اکتوبر1946ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
349
تکالیف کا سامنا کرنا پڑا۔خواب میں کوئی دیکھے کہ اس کے پیٹ میں کیڑے ہیں تو اس کی تعبیر یہ ہوتی
ہے کہ اس کا مالی نقصان ہو گا۔جیسا کہ خواب سے ظاہر تھا سارہ بیگم کے بھائیوں اور بہن کو جانی
نقصان سے اللہ تعالٰی نے بچالیا صرف مالی نقصان ہوا اور پریشانی ہوئی۔الفضل 6۔دسمبر 1946 ء صفحہ 2-1
405
اکتوبر 1946ء
فرمایا : میں نے رویا میں دیکھا کہ ایک چار دیواری ہی ہے جس کی چھت نہیں ہے۔وہ ایک چھوٹا
سا کمرہ دس بارہ فٹ کا ہو گا اس میں ہم نماز پڑھ رہے ہیں صرف چار یا پانچ نمازی ہیں میں نماز پڑھا رہا
ہوں اس کمرہ کی ایک دیوار میں کھڑکی ہے۔باہر ایک شخص نے آکر شور مچانا شروع کر دیا۔وہ کہتا ہے
مولوی محمد علی صاحب میں یہ بھی نقص ہے۔مولوی محمد علی صاحب میں یہ بھی نقص ہے اور تیسرا نقص
جو بیان کیا کہ مولوی محمد علی صاحب میں بد دیانتی کا بھی نقص ہے۔میں دل میں کہتا ہوں اس شخص نے
یہ کیسا شور مچا رکھا ہے۔ہماری نماز خراب ہو رہی ہے۔اس شخص کی آواز سے میں سمجھتا ہوں کہ
ماسٹر غلام محمد صاحب سیالکوٹی ہیں یوں تو وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابی تھے مگران
کے خیالات شروع سے ہی پیغامیوں سے ملتے تھے اور وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
زمانہ سے ہی لنگر خانہ کے اخراجات اور دوسرے امور پر پیغامیوں والے اعتراضات کیا کرتے تھے)
ڈاکٹر عبد الحمید صاحب جو پنجاب کے ڈائریکٹر آف ہیلتھ رہے ہیں اور اب ریٹائر ہو چکے ہیں ان کے
بیٹے ہیں اور پروفیسر تیمور صاحب جو اسلامیہ کالج پشاور کے وائس پرنسپل ہیں اور اب ریٹائر ہو چکے
ہیں ان کے داماد ہیں۔بہر حال غلام محمد صاحب کے خیالات شروع سے ہی موجودہ پیغامیوں سے ملتے
جلتے تھے اور جب اختلاف ہوا تو وہ مولوی محمد علی صاحب اور خواجہ صاحب کی پارٹی سے جاملے۔مجھے
یاد ہے ایک دفعہ پروفیسر تیمور صاحب علی گڑھ جا رہے تھے۔میں ان کو ذرا آگے تک چھوڑنے گیا اور
چلتے چلتے ہم وڈالہ پہنچ گئے۔رستہ میں انہوں نے کہا۔حضرت خلیفہ اول کے پاس متعدد جگہوں سے
میرے رشتہ کے لئے درخواستیں آئی ہیں اور حضرت خلیفہ اول میری شادی کے لئے زور دے رہے
ہیں مگر میں نے ابھی تک کوئی رشتہ پسند نہیں کیا اس کے بعد وہ کہنے لگے۔پہلے تو میں نے آپ کو اس
کے متعلق نہیں بتایا مگر ایک جگہ ایسی ہے جہاں میں شادی کرنے کی خواہش رکھتا ہوں چنانچہ انہوں
نے ماسٹر غلام محمد صاحب سیالکوٹی کا نام لیا مگر ساتھ بھی کہا چونکہ سلسلہ کے متعلق ان کے خیالات اچھے
350
نہیں ہیں اس لئے مجھے رشتہ کرنے سے ڈر بھی معلوم ہوتا ہے کہ مجھ پر اس کا برا اثر نہ پڑے۔میں
نے انہیں کہا کہ اگر انسان میں ہمت ہو تو وہ دوسروں پر اپنا اثر ڈال سکتا ہے کجا یہ کہ دوسروں سے اثر
ہے۔بہر حال خواب میں اس شخص کی آواز سے میں سمجھتا ہوں کہ وہ ماسٹر غلام محمد صاحب ہیں وہ اپنے
ان الفاظ کو بار بار دہراتے ہیں کہ مولوی محمد علی صاحب میں فلاں نقص ہے۔مولوی محمد علی صاحب
میں فلاں نقص ہے اور مولوی محمد علی صاحب میں بد دیانتی کا بھی نقص ہے۔ہم نے جب نماز ختم کی تو
ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ کمرے کا چکر کاٹ کر دروازہ سے گزرے اور میرے پہلو میں آکر گر گئے۔میں نے ان کی طرف توجہ کی اور اس خیال سے کہ انہیں کہیں چوٹ تو نہیں آئی۔پہلے میں نے ان
کے جسم پر ہاتھ رکھا مگر وہ لیٹے لیٹے ہی جوش میں اپنے الفاظ کو دہراتے جاتے ہیں۔پہلی دو باتیں تو مجھے
یاد نہیں تیسری بات یاد ہے وہ کہتے تھے مجھے مولوی محمد علی صاحب کی دیانت پر بھی اعتراض ہے۔میں
رویا میں ہی ان سے کہتا ہوں کہ مجھے بھی مولوی محمد علی صاحب کے خلاف ان کی دیانت کے متعلق شبہ
ہے۔یہ کہتے وقت میرا ذہن قرآن کریم کے ترجمہ کی طرف گیا ہے جو سلسلہ کے روپیہ سے تیار ہوا
اور وہ جاتے وقت اپنے ساتھ لے گئے۔اسی طرح یہاں کی کتب مانگ کرلے گئے اور واپس نہ کیں۔باقی دو باتوں کے متعلق میں کہتا ہوں کہ جب تک ثبوت نہ ملے میں ان کے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا
کیونکہ مجھے اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ جب تک کسی الزام کا ثبوت نہ ہو اسے نہ مانا کرو۔اس وقت
میں نے قرآن کریم یا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر نہیں کیا کہ انہوں نے یوں کہا ہے
بلکہ میں کہتا ہوں خدا تعالٰی نے مجھے حکم دیا ہے کہ جب تک کسی کے خلاف ثبوت موجود نہ ہو میں کوئی
بات نہ مانا کروں اس لئے میں تمہاری یہ بات نہیں مان سکتا۔جب میں نے یہ کہا تو ایک شخص جو
میرے پہلو میں بیٹھا ہوا ہے اس کا چہرہ کچھ متغیر سا ہو گیا اس کے چہرہ سے معلوم ہوتا ہے کہ گویا وہ یہ
سوچ کر حیران ہے کہ مولوی محمد علی صاحب میں تو یہ بات پائی جاتی ہے کہ آپ کے خلاف انہیں کوئی
ذراسی بات بھی کی جائے تو خواہ وہ جھوٹی ہی کیوں نہ ہو اسے خوب پھیلاتے ہیں مگر آپ کی یہ حالت
ہے کہ خود مولوی صاحب کی پارٹی میں سے ایک آدمی کہ رہا ہے کہ مولوی محمد علی صاحب میں یہ یہ
نقائص ہیں مگر آپ کہتے ہیں جب تک ثبوت نہ ہو میں ماننے کے لئے تیار نہیں اس کے بعد میری آنکھ
کھل گئی۔الفضل 31۔اکتوبر 1946 ء صفحہ 3-2