ستمبر 1945ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
294
جہاں دستخط کرنے ہیں میں دستخط کرتا جاؤں گا ایک جگہ مجھے اس نے دستخط کرنے کے لئے کہا۔میں نے وہاں دستخط کر دئیے اس کے بعد اس نے دوسری جگہ بتائی۔میں نے پوچھا۔یہاں کیا لکھا
ہوا ہے اس نے کہا کہ یہ لکھا ہوا ہے کہ گزشتہ دو سال کی آمد کیا تھی اس کی تفصیل بتائی جائے میں
نے ہاتھ جھٹک کر حقارت سے کہا کہ میں اس پر دستخط کرنے کے لئے تیار نہیں گویا مجھے یہ بات
بری معلوم ہوئی کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دفن کرنے کے لئے ان کی گزشتہ
آمد کا ریکارڈ وفتر کو معلوم ہونا چاہئے پھر تیسری جگہ میری لڑکی نے اشارہ کیا اور میں نے دستخط کر
دیئے یہ جو میں نے کہا میری آنکھوں کے آگے اندھیرا آ گیا اس سے یہ مراد نہیں کہ مجھے نظر نہیں
آتا تھا بلکہ جیسے ضعف کی وجہ سے چکر آجاتا ہے اور حروف اچھی طرح نظر نہیں آتے وہ حالت
تھی۔اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔غور کرنے سے میں نے سمجھا کہ یہ کسی ایسے صحابی یا کسی مقامی جماعت کے اہم انسان کی
موت کی خبر دی گئی ہے کیونکہ خواب سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ شخص موصی ہے پس کسی ایسے ہی
شخص کے متعلق یہ خواب ہو سکتی ہے جس کے لئے وصیت کرنا ضروری ہے اور یہ بھی معلوم
ہوتا ہے کہ وہ شخص اپنے اخلاص میں اتنا بڑھا ہوا ہے کہ باوجود موصی ہونے کے میں نے یہ سمجھا
کہ اس کے دفن ہونے کے لئے کسی رقم کی ادائیگی کی بحث فضول ہے اور یہ بھی معلوم ہوتا ہے
کہ اس شخص کی خدمات سلسلہ کے لئے ایسی ہیں کہ وہ ایک رنگ میں حضرت مسیح موعود علیہ
الصلاة والسلام کا جانشین عام جماعت کے لحاظ سے یا پھر مقامی جماعت کے لحاظ سے سمجھا جا سکتا
ہے۔یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اس شخص کی وصیت کے گذشتہ دو سال کی ادائیگی کے متعلق کوئی
سوال پیدا ہو سکتا ہے یا پیدا کیا جائے گا۔الفضل 21۔ستمبر 1945ء صفحہ 1
368
ستمبر 1945ء
فرمایا : آنکھ کھلنے کے بعد میں پھر سو گیا تو میں نے رویا میں دیکھا کہ ایک مجلس بیٹھی ہے اس
میں بہت سے لوگ ہیں اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ میں تقریر کر رہا ہوں لیکن اس طرح بیٹھ کر
تقریر کر رہا ہوں جیسے میں درس دیا کرتا ہوں مگر وہ تقریر ہے۔درس نہیں کیونکہ تقریر شروع
295
کرنے سے پہلے جو مسنون الفاظ ہیں وہ میں پڑھ رہا ہوں مسنون الفاظ کی تلاوت کے بعد میں نے
خوش الحانی سے سورہ فاتحہ پڑھنی شروع کی جیسے کہ میری عادت ہے کہ ہر تقریر سے پہلے میں
(سورہ فاتحہ پڑھتا ہوں۔لیکن بسم اللہ سے پہلے یا اس کے بعد یہ مجھے اچھی طرح یاد نہیں۔میں نے یہ الفاظ پڑھے
وَإِنَّا اَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً"
قرآن شریف میں اَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً (الفرقان : 49) تو آتا ہے مگر انا کا لفظ
اس کے ساتھ نہیں چنانچہ سورہ حجر میں سورہ مومنین میں سورہ فرقان میں سورۃ لقمان میں یہ
الفاظ میں انا ان میں سے کسی مقام پر نہیں مگر میں نے إِنَّا أَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً پڑھا
گویا واؤ اور اَنْزَلْنَا کے درمیان انا زائد کیا اس وقت میں اس کو قرآن شریف کی آیت
سمجھتا ہوں یہ آیت کچھ ایسی خوش الحانی سے پڑھی ہے کہ مجمع سے بے اختیار سُبْحَانَ اللہ کی
آوازیں بلند ہوئیں اس کے بعد میں نے سورہ فاتحہ کی تلاوت الْحَمْدُ سے لے کر
وَلَا الضَّالِّينَ تک کی اس تلاوت کے درمیان میں بھی ایک جگہ میری آواز میں ایسی
خوبصورت اور تاثیر پیدا ہوئی کہ سارا مجمع بے اختیار سُبْحَانَ اللهِ کہ اٹھا لیکن مجھے یاد نہیں
کہ کس مقام پر ایسا ہوا۔وَلَا الضَّالِّينَ کے بعد پھر میں نے ایک اور آیت پڑھی جو ساری مجھے
یاد نہیں لیکن اتنا یاد ہے کہ میں نے پڑھا وَعِنْدَ رَبِّكَ لیکن قرآن کریم میں اس رنگ میں تو
کوئی آیت نہیں۔مجھ پر جو اثر ہے وہ یہ ہے کہ میں نے جو آیت پڑھی اس میں تسبیح کا ذکر تھا اس
مضمون کی آیت سورہ اعراف میں آتی ہے جو یہ ہے اِنَّ الَّذِينَ عِنْدَ رَبِّكَ لَا يَسْتَكْبِرُونَ
عَنْ عِبَادَتِهِ وَيُسَبِّحُونَهُ وَلَهُ يَسْجُدُونَ (الاعراف : 207) بہر حال جب میں نے یہ
آیت پڑھی تو اس وقت بھی میری آواز میں ایسی خوبصورتی اور تاثیر پیدا ہوئی کہ تمام حضار
مجلس نے بے اختیار سُبْحَانَ اللهِ کہا اس موقع پر حافظ صوفی غلام محمد صاحب بی اے بول
پڑے کہ عِندَ پر زیر کیوں نہیں آئی حالانکہ اس سے پہلے واؤ ہے اور وہ معیت کے لئے ہے۔میں خواب میں سمجھتا ہوں کہ یہ اعتراض کلی طور پر عربی کے قاعدہ کو نہ جاننے کی وجہ سے ہے
یہاں زیر تو آہی نہیں سکتی اور واؤ زیر نہیں لاتی اور اسی قسم کا جواب جو مجھے یاد نہیں رہا میں نے
انہیں دیا ہے۔اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی لیکن جاگنے کے بعد مجھے خیال آیا کہ جو فقرہ صوفی