25 مارچ 1946ء

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

310
میرا ڈیرہ ہے اتنے میں ڈاکٹر بشارت احمد صاحب وہاں آئے ہیں اور اظہار کرتے ہیں کہ وہ بیعت
میں شامل ہو گئے ہیں۔ان کو میرے والے کمرہ میں ہی دوستوں نے جگہ دی اور اس وقت
میرے دل میں خیال آیا کہ یہ تو شدید مخالف ہیں ممکن ہے بری نیت سے آئے ہوں اس خیال پر
میں کمرے سے باہر نکلا اور میں نے پوچھا کہ پہرہ دار کہاں گئے ہیں وہ میرے کمرہ میں ہی سوئیں
اس وقت پہرہ دار وہاں نہیں مگر میں کچھ آگے گیا تو پہرہ دار مل گئے میں نے ان سے کہا کہ وہ
میرے کمرہ میں سوئیں مگر فور آمیرے دل میں خیال آیا کہ جب ایک شخص توبہ کر کے آیا ہے تو
مجھے اس کی بات پر یقین کرنا چاہئے اور میں تسلی سے اپنے کمرہ میں داخل ہوا کہ میری آنکھ کھل
گئی۔اس آخری خواب کی رات کو میں نے پنجاب کے سیاسی حالات کے برے پہلوؤں کو مد نظر
رکھ کر دعا کی تھی کہ اللہ تعالیٰ کوئی ایسی صورت پیدا کرے کہ جماعت احمدیہ خصوصاً اور
دوسرے مسلمان عموماً ان حالات کے برے اثرات سے محفوظ رہیں پس میں سمجھتا ہوں کہ شیخ
عبد الرحمان صاحب کا اور ڈاکٹر بشارت احمد صاحب کا تائب اور عقیدت سے ملنے آنا دیکھنا نیک
انجام پر دلالت کرتا ہے اور انشاء اللہ ایسے حالات پیدا ہو جائیں گے کہ مسلمانوں کے لئے کوئی
نیک راہ نکل آئے گی۔انشاء اللہ۔الفضل 9۔مارچ 1946ء صفحہ 2
-
383
25 مارچ 1946ء
فرمایا : خواب میں دیکھا کہ لکھنو میں ہوں ایک خاتون ہماری رشتہ دار ملنے آئی ہیں ہمارے
گھر کی مستورات بھی ہمراہ ہیں میں نے اس خاتون سے جو گو یا لکھنو میں رہتی ہیں پوچھا کہ یہاں
کون کون سے مقامات قابل دید ہیں۔انہوں نے جواب دیا کہ برود دیکھنے کی جگہ ہے میں نے کہا
بڑودہ تو ایک اور شہر ہے انہوں نے کہا کہ بڑودہ نہیں برود۔پھر میں وہاں سے چلا تو اپنے آپ کو
امرتسر میں پایا وہاں ایک غیر احمدی کے گھر میں ہوں۔انہوں نے گھر کی اور شاید محلہ کی
مستورات کو بلوایا کہ میں کچھ وعظ انہیں کروں میں نے ان میں کھڑے ہو کر مسلمانوں کی
مستورات کی قربانیوں پر تقریر شروع کی اور احد کے موقع پر جس عورت کے کئی رشتہ دار

311
مارے گئے تھے پھر بھی اس نے ان کے ذکر کو چھوڑ کر آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خیریت
معلوم کرنے پر زور دیا تھا اس کا ذکر بھی تقریر میں آگیا۔اس وقت ایک شخص غیر احمدی مولوی
اس مکان میں داخل ہوا اور اس نے محسوس کیا کہ میری تقریر کا بہت اثر گھر والوں پر ہے اور
اس نے تقریر کو ٹوک کر باتیں شروع کر دیں جو مجھے یاد نہیں رہیں۔گھر کا مالک برا منا کر اسے ٹوکتا
ہے۔اس کے بعد ایک شخص داخل ہوا جس نے مصافحہ کر کے کہا کہ کیا آپ کو معلوم ہے بابی عربی
کی کتاب کہاں سے مل سکتی ہے۔میں نے اسے جواب دیا کہ عربی تو زبان ہے نہ وہ بابی ہے نہ
مسلمان نہ عیسائی جو اسے سیکھے وہ اسی کی ہو جائے گی۔اس کے بعد کچھ رؤساء شہر مجھے ملنے کے
لئے آئے اور ایک ساتھ کے کمرہ میں جس میں قالینوں کا فرش بچھا ہوا ہے بیٹھ گئے۔ایک صاحب
نے مجھ سے سوال کیا کہ روح کے زندہ رکھنے کی کیا صورت ہے۔میں نے انہیں جواب میں کہا
کہ زندہ رہنے والی دو چیزیں ہوتی ہیں۔جسم اور روح۔جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو نہ بول سکتا ہے
نہ چل سکتا ہے نہ خود کوئی کام کر سکتا ہے اسے زندہ رکھنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے کیا سامان پیدا کیا
ہے؟ یہی کہ اس کے اندر رونے کی طاقت پیدا کر دی ہے اس کی ماں ہر وقت تو اس کے پاس
نہیں رہتی۔کبھی کھانا پکا رہی ہوتی ہے کبھی کپڑے دھو رہی ہوتی ہے کبھی برتن مانجھ رہی ہوتی
ہے کبھی اپنی سہیلیوں سے باتوں میں مشغول ہوتی ہے اور کبھی اپنے خاوند سے چونچلے کر رہی
ہوتی ہے (یہ فقرہ مجھے خوب یاد ہے یہ چونچلے کا لفظ اور یہ فقرہ اسی طرح خواب میں میں نے
استعمال کیا) اس وقت کبھی بچہ کو کوئی مرض ستاتا ہے کبھی بھوک لگتی ہے کبھی کوئی اور خطرہ پیش
آتا ہے تو وہ زور سے چلاتا ہے اور روتا ہے تو اس کی ماں دوڑ کر اس کے پاس آجاتی ہے۔یہ
طریقہ خدا تعالیٰ نے جسم کو زندہ رکھنے کے لئے تجویز کیا ہے بعینہ ایسا ہی طریقہ روح کے زندہ
رکھنے کے لئے اس نے تجویز کیا ہے جب روح کمزور ہو جب اس پر مردنی طاری ہونے لگے
انسان سجدہ میں گر جاتا ہے اور بچہ کی طرح خدا تعالیٰ کو رو رو کر پکارتا ہے تب خدا تعالیٰ بھی اس
کی طرف دوڑ کر آتا ہے اور اس کی ضرورت کو پورا کرتا ہے۔اس وقت میری تقریر میں جوش پیدا ہو گیا اور آواز بلند ہو گئی اور میں نے انگلی اٹھا کر اور
اسے الٹا کر کے قالین پر مارا اور کہا کہ یوں مصلی پر سر رکھ کر جب روح کا بچہ روتا ہے اور
یہاں اس کے آنسو گرتے ہیں تو اسی طرح خدا تعالیٰ بھی اس کی تکلیف کو دور کرنے کے لئے اس

آج 10 میں سے 10 باقی