غالباََ 14 اگست 1946ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
336
غرق ہو جاتا تو ساری عیسائی دنیا میں شور پڑ جاتا کہ یہ دوسرا فرعون تھا جو غرق ہوا اس تاریخی
واقعہ کی طرف میرا اس وقت ذہن گیا۔ان دونوں خوابوں سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کوئی بڑی مشکل ہمارے لئے پیش آنے والی
ہے لیکن اللہ تعالیٰ کا فضل ہمارے ساتھ رہے گا اور خدا تعالیٰ ہمارے کپڑوں تک کو ان بلاؤں
کے اثرات سے محفوظ رکھے گا اور ہمارے غموں کو دور کرے گا اور یہ جو میں نے دیکھا کہ بہت
بڑی مسجد کے ساتھ وہ پانی ٹکڑا تا ہے اور ہم اس مسجد میں رہتے ہیں اس کے معنے یہ ہیں کہ ہماری
جماعت کو خدا تعالیٰ بہت بڑی وسعت اور ترقی بخشے گا اور ہمارے مسجد میں رہنے کے معنے یہ ہیں
کہ اللہ تعالیٰ ہمیں رات دن جماعت اور احمدیت کی خدمت کرنے کی توفیق بخشے گا۔الفضل 23۔اگست 1946ء صفحہ 5-4
غالبا 14۔اگست 1946ء
398
فرمایا : میں نے رویا میں دیکھا کہ ہم ڈلہوزی سے قادیان آئے ہیں اور وہاں بجائے اس حصہ
مکان کے جہاں ہم رہتے ہیں میں نے اپنے آپ کو اس دالان میں پایا جس میں حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام رہا کرتے تھے اور جس میں اب حضرت اماں جان رہتی ہیں میں نے دیکھا کہ
بیت الدعا کے سامنے جہاں آج کل تخت بچھے رہتے ہیں وہاں ایک بڑی چارپائی بچھی ہوئی ہے۔اس پر بستر لگا ہوا ہے اور اس پر سارہ بیگم مرحومہ لیٹی ہوئی ہیں۔اور میں ان کے پاس ہوں اس
وقت خواب میں میں سمجھتا ہوں کہ یہ کسی سے روٹھ کر چلی گئی تھیں اور پھر آگئی ہیں۔میں نے
ان سے مختلف باتیں کرنی شروع کیں۔اس وقت ان کی باتوں سے معلوم ہوا کہ گویا وہ ڈلہوزی
میں ہی واپس آگئی تھیں اور وہیں سے ہمارے ساتھ آئی ہیں میں متفرق باتیں ان سے واپسی کے
متعلق پوچھتا رہا اور مختلف لوگوں کے متعلق سوال کرتا رہا کہ فلاں سے ملی ہو فلاں سے ملی ہو۔اس وقت میرے دل میں بار بار جوش اٹھتا ہے کہ میں پوچھوں کہ تم امتہ النصیر اپنی بیٹی سے بھی
ملی ہو مگر بار بار دل میں یہ خیال آنے کے باوجود میں اس کو دباتا تھا اس خیال سے کہ جب یہ مجھے
امتہ النصیر سے ملنے کا واقعہ بتائیں گی تو اتنے عرصہ کے بعد جو ان کی لڑکی ان کو ملی ہو گی تو اس کی
کیفیت نہایت ہی رقت والی ہوگی اور اگر یہ واقعہ مجھے بتائیں گی تو میرے دل کو اس سے تکلیف
337
پہنچے گی۔اس خیال سے میں اس سوال کو دباتا چلا جاتا ہوں پھر میں نے ان سے پوچھا تم رہتی کہاں
ہو ؟ تو انہوں نے بتایا وہ اسی مکان میں رہتی ہیں جس مکان میں ام طاہر مرحومہ رہتی تھیں۔در حقیقت وفات کے وقت وہ اسی مکان میں رہا کرتی تھیں گو ہم عارضی طور پر دار الحمد میں گئے
ہوئے تھے اور وہیں وہ فوت ہو ئیں۔اس وقت مجھے یوں معلوم ہوتا ہے کہ بشری بیگم جو آج کل
اس مکان میں رہتی ہیں ان سے بھی ان کی بول چال نہیں۔میں نے ان سے سوال کیا کہ بشریٰ
بیگم سے تمہاری بول چال نہیں اس کے جواب میں انہوں نے کہا نہیں ہماری بول چال ہے کئی
دفعہ ہم نے باتیں کی ہیں۔اس وقت میرے دل میں یہ بھی خیال آیا کہ اس مکان کا جو نیا حصہ ہے
اس کی چھت پر میں ان کے لئے مکان بنوا دوں مگر میرے دل میں اس کے معابعد یہ خیال گزرا کہ
میں نے پہلے ارادہ کیا تھا کہ خلیل احمد کا مکان وہاں بناؤں۔اگر اب میں نے ان کا مکان بنوایا تو
امتہ الحی مرحومہ کو اس سے صدمہ ہو گا اس خیال کے آنے کے بعد میں نے یہ سوچا کہ ام طاہر
مرحومہ کے مکان کے شمال کی طرف جو مکان میں نے خریدے ہوئے ہیں اور جہاں کچھ عمارت
کے آثار بھی بنائے جاچکے ہیں۔وہاں میں دوسری منزل پر ان کے لئے مکان بنوا دوں۔غرض
کبھی باتیں کرتے ہوئے کبھی مختلف باتیں دل میں سوچتے ہوئے ساری رات ہی معلوم ہوتا ہے
گذر گئی اور باتیں کرتے ہوئے صبح کی اذان کی آواز مسجد سے آئی۔بہت صاف اور عمدہ آواز
اذان کی آرہی تھی کہ کسی شخص نے پائنتی کی طرف سے ہاتھ لمبا کر کے میرے ہاتھ کو پکڑ کے ہلایا
اور کہا کہ اذان ہو گئی ہے نماز پڑھ لیں میں نے دیکھا کہ اس شخص نے اپنا منہ میری طرف کیا ہوا
ہے تاکہ ہم دونوں کے تخلیہ میں خلل انداز نہ ہو مگر جس ہاتھ نے میرے ہاتھ کو پکڑا وہ مجھے ام
طاہر کا ہاتھ معلوم ہوتا ہے پھر اس نے مجھے ایک عورت کا نام لے کر کہا کہ وہ گرم پانی کالوٹا آپ
کے لئے لا رہی ہے۔آپ وضو کر لیں۔اس وقت سارہ بیگم اس چار پائی سے اٹھ کر اس کے
بالمقابل ایک اور چار پائی پر جو اس سے چھوٹی ہے چلی گئیں وہ چار پائی اس جگہ پر بچھی ہوئی ہے
جہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی چار پائی ہوا کرتی تھی جیسا کہ میں بتا چکا ہوں میری
چار پائی اس وقت مغربی طرف بیت الدعا کے ساتھ بچھی ہوئی تھی اور یہ چار پائی جس پر سارہ بیگم
گئیں مشرق کی طرف تھی اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا پلنگ بھی مشرق کی طرف
ہوا کرتا تھا۔میں وضو کرنے کے لئے اٹھا تو یکدم میرے دل میں خیال آیا کہ میں ان سے پوچھوں
338
تو سہی کہ وہ اتنی مدت رہیں کہاں؟ چنانچہ پھر میں اپنی چارپائی سے اٹھ کر ان کی چارپائی پر چلا گیا
اور میں نے ان سے کہا کہ تم یہ بتاؤ کہ تم یہاں سے جانے کے بعد رہیں کہاں؟ اس کے جواب
میں انہوں نے کہا کہ نوے دن تو میں ہسپتال میں بیمار پڑی رہی۔پھر میں اپنی اماں کے پاس چلی
گئی۔تھا"
اس وقت مجھے ان کی والدہ کے متعلق خیال آتا ہے کہ وہ تو فوت ہو چکی ہیں مگر ان کے اس
جواب سے کہ میں اپنی والدہ کے پاس گئی تھی میں سمجھتا ہوں کہ شاید میری غلطی ہو گی وہ فوت
نہیں ہوئی ہوں گی مگر میں اس کو ظاہر نہیں ہونے دیتا۔اس ڈر سے کہ سارہ بیگم کو اس بات سے
صدمہ ہو گا کہ مجھے ان کی والدہ کے متعلق یہ بھی معلوم نہیں کہ وہ زندہ ہیں یا فوت ہو چکی ہیں۔تب میں نے انہیں کہا کہ والدہ کے پاس کتنی دیر ٹھہریں۔انہوں نے جو جواب دیا وہ آہستہ تھا اور
میں نے اس میں سے صرف ڈیڑھ کا لفظ سناتب میں نے ان سے کہا ڈیڑھ کیا ؟ تو انہوں نے جواب
دیا۔ڈیڑھ گھنٹہ۔میں نے آگے اسے کہا کہ اتنی تم بیمار رہیں۔اور ہم لوگوں سے جدار ہیں تو اپنی
اماں کے پاس صرف ڈیڑھ گھنٹہ رہیں۔اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ”دل نہیں لگتا تھا "
میں ان کی اس بات سے سمجھا کہ ان کا مطلب یہ ہے کہ مجھے آپ سے جدا ہوئے دیر ہو گئی تھی
اور میرا دل چاہتا تھا کہ جلدی آپ کے پاس آؤں اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔اس خواب کی تعبیر ساری تو میری سمجھ میں نہیں آئی مگر بہر حال مرحومہ کا نام سارہ تھا یعنی
خوش ہونے والی۔یہ نام حضرت ابراہیم علیہ السلام کی پہلی بیوی کا بھی تھا پس میں سمجھتا ہوں کہ
اس خواب کی تعبیر بہر حال اچھی ہے۔اس خواب سے میں یہ بھی سمجھتا ہوں کہ شاید جو لوگ
زخمی ہو کر فوت ہوتے ہیں یا کسی حادثے سے فوت ہوتے ہیں اگلے جہان میں بھی کچھ عرصہ تک
ان کی روح کسی قدر تکلیف پاتی ہے جب تک کہ جسم سے اس کا پورے طور پر انقطاع نہیں ہو
جاتا نوے دن ہسپتال میں رہنے کے معنی یہی معلوم ہوتے ہیں کہ تین مہینے تک اس صدمہ کی
وجہ سے جو جسم اور روح کی جدائی کی وجہ سے ہوا تھا وہ کچھ تکلیف محسوس کرتی رہیں۔بعض
احادیث میں بھی ایسا آتا ہے کہ بعض لوگ مرنے کے بعد چالیس دن بعض تین مہینے اور بعض
زیادہ ایک صدمہ کی حالت میں رہتے ہیں یہاں تک کہ روح کو جسم سے جدائی کی عادت پڑ جاتی
ہے۔یہ خواب اس لحاظ سے بھی غیر معمولی خوابوں میں سے ہے کہ ساری رات متواتر ایک لمبا