20 جنوری1946ء

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

302
عورت ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ مہمان ہے۔اس وقت میرے دل میں یہ خیال گزرتا
ہے کہ مریم نے اس مہمان کو اپنی چارپائی دے دی ہے اور آپ زمین پر کمرے کے ایک گوشہ
میں لیٹ گئی ہیں اور یہ جو مسجد کا دروازہ کھول کے بے پردگی ہوئی ہے یہ اس مہمان عورت کی
غلطی ہے اس میں مریم کا کوئی دخل نہیں۔تعبیر۔یہ دو دنوں میں مردوں کا زندہ ہو کر واپس آنا دیکھا اور میری امتہ الحی مرحومہ جنہیں
میں نے قریباً ہمیں سال سے رویا میں نہیں دیکھا تھا ان کا رویا میں دیکھنا بتاتا ہے کہ در حقیقت
بعض ایسی باتیں ہونے والی ہیں جو جماعت کے لئے نقصان دہ نظر آئیں گی لیکن آخر اللہ تعالی ان
میں سے احیاء کا کوئی پہلو پیدا کر دے گا۔رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا کی دعا بھی
تاتی ہے کہ در حقیقت جماعتی اور نظامی امور اور دعا کی طرف ان خوابوں کا اشارہ ہے۔ان
افراد کی طرف نہیں جن کو خواب میں دیکھا گیا ہے اسی طرح پہلی خواب جو ہے اس میں دشمن کا
حملہ دکھایا گیا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ فعل کہ پہلے جوتی اٹھا کر میرے
آگے رکھنے کی کوشش کرنا اور پھر میرے کمرے میں سے نکلتے ہوئے مجھے آگے چلنے کا ارشاد فرمانا
اس میں جماعت کی تنظیم اور اس کے آداب کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اور یہ بتایا گیا ہے کہ جو
شخص حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے نقش قدم پر چلے اس کا فرض ہے کہ نظام سلسلہ
کا احترام ایسے رنگ میں کرے جیسے کہ صحابہ انبیاء کا کرتے چلے آئے ہیں جو لوگ اس نکتہ کو نہیں
سمجھتے وہ در حقیقت مقام نبوت کے سمجھنے سے ہی عاری ہیں۔خواہ منہ سے نبی نبی کی رٹ لگاتے
رہیں۔الفضل 22۔جنوری 1946 ء صفحہ 2۔3
376
20 جنوری 1946ء
فرمایا : میں نے دیکھا کہ میں ایک پہاڑی پر چڑھ رہا ہوں جس وقت میں نے پہاڑی پر چڑھنا
شروع کیا تو جیسے پہاڑ میں بعض سڑکیں کو ٹھی کی طرف اوپر جاتی ہیں اور نیچے بھی ساتھ ساتھ
رستہ جا رہا ہے ایسے ہی رستے پر میں چڑھنے لگا ہوں۔میں نے دیکھا کہ ایک لڑکا جس کے ہاتھ میں
دو تین پتھر ہیں جنہیں پنجابی میں کھنگر کہتے ہیں سلسلہ کے خلاف بلند آواز سے کچھ بکواس کرتا جا رہا

303
ہے۔میرے کان میں اس کی یہ آواز پڑی کہ پہلے مرزا صاحب تو کچھ بولنا جانتے تھے لیکن یہ جو
موجودہ ہیں ان کو تو بالکل تقریر کرنی نہیں آتی۔پھر کچھ اور باتیں اس نے سلسلہ کے خلاف اور
میرے خلاف کہیں اس کے بعد اس نے ان پتھروں میں سے جو اس کے ہاتھ میں تھے ایک پتھر اٹھا
کر میری طرف پھینکا مگر وہ میرے پہلو کی طرف سے ہو کر گزر گیا مجھے لگا نہیں۔پھر اس نے دوسرا
پتھر پھینکا وہ بھی مجھے نہیں لگا میں سیدھا چلتا چلا گیا اور وہ لڑکا نچلی سڑک پر دوڑتے ہوئے آگے نکل
گیا اور کہیں سے چکر کاٹ کر وہ پھر سامنے آگیا اس وقت پھر اس کے ہاتھ میں پتھر ہیں۔اس وقت
کسی نے مجھے آواز دی کہ یہ لڑکا آپ پر حملہ کرنا چاہتا ہے۔اس دفعہ بھی اس کے پتھر ادھرادھر
کرے سوائے ایک کے جسے میں نے اپنے ہاتھوں میں دبوچ لیا پھر میں آگے چل پڑا اور اس
لڑکے نے میرا تتبع کیا بعض اور واقعات بھی ہوئے جو مجھے بھول گئے ہیں۔میں بلندی پر چڑھتے
چڑھتے ایک مقام پر پہنچا جو پہاڑ کی چوٹی معلوم ہوتی ہے وہاں میں نے دیکھا کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام اور چند اور دوست ہیں اور ایک طرف ہمارے گھر کی مستورات بھی معلوم
ہوتی ہیں۔میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو یہ واقعہ سنایا کہ اس طرح میرے
ساتھ رستہ میں ہوا ہے۔اس وقت خواب میں مجھے باقی واقعات بھی یاد ہیں اور وہ بھی میں نے
کسی قدر تفصیل سے سنائے ہیں مگر اب وہ مجھے یاد نہیں اور کچھ حصہ اس واقعہ کا میں خواب میں
یہ سمجھتا ہوں کہ میں نے جان کے چھوڑ دیا ہے تاکہ بات لمبی نہ ہو جائے اور حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی طبیعت پر گراں نہ گزرے اور کچھ حصہ واقعات کا میں خواب میں سمجھتا
ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے رعب کی وجہ سے مجھے بھول گیا ہے۔اس
بھولے ہوئے حصہ کے متعلق اس موقع پر میں نے ایک بات کہی ہے جس میں داتہ جو ضلع ہزارہ
میں ہے اس کا ذکر آتا ہے میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے یہ عرض کیا کہ یہ
بات دانہ میں ہوئی یا دانہ کے کسی آدمی نے کی ہے کیونکہ اس وقت تک خواب میں اس گزشتہ
واقعہ کو واقعہ سمجھتا ہوں خواب نہیں سمجھتا۔میری اس بات پر کسی حاضر مجلس نے آگے سے یہ
کہا ہے کہ یہ وہی جگہ ہے جہاں مولوی محمدیحیی صاحب ہوتے تھے اس پر میں نے کہالو آپ نے یاد
دلا دیا۔میں نے مولوی محمد یحیی صاحب ویپ گراں والوں کا تو اس موقع پر ذکر کیا تھا گویا میں سمجھتا
ہوں کہ چونکہ مولوی محمد یحیی صاحب ضلع ہزارہ کے تھے اس لئے ان کا بھی اس واقعہ سے تعلق

۔304
ہے اس بناء پر میں کہتا ہوں میں نے خواب میں مولوی محمد یچی صاحب دیپ گراں والوں کا نام لیا
تھا۔اس موقع پر میں اس واقعہ کو خواب سمجھنے لگ جاتا ہوں اور یہ خیال کرتا ہوں کہ یہ خواب
تھی جو میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو سنائی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
و السلام نتائج کے لحاظ سے اس خواب کو اچھا سمجھتے ہیں یا تو اس بناء پر کہ ایک شخص نے حملے کئے
اور میں محفوظ رہا ان حصوں کی بناء پر جو مجھے اس وقت یاد تھے اب یاد نہیں آپ کچھ مسکرائے
اور کچھ اس پر اظہار اطمینان فرمایا کہ اچھی خواب ہے۔اس کے بعد میرا ارادہ یہ ہوا کہ یہ دوسرے حصہ میں گھر کی طرف جاؤں جہاں مستورات
ہیں میں نے پاؤں میں جوتا پہننا چاہا ہے جو مجھے انگریزی بوٹ معلوم ہوتا ہے میں جب جو تا پکڑنے
اور اس کو پاؤں کے قریب کرنے کے لئے جھکا تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بڑی
تیزی سے جھک کر ایک پاؤں جوتے کا میرے پاؤں کے آگے کرنا چاہا۔مجھ پر اس وقت بڑی
ندامت اور شرمندگی کے آثار ظاہر ہوئے اور میں نے جلدی سے ہاتھ بڑھا کر بوٹ کا ایک پاؤں
جو آپ کے ہاتھ میں تھا لے لیا اور دوسرے ہاتھ میں دوسرا پاؤں جلدی سے اپنے قریب کر لیا
تا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کہیں اس کے متعلق بھی ہاتھ بڑھانے کا خیال نہ
فرمائیں جب میں بوٹ پہن کر کھڑا ہوا تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی کھڑے ہو کر
دروازہ کے پاس تشریف لے آئے۔یوں معلوم ہوتا ہے کہ آپ بھی کمرہ سے باہر تشریف لانا
چاہتے ہیں اس پر میں نے آپ کی طرف دیکھا اور عرض کیا کہ آپ تشریف لے چلیں مگر آپ نے
اس کا کوئی جواب نہیں دیا اور ہاتھ سے میری طرف اشارہ کیا کہ تم پہلے چلو اس پر پھر میرے دل
میں نہایت ہی ندامت اور حیا پیدا ہوئی کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مجھے آگے چلنے
کے لئے فرما رہے ہیں اور میں نے عاجزانہ طور پر خواہش کی کہ آپ پہلے تشریف لے چلیں مگر
میرے اس اصرار پر بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنی جگہ پر کھڑے رہے اور پھر
جلدی سے ہاتھ آگے کو مارا کہ پہلے تم چلو چنانچہ میں کمرے سے باہر آگیا اور پیچھے پیچھے حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس کمرہ سے نکلے۔باہر آکر میں نے وہی خواب کسی شخص کو سنانا شروع
کیا ور اسی میں میری آنکھ کھل گئی۔الفضل 22۔جنوری 1946ء صفحہ 2 -1

آج 10 میں سے 10 باقی