اکتوبر 1945ء

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

296
صاحب کے منہ سے کہلوایا گیا تھا وہ نحوی لحاظ سے نہ تھا بلکہ معنوی لحاظ سے تھا اور مراد زیر سے
اتباع ہے اور واؤ معیت سے مراد نحوی اصطلاح نہیں بلکہ معیت معنوی مراد ہے اور مطلب یہ
ہے کہ جن کو اللہ تعالیٰ کی اتباع حاصل ہو وہ تو صرف خدا تعالیٰ کی اتباع کرتے ہیں اور اسی کو سجدہ
کرتے ہیں دوسرے کسی اور کے آگے نہیں جھکتے۔جب اس کا پس پردہ دیکھا جائے تو یہ مضمون اس کے بالکل مطابق آجاتا ہے اور وہ پس پردہ
یہ ہے کہ رات کو سوتے وقت میں نے کمیونسٹوں پیغامیوں اور بہائیوں کے فتنہ کے دور ہونے
کے متعلق دعا کی تھی سو اللہ تعالیٰ نے تین ہی قسم کی آیات اس بارہ میں نازل فرما دیں اِنَّا اَنْزَلْنَا
مِنَ السَّمَاءِ مَاءً میں پیغامیوں کا رد ہے سورۃ فاتحہ میں کمیونسٹوں کا رد ہے (اس بارہ میں
ایک الهام مجھے پہلے بھی ہو چکا ہے جو یہ ہے کہ اِنَّمَا أُنْزِلَتِ السُّوْرَةُ الْفَاتِحَةُ لِتَدْمِيرِ
فِتْنَةِ الدَّجَّالِ) اور آخری آیت جو میں نے پڑھی اس میں بہائیوں کا رد کیا گیا ہے کہ اگر
خدا تعالیٰ سے ان کا کوئی تعلق ہو تا تو غیر اللہ کو سجدہ کرنا کیوں جائز رکھتے جیسا کہ خود بہاء اللہ اور
ان کے اتباع نے جائز رکھا ہے۔سو تینوں آیات قرآنیہ سے تین فرقوں کا رد کیا گیا ہے اور الہی
امداد کی بشارت دی گئی ہے فَالْحَمْدُ لِلَّهِ - الفضل 21 - ستمبر 1945ء صلح 2 8
369
اکتوبر 1945ء
فرمایا : میں نے خواب میں دیکھا کہ میں ایک بڑے فراخ کمرے میں ہوں جس کا نقشہ اس
کمرہ سے ملتا ہے جو شیخ صاحب شیخ بشیر احمد صاحب ایڈووکیٹ لاہور) نے ہمارے رہنے کے لئے
دیا ہوا ہے شیخ صاحب کا کمرہ تو اوپر کی منزل پر ہے مگر خواب میں جو کمرہ دیکھ وہ زمین پر ہے اس
کمرہ میں ایک طرف ایک چارپائی بچھی ہے اور سامنے والی دیوار کے پاس ایک میز رکھی ہے میز
کے سامنے دو کرسیاں بچھی ہیں ان پر میری بیوی ام متعین اور حضرت (اماں جان) بیٹھی ہیں
کرسیوں اور چار پائی کے درمیان جو راستہ ہے میں اس میں ٹہل رہا ہوں۔میز پر کچھ ناشتہ کی
چیزیں رکھی ہیں اور ساتھ ہی اس پر ایک طرف کو کچھ حصہ میں گھاس اگی ہوئی ہے اور کچھ کیچڑ
اور دلدل ہے جیسا کہ میوزیم میں اکثر دکھانے کے لئے چھوٹی چھوٹی کیاریاں اور گھاس لگائے

i
297
ہوتے ہیں۔میں مل رہا ہوں کہ اتنے میں اس کمرہ کا مغربی دروازہ کھلا اور اس میں سے ایک
شخص داخل ہوا اس کے ہاتھ میں ایک بٹیر ہے جو نہایت کمزور ہے۔جسم پر جو پر ہیں وہ تیتر کی مانند
زیادہ سیاہی مائل ہیں اور ان کی رنگت بھورے رنگ کی ہے۔بشیر لمبائی میں تو قریب بٹیر کے ہی
ہے مگر چوڑائی میں محض پری کے برابر ہے اور بھوک اور کمزوری کی وجہ سے نہایت مضمحل ہو
رہا ہے وہ شخص بیر مجھے دے کر کہتا ہے کہ یہ آپ کا بٹیر ہے جو کچھ دنوں سے گم ہو گیا تھا یہ آپ
لے لیں۔میں بھی یہ سمجھ رہا ہوں کہ جیسے یہ بٹیر ہمارا ہے یا ہمارے خاندان میں سے کسی کا ہے یا
ہماری جماعت کا ہے بہر حال ہے ہما را چنانچہ میں اس کے ہاتھ سے لے لیتا ہوں اور ام متین کو
دے کر کہتا ہوں کہ اس کو کچھ کھلاؤ بھوک کی وجہ سے یہ کمزور ہو گیا ہے شاید یہ بچ جائے مگر یہ
سوچ کر کہ شاید ایک دم زیادہ کھلا دینے سے یہ مر نہ جائے میں کہتا ہوں کہ احتیاط سے کھلانا۔پہلے
تھوڑا سا کھانے کے لئے اسے دو پھر آہستہ آہستہ جیسے اسے قوت آتی جائے اس کو کھانے کو دیتے
جاؤ یہ کہہ کر میں نے پھر ٹھملنا شروع کر دیا اور انہوں نے بٹیر کو دلدل کے کنارے کھڑا کر دیا تاکہ یہ
اپنی خواہش کے مطابق خوراک لے لے چنانچہ اس نے اس دلدل میں سے ایک چونچ بھری اور
جیسے ہی وہ اس کے گلے کے نیچے گئی بٹیر ایک دم سے بے ہوش ہو کر دلدل کے کنارے گر گیا میں
نے ام متین سے کہا کہ میں نے کہا نہیں تھا اسے احتیاط سے کھلانا۔دیکھو ضعف کی وجہ سے اس
سے برداشت نہیں ہو سکتا اور اب یہ مر گیا ہے انہوں نے کہا میں نے اسے زیادہ تو نہیں کھلایا۔میں نے تو اسی لئے اسے دلدل میں کھڑا کر دیا تھا تا کہ یہ خود اپنی ضرورت کے مطابق خوراک لے
لے اتنے میں وہ بشیر ہوش میں آگیا اور کھڑا ہو گیا اور ایسا معلوم ہوا جیسے غذا کے اندر جانے کی وجہ
سے اسے Shock ہوا تھا مگر جب وہ غذا ہضم ہو گئی تو اسے ہوش اور طاقت آگئی اور وہ کھڑا ہو
گیا اور جب وہ کھڑا ہوا تو پہلے سے کچھ بڑا معلوم ہو تا تھا۔اس کے بعد میں نے پھر ملنا شروع کر دیا اتنے میں وہ بٹیر اپنی جگہ سے چل کر میز کے دوسرے
کنارے پر آگیا۔میری اس طرف پیٹھ تھی کہ ام متین نے آواز دی کہ وہ آپ کی طرف آرہا
ہے۔میں مڑا تو دیکھا کہ وہ اڑ کر میرے پاس آنا چاہتا ہے مگر اس کا اڑنا ایسا نہیں جیسے پرندوں کا
ہوتا ہے کہ پر پھیلے ہوئے ہوں اور ٹانگیں زمین کی طرف۔وہ اس طرح اڑا ہے جیسے گھوڑا اپنی
پچھلی ٹانگوں پر کھڑا ہوتا ہے اور اگلی ٹانگوں کے سم سامنے کی طرف کر لیتا ہے۔وہ اڑا ہے مگر

298
کمزوری کی وجہ سے مجھ تک نہیں پہنچ سکتا اور زمین پر گرنے لگتا ہے کہ میں اس کے آگے اپنا
ہاتھ کر دیتا ہوں اور وہ میرے انگوٹھے پر اس طرح بیٹھ جاتا ہے جس طرح لوگ شکرے کو بٹھاتے
ہیں۔جب میں دیوار تک پہنچ کر واپس لوٹا اور میز کے قریب پہنچا تو وہ پھر اڑ کر میز پر چلا گیا اور کچھ
اور کھایا اب وہ پہلے سے زیادہ بڑا معلوم ہونے لگا۔جب میں ٹہلتا ہوا پھر دیوار کی طرف گیا تو پھر
وہ اڑ کر میز پر چلا گیا اور کچھ اور کھایا۔اب وہ پہلے سے زیادہ بڑا معلوم ہونے لگا۔جب میں ٹہلتا
ہوا پھر دیوار کی طرف گیا تو پھر وہ اڑ کر میز پر چلا گیا اور کچھ اور کھایا۔اب وہ پہلے سے زیادہ بڑا
معلوم ہونے لگا۔جب میں ٹہلتا ہوا پھر دیوار کی طرف گیا تو پھر وہ اڑ کر میری طرف آیا۔ام متین
نے پھر آواز دی کہ وہ آپ کی طرف آرہا ہے میں نے پھر اس کو اپنے انگوٹھے پر لے لیا مگر اب کی
مرتبہ دقت نہیں ہوئی اور میں نے اپنا انگوٹھا اس طرح اس کے سامنے کر دیا جس طرح باز اور
شکرہ کے شکاری کرتے ہیں اور وہ میرے ہاتھ پر بیٹھ گیا جب میں پھر دیوار سے لوٹ آیا تو وہ اڑ کر
میز پر آگیا چنانچہ تین چار مرتبہ اسی طرح ہو ا حتی کہ آخری مرتبہ جب وہ اڑ کر میری طرف آیا تو
زمین پر گرنے لگا مگر میں نے اپنا انگوٹھا آگے کر کے اس کو اس پر لے لیا اور وہ گرتے گرتے بچ گیا
اس کے بعد جب پھر میں ملتا ہوا دیوار کے پاس سے لوٹ کر آرہا تھا تو وہ اڑ کر میز کی طرف گیا مگر
میں نے دیکھا کہ اس کی پرواز نیچی ہوتی جاتی ہے اس پر میں نے ام متین کو آواز دے کر کہا کہ
معلوم ہوتا ہے کہ اب یہ تھک گیا ہے اس کو پکڑ کر میز پر رکھ دو مگر وہ ان کے قریب جاکر زمین پر
گر گیا اس وقت میں نے دیکھا کہ وہ بٹیر انسان کی صورت میں بدل گیا مگر نہایت نحیف اور کمزور
اور قد بھی نہایت چھوٹا جیسے ہوتا ہوتا ہے اس نے ایک چھوٹا ساتہ بند پہنا ہوا تھا اور نہایت
کمزور معلوم ہوتا تھا اور اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔فرمایا۔خواب میں بتایا گیا ہے کہ جاپانی
قوم اس وقت بالکل مردہ حالت میں ہے اللہ تعالٰی اس کے دل میں احمدیت کی طرف رغبت پیدا
کرے گا اور وہ آہستہ آہستہ پھر طاقت اور قوت حاصل کرے گی اور میری آواز پر اسی طرح
لبیک کہے گی جس طرح پرندوں نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی آواز پر لبیک کہا تھا۔الفضل 19۔اکتوبر 1945ء صفحہ 2-1

آج 10 میں سے 10 باقی