مئی 1946ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
319
تعبیر۔فرمایا۔جو شخص مہدی ہو یعنی وہ خود کامل ہدایت پر ہو اس کے دل میں ہر وقت یہ
جوش موجزن ہو گا کہ اللہ تعالیٰ کے اس انعام میں شریک کرنے کی کوشش کرے گا تو وہ ہادی
کہلائے گا۔ایک شخص جس کو اتنی بڑی نعمت مل جائے وہ کس طرح خاموش رہ سکتا ہے پس
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ فرمانا کہ تم مہدی ہونے پر اصرار کرنا یہ معنی رکھتا ہے کہ تم اللہ
تعالٰی سے یہ اصرار کرنا کہ وہ تحمیل مہدویت کرے۔جب تحمیل مہدویت ہو جائے گی تو تمہارا
ہادی ہونا خود بخود ظاہر ہو جائے گا۔الفضل یکم جون 1946ء صفحہ 2۔1
388
مئی 1946ء
فرمایا : میں نے خواب میں دیکھا۔میں دہلی میں ہوں اور وہاں کی مسجد کے افتتاح کا سوال
در پیش ہے اور میں اس کے متعلق سمجھتا ہوں کہ اس جگہ پر مسجد بنانا مناسب نہیں یا اس وقت
اس کا افتتاح مناسب نہیں چنانچہ میں نے اپنی رائے کا اظہار دوستوں پر کیا اور کہا کہ ان وجوہ
سے میں ابھی افتتاح نہیں کرتا۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہلی کی جماعت کو میری اس رائے سے
اختلاف ہے اور ان کے اندر نشوز کے آثار پائے جاتے ہیں۔اس کے بعد میں دیکھتا ہوں کہ
ایک جلسہ میں میں افتتاح کا اعلان کرنے کے لئے کھڑا ہوا ہوں جس جگہ ہم جلسہ کرنے والے
ہیں اس کا کچھ حصہ چھت ہے اور کچھ حصہ صحن معلوم ہوتا ہے۔خواب میں میں دل میں کہتا
ہوں کہ میں افتتاح تو کرلوں گا لیکن ساتھ ہی اپنی ناپسندیدگی کا بھی اظہار کر دوں گا۔جس جگہ میں
کھڑا ہوں وہاں پاس ہی ایک چھوٹی سی جھیل ہے جس میں سرکنڈا اگا ہوا ہے میں کھڑا ہوا ہوں
اور میں نے اپنی رائے کا اظہار کر دیا ہے کہ میں آپ لوگوں کے کہنے پر افتتاح کر دیتا ہوں لیکن
اس کی ذمہ داری آپ لوگوں پر ہے۔اس وقت ایک آدمی کھڑا ہوا ہے جس کے متعلق میں سمجھتا
ہوں کہ وہ پیغامیوں میں سے آیا ہے میں اس کی شکل سے پہلے واقف نہیں ہوں تعجب کی بات ہے
کہ ہماری جماعت کے جتنے لوگ موجود ہیں میں ان میں سے کسی ایک کو بھی نہیں جانتا اور جتنے
لوگ وہاں ہیں میرے لئے سب غیر ہیں ان میں سے ایک شخص جس کے متعلق میں سمجھتا ہوں کہ
وہ پیغامیوں میں سے آیا ہے میری بات پر اعتراض کرتا ہے اور میری بات کی مخالفت کرتا ہے کہ
آپ کا یہ خیال غلط ہے کہ اس جگہ مسجد بنانا مناسب نہیں۔اس کا اختلاف مجھ سے معاندانہ نہیں
320
بلکہ جیسے کوئی شخص اپنی بات زبر دستی منوانا چاہتا ہے اسی طرح وہ اپنی بات پر زور دیتا چلا جاتا
ہے۔اتنے میں یکدم دائیں طرف سے موسیقی کی طرح آواز بلند ہونی شروع ہو گئی۔میں دیکھتا
ہوں کہ میر ناصر نواب صاحب مرحوم اس جھیل کے پرے کھڑے جماعت کے لوگوں کو توجہ ولا
رہے ہیں کہ خلیفہ کی بات کا ادب کرنا چاہئے اور اس کی رائے کی قدر کرنی چاہئے اور اس سے
اختلاف پیدا نہیں کرنا چاہئے تمام برکت اسی میں ہے کہ خلیفہ کی اطاعت کی جائے۔پھر میں ان
لوگوں کو مخاطب کر کے کہتا ہوں کہ میں ناپسندیدگی سے اس مسجد کا افتتاح کروں گا اور بعد میں نماز
نہیں پڑھاؤں گا تم میں سے جو چاہے نماز پڑھے۔اسی قسم کی کچھ اور باتیں میں نے کی ہیں اور پھر
وہاں سے اٹھ کر واپس چلا آیا ہوں۔جب میں وہاں سے چلا ہوں اس وقت میرے ساتھیوں میں
سے کوئی بھی میرے ساتھ نہیں اور نہ ہی گھر کی مستورات میں سے کوئی میرے ساتھ ہے لیکن
کچھ دور آکر میں نے دیکھا کہ ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب میرے ساتھ آرہے ہیں جب ہم آگے
بازار میں آئے ہیں تو میں نے دیکھا کہ میری بیوی بشری بیگم اور میری لڑکی امتہ الحکیم ہمارے
آگے آگے جارہی ہیں۔میں ڈاکٹر صاحب سے پوچھتا ہوں کہ میر صاحب یہاں کہاں سے آگئے۔ڈاکٹر صاحب مجھے جواب دیتے ہیں کہ میر صاحب تو فوت ہو چکے ہیں یہ تو ان کی روح بول رہی
تھی۔خواب میں میں سمجھتا ہوں کہ میں اپنے نتھیال میں ٹھرا ہوا ہوں۔چلتے چلتے ہم ایک ایسی
جگہ پہنچے ہیں جہاں سے گلی دوسری طرف کو مڑتی ہے۔میں دیکھتا ہوں کہ وہاں میرے نھیال میں
سے کوئی بزرگ عورت کھڑی ہے اور راستہ کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ ادھر آؤ۔وہاں میں
ایک گلی میں داخل ہوا ہوں جس کے متعلق میں سمجھتا ہوں کہ یہ ہمارے ماموں کے گھر کو جاتی
ہے لیکن کچھ دور چل کر معلوم ہوا کہ میری بیوی اور بیٹی اور وہ سن رسیدہ عورت ایک دوسری
گلی کی طرف مڑگئی ہیں۔میں اس گلی میں چلتا چلا گیا ہوں آگے جاکر میں ایک گھر والوں سے پوچھتا
ہوں کہ میں مرزا فرحت اللہ بیگ صاحب کا مہمان ہوں کیا آپ لوگ ان کے مکان کا پتہ مجھے بتا
سکتے ہیں وہ جواب دیتے ہیں کہ ہمیں معلوم نہیں وہ کون ہے۔اس وقت میں دل میں کہتا ہوں کہ
مرزا فرحت اللہ بیگ صاحب تو دیلی کے مشہور ادیبوں میں سے ہیں اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں
ان کا علم نہیں۔میں وہاں سے آگے چلا ہوں اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ میں نے رنگکرسی پہنی ہوئی
ہے جیسی کہ نہر میں نہاتے وقت پہنی جاتی ہے۔آگے جاکر میں ایک گلی میں سے گزرا ہوں میں
321
نے دیکھا کہ کچھ مستورات جمع ہیں اور نماز پڑھ رہی ہیں وہ مجھے دیکھ کر کہتی ہیں کہ آپ دیکھتے
نہیں کہ آگے عورتیں نماز پڑھ رہی ہیں۔آپ ادھر کیسے آگئے۔میں اس بات سے بہت شرمندہ
ہوا اور اس جگہ سے مڑکر ایک کھلی جگہ پہنچ گیا جہاں مجھے ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب پھر مل گئے ہیں
میں نے ان سے کہا کہ آپ پر وہ کریں تو میں فکر اتار کر پاجامہ پہن لوں ابھی ڈاکٹر صاحب اسی
خیال میں ہیں کہ پردہ کریں کہ میری نگاہ سامنے ایک جگہ پر پڑی جس سے میں سمجھتا ہوں کہ ہم
کسی بلند جگہ پر ہیں اور بہت سے لوگ تیرا کی کے مقابلہ کے لئے جمع ہیں جس طرح آگرہ کے سلیم
شاہی دربار میں باؤلی بنی ہوئی ہے اور لوگ ایک اونچی عمارت سے نیچے باؤلی میں کو دتے ہیں۔اسی طرح معلوم ہوتا ہے کہ ہم پہاڑ کی چوٹی پر جو کہ نصف میل بلند ہے کھڑے ہیں اور نیچے پانی
میں کودنے کا مقابلہ ہے یکدم مجھے خیال آیا کہ بجائے اس کے کہ میں پاجامہ پہنو۔کیوں نہ میں بھی
چھلانگ لگا دوں اور تیراکی کے مقابلہ میں شامل ہو جاؤں اس طرح میرے رنگر پہننے پر بھی پردہ پڑ
جائے گا چنانچہ میں نے شلوار ڈاکٹر صاحب کو دے دی اور اس چوٹی پر سے چھلانگ لگا دی جہاں
سے لوگ چھلانگ لگا رہے ہیں اس وقت میں دل میں خیال کرتا ہوں کہ میں سب سے بڑا تیراک
ہوں چنانچہ جب میں پانی میں اترا میں نے ایک لمبا غوطہ لگایا اور دور جاکر سر نکالا اور کئی رنگ کی
تیرا کیوں کا نمونہ دکھایا اس پر سارے لوگ حیران ہیں اور شور مچ گیا ہے کہ یہ جیت گئے۔اتنے
میں میری آنکھ کھل گئی۔تعبیر۔فرمایا۔اس خواب کا پہلا حصہ منذر ہے اور آخری حصہ مبارک ہے ( عجیب بات ہے
کہ میں نئی اور پرانی دہلی کے سو دو سو آدمیوں کو جانتا ہوں لیکن اس وقت کوئی آدمی بھی ایسا
نہیں جس کو میں نے پہچانا ہو) شاید اس کی یہ تعبیر ہو کہ ہماری جماعت میں بعض پیغامی مل جائیں
گے اور جماعت میں فتنہ پیدا کرنے کی کوشش کریں گے کیونکہ ایک ذریعہ جماعت میں تفرقہ اور
انشقاق پیدا کرنے کا یہ بھی ہے۔بشری نام بشارت پر دلالت کرتا ہے اسی طرح حشمت اللہ نام
سے ظاہر ہے کہ اللہ تعالیٰ کی حشمت اور شان ظاہر ہوگی اور امتہ الحکیم نام سے پتہ چلتا ہے کہ
کوئی حکمت کی بات ہے۔فرحت اللہ بیگ نام بھی بہت اچھا ہے جو اللہ تعالیٰ کی خوشنودی پر
دلالت کرتا ہے اور تیرنے کے مقابلہ میں غیر معمولی قدرت کا ملنا اور دوسروں کو شکست دینا بتاتا
ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں دشمنوں کے مقابلہ میں غیر معمولی فتح بخشے گا اور ان کے سب منصوبے