5 نومبر 1946ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
364
آسکتیں۔ہماری جماعت کو دن رات دعاؤں میں لگے رہنا چاہئے کہ خدا تعالٰی موجودہ بے چینی
اور بدامنی کو دور فرمائے۔آمین۔الفضل 11۔نومبر 1946ء صفحہ 1 37
5۔نومبر 1946ء
412
فرمایا : آج رات میں نے رویا میں دیکھا ایک خیمہ سا معلوم ہوتا ہے میں اس کے اندر بیٹھا
ہوں اس جگہ میاں بشیر احمد صاحب بھی ہیں اور ایک باہر سے آئے ہوئے ہیں کوئی غیر احمدی
صوفی بھی ہیں۔میرا خیال ہے وہ خواجہ حسن نظامی صاحب تھے اتنے میں دروازہ کھلا ایسا دکھائی
دیتا ہے کہ کچھ سکھ باہر کھڑے ہیں اور وہ دروازہ میں سے اندر جھانک رہے ہیں۔وہ سکھ کچھ
حیران سے معلوم ہوتے ہیں۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ان میں یہ خبر مشہور ہوئی تھی کہ مجھ کو
سانپ نے ڈس لیا ہے اور اس کے ڈسنے سے میری موت واقع ہو گئی ہے وہ بار بار جھانکتے اور
مجھے دیکھتے ہیں اور مجھے دیکھ کر وہ بڑے حیران ہوتے ہیں کہ میں تو بالکل خیریت سے بیٹھا ہوں وہ
بہت متاثر ہیں میں نے ان کو بلایا اور کہا۔اندر آجائیں وہ اندر آئے تو میں نے ان سے پوچھا کہ
کیا بات ہے آپ لوگ کیوں یہاں آئے ہیں وہ کہتے ہیں ہم نے سنا تھا کہ آپ کو سانپ نے ڈس لیا
ہے اور ہم نے آپ کے متعلق بری بری باتیں سنی تھیں جس کی وجہ سے ہم سخت گھبرائے ہوئے
تھے مگر آپ کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور اس قسم کے الفاظ بھی انہوں نے کہے کہ پر میشور کی
بڑی دیا ہو گئی ہے۔میں نے ان سے کہا کہ ہاں مجھے سانپ نے ڈسا تو تھا مگر خد اتعالیٰ نے فضل کیا
اور خیریت رہی۔اس وقت میرے ذہن میں وہ رویا آتی ہے جو چند دن پہلے شائع ہو چکی ہے اور
اس رویا کو میں خواب میں حقیقت سمجھتا ہوں لیکن اس فرق سے کہ رؤیا میں تو تھا کہ سانپ مجھے
سے پچھلی قطار کے پاس نکلا تھا اور دوستوں نے اسے مار دیا تھا مگر میں خواب میں خیال کرتا ہوں
کہ اس نے مجھے کا ٹا بھی تھا چنانچہ میں نے ان کو اپنا دائیں پیر کا انگوٹھا دکھایا اور کہا کہ یہاں سانپ
نے مجھے ڈسا تھا مگر مجھے تو کچھ بھی تکلیف نہیں ہوئی۔صرف اس جگہ کا چمڑا کچھ کالا سا معلوم ہو تا
ہے میری اس بات کو سن کر وہ بہت متاثر ہوئے اور یہ دیکھ کر کہ اللہ تعالیٰ خود میری حفاظت کر رہا
ہے ان میں اس قدر عقیدت پیدا ہوئی کہ جیسے سکھوں میں رواج ہے کہ وہ اظہار عقیدت کے
طور پر سجدہ کرتے ہیں ان میں سے ایک بڑھا سکھ آگے بڑھا اور اس نے مجھے سجدہ کرنا چاہا جب وہ
365
میرے پاؤں کی طرف جھکا تو میں نے اس کا سر پکڑ کر اونچا کر دیا اور کہا خدا تعالیٰ کے سوا اور کسی کو
سجدہ کرنا جائز نہیں۔میاں بشیر احمد صاحب سامنے بیٹھے ہیں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ دوسرے
لوگوں کی توجہ میرے اس فعل کی طرف پھر انا چاہتے ہیں۔اس غرض سے انہوں نے حاضرین کو
مخاطب کر کے کہا۔دیکھئے انہوں نے اس سکھ کو سجدہ کرنے نہیں دیا اس پر اس سکھ کو پھر جوش آ
گیا اور وہ پھر سجدہ کرنے کے لئے جھکا۔اس پر میں نے اس کو پھر ہٹا دیا اور کہا یہ منع ہے اللہ تعالیٰ
کے سوا اور کسی کو سجدہ کرنا جائز نہیں مگر بڈھے نے تیسری دفعہ پھر سجدہ کرنے کے لئے اپنا سر جھکایا
میں نے پھر اس کا سر پکڑ کر اونچا کر دیا اس پر اس نے کہا۔یہ میرا مذ ہب ہے آپ کو اس سے کیا۔یعنی آپ مجھے اپنے عقیدہ کے مطابق عمل کرنے سے کیوں روکتے ہیں۔میں نے کہا جب یہ بات
خدا تعالیٰ نے ناجائز قرار دی ہے تو میں کس طرح اجازت دے سکتا ہوں کہ تم مجھے سجدہ کرو اس
پر وہ بڑھا شور مچاتا ہے کہ یہ میرا مذ ہب ہے آپ کو اس سے کیا۔جب میں نے دیکھا کہ وہ سجدہ
کرنے کے لئے زیادہ اصرار کر رہا ہے تو میں نے دوستوں سے کہا اس کو باہر نکال دو چنانچہ
دوستوں نے اس کو پکڑ کر باہر نکال دیا اس کے بعد کسی شخص نے کوئی سوال کیا میں اس کے
جواب میں کہتا ہوں میں تو سپاہی ہوں اور میری سب سے بڑی خواہش یہی ہے کہ میں خدا تعالیٰ
کے راستے میں جان دے دوں۔میرے امام بننے میں میری مرضی کا دخل نہیں بلکہ جو کچھ ہوا اللہ
تعالٰی کے منشاء کے ماتحت ہوا۔میں تو اسلام کا ایک سپاہی ہوں اور خدا تعالیٰ کے راستہ میں جان
دینا اپنی سب سے بڑی خواہش سمجھتا ہوں۔یہ کہہ کر میں کسی کام پر گیا جب کام کر کے واپس لوٹا تو
اس وقت بھی راستہ میں دوستوں سے اس مضمون پر گفتگو کر رہا تھا کہ میں تو دین کا ایک سپاہی
ہوں اور میری ساری خوشی اسی میں ہے کہ خدا تعالیٰ کے راستہ میں مارا جاؤں مجھے تنظیم کرنے
اور چندے کرنے اور اس قسم کے دوسرے کاموں سے کیا تعلق ہے خدا تعالیٰ نے مجھے ان
کاموں پر لگا دیا تھا تو میں مجبور تھا ورنہ میں تو ایک سپاہی کی طرح خدا تعالیٰ کی راہ میں لڑتے ہوئے
مارے جانے کو پسند کرتا ہوں۔اس خواب سے معلوم ہوتا ہے کہ سکھوں میں سے ایک طبقہ کے دل میں احمدیت کی محبت
گھر کر گئی ہے اور وہ لوگ توجہ کے قابل ہیں اگر پورے طور پر ان کی طرف توجہ کی جائے تو وہ
احمدیت قبول کرلیں گے۔انشاء اللہ۔الفضل 12۔نومبر 1946 ء صفحہ 3