جون 1946ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
324
کسی بر سبیل تذکرہ پر کہا۔آپ نے کہا تھا تو میں چلا گیا تھا اس بات سے میں نے انکار کیا مگر انہوں
نے پھر اصرار کیا میں نے کہا میں اس کو ٹھڑی میں آیا تھا جب میں جانے لگا تو آپ نے رقعہ دیا جس
میں لکھا تھا کہ اجازت دیں تو میں چلا جاؤں اس پر میں نے اجازت دی تھی اس پر مولوی صاحب
کو اپنی بات یاد آگئی اور انہوں نے مان لیا۔میں نے کہا۔آپ کو گئے چار سال ہو گئے انہوں نے
کہا نہیں دس مہینے۔تعبیر۔فرمایا جا کر آنے کے معنے اصلاح کی صورت پیدا ہونے کے ہیں ممکن ہے ان کے کسی
بچہ میں کمزوری ہو اور اس کی اصلاح ہو جائے۔داڑھی منڈا د یکھنا یوں تو اچھا نہیں مگر نو جوانی پر
دلالت کرنے کے لئے اس طرح ہو جاتا ہے۔الفضل 15۔جون 1946 ء صفحہ 5
فرمایا : ہاں ایک بات یاد آگئی کہ اس کمرہ میں ایک لڑکا ہے میں نے اسے کہا کہ انگیٹھی میں
آگ جلا دو۔نیز فرمایا جوانی سے مراد انسان کی اولاد ہوتی ہے جو باپ کی جوانی کو قائم رکھتی ہے۔الفضل 21 جون 1946ء صفحہ 2-1
جون 1946ء
392
فرمایا : میں نے دیکھا لاہور کا ایک غیر احمدی رئیس مجھ سے ملنے کے لئے آیا ہے اس وقت
میرے پاس کوئی سیکرٹری ہے اسے یہ کیس صاحب نے اشارہ کیا کہ الگ ہو جائیں تاکہ میں بات
کر سکوں۔وہ الگ ہو گئے تو انہوں نے کہا " حضور آپ کی پیشگوئی پوری ہو گئی اس وقت ذہن
میں یہ نہیں آیا کہ کونسی پیشگوئی کے متعلق کہا ہے ممکن ہے لاہو ر سے کوئی تعلق رکھنے والی بات
پوری ہو۔الفضل 15۔جون 1948 ء صفحہ 5
فرمایا : ”میں نے دیکھا کہ لاہور کا ایک غیر احمدی رئیس مجھے ملنے کے لئے آیا ہے اس کے نام
میں "شیر" کا لفظ آتا ہے "۔الفضل 21۔جون 1946ء صفحہ 2
جون 1946ء
393
فرمایا : حضور کو دکھایا گیا کہ آپ اٹلی تشریف لے گئے ہیں وہاں جماعت کا کوئی آدمی قید ہے
325
مگر قید ایسی ہے جیسے شہزادوں کی ہوتی ہے۔حضور کے ساتھ مولوی جلال الدین صاحب شمس
بھی ہیں وہاں کے لوگوں کے دلوں میں حضور کی ایسی عظمت ڈالی گئی کہ وہ قیدی سے ملنے میں کسی
قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالنا چاہتے۔حضور قیدی سے ملتے اور دریافت فرماتے ہیں کہ حکومت آپ
کس قسم کی باتیں معلوم کرنا چاہتی ہے وہاں حضور سے پوپ بھی ملا جو یہ معلوم کرنا چاہتا ہے
کہ ملنے پر قیدی نے کیا راز بتائے ہیں آگے غیر مبائعین کا بھی ذکر آتا ہے۔الفضل 29۔جون 1946ء
صفحہ 3
فرمایا : اس کے بعد میں وہاں سے آگیا ہوں کہہ نہیں سکتا کہ اٹلی سے ہی آگیا ہوں یا روم
ہے۔بہر حال ایک میدان میں کھڑا ہوں جو چار پانچ فٹ اونچا ہے۔اس کے سامنے ایک گلی
ہے۔اتنے میں کوئی شخص آکر کہتا ہے کہ ایک آدمی آپ سے ملنا چاہتا ہے یہ سن کر میں میدان
کے سرے پر آگیا دیکھا تو شیخ مولا بخش صاحب لائل پوری معلوم ہوتے ہیں جو غیر مبائع ہیں ان
کے ساتھ ایک دوسرا شخص ہے گورا رنگ جوان آدمی 30/35 سال کی عمر کا معلوم ہوتا ہے۔داڑھی منڈھی ہوئی ہے اور اس نے ڈنر سوٹ پہنا ہوا ہے اس کا رنگ انگریزوں جیسا سفید تو
نہیں لیکن ایسا ضرور ہے جیسے ہمارے ملک میں عام طور پر کھلے رنگ کے لوگ ہوتے ہیں۔شیخ
پر
مولا بخش صاحب کہتے ہیں یہ میرے والد صاحب ہیں جو آپ سے کچھ پوچھنا چاہتے ہیں عجیب بات
ہے کہ شیخ صاحب اس وقت اپنی موجودہ عمر کے ہی معلوم ہوتے ہیں وہ صاحب جن کو والد کہتے
ہیں ان سے جوان ہیں۔یہ کہ کر شیخ مولا بخش صاحب خود پیچھے ہٹ گئے ہیں۔میں نے کہا آپ دونوں آجائیں میں
ان کو لے کر ایک کمرہ کی طرف گیا جو میدان کے کنارہ کے پاس ہی بنا ہوا ہے۔اس کمرہ میں ایک
کوچ ایک کھڑکی کے ساتھ جو فرنچ ونڈو کی طرز کی ہے یعنی جس کا عرض اس کی اونچائی کے برابریا
اس سے چھوٹا ہے اس کے ساتھ بیٹھنے کی جگہ بنی ہوئی ہے وہ اس پر بیٹھنے لگے مگر میں نے ان سے
کہا کہ آپ کوچ پر بیٹھ جائیں وہاں انہیں بٹھا کر میں ایک کرسی پر بیٹھ گیا اور شیخ صاحب کے والد
مرحوم سے جو مقبرہ بہشتی میں مدفون ہیں پوچھا کہ آپ کیا پوچھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا آپ
روم جو گئے تھے تو کیا آپ اس قیدی سے بھی ملے تھے۔میں نے کہا۔ہاں ملا تھا۔انہوں نے کہا کہ
ہمارے متعلق بھی اس نے کوئی راز آپ کو بتایا۔میں نے کہا۔ہاں بتایا تھا اس نے مجھے بتایا تھا کہ