29 اکتوبر1946ء

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

352
رہا بعد میں میں نے قرآنی آیات پر غور کیا تو معلوم ہوا کہ ایک آیت كُونِي بَرْدًا وَسَلَاماً
(الانبیاء : 70) کی ہے مگر یہ آیت یقینا نہیں تھی میرا ذہن زیادہ تر صِدْقًا و سلاما قسم کے
الفاظ کی طرف جاتا تھا اور پہلی رویا جو اس کے بعد دکھائی گئی اسی کی تصدیق کرتی ہے۔الفضل -4-
نومبر 1946ء صفحہ 2
408
29۔اکتوبر 1946ء
فرمایا : آج رات تین بجے کے قریب تہجد کے وقت میں نے ایک رویا دیکھا مجھے یہ نظارہ نظر
آیا کہ میرے سامنے ایک نیلے رنگ کا کاغذ ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس کاغذ پر کوئی شعر لکھ
رہا ہوں۔میرے دائیں طرف کوئی ہستی کھڑی ہے جو ہیولی کی طرح معلوم ہوتی ہے یہ نہیں
معلوم ہو سکا کہ وہ اللہ تعالیٰ ہے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ہیں یا حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام ہیں یا کوئی فرشتہ ہے بہر حال استاد کی طرح معلوم ہوتی ہے ویسے اس کی شکل
تو آدمی کی طرح ہے مگر مادی نہیں بلکہ روحانی ہے۔دو شعر میں نے لکھے ہیں ان کے نیچے تیسرا شعر
لکھ رہا ہوں۔پہلا مصرعہ یوں ہے۔رہے وفا و صداقت۔۔۔۔۔۔۔۔پر
پہلے میں نے وفا کی جگہ کوئی اور لفظ لکھا مگر اس ہستی نے کٹوا کر اس جگہ وفا لکھوایا یعنی
رہے وفا و صداقت پہ۔"
یہ بھی صحیح طور پر یاد نہیں رہا کہ لفظ " رہے تھا یا ” رہیں تھا اس کے بعد الفاظ یوں تھے۔”میرا
پاؤں مدام " یہ اچھی طرح یاد نہیں رہا کہ لفظ ” مدام " تھایا ” مقام " یعنی مصرعہ یوں ہے کہ
رہے وفا و صداقت پہ میرا پاؤں مدام
یا اس طرح کہ
رہے وفا و صداقت پہ ہمیشہ میرا مقام
بهر حال ان دنوں شکلوں میں سے کوئی ایک ہے۔ہاں پہلی شکل جب میں جاگا ہوں تو ذہن پر
غالب تھی اور اٹھ کر یہی الفاظ میری زبان پر تھے یعنی

353
رہے و فا و صداقت پہ میرا پاؤں مدام
قرآن کریم میں بھی قَدَمَ صِدْقٍ کے الفاظ بطور محاورہ استعمال ہوئے ہیں۔جب کسی چیز
کے قیام اور اس کے دوام کا اظہار کرنا ہو تو قَدَمَ صِدق کا محاورہ استعمال کیا جاتا ہے گویا
مطلب یہ ہوا کہ ہمیشہ ہمیش رہنے والی سچائی یا ہمیشہ ہمیش رہنے والی برکت۔اسی قرآنی مفہوم پر
مجھے یہ مصرعہ سکھایا گیا کہ
رہے و فا و صداقت یہ میرا پاؤں مدام
یعنی میرا قدم وفاء صداقت سے کبھی منحرف نہ ہو اور میں ہمیشہ اس پر قائم رہوں بعد میں میں
نے سوچا کہ اس مصرعہ کے ساتھ دوسرا مصرعہ لگا کر شعر کو مکمل کر دیا جائے اس قافیہ میں الفاظ
بہت کم ملتے ہیں اور اس ردیف پر غزل کہنا مشکل نظر آتی ہے یوں تو پاؤں کے مقابل پر
جفاؤں " کا لفظ بھی استعمال ہو سکتا ہے مگر اس قافیہ کے ساتھ "جفاؤں " کی بجائے "جفائیں"
لکھنا پڑے گا بہر حال میں نے ایک مصرعہ اس کے ساتھ لگا دیا اور میں نے دوسرا مصرعہ یوں بنایا
که
ہو میرے سر پہ مری جان تیری چھاؤں مدام
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک دفعہ یہ مصرعہ بنایا کہ
ہراک نیکی کی جڑ یہ اتقا ہے
ابھی آپ نے دوسرا مصرعہ نہیں بنایا تھا کہ یکدم الہام ہوا
اگر یہ جڑ رہی سب کچھ رہا ہے
اسی طرح میں نے اس الہامی مصرعہ پر اپنا مصرعہ لگایا اور اس طرح شعر یوں ہو گیا کہ
رہے وفا و صداقت پہ میرا پاؤں مدام ہو میرے سر پر مری جان تیری چھاؤں مدام
خواب میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو دعا سکھائی جاتی ہے صلحاء کا اس کے متعلق یہ تجربہ ہے
اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی لکھا ہے کہ ایسی دعا ضرور پوری ہوتی ہے
ور نہ وہ ایسی دعانہ سکھائے کیونکہ یہ خدا تعالیٰ کی شان سے بعید ہے کہ وہ اپنے بندے کو خود ایک
دعا سکھائے اور پھر اسے پورا نہ کرے۔الفضل 4۔نومبر1946ء صفحہ2 -1

آج 10 میں سے 10 باقی