غالباََ یکم یا2 اگست 1946ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
1
327
کے بعد میں بھول گیا اتفاقاً ایک دن میں اور دوسرے دوست سیر کر رہے تھے اور ڈاکٹر عبد الاحد
صاحب جو کالج کے سائنس کے شعبہ کے انچارج بھی ہیں ان دنوں ڈلہوزی آئے ہوئے تھے۔میری ان پر نظر پڑی اور معا مجھے وہ خواب یاد آگئی اور میں نے ان سے کہا کہ میں نے ایسی ایسی
، خواب دیکھی ہے اور نتیجہ کے متعلق پوچھا کہ کب نکلنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کل نکلے گا پھر
انہوں نے یہ خیال ظاہر کیا کہ غالبا آرٹ کا نتیجہ اچھا نہیں نکلے گا۔سائنس کے نتیجہ کے متعلق
انہوں نے کہا کہ ستر اسی فیصد کے قریب نکلے گا لیکن جب نتیجہ نکلا تو معلوم ہوا کہ سائنس کا نتیجہ
صرف 41 فیصدی تھا اور گو آرٹ کا نتیجہ بھی ایسا اچھا نہیں نکلا مگر بہر حال سائنس کے نتیجہ سے
اچھا تھا۔نتیجہ نکلنے کے بعد نہ صرف یہ خبر جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے دی گئی تھی پوری ہوئی بلکہ
اس کا یہ پہلو بھی ایک عجیب حکمت رکھتا تھا جو ماہرین تعبیر کے نزدیک خود خواب کی نسبت کم اہم
نہیں ہوتا اور وہ یہ کہ پہلے مجھے خواب بھول گئی پھر ڈاکٹر عبد الاحد صاحب کو دیکھ کر جو سائنس
کے انچارج تھے یاد آئی اور انہی سے میں نے یہ خواب بیان کی۔یہ بھی خوابوں کا ایک پہلو ہوتا
ہے کہ بعض دفعہ جس شخص کو دیکھ کر خواب یاد آئے وہ اس سے کسی رنگ میں تعلق رکھتی ہے
چنانچہ نتیجہ میں یہی ہوا کہ سائنس جس کے متعلق خیال تھا کہ اس کا بہت اعلیٰ نتیجہ نکلے گا اس کا
نتیجہ ہی خراب نکلا اور امید ہے سے بہت کم نکلا۔خیال کیا جاتا ہے کہ اس سال ہمارے کالج کا لڑکا
سائنس میں فرٹ یا سیکنڈ آئے گا اور اسی طرح ایک دوسرا لڑکا بارھویں یا تیرھویں نمبر تک
آجائے گا لیکن جس کی نسبت یہ خیال تھا کہ فسٹ آئے گاوہ کہیں پیچھے رہا اور جس کی نسبت یہ
خیال تھا کہ بارھویں تیرھویں نمبر پر آئے گا وہ تو بہت ہی نیچے چلا گیا۔الفضل 23۔اگست 1946 ء صفحہ 1
غالبا کیم یا 2 اگست 1946 ء
395
فرمایا : میں نے رویا میں دیکھا کہ میں موٹر پر سوار ہوں اور میرے ساتھ دو اور آدمی بھی ہیں
موٹر ایک سڑک پر جس کے ساتھ ساتھ ایک ٹیلہ چلا جاتا ہے چل رہی ہے۔وہ ٹیلہ چھوٹی سی
پہاڑی کی طرز کا معلوم ہوتا ہے چلتے چلتے سامنے ایک شخص نظر آتا ہے جس کے ہاتھ میں بندوق
ہے۔اس نے ہاتھ سے اشارہ کرنا شروع کیا کہ موٹر ٹھہرا لو لیکن ڈرائیو نے اس کے اشارہ کی
پرواہ نہ کی اور وہ آگے چلتا چلا گیا۔وہ بندوق والا شخص جو نظر آرہا ہے اس نے اور زیادہ
328
گھبراہٹ سے اشارے کرنے شروع کئے اور گو وہ کرتا تو اشارے ہی ہے لیکن آخر میں اس کے
اشاروں سے یہ سمجھتا ہوں کہ ہمیں موٹر پرے رکھنی چاہئے کیونکہ سامنے ایک شیر ہے۔ایسانہ
ہو کہ وہ ہم پر حملہ کر دے تب میں نے پہاڑی سے دامن کی طرف جو نظر کی تو مجھے مندرجہ ذیل
شکل کا نظارہ نظر آیا۔ایک دوسرا شخص جس کے
ہاتھ میں بھی بندوق ہے
اشارہ کرنے والا شخص جس
کے ہاتھ میں بندوق ہے
الف موٹر الف طرف سے باء کی طرف جارہی ہے با
پہاڑ میں تین محراب سے ہیں جن میں گڑھا سا ہے اور وہ مسجد کے محراب کی شکل کے ہیں۔ہر محراب میں کھڑا ہوا شخص اپنے پاس کے محراب کے اندر نہیں دیکھ سکتا۔جس طرف موٹر آکر
کھڑی ہوئی ہے وہاں بھی ایک شخص ہے اور اس کے پاس بندوق ہے اس کے ساتھ کے محراب
میں جس کے قریب ہماری موٹر جا کر کھڑی ہوئی ہے شیر کھڑا ہے اور اس سے پر لے محراب میں وہ
شخص تھا جو ہمیں سب سے پہلے نظر آیا اور جو پہلی محراب والے شخص کی طرح بندوق سے مسلح
ہے۔اس وقت یوں معلوم ہوا جیسے دائیں اور بائیں کے دونوں شخص موقع ملنے پر آگے بڑھ کر
شیر کی طرف گولی چلا دیتے ہیں اور پھر اپنے اپنے محراب میں گھس جاتے ہیں مگر اس وقت تک
شیر کو کوئی گولی لگی نہیں۔جب موٹر کھڑی ہو گئی اور موٹر میں سے ہم اتر آئے اور حفاظت کے
خیال سے موٹر کے پیچھے کھڑے ہو گئے تو جو شخص مجھے پہلے نظر آیا تھا اس نے ہمارے پاس بندوق
دیکھ کر مجھے اشارہ کرنا شروع کیا جس کا مطلب یہ تھا کہ شیر پر ہم لوگ بھی فائر کریں کیونکہ ہم شیر
کے سامنے ہیں اور ہمارے لئے زیادہ موقع ہے کہ ہم شیر پر زیادہ کامیاب حملہ کر سکیں۔اس پر
میں نے بندوق اپنے ہاتھ میں لے لی اور دیکھا کہ میرے ساتھ اس وقت ڈاکٹر حشمت اللہ
صاحب اور میاں خان میر افغان ہیں۔خان میر صاحب کے گلے میں کارتوسوں کی پیٹی ہے۔ان کو
329
میں نے اشارہ کیا کہ وہ کارتوس مجھے نکال کر دیں۔انہوں نے کارتوس نکالنے شروع کئے لیکن
یوں معلوم ہوتا ہے کہ کارتوس پیٹی میں پھنسے ہوئے ہیں جلدی سے نکلتے نہیں میں نے پیٹی پر جھپٹا
مار کر اپنے ہاتھ سے دو کارتوس نکالے اور بندوق میں ڈال دیئے اس وقت میں نے کارتوس
دیکھے تو میں نے یا میاں خان میر صاحب نے کہا کہ "کار توس تو صرف نمبر 4 کے ہیں جن سے
پرندے تو مرسکتے ہیں لیکن شیر کا مرنا نا ممکن ہے"۔اس پر مجھے بہت افسوس ہوا کہ ہم نے بڑے کارتوس کیوں اپنے پاس نہیں رکھے۔میرے
ساتھی تو یہ خیال کرتے ہیں کہ ان کارتوسوں سے حملہ کرنا گویا شیر کو اپنے پر حملہ کرنے کی دعوت
دینا ہے لیکن اس وقت میں نے پرواہ نہیں کی بلکہ بندوق اٹھا کر فائر کر دیا۔میرا فائر بھی یا تو خالی گیا
یا شیر کو لگا تو اس نے پرواہ نہیں کی۔ہاں یہ بات بیان کرنی بھول گئی کہ میں نے جب شیر کی طرف دیکھا تو میں بھی اس کو سمجھتا تو شیر
ہی ہوں مگر اس کی شکل بالکل ریچھ کی طرح ہے اور کھڑا بھی آدمیوں کی طرح ہے جو چو پاؤں کی
طرح چار پاؤں پر نہیں کھڑا۔دوسری دفعہ میں نے شست کر کے اس کے پیٹ کی طرف بندوق
چلائی۔نہ معلوم اس کو چھرے لگے یا نہ لگے مگر بہر حال دوسرے فائر پر وہ سیدھا آگے کی طرف
کو دا اور میرے دونوں ساتھی اس کے پیچھے پیچھے دوڑے۔سامنے ایک لمبی عمارت بنی ہوئی ہے
جیسے فوجی بیرک ہوتی ہے یا ملٹری سٹور ہوتا ہے اس میں دیواروں کے اوپر کے حصہ میں اکثر شیشہ
لگا ہوا ہے۔میں نے ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب سے کہا کہ وہ آگے بڑھ کر دیکھیں کہ وہ شیر کہاں گیا
ہے انہوں نے اس مکان کے پہلو میں سے ہو کر یا مکان کے اندر گھس کر شیشوں میں سے دیکھا
اور پھر مڑ کر مجھے اشارہ کیا کہ وہ سامنے ہے۔میں نے بھی شیشوں میں سے جھانکا تو مجھے وہ شیر
دوسری جہت سے جس طرف کہ وہ شخص تھا جس نے ہمیں اشارہ کر کے کھڑا کیا تھا دوڑتا ہوا نظر
آیا اس وقت شیر کی شکل ریچھ کی طرز کی معلوم ہوتی ہے مگر وہ چاروں پیروں پر دوڑتا ہوا نظر آتا
ہے اس پر میں نے بندوق میں کارتوس بھرے اور اس بیرک کے اندر گھس گیا۔اس کا ایک
دروازہ اس طرف بھی کھلتا تھا جس طرف سے ہو کر اس شیر نے عمارت کے پاس سے گزرنا تھا۔میں اس دروازے کے سامنے بندوق کا نشانہ باندھ کر کھڑا ہو گیا جو نہی وہ شیر گذرے گا میں اس پر
بندوق کا فائر کر دوں گا جب وہ شیر دروازہ کے سامنے آیا تو اس وقت پھر وہ کھڑا ہوا ہی چل رہا تھا
330
جیسے ریچھ چلتا ہے اس پر میں نے اس پر فائر کیا ایسا معلوم ہوتا ہے کہ فائرا سے لگا ہے لیکن کارگر
نہیں ہوا۔اس پر وہ میری طرف منہ کر کے کھڑا ہو گیا۔اور میں نے دوسرا فائر عین اس کی ناف پر
نشانہ کر کے کیا۔اس وقت مجھے نظر آیا کہ تمام کے تمام چھرے اس کی ناف کے گرد پیٹ میں
گھس گئے ہیں مگر اسے کوئی نمایاں نقصان نہیں پہنچا اور اس نے اپنا ہاتھ پیٹ کی طرف کر کے
اس طرح مجھے اشارہ کیا جس کے معنے یہ تھے کہ ابھی میرے لئے مرنا تو مقدر نہیں پھر آپ مجھ پر
کیوں حملہ کر رہے ہیں۔اس کے بعد میں اس مکان سے نکل کر صحن کی طرف آگیا اور وہ مکان
کے اوپر سے چکر کاٹ کر ہمارے پاس آگیا اور پاس آکر اس نے مجھ سے سوال کیا کہ مجھے کچھ دو۔مجھے ضرورت ہے مگر یہ بھی اشاروں میں ہی سوال کیا۔بات نہیں کی مگر اشارے اتنے واضح ہیں
کہ ہم پوری طرح اس کا مفہوم سمجھتے ہیں۔میں نے اس وقت اپنی جیب میں ہاتھ ڈال کر دس
روپیہ کا نوٹ اس کے ہاتھ میں دیا مگر چونکہ نوٹ میرے ہاتھ میں پوشیدہ ہے۔مجھے ایسا معلوم
ہوتا ہے کہ اس نوٹ کو وہ پانچ روپیہ کا نوٹ سمجھا ہے اور اس نے اشارہ کیا کہ مجھے تو اس سے
زیادہ رقم کی ضرورت ہے۔یہ تھوڑی ہے میں نے سمجھتے ہوئے کہ اس نے پانچ کا نوٹ سمجھا ہے
اسے جواب میں کہا کہ میں نے پانچ روپیہ کا نوٹ نہیں دیا دس روپیہ کا نوٹ دیا ہے اتنے میں
ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب نے بھی اس کو کچھ روپے دیئے ہیں جو خواب میں میں سمجھتا ہوں کہ
اڑھائی روپے ہیں پھر میرے دل میں بھی یہ خیال گزرا کہ میں کچھ اور اس کو دے دوں اور میں
نے جیب میں سے کچھ رقم نکالی جس کے متعلق میرا خیال ہے کہ وہ ساڑھے سات روپے ہیں۔میں نے یہ رقم اسے دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب نے تمہیں اڑھائی روپے دیئے
ہیں اور یہ ساڑھے سات روپے ہیں۔دس روپے میں نے پہلے دیتے ہیں اس طرح ہمیں روپے
ہو گئے ہیں۔اس پر شیر یا ر کچھ وہاں سے چلا گیا اور میری آنکھ کھل گئی۔اس خواب کی تعبیر میرے ذہن میں یہ آئی کہ تین الگ الگ علاقوں میں تین حکومتیں اسی
طرح کھڑی ہیں کہ وہ ایک دوسرے سے اپنے حالات پوشیدہ رکھ رہی ہیں۔ان میں سے دواس
بات پر متفق ہیں کہ وہ تیسری حکومت پر حملہ کریں مگر ان کا حملہ تیسری حکومت کو کوئی ضرر نہیں
پہنچاتا۔مزید تعبیر میں نے یہ کی کہ وہ آدمی جس نے مجھے اشارہ کیا تھا کہ کھڑے ہو جاؤ اور گولی
چلاؤ وہ انگریزی حکومت ہے اور دوسرا آدمی جو شیر پر حملہ کرتا ہے لیکن اس نے ہمیں اشارہ