یکم نومبر 1946ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
357
فرمایا : بظاہر یہ خواب دیر بعد کے حالات کے متعلق ہے مگر ممکن ہے جلد ہی اس کے مطابق
حالات ظاہر ہوں۔وَاللهُ اَعْلَمُ بِالصَّواب۔الفضل 4- نومبر 1948ء صفحہ 3-2
یکم نومبر 1946ء
410
فرمایا : میں نے رویا میں دیکھا کہ عید کا دن آگیا ہے اور ہم عید کی نماز پڑھنے عید گاہ کو جار ہے
ہیں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس دن گورنمنٹ کی طرف سے راستوں پر چلنے کی پابندی عائد کردی
گئی ہے۔قادیان کے درمیان ایک بڑی بھاری چوڑی سڑک ہے میں اس پر سے گزر رہا ہوں
ایک آدمی میرے آگے آگے چل رہا ہے اور کچھ آدمی میرے پیچھے آرہے ہیں میں بیچ میں اکیلا
چل رہا ہوں۔ہم ایک جگہ پہنچے ہیں تو آواز آئی یہاں سے نہیں چلنا۔کوئی دوسرا آدمی کہتا ہے کہ
میں اس کے متعلق افسروں سے بات چیت کر آیا ہوں ہم نے یہاں سے ہی جانا ہے وہ سپاہی کہتا
ہے نہیں جانا۔وہاں کوئی سپر نٹنڈنٹ پولیس یا کوئی بڑا افسر ہے وہ کہتا ہے جانے دوان کو اجازت
مل گئی ہے آگے جانے والے نے کہا ہم کو الفضل تک جانے کی اجازت ہے۔گویا اس نے اس
سڑک کے ایک حصہ کا نام الفضل رکھا ہے۔وہاں سے چل کر ہم عید گاہ میں پہنچے عید کی نماز کا
وقت عموماً نو بجے کا ہوتا ہے جب دو نیزے کے قریب سورج چڑھ آتا ہے عید الفطر ذرا دیر سے
پڑھی جاتی ہے مگر عید الاضحیہ جلدی پڑھ لی جاتی ہے تاکہ لوگ جا کر قربانی کر سکیں۔اس وقت وہ
جگہ جہاں ہم پہنچے ہیں ایک ٹیلے پر معلوم ہوتی ہے اس سے نیچے ڈھلوان ہوتی چلی جاتی ہے اور
آگے جا کر میدان آجاتا ہے میں نے دیکھا کہ ایک جگہ وہاں صفیں بھی بچھی ہوئی ہیں ، چٹائیاں
بھی بچھی ہوئی ہیں، دریاں بھی بچھی ہوئی ہیں اور آگے امام کا مصلی بھی ہے۔تھوڑے سے آدمی
وہاں پہنچ چکے ہیں اور کچھ لوگ آرہے ہیں اس وقت حالا نکہ نو بجنے والے ہیں اچھی تاریکی سی
معلوم ہوتی ہے خیال کرتا ہوں کہ شاید یہ بادلوں کی تاریکی ہے یا کچھ دھوئیں وغیرہ کی وجہ سے
اندھیرا سا ہے مگر پھر دل میں ہی کہتا ہوں کہ بادلوں کی تاریکی اتنی تو نہیں ہو سکتی اور دن کے وقت
اگر بادل بھی ہوں تو معمولی سا اندھیرا ہوتا اور روشنی کافی ہوتی ہے۔اس وقت روشنی بہت
دھندلی سی ہے میں مصلی پر بیٹھ گیا ہوں اتنے میں آواز آئی سانپ سانپ سانپ۔یوں معلوم ہوتا
358
ہے کہ حضرت اماں جان) نے چیخ ماری ہے میں لوگوں کو کہتا ہوں دوڑ کر جاؤ وہاں سانپ ہے تو
کسی نے کہا کہ سانپ وہاں نہیں بلکہ یہاں تھا اور اس کو مار دیا گیا ہے وہ یا تو دو سانپ ہیں یا دومنہ
کا سانپ ہے کسی نے مجھے اس کے ٹکڑے بھی دکھائے ہیں اس کے بعد مجھے خیال آیا کہ اتنے
اندھیرے میں یہاں کوئی روشنی کا انتظام ہونا چاہئے۔ایسا نہ ہو اور سانپ نکلیں میں اپنے
ساتھیوں سے پوچھتا ہوں کسی کے پاس ٹارچ ہے۔اس وقت بھائی عبد الرحمان صاحب قادیانی
نظر آتے ہیں انہوں نے یا ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے ساتھی نے مجھے اپنی ٹارچ دی مگر اس کی
روشنی اتنی مدھم ہے جیسے جلاتے رہنے سے خرچ ہو چکی ہے اس لئے میں خیال کرتا ہوں کہ اتنا
اندھیرا ہے اگر واپس جاتے ہوئے روشنی کی ضرورت پڑی تو یہ ٹارچ بھی جلانے کی وجہ سے بیکار
ہو چکی ہوگی کیونکہ اس کی روشنی تو اب بھی بہت مدھم ہے اس لئے اس کو نہیں جلانا چاہئے اور
میں نے دوستوں سے کہا کچھ موم بتیاں لاؤ۔میرے سامنے سو گز کے فاصلے پر کچھ احمدی بیٹھے
ہوئے ہیں سامان ٹھیک کر رہے ہیں جب میں نے کہا۔موم بتیاں لاؤ تو وہاں سے بھائی
عبد الرحمان صاحب قادیانی نے کھڑے ہو کر کہا کہ میں موم بتیاں لاتا ہوں اور ایک بنڈل دکھایا
اس سے پہلے وہ ان آدمیوں میں تھے جو میرے پیچھے نماز کے انتظار میں بیٹھے تھے یوں معلوم ہوتا
ہے جیسے اڑ کر وہ اس دوسری جگہ کو پہنچ گئے اور بنڈل لے کر میرے پاس آگئے۔اور بنڈل میں
سے ایک موم بتی نکالی اور اس کو جلانا چاہا میں نے بھی اس خیال سے کہ شاید ایک آدمی یہ کام
آسانی سے نہ کر سکے اور دیا سلائی ہوا کی وجہ سے بجھ جائے۔خود ایک دیا سلائی جلائی اور بھائی
جی سے کہا کہ موم بتی قریب کریں کہ میں جلا دوں اس عرصہ میں انہوں نے خود بھی جلالی تھی مگر
جب انہوں نے دیا سلائی قریب کرتے ہوئے دیکھا تو فور آ شمع بجھا کر میری طرف بڑھا دی اور یہ
ادب سے انہوں نے کیا ہے تاکہ میری جلائی ہوئی دیا سلائی ضائع نہ ہو جائے میری دیا سلائی سے
بتی جلاتے ہوئے انہوں نے اپنے ایک بیٹے کا ذکر شروع کر دیا کہ بڑا سعید لڑکا ہے اسے حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان سے اتنی محبت ہے اور اتنا احترام ہے کہ جب اس نے
اپنی بتی جلائی اور دیکھا کہ حضرت صاحب میری طرف اشارہ تھا) نے بھی دیا سلائی جلائی ہے تو
اس نے اپنی بچی کو فور آبجھا دیا اور ان سے دیا سلائی لے کر اپنی بھی کو روشن کر لیا اور کہا یہ روشنی
اب کبھی نہ بجھے گی وہ اس واقعہ کو بڑے اخلاص سے بیان کر رہے ہیں ان کا مطلب یہ ہے کہ میں