اگست 1946ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
331
نہیں کیا وہ امریکہ کی حکومت ہے اور وہ درمیان میں کھڑا ہوا شیر جس کی شکل ریچھ کی سی ہے وہ
روس ہے یعنی ہم سمجھتے تو اس کو شیر ہیں گویا اس نے اپنی جنس بدلی ہوئی ہے مگر ہے وہ وہی پرانا
روس۔وہی امنگیں اور وہی آرزوئیں اور وہی ارادے اس کے ہیں جو زار روس کے وقت
میں تھے صرف اتنی بات ہے کہ اس نے اپنا نام بدل لیا ہے اور شیر کہلانے لگ گیا ہے۔جس
شخص نے مجھے اشارے کئے ہیں کہ تم بھی حملہ کرو اس کے معنے یہ ہیں کہ انگریزی حکومت اس
بات کی محتاج ہے کہ دوسروں کی تائید کے ساتھ وہ روس کا مقابلہ کر سکے۔اور جو میں نے چار نمبر
کے کارتوس سے اس پر فائر کیا ہے میں نے اس کی تعبیر یہ کی کہ جتنی دعاؤں اور جتنی گریہ زاری
کی اس فتنہ کے دبانے کے لئے ضرورت ہے وہ ہم نہیں کر رہے بلکہ جس کام کے لئے گولی کی
ضرورت ہے ہم نمبر 4 کا چھرہ اس کے لئے استعمال کر رہے ہیں مگر یہ جو میں نے دیکھا کہ میرے
فائز پر وہ بھاگ پڑا ہے میں نے اس کی یہ تعبیر کی کہ ہماری دعاؤں سے اس کے اندر ایک ایسی
حرکت ضرور پیدا ہو جائے گی کہ وہ نمایاں طور پر دنیا کے سامنے آجائے گا اور دنیا کا نشانہ بننے کے
لئے تیار ہو جائے گا اور یہ جو میں نے دیکھا کہ وہ مکان کے اوپر سے چکر لگا کر اسی طرف کو نکل رہا
ہے جدھر اشارہ کرنے والا شخص تھا اس کی میں نے یہ تعبیر کی کہ وہ انگریزی علاقوں کی طرف رخ
کرے گا اور پھر جو میں نے حملہ کیا اور باوجود اس کے کہ اس کے پیٹ کے اندر چھرے چلے گئے
اور پھر بھی اس پر کوئی اثر نہ ہوا اور اس نے کہا ابھی میرے لئے موت مقدر نہیں۔میں نے اس
کی یہ تعبیر کی کہ کمیونزم کو ڈھیل دی جائے گی اور وہ دنیا میں کچھ نفوذ پیدا کرے گا اور یہ جو میں
نے دیکھا کہ اس کو کچھ روپے دیئے ہیں میں نے اس کی تعبیر یہ کی کہ بعض اسلامی ممالک سے وہ
فائدہ اٹھائے گا۔الفضل 23 اگست 1946 ء صفحه 1 تا 3
396
اگست 1946ء
فرمایا : میں نے دیکھا کہ میں چند دوستوں کے ساتھ ایک جگہ پر ہوں جو قادیان کے مغرب کی
طرف معلوم ہوتی ہے۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہماری وہاں کچھ زمینیں ہیں اور کچھ سیرگاہ ہے۔ہم وہاں سیر کے لئے گئے ہیں۔میں نے دیکھا کہ ایک کھلا جو ہر ہے جو پانی سے بھرا ہوا ہے۔اس
وقت میرے دل میں خیال پیدا ہوا ہے کہ ہم نہائیں اور میں اس جوہڑ میں کو دگیا۔میرے ساتھ
332
دو اور ساتھی بھی تھے جن میں سے ایک مجھے خواب میں خیال پڑتا ہے کہ حافظ روشن علی صاحب
مرحوم ہیں میں اس وقت تیرتے تیرتے ذرا آگے نکل گیا اور سانس لینے کے لئے میں نے کھڑا ہونا
چاہا تو معلوم ہوا کہ پانی بہت ہی گہرا ہے۔اس وقت مجھے خیال آیا کہ اگر میں تھک گیا تو آرام
کرنے کی کوئی صورت نہ ہوگی اور میں نے اپنے ساتھیوں کو آواز دی کہ یہاں پانی گہرا ہے اس
ہمیں اپنے لئے کوئی رستہ تلاش کرنا چاہئے۔اس وقت ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ جوہڑ کا پانی پھیل
کر ایک سمندر کی طرح ہو گیا ہے اسے دیکھ کر میرے دل میں گھبراہٹ پیدا ہوئی کہ اب ہمیں
کنارے کا کیونکر پتہ لگے گا وہ کس طرف ہے جب میں نے اپنے ساتھیوں کو آواز دی کہ آگے
سمندر گہرا ہے ہمیں کسی طرح کنارے کا پتہ لگانا چاہئے تو ان دونوں ساتھیوں نے مجھے تسلی دی
اور فوراً مثلث کی شکل میں کھڑے ہو گئے جس مثلث کا ایک سرا میں ہوں اور دوسرے وہ
دونوں ساتھی ہیں اور انہوں نے مجھے اشارہ کیا کہ میں اس مثلث کی صورت میں واپس تیرنا
شروع کر دوں۔اور اس وقت میرے دل میں خیال آیا کہ ہم ویسی ہی تدبیر اختیار کر رہے ہیں
جیسا کہ نپولین نے بحرہ احمر میں اختیار کی تھی۔تھوڑی دیر میں ہمارے ایک ساتھی نے آواز دی
کہ پایاب پانی آگیا ہے اور اس کی آواز پر ہم دونوں ساتھی اس کی طرف چلے گئے اور تھوڑی دیر
میں ہی کنارہ آگیا جہاں با ہر نکل کر ہم بیٹھ گئے اس وقت مجھے یاد آیا کہ ہمارے کچھ ساتھی کنارے
پر بھی تھے۔ان میں سے ایک عزیز کے متعلق جس کا نام تو مجھے یاد ہے مگر منذر خواب میں نام بیان
کرنا مناسب نہیں ہوتا میں نے سوال کیا کہ وہ کہاں ہے؟ کسی نے جواب دیا کہ انہیں پاخانہ کی
حاجت محسوس ہوئی تھی اس لئے وہ ایک طرف کو گئے تھے۔میں نے کہا بہت دیر ہو گئی ہے۔وہ
آئے نہیں اور میں اپنے ساتھیوں کو لے کر ادھر چلا جیسے قادیان کے مغرب میں جنوب کی طرف
سے شمال کی طرف جائیں تو آگے ہندو محلہ آتا ہے اسی طرح وہاں میں نے ہندوؤں کی کچھ دکانیں
دیکھیں مگر میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ کوئی اور شہر ہے جس میں خالص ہند و بستے ہیں میں نے وہاں بہت
ساری ہندوؤں کی دکانیں دیکھیں جو اپنی دکانوں پر مختلف قسم کے پکوان پکا رہے ہیں۔ان میں
سے ایک شخص کو میں نے پہچانا کہ وہ قادیان میں رہ چکا ہے اور گویا ہندو سے مسلمان ہو چکا ہے
میں اس سے پتہ پوچھنے کے لئے آگے بڑھا تو اس نے مجھے اشارہ کیا کہ میں ہوں وہی مگر آپ میرا
راز نہ بتائیں۔میں نے اس سے پوچھا کہ تمہیں معلوم ہے فلاں شخص کہاں ہے اس نے شہر کی