بارہ میں اللہ تعالٰی کے آئندہ منشاء کی ایک جھلک پائی جاتی ہے
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اسے اسلام اور سلسلہ کے لئے مفید بنائے۔میں نے دیکھا کہ میں ایک کمرہ میں ہوں گھر کی بعض مستورات بھی وہاں ہیں ایک عورت
سفید رنگ کی ادھیڑ عمر کی کھڑی ہے اور مجھے کسی نے کہا کہ یہ موسید سٹالن ہیں اور اس وقت میں
قطعاً موسیو سٹالن کے مرد ہونے کا خیال نہیں کرتا بلکہ میں اس میں کوئی تعجب محسوس نہیں کرتا
کہ موسیو سٹالن عورت کیونکر ہو گئے۔جس نے مجھ سے اس خاتون کو انٹروڈیوس کرایا ہے اس
نے یہ بھی کہا کہ یہ روس کی ملکہ ہیں اس پر میں نے ان سے باتیں کرنی شروع کر دیں کچھ روس
ہی کے متعلق باتیں تھیں جو یاد نہیں رہیں۔بات کرتے کرتے میرے دل میں یہ خیال آیا کہ
کامل دہریت کا وجود عقلمندوں میں کم ہی ملتا ہے آدمی تعلیم والے یا کم عقل والے لوگوں میں ہی
یہ خیال پایا جاتا ہے اور کمیونسٹ روس کی ابتدائی تحریک میں اچھے سمجھدار لوگ بھی تھے مثلا خود
موسیو سٹالن ، لینن وغیرہ۔ان میں سے آخر کوئی تو پختہ عقل کا آدمی ہو گا اگر اللہ تعالٰی پر یقین نہ
ہو گا تو دل میں کبھی کبھی دھڑکن تو پیدا ہوتی ہوگی اس خیال کے آنے پر میں نے چاہا کہ میں
موسیو سٹالن یا یوں کہو ملکہ سے اس بارہ میں دریافت کروں۔اسی وقت میں نے دیکھا کہ
موسیو سٹالن یا ملکہ کی عمر چھوٹی ہو گئی ہے اور جس طرح چھوٹے بچوں سے پیار سے بات کرتے
ہیں میں نے ان کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر اور پیار دے کر پوچھا ہے میں تم سے ایک بات پوچھوں "
تم ٹھیک ٹھیک جواب دو گی۔آگے اس لڑکی نے لڑکیوں کے انداز میں کہا کہ آپ پہلے جائیں کہ
کیا بات ہے میں پھر اصرار کرتا ہوں کہ نہیں۔پہلے یقین دلاؤ کہ تم ٹھیک ٹھاک جواب دو گی اسی
289
وقت مجھے خیال ہے کہ چونکہ کمیونسٹ تحریک کی بنیاد دہریت پر ہے اس لئے اپنی نسبت یا کسی
دوسرے لیڈر کی نسبت یہ تسلیم کرنا کہ اس کے دل میں خدا تعالی کی ہستی پر یقین تھا یا اس بارہ میں
تردد کرتا رہا تھا اس کے لئے مشکل ہو گا اس لئے میں اس سے وعدہ لے لوں مگر اس نے مجھے
جواب نہیں دیا اور اصرار کرتی رہی کہ آپ پہلے یہ بتائیں کہ کیا سوال کرنا چاہتے ہیں۔اس پر
میں نے اس خیال سے کہ اس وقت مناسب نہیں پھر سوال کروں گا اس بات کو چھوڑ دیا اس کے
بعد یوں معلوم ہوا کہ رات کا وقت ہے اور ہم سونے لگے ہیں کمرہ میں ایک ہی چار پائی ہے میں
نے اس پر اسے سونے کے لئے کہا اور زمین پر میں اور میری ایک بیوی اور کچھ اور لوگ ہیں
لیٹ گئے ہیں میرے پاؤں اس چارپائی کی طرف ہیں خواب میں میں سو گیا ہوں لیکن تھوڑی دیر
کے بعد مجھے کسی نے گھبرا کا جگایا اور کہا موسیو سٹالن کو جسے روس کی ملکہ ہی خیال کرتے ہیں اس
وقت تک عورت ہی کی شکل ہے خون کی قے آئی ہے اور حالت خراب ہے میں گھبرا کر اٹھا تو
دیکھا کہ ملکہ سٹالن نڈھال ہو کر بے ہوشی کی حالت میں پڑی ہے اس کے سرہانے اور پاکتی
ہمارے گھر کی عورتیں بیٹھی ہیں اور ملکہ کا سانس اکھڑا ہوا ہے اور حالت خطرہ والی معلوم ہوتی
ہے میں اس فکر میں کہ کیا علاج کیا جائے کمرہ کے ایک طرف گیا ہوں کہ یوں معلوم ہوا کہ مسٹر
گاندھی کمرے میں آئے ہیں اور ہمارے ساتھیوں سے کہا ہے کہ اس کی حالت خراب ہے اور
یہ مرجائے گی روسی قوم سخت غضب میں آجائے گی کہ ہماری ملکہ کو زہر دے کر مار دیا اس لئے
بہتر ہے کہ آپ لوگ یہاں سے چلے جائیں تاکہ آپ لوگوں کے نام یہ واقعہ نہ لگ جائے۔اس
پر میرے ایک ساتھی نے مجھ سے یہ بات اگر کسی اور میں نے اس پر عمل کرنے کا ارادہ کر لیا اور
میں نے جلد جلد کوٹ اور پگڑی نکالی تاکہ پہن کر ہم وہاں سے چلے جائیں میں اس کمرہ سے باہر
نکل کر کوٹ اور پگڑی پہننے میں لگ گیا پگڑی رات کو اتارنے کی وجہ سے کچھ پچخ گئی ہے
اسے مشکل سے درست کیا اور پھر اس کمرہ میں آگیا وہاں پہنچ کر مجھے خیال آیا کہ ملکہ تو ابھی زندہ
ہے اسے اسی حالت میں چھوڑ کر اپنے بچاؤ کی خاطر چلے جانا تو اخلاق کے خلاف ہے اور میں نے کہا
کہ جو کچھ بھی ہو اس کی حالت کی درستی یا موت تک یہاں ٹھہروں گا اس عرصہ میں اس نے
آنکھیں کھولیں اور نہایت نقاہت سے مجھے کہا کہ میرے لئے دودھ منگوائیں۔میں نے اسے
کہا۔بہت اچھا اور ارادہ کرتا ہوں کہ کسی کو دودھ منگوانے کے لئے بھجواؤں کہ آنکھ کھل گئی۔