26 مارچ 1946ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
312
کے پاس آجاتا ہے جس طرح ماں بچہ کے پاس آجاتی ہے۔غرض رونا اور آنسو ہی جسم کو بچاتے ہیں اور رونا اور آنسو ہی روح کو بچاتے ہیں اس وقت
میں نے دیکھا کہ سب لوگ میری تقریر سے بہت متاثر تھے اور خود میں بھی ایک وجد کی حالت
میں تھا اس حالت میں میری آنکھ کھل گئی۔تعبیر۔یہ خواب نہایت لطیف ہے گو مضمون تو عام ہے مگر طرز بیان بالکل نیا اور تشبیہ نہایت
موزوں ہے لکھنو میں برود جگہ سے اشارہ اس طرف معلوم ہوتا ہے کہ لکھنو میں کوئی دل کی
ٹھنڈک کا سامان پیدا ہو گا اور امرتسر میں یہ تقریریں بتاتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ امرتسر میں بھی کوئی
سامان ترقی کے پیدا کرے گا یہ رویا 25 مارچ کی ہے۔الفضل 3 اپریل 1946ء صفحہ 2۔1۔نیز
دیکھیں۔تفسیر کبیر جلد پنجم حصہ سوم 384-385
384
13
26۔مارچ 1946ء
فرمایا : میں نے دیکھا کہ میں گھوڑے پر سوار ہوں چھ سات اور آدمی بھی گھوڑوں پر سوار
ہیں وہ جرنیل معلوم ہوتے ہیں اور کسی احمدی لشکر کی کمان کرتے معلوم ہوتے ہیں مگر یوں معلوم
ہوتا ہے کہ وہ صداقت کے رستہ سے بھٹک گئے ہیں اور ان راہوں سے دور جا پڑے ہیں جس پر
میں نے جماعت کو پختہ کیا ہے اور جماعت کو غلط راستے پر چلا رہے ہیں میں نے ان کو نصیحت کی۔وہ مجھے پہچان گئے ہیں لیکن میری دخل اندازی کو نا پسند کرتے ہیں۔(یوں معلوم ہوتا ہے کہ یہ
کوئی آئندہ زمانہ ہے صدیوں بعد کا۔میں گویا دوبارہ زندہ ہو کر دنیا میں آیا ہوں) اسی بحث مباحثہ
میں انہوں نے مجھ پر حملہ کر دیا ہے اور چاہتے ہیں کہ مجھے قتل کر دیں تا لوگوں کو یہ معلوم نہ ہو کہ
میری تعلیم کیا تھی اور وہ لوگوں کو کد ھر لے گئے ہیں۔اس وقت میرے ہاتھ میں ایک تلوار ہے
جو بہت لمبی ہے۔عام تلوار سے دو تین گنے لمبی۔مگر میں اسے نہایت آسانی سے چلا رہا ہوں ہم
سب ایک خاص سمت کی طرف گھوڑے دوڑائے جاتے ہیں لڑتے بھی جاتے ہیں مگر وہ کئی ہیں
لیکن میں ان کا مقابلہ خوب کر رہا ہوں اور ان کے کندھوں پر میں نے کئی کاری ضربیں لگائی ہیں۔بعض چھلتی ہوئی ضربیں میرے جسم پر بھی لگی ہیں لیکن مجھے کوئی تکلیف نہیں ہوئی۔اسی طرح
313
لڑتے لڑتے ہم ایک مکان کے پاس پہنچے اور گھوڑوں سے اتر کر اس کے اندر داخل ہو گئے۔اس
مکان کے باہر احمدی لشکر کا ایک حصہ کھڑا ہوا معلوم ہو تا ہے۔میں نے اس مکان پر پہنچ کر ان
لوگوں کو پھر سمجھانا شروع کیا اور بتایا کہ اسلام کی صحیح تعبیر وہ نہیں جو وہ کر رہے ہیں اور یہ کہ وہ
اس راہ سے دور چلے گئے ہیں جس پر میں نے انہیں ڈالا تھا اور چونکہ تشریح کرنے کا اختیار اللہ
تعالی نے مجھے دیا تھا ان کا رویہ نا درست ہے اور ان کو توجہ کرنی چاہئے مگر اس تمام تقریر کا ان پر
کچھ اثر نہیں ہوا اور وہ اپنی ضد پر مصر رہے اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ وہ میری بات ماننے میں
اپنی لیڈری کو خطرہ میں پاتے ہیں اور اس لئے اپنی ضد پر پختہ ہیں بلکہ یہ چاہتے ہیں کہ اب جبکہ وہ
ایک نئے طریق پر جماعت کو ڈال چکے ہیں مجھے بھی ان کی بات مان کر اس کی تصدیق کرنی چاہئے
جب میں سمجھا کر تھک گیا تو میں نے ایک دروازہ جو صحن کی طرف کھلتا ہے اور اس جہت کے
مخالف ہے جس طرف لوگ بیٹھے تھے کھولا اور اس ارادہ سے نکلا کہ میں اب خود جماعت سے
خطاب کروں گا جب میں نے وہ دروازہ کھولا تو اپنی طرف کا دروازہ جلدی سے ان لوگوں نے
کھول دیا اور باہر کھڑی ہوئی فوج کو حکم دیا کہ مجھے قتل کر دیں جب میں دروازہ کھول کر نکلا تو میں
نے دیکھا کہ مکان کی کرسی اونچی ہے اور صحن تک چار پانچ سیڑھیاں اتر کر جانا پڑتا ہے اور
سیڑھیوں کے ساتھ ساتھ چھوٹی چھوٹی پر وہ کی دیوار ہے جس کے ساتھ فوج قطار در قطار صحن
میں کھڑی ہے اور ان کا سینہ تک کا جسم دیوار پر سے نظر آتا ہے اور پوری طرح مسلح ہے۔جس
وقت میں نکلا تو اس وقت یوں معلوم ہوا کہ تین چار آدمی میرے ساتھ بھی ہیں میں نے ایک دو
سیڑھی اتر کر فوج کی طرف منہ کیا اس وقت دیوار کے ساتھ کی قطار نے میری طرف منہ کیا اور
ان جرنیلوں کے حکم کے ماتحت مجھ پر حملہ کرنا چاہا اس وقت میں نے سینہ تان دیا اور ان لوگوں
سے کہا۔سپاہیو! تمہارا اصل کمانڈر میں ہوں (میں خواب میں سمجھتا ہوں کہ چونکہ میں دوبارہ دنیا
میں آیا ہوں اس لئے میں اپنا تعارف ان سے کرا دوں تاکہ وہ سمجھ جائیں کہ میں کون ہوں) کیا تم
اپنے کمانڈر پر حملہ کرنے کی جرات کرو گے۔اس سے سپاہی کچھ گھبرا سے گئے اور حملہ میں متردد
ہو گئے مگر دوسری طرف سے ان کے جرنیل انکو انگیخت کرتے چلے گئے تب میں نے اپنے
دو تین ساتھیوں سے کہا کہ وہ نعرہ تکبیر بلند کریں۔انہوں نے تکبیر کا نعرہ لگایا لیکن فوج کے ہجوم
اور آوازوں کی بھنبھناہٹ کی وجہ سے آواز میں گونج نہیں پیدا ہوئی۔پھر بھی کچھ لوگ متاثر
314
ہوئے اس پر میں نے کہا کہ سپاہیو! میں تمہارا کمانڈر ہوں۔تمہارا فرض ہے کہ میری اطاعت کرو
اور میرے پیچھے چلو تب میں نے ان سے کچھ اور چہروں پر شناخت اور اطاعت کا اثر دیکھا اور
ں
ان سے کہا کہ بلند آواز سے نعرہ تکبیر لگاؤ اور پھر اپنی عادت کے خلاف نہایت بلند آواز سے
پکارا۔اللہ اکبر۔جب میں نے یہ نعرہ لگایا تو گویا ساری فوج کے دل دہل گئے اور سب نے نہایت
زور سے گرجتے ہوئے بادلوں کی طرح اللہ اکبر کہا اور ساری فضا نعروں سے گونج گئی تب میں نے
انہیں کہا میرے پیچھے چلے آؤ اور خود آگے کو چل پڑا اس وقت میں نے دیکھا کہ تمام فوج میرے
پیچھے قطاریں باندھ کر چل پڑی۔اس وقت ان میں جوانی اور رعنائی اپنی پوری طاقت پر معلوم
ہوتی ہے۔ان کے بھاری قدم جو وہ جوش سے زمین پر مارتے تھے۔یوں معلوم ہو تا تھا کہ زمین
کو ہلا رہے ہیں اور زمین پر ایک کامل سکوت کے درمیان اس فوج کے قدموں کی آواز جو میرے
پیچھے چلی آرہی تھی عجیب موسیقی سی پیدا کر رہی تھی۔میں سڑک پر ان کو ساتھ لئے ہوئے چلا
گیا۔یہ سڑک ایک ٹیلے کے گرد خم کھا کر گزرتی تھی جب اس ٹیلے کے پاس سے وہ سڑک مڑی تو
میں نے دیکھا کہ کوئی ڈیڑھ منزل کے قریب بلندی پر ایک وسیع کمرہ ہے اور اس کے اندر بہت
سے لوگوں کا ہجوم ہے اور وہ بھی احمدی فوج کے آدمی ہیں اور گویا اسی جھگڑے کے فیصلہ کا انتظار
کر رہے ہیں میرے ہمراہیوں میں سے ایک شخص دوڑ کر اوپر چڑھ گیا اور اوپر جا کر جو ان کا افسر
دروازہ پر کھڑا تھا اسے اس نے سمجھانا شروع کر دیا کہ یہ جماعت کے کمانڈر ہیں اور انہوں نے
جرنیلوں کی غلطی کی وجہ سے خود کمان سنبھال لی ہے اور گویا دوبارہ دنیا میں آگئے ہیں۔وہ شخص
جسے میں نے دیکھتے ہی پہچان لیا کہ چوہدری مولا بخش صاحب مرحوم سیالکوٹی ہیں (ڈاکٹر میجر شاہ
نواز صاحب کے والد) اس سے کہہ رہے ہیں کہ اگر یہ درست ہے تو ہمیں پہلے کیوں اطلاع نہیں
دی گئی۔میں نے اپنے ساتھی کو روکا اور چوہدری صاحب سے کہا کہ افسر میں ہوں۔یہ میرا کام
ہے کہ بتاؤں کہ کب اور کس طرح اطلاع دی جائے (اس وقت میں نے جرنیلوں سے جھگڑے
کی تفصیل سے بچنے کے لئے مختصر جواب دیا ہے) پھر کہا کہ میں سیالکوٹ جا رہا ہوں وہاں ہمارے
کچھ دوست ہیں آپ لوگ بھی اس فوج میں آملیں۔چوہدری صاحب مرحوم نے اس پر فوری
رضامندی کا اظہار کیا اور کمرہ میں ٹھہری ہوئی فوج کو چلنے کا حکم دیا تب میں اس فوج کے پیچھے چل
پڑا جو میرے ساتھ تھی اور جسے میں نے گفتگو کے وقت آگے چلنے کا حکم دے دیا تھا اس وقت میں