17 ستمبر 1945ء

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

291
"
اسی مصرعہ کی تکمیل بھی ساتھ ہی ہو گئی یعنی یہ الفاظ بیداری کی حالت میں دل میں گزرے کہ
وہ خوش نصیب ہوں میں " یہ ایک میرے ہی شعر کا پہلا مصرعہ ہے جو یہ ہے
ملک بھی رشک ہیں کرتے وہ خوش نصیب ہوں میں
وہ آپ مجھ سے ہے کہتا نہ ڈر قریب ہوں میں
اس میں در حقیقت اس طرف اشارہ ہے کہ جس طرح شعر میں میں نے بحیثیت انسان ہونے
کے اس مضمون کو باندھا ہے کہ انسان ایسا خوش نصیب ہے کہ ملک اس پر رشک کرتے ہیں لیکن
حقیقی طور پر بعض ایسے انسان ہی اس کے مستحق ہوتے ہیں جو خلافت کے مقام پر مقرر کئے جاتے
ہیں کیونکہ خلافت آدم کا ہی مقام ہے جبکہ فرشتوں کو حکم دیا جاتا ہے کہ اب آدم کی اتباع میں تم
کام کرو گویا ملائکہ کی نصرت اور تائید کو اسی کے لئے لگا دیا گیا ہے۔اس الہام میں اس طرف اشارہ ہے اور گویا وعدہ ہے کہ فرشتوں کو میری تائید اور نصرت
کے لئے خداتعالی کی طرف سے مقرر کر دیا گیا ہے اور لازمی بات ہے کہ ایسے انسان پر ملائکہ بھی
رشک کریں گے کیونکہ وہ خدا تعالیٰ کے ہر فعل کی قیمت سمجھتے ہیں اور جانتے ہیں کہ خدا تعالی کا
کسی کو کام کے لئے مقرر کرنا ایک بہت بڑا فضل ہوتا ہے۔الفضل 21۔ستمبر 1945ء صفحہ 2
366
17۔ستمبر 1945ء
فرمایا : آج رات یعنی 16 - 17 - ستمبر 1945ء کی درمیانی رات کو قریباً دو تین بجے میں نے
دیکھا کہ میں ہوائی جہاز پر سوار ہوں اور انگلستان جا رہا ہوں ہوائی جہاز بہت بڑا ہے کہ اس میں
اور مسافر بھی سوار ہیں ہم انگلستان کے ایک پہاڑی علاقہ میں اترے ہیں اور اترنے کی وجہ یہ
ہے کہ لوگ ناشتہ وغیرہ کر لیں تو پھر جہاز روانہ ہو۔یہ علاقہ جہاں جہاز اترا ہے لندن سے شمال کی
طرف معلوم ہوتا ہے گویا ہم پرواز کرتے ہوئے آگے گزر چکے ہیں۔جہاز کے دوسرے مسافر
ناشتہ کے لئے چلے گئے اور میں غسل خانہ میں ہاتھ دھونے کے لئے گیا اس وقت ایسا معلوم ہوتا
ہے کہ میری جیبوں میں کچھ روپے ہیں جو مجھے بعض لوگوں نے ہدیہ دیتے ہیں میرے دل میں
خیال آتا ہے کہ ان کو نکال کر ایک جیب میں ڈال لوں جب میں نے ان کو نکال کر جمع کرنا شروع

292
کیا تو وہ میرے اندازہ سے بہت زیادہ نکلے ہر جیب میں سے کچھ نہ کچھ روپے نکلتے چلے آئے اور
اس کے بعد معلوم ہوا کہ میرے ساتھ ایک اٹیچی کیس ہے اس میں بھی روپے ہیں میں نے یہ
عجیب بات دیکھی کہ وہ روپے سفید چاندی کے ہیں اور بہت سے عام روپے کے سائز سے بڑے
ہیں اور بعض ایسی شکل کے ہیں کہ وہ موجودہ سکے سے کوئی مناسبت ہی نہیں رکھتے چنانچہ بعض
ان میں سے بجائے گول کے چو گوشہ ہیں جیسے پرانے زمانہ میں ہول ولیاں عورتیں گلے میں لٹکایا
کرتی تھیں مگر وہ ہول ولیوں سے بہت بڑے سائز کے ہیں ایک انچ سے زیادہ چوڑے اور کوئی
پونے دو انچ کے قریب لمبے اور بھاری بھاری معلوم ہوتے ہیں میں اس بات سے حیران ہوتا ہے
کہ روپیہ رکھوں کہاں۔پھر میں نے معلوم نہیں کیا ان روپوں کو کیا کیا لیکن میں باہر آیا اور مجھے
معلوم ہوتا ہے کہ میں قریباً پون گھنٹہ لیٹ ہو گیا ہوں لیکن پھر میں چلا گیا اور میں نے ایک شخص
سے پوچھا کہ یہ جہاز کہاں جا کر اترے گا تو اس نے کہا سکاٹ لینڈ میں۔پھر میں نے اس سے پوچھا
کہ سکاٹ لینڈ کے کون سے شہر میں۔تو اس نے جواب دیا۔گلاسکو میں۔پھر میں نے اس سے
و ریافت کیا۔گلاسکو یہاں سے کتنی دور ہے تو اس نے کہا ایک لحاظ سے پندرہ سو میل اور ایک
لحاظ سے دو سو میل۔اس پر میں نے اس سے کہا کہ پندرہ سو میل تو کسی طرح نہیں ہو سکتا۔میں
نے بھی انگلستان کا جغرافیہ پڑھا ہوا ہے لنڈن سے سکاٹ لینڈ کے آخری سروں تک رات رات
میں ریل پہنچ جاتی ہے پندرہ سو میل کس طرح ہو سکتا ہے دو سو میل ٹھیک ہو گا اس پر یا تو اس نے
جواب نہیں دیا یا میں نے سنا نہیں مگر اسی میں میری آنکھ کھل گئی۔میں سمجھتا ہوں شاید اللہ تعالی سکاٹ لینڈ میں احمدیت کی اشاعت کے سامان کرے اور شاید
کوئی ایسی تحریک پیدا ہو جو گلاسکو سے دو سو میل جنوب کی طرف سے شروع ہو کر گلاسکو تک
جاری ہو کیونکہ گلاسکو سے دو سو میل ورے ہوائی جہاز ٹھہرا ہے اور یہ جو جواب دینے والے
نے کہا کہ ایک طرف سے پندرہ سو میل۔اگر بات کہنے والے کی غلط نہیں۔تو پھر اس کے یہ
منے بنتے ہیں کہ یہ مقام شمال مغربی انگلینڈ کے قریب واقعہ ہے وہاں سے اگر مغرب کی طرف
سے بجائے خشکی کے راستے سے جانے کے جہاز کے رستے جائیں تو غالبا ہزار پندرہ سو میل کا فاصلہ
طے کرنا پڑتا ہے۔گلاسکو اور اس کے نواح کا علاقہ ایک اور لحاظ سے بھی اہمیت رکھتا ہے جس کا میری بعض

آج 10 میں سے 10 باقی