دسمبر 1946ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
368
میرا تو نہیں " اور خواب میں میں بہت خوش ہوتا ہوں کہ اب رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ
و سلم اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سید ھے اس گھر میں داخل ہو جائیں گے اس کے
بعد میری آنکھ کھل گئی۔اس خواب کی ایک تعبیر تو میں یہ سمجھتا ہوں کہ چونکہ ظاہر لحاظ سے جلسہ سالانہ پر آنے
والے مہمانوں کے لئے یہاں مکانوں کی قلت ہے اس لئے اس میں اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ جو
شخص رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
مہمانوں پر دروازے بند کرتا ہے گویا وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام پر دروزاے بند کرتا ہے۔اور جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مہمانوں کے لئے دروازے کھولتا ہے گویا وہ رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے لئے اپنے گھر کے دروازے کھولتا
ہے۔الفضل 25۔دسمبر 1946 ء صفحہ 1
دسمبر 1946ء
415
فرمایا : میں نے دیکھا کہ میں ایک جگہ پر ہوں اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے گھر کی طرف
واپسی ہو رہی ہے میرے ساتھ کچھ اور لوگ بھی ہیں ہم وہاں سے گھر کی طرف چلے ہیں جس جگہ
ہم چل رہے ہیں وہ کوئی باقاعدہ سڑک نہیں ہے بلکہ پگڈنڈی سی ہے جیسے مٹی ڈال کر راستہ بنایا
ہوتا ہے وہ راستہ دو قسموں میں تقسیم ہے۔تھوڑی سی پگڈنڈی ایک طرف ہے اور تھوڑی سی
پگڈنڈی دوسری طرف ہے اس کے بیچ میں درخت لگے ہوئے ہیں اور کسی کسی جگہ دیوار اور
باڑی ہے جب ہم چلے ہیں تو ہمارے ساتھ کچھ غیر احمدی پٹھان ہیں اور کچھ احمد ی ہیں ہم جس
سڑک پر چلے جا رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ کہیں دیوار ہے اور کہیں باڑ ہے دونوں راستوں
میں حد فاصل چلی جاتی ہے۔میں نے ایک راستہ پر کچھ احمدیوں کو چلنے کے لئے کہا اور خود
دوسرے راستہ پر چلنے لگا جس راستہ پر میں چلا اس پر ہی غیر احمدی بھی ہیں جو پٹھان معلوم ہوتے
ہیں۔میرے ساتھیوں میں بھی کچھ پٹھان ہیں جب ہم چلے ہیں تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ ان غیر
احمدی پٹھانوں نے احمد می پٹھانوں کو کندھے مار کر صف میں سے باہر نکالنا چاہا ہے۔میں سمجھتا
369
ہوں کہ اس سے ان کا ارادہ شرارت کرنے کا ہے اتنے میں میرے ساتھیوں میں سے بھی ایک
شخص نے کہا کہ یہ شرارت کر رہے ہیں۔میں نے دیکھا کہ ایک ایک احمدی پٹھان بیچ میں ہے اور
ان کے دونوں طرف ایک ایک غیر احمدی پٹھان ہے جو ان کو کندھے مار رہے ہیں یعنی ایک ایک
احمدی پٹھان کو دو دو غیر احمدی پٹھان باہر نکالنے کی کوشش کرتے ہیں۔جب میں نے دیکھا کہ یہ
شرارت بڑھتی جا رہی ہے میں اس تاڑ میں ہوں کہ اگر راستہ مل جائے تو میں دوسری طرف
والے دوستوں کو بھی اس سے آگاہ کر دوں۔چلتے چلتے ایک جگہ میں نے دیکھا کہ باڑ میں ایک
چھوٹا سا شگاف ہے میں نے ہاتھ سے اس شگاف کو بڑا کیا اور اس میں سے جھک کر دوسری طرف
نکل گیا اور میرے راستہ پر جو متوازی جا رہا تھا دوسرے ساتھیوں کو اطلاع دی پھر ان کو ساتھ
لے کر اس راستہ پر آیا جس پر غیر احمدی پٹھان جو احمدیوں پر حملہ کر رہے تھے چل رہے ہیں اور
آکر ان پر حملہ کر دیا اور اس وقت مجھے تین چار ہی مخالف آدمی معلوم ہوتے ہیں اور جو میرے
ساتھ ہیں وہ بھی تین چارہی ہیں۔ان مخالفین میں سے ایک کو میں نے پکڑ کر گرا دیا اور دوسروں۔کو میرے ساتھیوں نے ایک ایک کر کے پکڑ لیا اور گرا دیا اس وقت یوں معلوم ہوتا ہے کہ گویا
با قاعدہ لڑائی یا جہاد ہو رہا ہے میں نے دوسرے ساتھیوں کی طرف تو نہیں دیکھا لیکن میں اس
وقت تلوار نہیں چلا رہا بلکہ میرا مخالف خود اپنے آپ کو تلوار مار رہا ہے اور میں صرف اس کے
سینے پر چڑھ کر بیٹھ گیا ہوں میں اس سے کہتا ہوں تمہیں تو تلوار چلانی نہیں آتی۔اس پر اس نے
اپنے پیٹ میں چھری دور تک گھیر دی اور پھر اسے پیٹ میں چکر دیا اور کہا اب تو ٹھیک ہے۔میں نے کہا۔ہاں اب ٹھیک ہے اس کے بعد وہ مر گیا اور میں اس کے سینہ پر سے اٹھ کھڑا ہوا اس
وقت نہ مجھے کوئی لاش نظر آتی ہے اور نہ کوئی دشمن نہ میرا ساتھی تب میں قادیان کی طرف چل
پڑا۔راستہ اور جہت سے معلوم ہوتا ہے کہ جنوب کی طرف سے جس طرف مقبرہ بہشتی ہے
قادیان کی طرف آرہا ہوں اس وقت ایک نوجوان آدمی میرے ساتھ ہے گو میں نے لڑائی کے
وقت اسے نہیں دیکھا تھا مگر اس وقت یوں معلوم ہوتا ہے کہ اس نے سب مخالفوں کو مارا ہے۔میں اپنے دل میں کہتا ہوں کہ جب میں جماعت میں پہنچوں گا تو لوگوں کو بتاؤں گا کہ اس شخص نے
دشمنوں کو مارا اور یوں بہادری کی۔جب میں قادیان کے پاس پہنچاتو وہاں دیکھا کہ سڑک پر بہت
سے آدمیوں کا ہجوم ہے جیسے کوئی جلسہ ہو رہا ہے۔میں نے دوستوں سے کہا کہ اس شخص کو
370
ساتھ لے آؤ مجھے خیال ہوتا ہے کہ وہ شخص حیا کی وجہ سے بھاگ نہ جائے اور اپنے دل میں کہتا
ہوں کہ میں پہنچ کر اس کے کارنامے لوگوں کو سناؤں گا جب میں نے کہا کہ اس شخص کو لاؤ تو
اچانک وہ شخص کہیں غائب ہو گیا دوست اس کو ڈھونڈنے لگے اور ایک شخص کو پکڑ کر میرے
سامنے لائے جس کی داڑھی مونچھیں تھیں مگر میں کہتا ہوں کہ جس نے مارا تھا اس کی داڑھی
مونچھیں بالکل نہ تھیں اور اس شخص کی داڑھی مونچھیں ہیں اس لئے یہ وہ شخص نہیں۔اتنے
میں ہجوم میں سے ایک شخص آگے بڑھا اور مجھ سے اس نے کوئی بات پوچھنی چاہی جو نہی میں
نے اس کی طرف توجہ کی میں نے دیکھا کہ وہ سوال کرنے والا وہی نوجوان ہے اور میں نے اس کا
ہاتھ پکڑ کر بعض دوسروں کے ہاتھ میں یہ کہہ کر پکڑوایا ہے کہ یہی شخص ہے جس نے آج ایسی
خدمت دین کی ہے اسے میرے ساتھ لے آؤ مگر نہ معلوم میرے ہاتھ سے یا ان دوستوں کے
ہاتھ سے چھٹ کر وہ پھر غائب ہو گیا۔فرمایا : خواب میں بغیر داڑھی اور مونچھوں کے نوجوان کو دیکھنے سے مراد فرشتہ ہوتا ہے
اور پھر خواب میں اس شخص کا غائب ہو جانا بھی اسی طرف اشارہ کرتا ہے کہ وہ فرشتہ تھا کیونکہ ہم
لوگوں کے سامنے اس کی تعریف کرنا چاہتے تھے اور بتانا چاہتے تھے کہ اس نے یوں بہادری کی
اور یوں دشمن کو مارا مگر وہ غائب ہو گیا اور اس نے سمجھا کہ میں تعریف سے بالا تر اور مستغنی
ہوں میں نے جو خواب میں دیکھا کہ میرا مخالف خود اپنے آپ کو مارتا ہے اس سے بھی معلوم ہوتا
ہے کہ فرشتے نے ہی اسے مارا ہے اور میرا اس پر حملہ کرنا بلکہ اس کا خود اپنے آپ کو مارنا ظاہر
کرتا ہے اللہ تعالیٰ ہمیں بتاتا ہے کہ ہمارے دشمنوں کی ہلاکت فرشتوں کے ہاتھوں سے ہوتی
ہے۔خواب میں مجھے جو افغان دکھائے گئے ہیں ممکن ہے افغانستان میں تبلیغ کے لئے اللہ تعالٰی
کوئی سامان پیدا کر دے۔اس وقت یہ حالت ہے کہ اکاد کا پٹھان یہاں آجاتا ہے اور بیعت کر جاتا
ہے لیکن وہ شور نہیں جو صاجزادہ عبد اللطیف صاحب کی شہادت کے زمانہ میں ہوا تھا اور اس
سے وہاں کے بہت سے لوگ متاثر ہو گئے تھے مگر اس خواب سے معلوم ہو تا ہے کہ اللہ تعالیٰ پھر
وہاں تبلیغ کے سامان پیدا کرنا چاہتا ہے اور یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ وہاں ہماری مخالفت پھر سے تیز
ہو جائے گی لیکن خدا تعالیٰ ایسے سامان کرے گا کہ ہمارے دشمن خود بخود اپنے ہاتھوں ہلاک ہو
جائیں گے۔الفضل 3۔جنوری 1947ء صلح 1-2