25 اگست 1946ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
339
نظارہ دیکھا گیا ورنہ عام طور پر خواب میں چند منٹوں یا چند گھنٹوں کا نظارہ ہوتا ہے۔الفضل 24۔اگست 1946ء صفحہ 12
399
25 اگست 1946ء
فرمایا : میں نے آج رات ایک ایسی خواب دیکھی ہے جو احمدیت اور مسلمانوں کے لئے
نہایت ہی اہمیت رکھتی ہے اور آئندہ آنے والے بعض بہت خطرات کی طرف اشارہ کرتی ہے
اور ہماری جماعت اور دوسرے مسلمانوں کے لئے ایک انذار ہے۔کاش آنکھیں رکھنے والے
دیکھیں اور کان رکھنے والے سنیں۔میں نے دیکھا کہ میں قادیان میں اپنے مکان کی دوسری منزل پر ہوں جہاں کہ ہم کم رہتے ہیں
اور ام ناصر کا جو حصہ مکان ہے اس میں ہوں ایک سیڑھیاں ہمارے مکان کے شمال کی طرف اس
حصہ کی طرف آتی ہیں جہاں ام ناصر رہتی ہیں۔ان کے ساتھ ہی ایک کمرہ ہے جس کا ایک
دروازہ سیڑھیوں میں کھلتا ہے اور ایک دروازہ صحن کی طرف کھلتا ہے جب میری پہلی شادی
ہوئی تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے شروع میں ہم کو وہی کمرہ رہائش کے لئے دیا
تھا۔اس کے سامنے صحن میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام گرمیوں میں سویا کرتے تھے
میں نے دیکھا کہ میں اس کمرہ میں ہوں اور ایسا معلوم ہو تا ہے کہ ایک دشمن گھر میں گھس کر اس
صحن کی طرف آرہا ہے۔میں نے صحن کی طرف کا دروازہ بند کر دیا اور سیڑھیوں سے نیچے اترا
اور نچلے صحن میں سے ہوتا ہوا اس کمرہ کی طرف پلٹا جو گول کمرہ کہلاتا ہے اور جو مسجد مبارک کے
ساتھ واقعہ ہے۔مسجد مبارک کی سیڑھیاں اس کے ساتھ ساتھ چڑھتی ہیں۔ابتدائی زمانہ میں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مہمانوں سے اکثر وہیں ملاقات فرمایا کرتے تھے اور
مہمانوں کے ساتھ کھانا وہیں کھایا کرتے تھے۔اپنی خلافت کے شروع ایام میں میرا دفتر بھی وہیں
تھا اور میں بھی وہیں ملاقاتیں کیا کرتا تھا۔پہلے چند جلسوں میں جلسہ کی ملاقات بھی وہیں ہوا کرتی
تھی۔جب میں اس جگہ پر پہنچا تو اس کمرے کے ساتھ ایک کو ٹھڑی ہے جس میں سے ہو کر بہت
سے دوست اس جگہ پر کھانا کھا رہے ہیں۔اس پر مجھے اندر جانے میں کچھ حجاب محسوس ہوا اور
میں اس انتظار میں کھڑا ہو گیا کہ یہ لوگ کھانے سے فارغ ہو جائیں تو میں جاؤں۔میں دروازہ
340
کے پاس کھڑا ہی تھا کہ یوں معلوم ہوا وہ لوگ کھانا کھا چکے ہیں اور انہوں نے مجھے ملاقات کے
لئے بلوایا ہے۔جو شخص مجھے اطلاع دینے کے لئے نکلا چونکہ اسے معلوم نہیں تھا کہ میں دروازہ
کے پاس کھڑا ہوں وہ دروازہ سے نکل کر سیدھا گھر کے اندرونہ کی طرف چلا گیا اس وقت مجھے
یوں معلوم ہوا جیسے وہ شخص مولوی سید محمد احسن ہیں۔میں نے تو منہ نہیں دیکھا لیکن پگڑی اور
کوٹ وغیرہ ایسا ہی ہے جیسا کہ وہ پہنا کرتے تھے۔میں نے انہیں تو کچھ نہیں کہا وہ تو اندرونی صحن
کی طرف چلے گئے اور میں اندر کمرہ میں گھس گیا جب میں اندر گھسا تو میں نے دیکھا کہ وہاں آٹھ
نو آدمی رہ گئے ہیں باقی کھانا کھا کر چلے گئے ہیں۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ لوگ قوموں کے سردار یا بادشاہ ہیں۔ان میں سے ایک شخص
بالکل مفتی محمد صادق صاحب کی شکل کا ہے اور دو سرا عربی لباس میں ہے۔اس نے سر پر چھوٹی
قسم کی کو فیہ (یعنی عربی قسم کی پگڑی باندھی ہوئی ہے اور دوسرے لوگ بھی مختلف علاقوں کے
بادشاہ اور رئیس ہیں۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ مفتی محمد صادق صاحب اور اس عرب بادشاہ کے
درمیان کوئی اتحاد اور صلح کا معاہدہ ہو رہا ہے اور معاہدہ کرانے کے لئے مجھے درمیان میں ثالث
کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔میں نے ان دونوں سے باتیں کر کے ایک معاہدہ لکھوایا ہے جس کا
مضمون اس قسم کا ہے کہ ہم آپس میں صلح اور اتحاد سے رہیں گے۔یہ معاہدہ جب میں لکھوا چکا
ہوں تو میں نے خود پڑھ کر اس مجلس کو سنایا ہے یا جس شخص نے یہ معاہدہ لکھا تھا اس سے سنوایا
ہے اور دونوں فریق اس پر متفق معلوم ہوتے ہیں۔قریب تھا کہ وہ لوگ اس معاہدہ پر دستخط کر
دیں میں نے دیکھا کہ میری بائیں طرف سے ایک شخص اٹھ کر گول کمرہ کے اس دروازہ کی
طرف گیا ہے جو مسجد مبارک کی سیڑھیوں میں کھلتا ہے۔جب وہ اٹھا تو مجھے یوں معلوم ہو ا جیسے وہ
حضرت خلیفہ اول ہیں۔اٹھتے وقت انہوں نے ایک فقرہ بولا جس کا مطلب میں نے یہ سمجھا کہ اگر
کوئی فریق اس معاہدہ کو توڑے گا تو ہم سب مل کر اس کی مخالفت کریں گے یہ فقرہ سنتے ہی مجھے
خیال آیا کہ یہ شرط ضرور لکھنی چاہئے اور میں نے دونوں فریق کو بتایا کہ یہ خیال میرے دل میں
پہلے نہیں آیا مگر حضرت مولوی صاحب نے اٹھتے وقت اس طرف اشارہ کیا ہے اور میرے
نزدیک یہ ضروری شرط ہے ( خواب میں مجھے یہ خیال آیا کہ خلیفہ اول کا لفظ استعمال کریں مگر پھر
مجھے صلح حدیبیہ کا واقعہ یاد آگیا اور میں نے کہا یہ لوگ تو ہماری خلافت کے قائل ہی نہیں یہ لفظ
341
بولنا ان کے ساتھ مناسب نہیں اور میں نے بجائے خلیفہ اول کے حضرت مولوی صاحب کے
الفاظ استعمال کئے ) اس پر جس شخص کو میں مفتی محمد صادق سمجھتا ہوں اس نے کچھ انکار کا پہلو
اختیار کیا اور اس شرط کو ماننے پر آمادگی ظاہر نہ کی تب جو دوسرا فریق ہے اور جو عرب بادشاہ
معلوم ہوتا ہے اس نے مجھ سے پوچھا کہ کیا بات ہے اور میں نے اس کے سامنے یہی بات بیان
کرنی شروع کی لیکن عجیب بات یہ ہے کہ میں پہلے تو اس سے عربی بولتا تھا اس وقت میں نے اس
سے اردو بولنی شروع کی اور اس کی شکل سے یوں معلوم ہوتا ہے کہ وہ اردو سمجھ رہا ہے۔میں
نے اسے کہا آخر ہمارے ذریعہ سے معاہدہ کروانا اور دوسرے بادشاہوں کو جمع کرنا اس کی کوئی
غرض ہونی چاہئے اور وہ غرض یہی ہے کہ ہم لوگ اس بات کی نگرانی کریں کہ اس اتحاد کے
معاہدہ پر عمل کیا جاتا ہے اور یہ کہ اگر کوئی عمل نہ کرے تو ہم لوگ پھر اس کی تائید میں ہو جائیں
جو معاہدہ کا پابند رہا ہے اور اس کے خلاف ہو جائیں جو معاہدہ کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا
ہے۔اس پر اس شخص نے میری تائید میں سر ہلانا شروع کیا مگر آخر میں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ
اس خیال سے کہ فریق ثانی جو اس بات کو نہیں مانتا تو شاید اس میں کوئی بات ہو گی اس نے بھی
تردد کا اظہار شروع کر دیا تب مجھے جوش آگیا اور میرے سامنے جو شخص بیٹھا ہے جس کو میں کوئی
بادشاد اور رئیس سمجھتا ہوں اور اس کی طرز اور شکل سے یوں معلوم ہوتا ہے جیسے وہ یمن کا
بادشاہ ہے میں اس سے مخاطب ہوا اور میں نے بڑے زور سے کہا دیکھو یہ وقت اسلام کے لئے
اتحاد کا وقت ہے (جب یہ فقرہ میں نے کہا تو معا میرے دل میں یہ خیال گذرا کہ یہ لوگ کہیں گے
کہ آپ کی جماعت بھی تو دوسرے مسلمانوں سے عقائد میں اختلاف رکھتی ہے اور نماز وغیرہ
امور میں دو سروں سے الگ رہتی ہے۔پس اس شبہ کے ازالہ کے لئے میں نے معاً اس کے بعد
فقرات بڑھا دیئے کہ مذہبی اختلاف باہمی کتنا بھی ہو مگر اسلام کی ظاہری شوکت کی حفاظت کے
لئے تو مسلمانوں کو جمع ہونا چاہئے کیونکہ اس کا بھی تو اثر اسلام کی آئندہ ترقی پر پڑتا ہے۔پھر میں
نے کہا دیکھو جو شخص ایسے نازک وقت میں بھی اتحاد کے لئے کوشش نہیں کرتا وہ قیامت کے
دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے گردن اونچی کس طرح کر سکے گا۔جب میں نے یہ فقرہ کہا تو میرے دل میں بہت زیادہ جوش پیدا ہو گیا اور رقت کے ساتھ
میرے گلے میں پھندا پڑ گیا اور میری آنکھوں میں آنسو آگئے اور میں نے اپنے سامنے کے شخص
342
کو مخاطب کرتے ہوئے کہا جب تم لوگوں میں سے کوئی شخص اپنے بیٹے کے پھٹے ہوئے کپڑے
دیکھتا ہے تو اس کے دل میں سوزو گداز پیدا ہو جاتا ہے اور رقت پیدا ہو جاتی ہے اور اس کی
آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں مگر تمہیں یہ خیال نہیں آتا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
جب اپنی طرف منسوب ہونے والوں کا تفرقہ دیکھتے ہوں گے تو ان کو کتنی تکلیف ہوتی ہو گی۔جو
شخص ایسے وقت میں بھی باہمی اتحاد کی طرف قدم نہیں اٹھا تا یقینا وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کے سامنے گردن اٹھا کے کھڑا نہیں ہو سکے گا۔میرے ان فقرات کو سن کر تمام حاضرین پر
بھی ایک رقت طاری ہو گئی اور وہ شخص جسے میں سمجھتا ہوں یمن کا بادشاہ ہے اس کی آنکھوں
میں سے ٹپ ٹپ آنسو گرنے لگ گئے اور وہ جوش سے کود کر آگے آیا اور میرا ہاتھ اس نے اپنے
ہاتھ میں لیا اور نہایت گرمجوشی کے ساتھ اس کو بوسہ دیا اور میں نے دیکھا کہ دونوں فریق جن
کے درمیان معاہدہ کرا رہا تھا وہ بھی اس بات پر متفق ہو گئے کہ اس شرط کو معاہدہ میں لکھ لیا
جائے۔اس وقت معاہدہ میرے ہاتھ میں آگیا ہے جو فل سکیپ سائز کے سفید کاغذوں پر خوش نما
لکھا ہوا ہے وہ شخص جو معاہدہ لکھ رہا تھا میں نے اس کے ہاتھ میں یہ معاہدہ دیا اور کہا کہ اس شرط
کو اس میں بڑھا دو اور ایسا نہ ہو کہ یہ لوگ جلدی چلے جائیں۔کل تک یہ معاہدہ ضرور اصلاح ہو
کے لکھا جائے تاکہ ان لوگوں کے دستخط ہو جائیں پھر میں اٹھا اور جنوبی طرف کی دیوار کی طرف
گیا جہاں خواب میں میں دیکھتا ہوں کہ فون لگا ہوا ہے۔اس وقت ایک شخص سفید رنگ چینیوں
کی سی شکل کا آگے بڑھا اور اس نے مجھے کہا کہ لورینگ" کا فون نمبر کیا ہے (لاہور میں ایک
انگریزی کھانے کی دوکان ہے) میں نے اسے کہا کہ آپ کو لورینگ کے پتہ کی کیا ضرورت ہے۔اس نے جواب میں کہا کہ میں نے بڑے بیٹے کے ہاتھ میں صفحے کا مضمون چھپنے کے لئے بھجوایا تھا
پھر دوسرے بیٹے کے ہاتھ میں صفحے کا مضمون چھپنے کے لئے بھجوایا (ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ
مضمون اس واقعہ کے ساتھ کچھ تعلق رکھتا ہے) اس وقت تک اس لڑکے کو وہاں پہنچ جانا چاہئے
تھا اور اس کو اطلاع دینی چاہئے تھی کہ میں وہاں پہنچ چکا ہوں مگر وہاں سے کوئی اطلاع نہیں آئی
اس لئے میں فون کرنا چاہتا ہوں۔اس وقت میرے دل میں خیال گذرا کہ لورینگ تو کھانے کی
دکان ہے شاید اب وہاں رہائش کا بھی انتظام ہو گیا ہو گا جہاں اس کے لڑکے ٹھرے ہیں پھر میں
نے جواب میں اس شخص سے کہا کہ مجھے فون
کا نمبر تو معلوم نہیں لیکن آپ ایک چینج کو فون کیجئے اور
343
اسے کہئے کہ مجھے لورینگ سے ملا دو۔ایکھینچ والوں کے پاس نمبروں کی کتاب ہوتی ہے وہ دیکھ کر
بتلا دے گا اس پر انہوں نے بڑی حیرت سے کہا کہ اچھا اس طرح بھی ہو سکتا ہے پھر تو بڑی سہولت
ہے میں ان کے ساتھ یہ بات کر کے گھر کی طرف لوٹا۔جب میں اس کو ٹھڑی کے اندر داخل
ہونے لگا جو اندرونی والان اور گول کمرہ کے درمیان واقعہ ہے اور جس کے دروازہ پر کھڑا ہوا
میں شروع رویا میں انتظار کرتا رہا تھا اور جو گھر کی طرف کھلتا ہے تو میں نے دیکھا کہ وہاں ایک
چارپائی پر میری ایک لڑکی بیٹھی ہے۔اس وقت میں یہ سمجھتا ہوں کہ امتہ الرشید ہے پھر کبھی امتہ
النصیر کی جھلک پڑ جاتی ہے چونکہ اندھیرا ہے میں اچھی طرح شکل نہیں دیکھ سکا اس کی گود میں
ایک بچہ ہے۔چارپائی کے سامنے ایک مرد اور ایک عورت کھڑے ہوئے میری لڑکی سے اس بچہ کے
متعلق کچھ باتیں کر رہے ہیں۔میں جب کمرہ میں داخل ہوا تو اس وقت میرے ذہن میں یہ گذرا
کہ یہ مرد میر ناصر نواب صاحب ہیں (جب میر صاحب کا ذکر آئے تو میں ہمیشہ ان کو نانا جان مرحوم
ہی کہا کرتا ہوں اور ان کی زندگی میں بھی ہم انہیں نانا جان ہی کہا کرتے تھے۔ان کا نام نہیں لیتے
تھے لیکن اس وقت میرے ذہن میں بجائے نانا جان کے میر ناصر نواب صاحب کے ہی لفظ
گذرے ہیں) اور جو عورت کھڑی ہے اس کے متعلق ایک شبہ سا ہے کہ یہ ہماری نانی اماں
ہیں۔ان کے متعلق جو بھی الفاظ ذہن میں آئے ہیں وہ نانی اماں کے آئے ہیں۔نام نہیں آیا (ان)
کا نام سیدہ تھا میں نے ان کو باتیں کرتے ہوئے مذاقاً کہا "اچھا اس بچے کے متعلق باتیں ہو رہی
ہیں یہ کہہ کر میں اندر کی طرف آیا اور میری آنکھ کھل گئی۔اس خواب سے معلوم ہوتا ہے کہ اسلام کے لئے ایک بہت ہی نازک وقت آنے والا ہے
اور مسلمانوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ ان معاملات میں آپس میں اتحاد کرلیں جن میں اختلاف
کرنے پر ان کا مذہب اور عقیدہ انہیں مجبور نہیں کرتا۔جاگنے پر مجھے خیال گذرا کہ شاید وہ
شخص جسے میں نے کوفیہ میں دیکھا ہے اس سے مراد مسٹر جناح ہوں اور مفتی محمد صادق صاحب
ضلع سرگودھا کے رہنے والے ہیں شاید اس سے مراد ملک خضر حیات ہوں کیونکہ وہ بھی ضلع
سرگودھا کے رہنے والے ہیں اور میر ناصر نواب کے متعلق مجھے خیال آیا کہ ان کے نام کا جزو
نواب ہے شاید اس سے مراد نواب صاحب بھوپال ہوں کیونکہ میر صاحب کی ہمشیرہ بھوپال میں