اگست 1946ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
333
طرف اشارہ کیا کہ ادھر۔میں نے انہیں جاتے ہوئے دیکھا ہے اس پر میں اپنے ساتھیوں کو لے
کر ایک گلی میں سے ہوتے ہوئے شہر کے اندر گھس گیا۔وہاں میں نے ایک وسیع بازار دیکھا جو
بڑے شہروں کے بازاروں سے ملتا ہے اس بازار کو دیکھ کر پھر مجھے یہی خیال آتا ہے کہ یہاں سب
ہندو ہی ہندو ہیں کوئی مسلمان نہیں۔اس وقت میں نے مختلف لوگوں سے سوال کرنا شروع کیا کہ
کیا انہوں نے ایسے ایسے لباس والے شخص کو دیکھا ہے اکثر لوگوں نے انکار کیا مگر ایک شخص جو
کچھ فاصلہ سے آیا ہے اس نے ایک بڑی بھاری عمارت کی طرف اشارہ کر کے جو چھ سات منزل
کی ہے اور بڑی دور تک چلی گئی ہے جیسے بمبئی وغیرہ میں یا یورپین شہروں میں فلیٹس کی عمارت
ہوتی ہے کہا میرا خیال ہے کہ وہ شخص اس میں ہے۔میں نے اس سے پوچھا کہ اسے کس طرح
معلوم ہوا ہے تو اس نے کہا میں نے دیکھا تو نہیں لیکن وہ یہ عمارت ہے جس میں سے متفرق
اوقات میں لاشیں نکلی ہیں۔اب آپ نے جو کہا کہ وہ شخص واپس نہیں لوٹا تو میں قیاس کرتا ہوں
کہ وہ اسی عمارت میں گیا ہے اس بات کو سن کر میرے دل میں نہایت ہی گھبراہٹ پیدا ہوئی اور
میں نے اپنے ساتھیوں کو اس عمارت کے گرد گھیرا ڈال لینے کا حکم دیا۔اس وقت میرے ساتھی
تعداد میں زیادہ معلوم ہوتے ہیں اتنے میں پولیس بھی آگئی اور انہوں نے مجھ سے پوچھنا شروع
کیا کہ کیا بات ہے۔کچھ ہمارے گھر کی مستورات بھی اس وقت پاس کھڑی ہیں۔میں نے لوگوں
کا ہجوم دیکھ کر انہیں اشارہ کیا کہ وہ پرے چلی جائیں۔یہ انتظام کر کے میں عمارت میں داخل
ہونے لگا ہوں اور دل میں یہ دعا کر رہا ہوں کہ اگر وہ شخص نہیں گیا ہے اور دشمن کے ہاتھ میں
پھنس گیا ہے تو خدا کرے وہ زخمی ہو۔مرا نہ ہو اس پر میری آنکھ کھل گئی اور بے اختیار میری
زبان پر یہ فقرہ جاری ہوا کہ
اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِى اَذْهَبَ عَنِى الْحُزْنَ وَايْقَظَنِى مِنَ النَّوْمِ
مگر اس وقت کامل بیداری ہو چکی تھی میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ فقرہ الہامی تھایا بیداری کی
دعا تھی۔ہاں بے سوچے سمجھے یہ فقرہ جاری ہو ا تھا۔الفضل 23 اگست 1946ء4-3
اگست 1946ء
397
فرمایا : میں نے رویا میں دیکھا کہ میں ایک جگہ کھڑا ہوں اور میرے ساتھ میری ایک بیوی
334
بھی ہیں اور غالبا بشری بیگم ہیں۔اس وقت ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سامنے ایک پہاڑ ہے اس پہاڑ
پر ہمارا کوئی لڑکا رہتا ہے۔اس نے کچھ اخراجات کا مطالبہ کیا ہے اور ہم اسے خرچ دینے جار ہے
ہیں یا یہ کہ اس سے حساب کرنے کے لئے جا رہے ہیں۔جب ہم پہاڑ کے دامن کے پاس پہنچے تو
اس وقت ایسا معلوم ہوتا ہے ہم دونوں کے پر نکلے ہوئے ہیں۔بشری بیگم میدان کے ایک طرف
ہیں اور میں دوسری طرف ہوں۔پہاڑ کے دامن میں کچھ جھاڑیاں ہیں اور ہم اس سے کوئی
پچاس ساٹھ گز پرے ہٹ کر کھڑے ہیں۔ایک ہی وقت میں وہ بھی اپنی جگہ سے اڑتی ہیں اور
میں بھی اپنی جگہ سے اڑتا ہوں ہم دونوں کے ہاتھ میں ایک ایک جوتی ہے جب ہم اڑ کر زمین
کے پاس آتے ہیں تو وہ جوتی زمین پر زور سے مارتے ہیں اور اس میں کوئی اشارہ مخفی ہے جو
خواب میں تو میں سمجھتا ہوں مگر بیداری کے بعد مجھے یاد نہیں رہا اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس جوتی کی
آواز کے مقابل پر ہمیں کوئی جواب ملے گا جس سے ہمارے آنے کی غرض پوری ہو جائے گی۔متواتر ہم اسی طرح کرتے چلے جاتے ہیں یعنی جوتی مارتے ہیں پھر دوبارہ اڑ کر جاتے ہیں پھر واپس
آتے ہیں پھر اڑ کر جاتے ہیں۔اتنے میں میں نے دیکھا کہ وہ تمام میدان پانی سے بھر گیا اور میری
بیوی نے مجھے کہا کہ اب ہمیں واپس چلنا چاہئے۔ہم دونوں اس پانی میں تیرتے ہوئے واپس
ہوئے۔میں آگے آگے ہوں اور پیچھے میری بیوی ہیں۔اس وقت تیرتے ہوئے پھر یہ معلوم ہوا
کہ جیسے سمندر کا پانی ہے نیلا اور گہرا۔تیرتے ہوئے ایک جگہ پر میں نے کچھ ستی کی اور جس
سیدھ میں تیر رہا تھا اس کے نیچے کی طرف جانا شروع ہوا۔اس وقت میں نے معلوم کیا کہ وہاں بڑا
گہرا پانی ہے معامیری بیوی نے پیچھے سے مجھے آواز دی کہ یہاں آگے نہایت ہی ٹھنڈا پانی آتا ہے
آپ اس طرف سے بچیں اس وقت مجھے خیال آتا ہے کہ پہلے بھی مجھے رویا میں یہ بات بتائی گئی
ہے۔بیداری کے بعد میرا ذہن پہلی رؤیا کی طرف منتقل ہوا کہ اس میں بھی اس سے ملتا جلتا نظارہ
ہے میں نے اپنی بیوی کی آواز سن کر پھر زور لگایا اور اس جہت میں آگیا جس طرف جانا چاہتا تھا۔اس وقت میں نے دیکھا کہ یہ سمندریا جھیل جو کچھ بھی ہے ایک بہت بڑی مسجد کے دامن میں
ٹکراتی ہے۔وہ مسجد ایسی ہی شاندار بلکہ اس سے بھی زیادہ شاندار ہے جیسے دہلی کی جامع مسجد
ہے۔تب ہم دونوں تیر کر اس مسجد کے پاس آئے اور پھر مسجد کی عمارت پر چڑھ گئے۔میں نے
اس وقت دیکھا کہ میرے بھی اور میری بیوی کے بھی کپڑے بالکل سوکھے ہیں اور ذرا بھی پانی کا
335
ان پر اثر نہیں۔اتنے میں پیچھے سے ایک شخص دوڑتا ہوا آیا اور اس نے میرے ہاتھ میں ایک
کاغذ دیا اس وقت میں یہ سمجھتا ہوں کہ میں کسی حکومت کے عہدہ پر مامور ہوں اور یہ کوئی
حکومتی دستاویز ہے جو میرے ہاتھ میں دی گئی ہے۔میں نے وہ کاغذ لے کر کھولا اور اس کو پڑھنا
شروع کیا اور ساتھ ہی مسجد کے دو سرے کنارہ کی طرف چلتا بھی گیا اور ساتھ ہی ساتھ میرے
ذہن میں اس بات پر بھی حیرت پیدا ہوئی کہ اتنا لمبا تیرنے کے بعد ہمارے کپڑے کس طرح خشک
رہے ہیں۔اس وقت مجھے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ ہم یا مسجد میں رہتے ہیں یا مسجد کے ساتھ کسی
حجرہ میں رہتے ہیں۔میں وہ کاغذ اپنے ہاتھ میں پکڑ کر چل رہا تھا کہ میری آنکھ کھل گئی۔تعبیر : اس خواب میں جو جھیل والا حصہ ہے وہ پہلے خواب سے ملتا ہے مسجد سے مراد دین
ہوتا ہے۔اسی طرح مسجد سے مراد مذ ہبی جماعت بھی ہوتی ہے۔میں نے جو پہلی خواب میں دیکھا
تھا کہ نپولین کی سی کیفیت ہے وہ واقعہ تاریخوں میں یوں لکھا ہے کہ نپولین جب مصر میں آیا اس
وقت وہ مسلمانوں کے اثر سے مسلمان ہو گیا۔ان ایام میں اس کے دل میں خیال آیا کہ میں بحرہ
احمر کی وہ جگہ بھی دیکھوں جہاں سے بیان کیا جاتا ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام گزرے تھے اور
فرعون غرق ہوا تھا۔جب وہ سمندر کے کنارے پر پہنچا تو اس وقت بھی اتفاق کر پیچھے گئی ہوئی تھی
اس نے اپنے ساتھیوں سمیت ریت میں گھوڑے ڈال دیئے اور دور تک سیر کرتا ہوا نکل گیا
اتنے میں یکدم لہر کے لوٹنے کا وقت آگیا اور ہر لوٹ آئی نپولین اور اس کے ساتھیوں نے جلدی
سے کنارے تک پہنچنے کی کوشش کی لیکن ریت کی وجہ سے کنارے کو نہ پاسکے۔اور تمام علاقہ
میں پانی ہی پانی ہو گیا اس وقت اندھیرا ہو رہا تھا اور خشکی کی طرف کا معلوم کرنا بہت مشکل ہو گیا
تھا۔بالکل ممکن تھا کہ وہ لوگ بجائے خشکی کے سمندر کی طرف چلے جاتے اور ڈوب جاتے تب
نپولین نے اپنے ساتھیوں کو حکم دیا کہ وہ ایک مربع کی صورت میں صفیں بنالیں اور چاروں جہت
کی صفیں اپنی اپنی جہت کو روانہ ہونی شروع ہو جائیں۔جس کے سامنے پانی چھوٹا ہو تا چلا جائے
وہ دوسروں کو آواز دیتی چلی جائے اور جن کی جہت میں پانی گہرا ہو تا چلا جائے وہ دوسروں کو اس
طرف سے ہو شیار کرتی جائیں اور خود واپس لوٹ آئیں اس طرح سمندر کی گہرائیوں سے بچتے
بچتے بڑی مشکل سے وہ لوگ کنارہ پر پہنچے۔نپولین اس محنت سے اور اس واقعہ کے ہول سے اس
قدر متاثر ہوا کہ تھک کر ریت پر لیٹ گیا اور وہاں لیٹے ہوئے اس نے کہا ”اگر آج میں یہاں