31 اکتوبر1946ء

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

354
409
31۔اکتوبر 1946ء
فرمایا : میں نے رویا میں دیکھا کہ میں دلی میں ہوں اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اسمبلی کا اجلاس
ہو رہا ہے اس جگہ تو نہیں جہاں میں ہوں بلکہ اس سے کچھ فاصلے پر وہ اسمبلی ہال ہے یا وائسریگل
لاج اس کے متعلق کوئی وضاحت نہیں۔وہاں کانگریس اور مسلم لیگ کے ممبر جمع ہیں۔میں اس
وقت مشرق میں ہوں اور وہ مقام جہاں مسلم لیگ اور کانگریس کے ممبر جمع ہیں مغرب کی طرف
ہے۔میں نے دیکھا کہ بعض اور لوگ بھی اس طرف گئے ہیں اور وہ یہ ذکر کر رے ہیں کہ مسلم
لیگ نے کوئی تیاری نہیں کی۔ان کے پاس نہ لاٹھیاں ہیں نہ تلواریں اور نہ کوئی دوسرا سامان۔اگر کانگریس نے حملہ کر دیا تو کیا کریں گے وہ جگہ جہاں لوگ جمع ہو رہے ہیں مجھ سے کوئی نصف
میل کے فاصلے پر ہے مگر مجھے کشفی طور پر تمام واقعات دور بیٹھے ہی نظر آرہے ہیں۔اس کے بعد
مجھے ایسا معلوم ہوا کہ کانگریس نے مسلم لیگ پر حملہ کر دیا ہے اور مسلم لیگ والے گھبرا گئے ہیں۔ایک شخص بلند آواز سے پکار رہا ہے مسلمانو! مدد کے لئے پہنچو جب اس نے یہ اعلان کیا کہ جس
میں اس قسم کے بھی الفاظ تھے کہ مسلم لیگ کے والنٹیئرز مدد کو پہنچیں تو میں بھی مسلمانوں کی
مصیبت کا خیال کر کے نہایت تیزی سے دوڑا اور بجائے اس طرف جانے کے جدھر سے آواز
آئی تھی شمال کو گیا کیونکہ معلوم ہوتا ہے وہاں سے کوئی راستہ اس طرف جاتا ہے جہاں مسلم لیگ
اور کانگریس کے ممبر جمع ہیں۔اتنی دیر میں پھر آواز آئی کہ مدد کے لئے پہنچو اس پر کسی نے کہا
خورشید! جلدی مدد کو پہنچو اور میں نے بھی یہ فقرہ دہرایا۔جب میں دروازے پر پہنچا تو میں نے
دیکھا کہ مسلم لیگ کے چونتیس یا پینتیس آدمی ایک جگہ کھڑے ہیں اور ایک افسرانہیں ورزش
کرا رہا ہے ان آوازوں پر وہ افسران لوگوں کو لے کر مکان کی طرف بھاگا۔والٹیئر ز آگے آگے
ہیں اور وہ پیچھے ہے۔اس وقت میں نے دیکھا کہ ہماری جماعت کے بھی وہاں کافی آدمی موجود
ہیں ہزاروں تو نہیں سینکڑوں اور دروازے کے پاس دیوار کے ساتھ جمع ہیں۔میں نے اس
خیال سے کہ لیگ کے والٹیئر ز کم ہیں انہیں بھی آواز دی کہ آپ لوگ لیگ کے آدمیوں کے
ساتھ مدد کے لئے جائیں اور ساتھ ہی آواز دی دیکھنا کوئی فساد کی بات نہ کرنا چنانچہ لیگ کے
آدمیوں کے پیچھے ہمارے احمدی بھی چلے گئے اور میں ان کے پیچھے پیچھے روانہ ہوا۔ایسا معلوم

355
ہوتا ہے کہ دروازے سے گزر کر اندر کمپاؤنڈ میں لوگ جمع ہو رہے ہیں۔میں بھی چلتا جا رہا ہوں
اور ساتھ ساتھ یہ بھی کہتا ہوں دیکھو کسی قسم کا دنگا فساد نہیں کرنا یہ کہتے وقت میں خیال کر رہا
ہوں کہ جب اصل مقام پر پہنچ جائیں گے تو حالات کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔اس وقت میں نے
سوچا کہ مسلم لیگ والے تو ہمارے خیر خواہ نہیں ہم ہی ان کے خیر خواہ ہیں۔ایسا نہ ہو مجھے کوئی
وہاں سے گزرنے سے روک دے مگر میں ان کے پاس سے گزرا اور کسی نے مجھے نہ روکا۔اس
وقت میں نے دیکھا کہ مسلم لیگ کے والٹیئر زاپنی تنظیم کر رہے ہیں اور صفوں کو درست کر
رہے ہیں اور کمپاؤنڈ میں بہت سے آدمی کھڑے ہیں اس میدان کے ایک طرف ایک بہت بڑا
وسیع کمرہ ہے ایک طرف دیوار ہے اور سامنے ایک بنگلہ بہت اونچی چھت والا ہے وہ اتنا اونچا ہے
کہ ایسا معلوم ہو تا ہے دو چھتوں کی اونچائی سے بھی اونچا ہے اس کے آگے ایک برآمدہ ڈھلوان
چھت والا بنا ہوا ہے اس بر آمدے کی چھت پر جست کی دھاری دار چادریں لگی ہوئی ہیں۔میں
کمرہ میں گیا اور معلوم ہوا کہ میں کمرہ میں کسی اونچی جگہ پہنچ گیا ہوں اس کے بعد وہ نظارہ تو اسی
طرح قائم رہا مگر بجائے لڑائی، دنگا فساد لاٹھی اور تلوار وغیرہ کے معلوم ہوا کہ ورزش کا مقابلہ
ہو گا ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کانگرس والے اپنا ہنر دکھا چکے ہیں اب مسلمان اپنا ہنر دکھانے لگے
ہیں۔ورزش شروع ہوئی اور سب سے لمبی چھلانگیں لگائی جانے لگیں جتنی لمبی چھلانگیں ہم
جاگتے میں دیکھا کرتے ہیں اس سے وہ چھلانگیں دگنی اور منگنی لمبی ہیں۔دو تین دفعہ جب
چھلانگیں لگ چکیں تو کسی نے کہا اب اونچی چھلانگیں لگائی جائیں۔ہم نے جو عام طور پر اونچی
چھلانگوں کے مقابلہ میں دیکھا ہے وہ یہ ہے کہ چھلانگ لگانے والا ایک لمبا بانس پکڑ کر چھلانگ لگاتا
ہے مگر وہاں کسی نے بانس نہیں پکڑا پھر بھی وہ چھلانگیں لگانے والے اتنی اونچی چھلانگیں لگاتے
ہیں کہ ہمارے خیال اور وہم میں بھی نہیں آسکتیں۔ان میں سے پہلے نے انہیں فٹ چھلانگ
لگائی دوسرے نے ہیں یا انہیں فٹ چھلانگ لگائی مگر تیسرے نے اتنی اونچی چھلانگ لگائی کہ
برآمدہ کے چھیجے پر پہنچ گیا اس کو دیکھ کر میں سمجھتا ہوں کہ یہ شخص کامیاب ہو گیا اس نے جب
چھلانگ لگائی اور اوپر چلا گیا تو میں انتظار کر رہا ہوں کہ اب بیچے آتا ہے مگر مجھے ایسا معلوم ہوا کہ
گویا آسمان کو اڑ گیا ہے کیونکہ اس کے چھت پر گرنے کی آواز نہیں آئی۔میں نے دل میں کہا کہ

356
اگر وہ جست کی چادر پر گرتا تو زور سے آواز آتی۔میرے ساتھ میاں بشیر احمد صاحب ہیں یا کوئی
اور آدمی یہ اچھی طرح یاد نہیں رہا۔بہر حال میں ان سے پوچھتا ہوں کہ وہ چھلانگ لگانے والا
کہاں گیا۔انہوں نے کہا چھت پر پہنچ گیا ہے۔اس کے بعد لوگوں نے بڑی بلند آواز سے نعرہ لگایا
جس کے معنے یہ تھے کہ وہ جیت گئے ہیں پھر میں نے دیکھا کہ وہ چھلانگ لگانے والا چھت پر سے
اثر رہا ہے اس کی لاتیں مجھے چھت پر سے لٹکتی نظر آئیں اس کے بعد یہ نعرہ لگا کہ مسلمان جیت
گئے۔میں جب اس اونچی جگہ سے نیچے اترا میں نے دیکھا کہ ایک لڑکی دس بارہ سال کی عمر کی کمرہ
میں دوڑتی ہوئی آئی اور اس نے کہنا شروع کیا کانگریس جیت گئی کانگریس جیت گئی۔وہ دیوانی
معلوم ہوتی ہے میں اس لڑکی کو دیکھ کر سمجھتا ہوں کہ وہ ہمارے دلی کے کسی عزیز داری والے
خاندان میں سے ہے۔میں نے اس کو پکڑ کر پیار سے اپنے سینے سے لگالیا اور کہتا ہوں بی بی ہوش
کرو۔بی بی ہوش کرو۔مگر وہ دیوانہ وار جوش سے یہ کہتی جاتی ہے کانگریس جیت گئی کانگریس
جیت گئی۔میں سمجھتا ہوں کہ اسے کانگریس سے ہمدردی تھی جب اس نے دیکھا کہ کانگریس ہار
گئی تو اس کے دماغ کو صدمہ پہنچ گیا اور اس کے بعد اس کی آواز بند ہو گئی اور اس کا سانس رک
گیا۔میں نے اس طرح بیٹھے بیٹھے اس کے ہاتھ اٹھا کر اس کو سانس دلانے کی کوشش کی مگر سانس
نہیں آیا اتنے میں ایک عورت جو اس لڑکی کی ماں یا خالہ ہے کمرہ میں داخل ہوئی اور میں نے اس
سے کہا اس کا سانس رک گیا ہے اسے لٹا کر سانس دلانے کی کوشش کرنی چاہئے۔اس پر اس
عورت نے رضامندی ظاہر کی میں نے لڑکی کو زمین پر لٹا کر سانس دلانا شروع کیا مگر اثر نہ ہوا پھر
اس عورت نے ٹھنڈے پانی سے تولیہ تر کر کے لڑکی کے پیٹ پر رکھا۔اتنے میں لڑکی نے آنکھ
کھولی۔ایک سانس لیا مگر پھر بے ہوش ہو گئی وہ عورت جس کو میں سمجھتا ہوں اس لڑکی کی ماں یا
خالہ ہے وہ باتوں سے کچھ سیاسی عورت معلوم ہوتی ہے۔وہ مجھے کہتی ہے میرے خاوند کو آپ
جانتے ہیں اور بتایا کہ وہ کو نسل یا کانگریس کے پریذیڈنٹ تھے پھر معلوم ہوتا ہے کہ اس نے اپنے
متعلق بتایا کہ میں اسمبلی کی سپیکر رہی ہوں اس کے بعد میں نے کہا ڈاکٹر لطیف صاحب کو بلاؤ شاید
وہ لڑکی کو ہوش میں لا سکیں جب کوئی آدمی ان کو بلانے گیا تو معلوم ہوا کہ وہ اپنی بیوی امینہ بیگم
صاحبہ کو موٹر میں ساتھ لے کر چلے گئے ہیں میں کہتا ہوں کوئی اور ڈاکٹر ہی بلا لاؤ۔اتنے میں میری
آنکھ کھل گئی۔

آج 10 میں سے 10 باقی