3 نومبر 1946ء

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

359
نے بھی اس وقت اس طرح کیا ہے اس وقت ایک فقرہ جو بالکل موزوں معلوم ہوتا ہے اور اس
میں روشنی کا لفظ ہے یا نور کا لفظ ہے اور یہ بھی الفاظ ہیں کہ ہمیشہ تک قائم رہے گی۔(مسجد میں
خواب سناتے ہوئے مجھے کچھ حصہ بھول گیا تھا بعد میں یاد آیا کہ لڑکے کا فقرہ انہوں نے یہ بتایا تھا
کہ یہ شمع ہمیشہ جلتی رہے اور ان کا فقرہ یہ تھا یہ روشنی کبھی نہ بجھے گی) اس کے بعد میں نے کہا
اب روشنی کافی ہو گئی ہے اب کوئی خطرے کی بات نہیں۔اس خواب سے معلوم ہوتا ہے کہ عید پر خطرہ ہے کہ مسلمانوں اور ہندوؤں کے درمیان
فسادات نہ ہو جائیں شہروں میں تو عموماً ہمیشہ اس عید پر گائے کی قربانی کی وجہ سے فساد ہوتا ہے
اور آج کل فریقین کی طبائع میں اشتعال بھی بہت زیادہ ہے اور یہ دعا کے الفاظ جو آئے ہیں کہ یہ
شمع کبھی نہ بجھے۔یہ الفاظ ہماری دائی ترقی اور نور کے قائم رہنے کے لئے دعا ہے دوسرا فقرہ کہ
یہ روشنی کبھی نہ بجھے گی۔یہ ایک زبر دست بشارت ہے کہ اللہ تعالیٰ میری اسلام کے لئے
کوششوں کو بار آور کرے گا اور ان کے نیک نتائج کو دوام بخشے گا اس قسم کا فقرہ ہمارے لئے
ایک قسم کی بشارت ہے۔الفضل 4۔نومبر 1946 ء صفحہ 4-3
411
3 نومبر 1946ء
فرمایا : میں نے رویا میں دیکھا کہ میں اسی مسجد میں ہوں (مسجد مبارک میں) اور وسط مسجد میں
بیٹھا ہوں کچھ اور دوست بھی بیٹھے ہیں ہندوستان کی آزادی کے متعلق باتیں ہو رہی ہیں
"
تفصیل اس وقت یاد نہیں) اور معلوم ہوتا ہے کہ میں ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد میں کچھ
حصہ لے رہا ہوں انگریزی حکومت اسے ناپسند کرتی ہے۔دوست مجھے کہہ رہے ہیں کہ اس کے
متعلق کوئی تدبیر اختیار کرنی چاہئے ایسا نہ ہو کہ حکومت آپ کے خلاف کوئی اقدام کرے جو مضر
اور نقصان دہ ثابت ہو۔دوستوں کی یہ بات سن کر میں ان کو تسلی دیتا ہوں۔اس وقت ایسا معلوم
ہوتا ہے کہ ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب وائسرائے کے نمائندے ہیں جب دوستوں نے اس
بات پر اصرار کیا کہ ہمیں اس کے متعلق کچھ کرنا چاہئے تو میں ان سے کہتا ہوں کہ میں ڈاکٹر میر محمد
اسماعیل صاحب سے جو وائسرائے کے نمائندے ہیں اس کے متعلق بات چیت کروں گا تا

3۔360
گورنمنٹ کا عندیہ معلوم ہو جائے جب میں وہاں سے اٹھ کر اس غرض کے لئے چلا کہ میں ڈاکٹر
میر محمد اسماعیل صاحب کو بلاؤں اور میں ان دوستونوں سے پرے پہنچا ہوں (حضور نے محراب
کے پاس مجلس میں تشریف رکھتے ہوئے مسجد مبارک کے دائیں طرف کے دوستونوں کی طرف
اشارہ کیا جو سابق مسجد کے پاس ہیں) تو وہاں میں دیکھتا ہوں کہ کوئی پادری کھڑا ہے اس کا قد بہت
لمبا ہے کوئی آٹھ نو فٹ ہے وہ بڑے موٹے آدمی سے بھی دگنا موٹا ہے اور ایک دیو کی طرح
معلوم ہوتا ہے۔ایک جبہ اس نے اپنے کندھوں پر ڈالا ہوا ہے ایسا جبہ جو علماء یا پادری عام طور پر
استعمال کرتے ہیں اس پادری نے مجھ سے مصافحہ کیا اور بڑے جوش سے میری طرف جھک گیا وہ
مجھ سے آہستہ آہستہ باتیں کرنے لگا اور مجھے کہنے لگا کہ آپ کو اپنا موجودہ رویہ بدل لینا چاہئے اور
یہ طریق اختیار نہیں کرنا چاہیئے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ مجھ پر اس بارے میں زور دیتا ہے کہ
آپ آزادی کی جدوجہد میں حصہ نہ لیں۔میں ان کو ٹلاتا ہوں کہ میں اس سے کیوں بات کروں
میں دل میں کہتا ہوں کہ میں ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب سے بات کروں گا جو ایک ذمہ دار شخص
ہیں۔(جن کو میں خواب میں وائسرائے کا نمائندہ سمجھتا ہوں) مگر وہ پادری وحشی کی طرح مجھ پر
جھکتا چلا آتا ہے اور مجھ پر دباؤ ڈالتا ہے میں اپنے ساتھیوں سے کہتا ہوں کہ اس کو ہٹاؤ جب اس کو
ہٹا دیا گیا تو میر محمد اسماعیل صاحب نظر آئے وہ مسجد مبارک کے پرانے حصہ میں کھڑے تھے میں
نے ان سے کہا کہ میں آپ سے کچھ بات چیت کرنی چاہتا ہوں مگر میں نے خیال کیا کہ دوستوں کے
سامنے بات کرنا مناسب نہیں میں ان کو پہلے سابق مسجد کے آخری مغربی ستون کی طرف لے گیا
پھر وہاں بھی آدمی دیکھ کر انتہائی مغربی چھت کی طرف لے گیا پھر وہاں بھی یہ خیال کر کے کہ
لوگوں تک آواز پہنچ جائے گی میں نے کہا چلئے بیت الذکر میں بات کرتے ہیں (مسجد کے ساتھ کا
شمالی حجرہ جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام عبادت و تحریر کا کام کیا کرتے تھے) میں بیت الذکر
میں بیٹھ گیا اور میر محمد اسماعیل صاحب میرے سامنے بیٹھ گئے۔اتنے میں دروازہ کھلا اور حضرت
اماں جان) نے دروازہ سے اندر جھانکا اور میر محمد اسماعیل صاحب نے کہا آئیے بیٹھ جائیے۔میں
دل میں سمجھتا ہوں عورتوں کا دل نرم ہوتا ہے اور حضرت اماں جان تو بہت ہی نرم دل ہیں ایسا
نہ ہو ہماری باتیں سن کر ان کو تکلیف پہنچے کیونکہ یہ باتیں ایسی ہیں جن میں گورنمنٹ سے ٹکر
لینے کا ذکر آئے گا اس لئے میں دل میں نہیں چاہتا کہ حضرت اماں جان وہاں بیٹھیں چونکہ میر

361
صاحب نے کہا کہ آکر بیٹھ جائیں تو میں خاموش ہو گیا۔میں نے ان کے بیٹھ جانے کے بعد میر محمد اسماعیل صاحب سے کہا کہ لوگ اس طرح کہہ
رہے ہیں میں آپ سے بات کر کے اس کے متعلق فیصلہ کرنا چاہتا ہوں۔لوگ کہتے ہیں کہ اگر
آپ نے آزادی کی جدوجہد میں حصہ لیا تو گورنمٹ آپ کو گرفتار کر کے سزا دے گی مگر میں جو
کچھ کر رہا ہوں بالکل ٹھیک کر رہا ہوں اور میں اپنے آپ کو حق پر سمجھتا ہوں اور جو کام اللہ تعالیٰ
نے میرے سپرد کیا ہے وہ میں نے بہر حال کرنا ہے اس کے بعد میں نے جوش میں آکر کہا گو ر نمنٹ
زیادہ سے زیادہ یہی کرے گی کہ مجھے قید کرے گی یا کوئی اور سزا دے دے گی اگر خدا تعالیٰ کا منشاء
اسی طرح ہے کہ میں قید ہو جاؤں یا مارا جاؤں تو میں کیا کر سکتا ہوں اور مجھے اس پر کیا اعتراض ہو
سکتا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اگر خدا تعالیٰ کا منشاء اس طرح نہیں تو وہ خود میری حفاظت کرے
گا اور پہلی ہی رات جس میں مجھے جیل میں رکھا جائے گا اس میں ہندوستان کے بڑے افسر بھی مر
جائیں گے اور انگلستان کے بڑے افسر بھی مر جائیں گے اور میں نے اس پادری کا بھی ذکر کیا اور
اس پر شبہ ظاہر کیا کہ یہ پادری شاید گورنمنٹ کی طرف سے مقرر ہے۔میری بات سن کر میر
صاحب نے اس امر کی تردید کی کہ گورنمنٹ میرے خلاف کوئی قدم اٹھانا چاہتی ہے اور پادری
کی نسبت کہا کہ اس نے مجھ سے یہ باتیں بیان کی ہیں مگر وہ تو پاگل ہے گورنمنٹ کو اس سے کوئی
تعلق نہیں جب میں نے یہ کہا کہ زیادہ سے زیادہ گورنمنٹ یہی کرے گی کہ مجھے قید کرے گی یا
کوئی جسمانی سزا دے گی تو ایسا کہتے وقت میرا خیال تھا کہ اماں جان کو یہ الفاظ سن کر تکلیف ہوگی
مگر میرا یہ فقرہ سن کو اماں جان کے چہرے پر کوئی گھبراہٹ کے آثار نہ پیدا ہوئے۔بلکہ وہ
اطمینان سے بات سنتی رہیں پھر جب میں نے کہا کہ قید ہونے پر پہلی ہی رات جو مجھے جیل میں
آئے گی اسی رات ( اس ظلم کی وجہ سے خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت) ہندوستان کے ذمہ دار افسر
بھی مر جائیں گے اور انگلستان کے چوٹی کے افسر بھی مر جائیں گے تو اماں جان نے کہا۔درست
ہے میں نے بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے سنا ہے آپ فرماتے تھے کسی بزرگ نے کہا
ہے کہ خداتعالی بڑے بڑے بادشاہوں کو جب وہ ظلم کریں یوں مٹا دیتا ہے اور یہ کہتے ہوئے
اپنے ہاتھ کو اس طرح حرکت دی جس طرح مٹی کو ہموار کرنے کے لئے ہاتھ ہلاتے ہیں۔یہ سن
کر معا مجھے خیال آیا کہ اس قول کو ایک شاعر نے بھی باندھا ہے اور اس کے بعد یہ مصرعہ میرے

362
ذہن میں آیا کہ
بنے ہیں زمیں آسماں کیسے کیسے
یعنی کیسے کیسے بلند شان والے بادشاہ جو آسمان کی طرح بلند شان تھے خدا تعالیٰ نے زمین کی
طرح ہموار کر دیئے اور آسمان ہونے کے بعد انہیں زمین کی طرح کر دیا۔اس گفتگو کے دوران
میں خان میر صاحب جو پہریدار ہیں مسجد کی کھڑکی کے پاس بیٹھے ہوئے بولے۔انہوں نے جوش
سے کہنا شروع کیا دو پٹھان پہرہ دار مارے گئے ہیں اس کا کچھ انتظام ہونا چاہیئے ورنہ ہمارے لئے
مشکل ہے میں سمجھتا ہوں کہ ان کا یہ الزام احمدیوں کے بارے میں ہے کہ احمدیوں نے پٹھانوں کو
مارا ہے میر محمد اسماعیل صاحب نے ان کو خاموش کرانے کے لئے کہا کوئی بات نہیں کوئی بات
نہیں۔مگر مجھے خان میر کا احمدیوں پر اس طرح الزام لگانا برا معلوم ہوا اور میں نے کہا کہ آج ان
کی جگہ کوئی ہندوستانی پہریدار مقرر کر دیا جائے (تا ان کی جان خطرہ میں نہ پڑے ) وہ عید الاضحیہ کا
دن معلوم ہوتا ہے۔میں نماز کے لئے اٹھا ہوں اور اس کمرے میں گیا ہوں جہاں حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوة والسلام بیٹھا کرتے تھے وہاں میاں بشیر احمد صاحب بھی موجود ہیں اور ایسا
معلوم ہوتا ہے کہ گاندھی جی بھی بطور مہمان آئے ہوئے ہیں۔میں میاں بشیر احمد صاحب سے
کہتا ہوں کہ گاندھی جی کی حفاظت کے لئے پہریداروں کا انتظام کریں اور تاکید کرتا ہوں کہ ان
کو کسی قسم کی تکلیف نہ پہنچے۔انہوں نے کہا بہت اچھا۔ابھی انتظام کر دیتا ہوں۔میں نے پھر اس
بات پر زور دیا کہ دیکھیں عورتوں سے بھی زیادہ ان کی حفاظت کی جائے۔انہوں نے یہ سن کر
تعجب سے کہا عورتوں سے بھی زیادہ۔میں نے کہا ہاں وہ ہمارے مہمان ہیں اور مہمان کا بہت
زیادہ خیال رکھنا چاہئے اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔جب آنکھ کھلی اور میں خواب کے اس حصے پر غور کرنے لگا کہ اگر مجھے قید کیا گیا تو جیل میں پہلی
رات میں جو مجھے آئے گی اس میں خدائی قہر سے ہندوستان کے بڑے افسر بھی مر جائیں گے اور
انگلستان کے بڑے افسر بھی مر جائیں گے تو ابھی اس پر ایک منٹ بھی پورا نہ گزرا تھا کہ یکدم
زلزلہ کے دو جھٹکے آئے (اس وقت عین بارہ بجے کا وقت تھا میں نے گھر والوں کو جگا کرتا یا تو پہلے
تو انہوں نے کہا کہ یہ وہم ہی نہ ہو مگر میں نے کہا وہم نہیں۔بلکہ میں جاگ رہا تھا جب زلزلے کے
جھٹکے آئے پہلے شمال کی طرف والا دروازہ ہلا پھر جنوب والا دروازہ ہلا تب انہوں نے کہا۔ٹھیک

363
ہے کیونکہ بجلی کا لیمپ جو سر پر لٹک رہا ہے زور زور سے ہل رہا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ یہ
خدا تعالیٰ نے دو نشان دکھائے ہیں۔ادھر خواب میں بھی دو ملکوں کے بڑے افسروں کے مرجانے
کا ذکر تھا اور ادھر زلزلے کے بھی دو جھٹکے آئے گو یا اللہ تعالی نے یہ یقین دلایا ہے کہ اگر ایسا ظلم
ہو گا تو انگلستان اور ہندوستان دونوں جگہوں کے ظالموں پر تباہی آئے گی۔اس رویا سے معلوم ہوتا ہے شاید بعض پادری اور ان کے ہمد رد ہندوستان کی آزادی کے
رستہ میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کریں اور لوگوں کو راغب کرنے کے لئے ان لوگوں کی طرف
سے مشہور کیا جائے کہ حکومت بھی ان کے ساتھ ہے اور اند ر سے ہندوستان کی آزادی کی حامی
نہیں ہے کیونکہ رویا میں میر صاحب نے جن کو میں نے حکومت کا نمائندہ سمجھا ہے حکومت کو
اس الزام سے بری قرار دیا ہے۔اور پادری صاحب کی حرکت کو غیر حکومتی کوشش قرار دیا
ہے۔اس رویا میں اس طرف بھی اشارہ ہے کہ ہندو مسلمان کی صلح ہونی چاہئے اور ایک
دوسرے کی حفاظت انہیں کرنی چاہئے اور اسلام کی ترقی کی طرف بھی اشارہ ہے کیونکہ یہ کہنا کہ
گاندھی جی تو ہمارے مہمان ہیں اس کا یہی مطلب ہو سکتا ہے کہ کتنے بھی انقلابات آئیں آخر
اسلام ہی جیتے گا کیونکہ مہمان کا لفظ عارضی طور پر آنے والے کے لئے بولا جاتا ہے پس اس فقرہ
سے یہ مطلب ہے کہ ہندو مذہب ہندوستان میں عارضی ہے۔آخر اسلام ہی پھیلے گا اور ممکن ہے
کسی وقت گاندھی جی بھی قادیان آئیں۔میں تو سیاسیات سے الگ رہنے کی کوشش کرتا ہوں
سوائے اس کے کہ ہندوؤں کو بھی نیک مشورہ دے دیا اور مسلمانوں کو بھی نیک مشورہ دے دیا یا
مصیبت زدہ کے حق میں اور ظالم کا ظلم روکنے کے لئے کسی کو تنبیہ کر دی اس سے زیادہ کبھی
نہیں کیا۔مگر اب متواتر اس قسم کی خوابوں رویا اور کشوف سے معلوم ہو تا ہے کہ خدا تعالیٰ مجھے
ندو مسلم صلح کے لئے یا ہندوستان کی آزادی کے لئے کسی اقدام کے لئے دھکیل رہا ہے یہ تو اللہ
تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے کہ یہ کس رنگ میں ہو گا آیا صرف دعاؤں کے ذریعہ سے یا نصیحت کے
ذریعہ سے یا اس سے زیادہ کسی عملی اقدام کے ذریعہ سے جب وقت آئے گا خود یہ بات ظاہر ہو
جائے گی۔بہر حال ہماری جماعت میں سے ہر شخص کو یہ سمجھ لینا چاہئے اور پختہ عزم کر لینا چاہئے
کہ کچھ بھی ہو وہ تبلیغ اسلام سے پیچھے نہ ہٹے گا۔آئندہ قریب کے زمانے میں بڑے بڑے
تغیرات رونما ہونے الے ہیں اور وہ وہ باتیں بھی آنے والی ہیں جو وہم و گمان میں بھی نہیں

آج 10 میں سے 10 باقی