25 اپریل 1946ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
315
نے دیکھا کہ ایک اور فوج بھی مجھ سے آملی ہے اور پہلی فوج اور بعد میں آنے والی فوج کے
درمیان میں چلا جا رہا ہوں اور سیالکوٹ کی فوج کا انتظار کرتا جاتا ہوں۔اس وقت میرے دل
میں خیال ہے کہ اس فتنہ و فساد سے محفوظ ہونے یا محفوظ ہو جانے کی صلاحیت سیالکوٹ کی اس
احمدی فوج میں ہے جو سیالکوٹ میں ہے اور میں جب وہاں پہنچ جاؤں گا تو ان کی مدد سے اس فتنہ
کو دور کر دوں گا۔اسی حالت میں میری آنکھ کھل گئی۔تعبیر۔اس خواب کی تعبیر ظاہر ہے معلوم ہوتا ہے آئندہ کسی زمانہ میں ایک فتنہ کے وقت
سیالکوٹ کو پھر وقت کے امام کا ساتھ دینے کی اور اس کے لئے قربانیاں کرنے کی توفیق ملے گی اور
کسی ایسے وجود کو جو مجھ سے ہوگا اور مجھ میں ہو کر خدا تعالیٰ کا فضل پائے گا اس فتنہ کے استیصال
کی توفیق ملے گی۔عجیب بات ہے کہ کوئی پندرہ سولہ سال یا زیادہ کا عرصہ گزرا ہو گا کہ میں نے ایک دفعہ پہلے
بھی دیکھا تھا کہ دنیا میں فتنہ پیدا ہو گیا ہے اور میں اسے دور کرنے کے لئے دوبارہ دنیا میں آیا ہوں
اور توحید پر تقریر کر رہا ہوں اور لوگ میری بات کو مان رہے ہیں اس خواب ہی میں یہ سمجھتا ہوں
کہ یہ واقعہ ایک سو ستائیس سال کا ہے اس کی تعبیر اس وقت ظاہر نہیں۔ممکن ہے حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعویٰ سے ایک سو ستائیس سال بعد یا اگلی ہجری یا مسیحی صدی کا
ستائیسواں سال اس سے مراد ہو۔غرض اس کی تشریح معین نہیں۔اللہ تعالیٰ اسے اپنے وقت
پر ظاہر فرما دے گا۔الفضل 3۔اپریل 1946 ء صفحہ 4 -3
385
اپریل 1946ء
فرمایا : میں نے دیکھا کہ میں کسی پہاڑ پر گیا ہوں اور وہیں سے واپس آرہا ہوں میرے ساتھ
میری بیویاں اور دوسرے دوست بھی ہیں۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ایک عورت ہے جو کسی
بڑے بھاری غیر احمدی کی لڑکی ہے۔اس وقت میرے ذہن میں یہ نہیں کہ بڑے بھاری سے کیا
مراد ہے۔لیکن میں خواب میں سمجھتا ہوں کہ وہ کسی بہت بڑے غیر احمدی کی لڑکی ہے اس نے
احمدیت قبول کی ہے اور میں نے اس سے شادی کرلی ہے وہ عورت بھی میرے ساتھ ہے پیچھے
316
سے اس کے غیر احمدی رشتہ دار اسے لینے کے لئے آئے ہیں۔یوں ان میں چھین کرلے جانے کی
جرأت تو نہیں لیکن وہ لڑکی پر اثر ڈال کر اسے لے جانا چاہتے ہیں۔راستہ میں ہم ڈاک بنگلے میں
اترے ہیں اور چونکہ قافلہ بڑا ہے۔ڈاک بنگلے میں جگہ تھوڑی ہے اس لئے بجائے چارپائیوں
کے زمین پر ہی بستر کئے ہیں خواب میں میں دیکھتا ہوں کہ اس عورت کے پاس ایک بچہ بھی ہے
جس کے متعلق میں سمجھتا ہوں کہ وہ میرا ہی ہے جب بستر بچھائے گئے تو بیچ میں میرا بستر ہے۔ایک
طرف اس عورت کا بستر ہے اور دوسری طرف ام متین کا بستر ہے اور اس عورت کے رشتہ دار
پاس کے ایک ٹیلہ پر بیٹھے ہوئے ہیں اور اس عورت کو پیغام بھیجتے ہیں کہ ہمارے ساتھ واپس
چلو۔ہم تمہیں لینے کے لئے آئے ہیں۔میں اس وقت خاموش ہوں اور دل میں کہتا ہوں کہ
دیکھوں تو کس حد تک احمدیت اس کے دل میں قائم ہو چکی ہے۔میں نے اسے کہا تو نہیں لیکن
میں دل میں اسے اجازت دے چکا ہوں اور میں خیال کرتا ہوں کہ اگر یہ جاتی ہے تو چلی جائے
لیکن اس عورت نے اپنے رشتہ داروں کو یہ جواب دیا ہے کہ میں کس طرح جا سکتی ہوں اب تو
میں کسی طرح بھی جانے کو تیار نہیں۔پھر اس کے رشتہ داروں نے اس سے جذباتی باتیں کی ہیں
تو ان کے جواب میں وہ ان سے کہتی ہے کہ اب میں کس طرح جا سکتی ہوں اب تو میں نے شادی
بھی کرلی ہے اور میرے ہاں لڑکا بھی پیدا ہو گیا ہے اس پر وہ پیغامبرمایوس ہو کر کمرہ سے باہر چلا گیا
ہے جب وہ چلا گیا تو میں اس کے اخلاص اور نیکی کی وجہ سے کہ وہ دل سے احمدیت پر قائم ہو چکی
ہے اس کو پیار کرتا ہوں۔بچہ اس کی گود میں ہے اور میں اس کے پاس لیٹ گیا ہوں اور اس کے
سر پر ہاتھ پھیر تا ہوں۔پیار کرتے ہوئے معا میرے دل میں خیال گزرا کہ اسلام میں تو چار
بیویوں کی اجازت ہے اور پہلے ہی میری چار بیویاں موجود ہیں یہ تو پانچویں ہے۔یہ کیا مجھ سے
ذھول ہو گیا۔شادی کئے ہوئے ایک سال گزر گیا ہے اور مجھے اس بات کا علم ہی نہیں ہوا۔اس
کے ہاں بچہ بھی پیدا ہو گیا۔میں اسے اب طلاق کس طرح دوں۔یہ بیچاری اب کدھر جائے گی۔اس نے اپنے رشتہ دار بھی چھوڑ دیئے مجھے اس کی حالت پر بھی رحم آتا ہے اور میں سخت گھبرا گیا
ہوں۔ام متین میرے دل کی بات سمجھ گئی ہیں اور میری گھبراہٹ کے سبب کو جان گئی ہیں (گو
میں نے یہ بات بیان نہیں کی اور مجھ سے کہتی ہیں کہ آپ گھبراتے کیوں ہیں۔حضرت خلیفہ
اول کا تو یہ مذہب تھا کہ اسلام میں نو بیویوں تک کی اجازت ہے۔میں ان سے کہتا ہوں کہ