8 جنوری 1947ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
371
416
8 جنوری 1947ء
فرمایا : میں نے دیکھا کہ میں کسی جگہ پر ہوں اور مہارا بہ صاحب پٹیالہ کی طرف سے مجھ سے
خواہش کی گئی ہے کہ میں ان کے لئے زیور خریدوں اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ شیخ یعقوب علی
صاحب یہ پیغام مہا راجہ صاحب کی طرف سے لائے ہیں میں ان سے کہتا ہوں کہ مجھے اس طرح
زیور خریدنے میں تردد ہے کیونکہ ممکن ہے کہ اگر میں زیور خریدوں تو وہ مہاراجہ کو پسند آئے یا
نہ آئے مگر شیخ یعقوب علی صاحب کہتے ہیں کہ مہاراجہ صاحب کا یہ پیغام ہے کہ آپ اپنی مرضی
سے جو زیور خریدیں گے انہیں پسند ہو گا۔اس کے بعد یوں معلوم ہوتا ہے کہ مہاراجہ صاحب
خود مجھ سے ملنے کے لئے آئے ہیں انہوں نے اس وقت ایسے زیورات پہنے ہوئے ہیں جیسے عام
طور پر راجے مہاراجے پہنتے ہیں۔ان کا لباس بھی زرق برق ہے۔انہوں نے آکر مجھ سے مصافحہ
کیا اور میں نے ان کو اپنے پاس بٹھا لیا۔ایک طرف میں بیٹھا ہوں درمیان میں مہا راجہ صاحب
پٹیالہ اور ان کے پرے شیخ یعقوب علی صاحب بیٹھے ہیں اس وقت میں اپنے دل میں ارادہ کرتا
ہوں کہ چونکہ مہاراجہ صاحب خود آگئے ہیں اس لئے اب میں ان کے سامنے ان کے لئے زیور
خریدوں گا اس طرح ان کی مرضی معلوم ہو جائے گی۔میں یہ ارادہ کرہی رہا تھا کہ یکایک غیب
سے ایک زیور میرے سامنے آگیا اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ جیسے کوئی زیور دکھاتا ہے وہ زیور
ایک ہی ہے اور سامنے لٹک رہا ہے جیسے وہ ہوا میں معلق ہو۔کوئی آدمی نظر نہیں آتا جس نے
اسے پکڑا ہوا ہو وہ زید رعام زیورات سے بہت بڑا ہے۔اس کی شکل اس قسم کی ہے جیسے سینہ پر
پہننے والے ہاروں کے نیچے ٹیکے ہوتے ہیں مگر نی کے تو بہت چھوٹے ہوتے ہیں مگر وہ زیو را نتا بڑا ہے
جیسے زرہ ہوتی ہے یوں معلوم ہوتا ہے کہ اس کے بیچ میں ایک چیز ہے جو چو کو رسی ہے۔اس
کے کنارے اٹھے ہوئے ہیں اور بیچ سے وہ خالی ہے اس چوکور کے ارگرد بیضوی شکل میں ہیرے
اور زمرد جڑے ہوئے ہیں اور غالبا تین قطاروں میں ہیں اس زیور کی شکل قریباً یوں بن جاتی
ہے۔
372
وہ ہیرے اور زمرد اتنے بڑے ہیں کہ اخروٹ سے بھی بڑے نظر آتے ہیں۔ایک زمرد جو
اس وقت میری آنکھوں کے سامنے ہے وہ اتنا بڑا ہے کہ میں نہایت حیرت سے اس کو دیکھتا
ہوں۔وہ سارے کے سارے ہیرے اور زمرد نہایت صاف ہیں اور کوئی داغ یا نشان ان میں
نہیں ہے۔مہاراجہ صاحب پٹیالہ بھی اس زیور کو دیکھ رہے ہیں اتنے میں میں نے دیکھا کہ میری
لڑکی امتہ القیوم بھی آگئی ہے وہ زیور کو دیکھ کر کہتی ہے باقی سب جگہوں پر تو ہیرے اور زمرد
جڑے ہوئے ہیں لیکن کیا ہی اچھا ہو تا اگر درمیانہ چوکور مربع جگہ کے اندر بھی کوئی جو ہر ہوتا
تب یہ زیور زیادہ خوبصورت نظر آتا جب میری لڑکی نے یہ کہا کہ اس مربع کے اندر بھی کوئی
جو ہر ہونا چاہئے تھا تو میں نے دیکھا کہ وہ چو کو رسی بیچ والی چیز جس کے پہلو اٹھے ہوئے ہیں اور جو
بجائے سونے کے چاندی کی ہے اور اس کے اندر گہرا سرخ رنگ بھرا ہوا ہے اس کے اندر سے
روشنی آرہی ہے اس روشنی سے وہ سرخی اتنی تیز ہو جاتی ہے کہ نہایت خوش نما معلوم ہوتی
ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہیں ان کے ارد گرد جو ہیرے
اور زمرد دائروں کی شکل میں زیور پر جڑے ہوئے ہیں آپ کی اولاد یا خلفاء ہیں۔اس کے بعد
میں اپنی لڑکی سے کہتا ہوں اس چوکور کے اندر کسی ہیرے یا زمرد کا نہ لگنا ہی اس کی اصل
خوبصورتی ہے۔اس کے بعد میں نے اس چو کو رخانہ کی طرف نظر ڈالی جدھر سے روشنی آتی ہے
تو میں نے دیکھا کہ اس طرف نیچے کی طرف سے ایک سوراخ ہے جس کے پہلو میں ایک تیز
روشن بلب لگا ہوا ہے۔عجیب بات یہ ہے کہ باوجو د بلب کھلا ہونے کے اس کی روشنی اور تو کسی
طرف نہیں جاتی صرف اس چوکور کے اندر آتی ہے اور اس روشنی سے اس چوکور خانہ کی
سرخی اتنی تیز اور خوش نما ہو جاتی ہے کہ لعل کو بھی مات کرتی ہے۔میں اپنی لڑکی سے کہتا ہوں کہ
تمہارا یہ خیال کرنا کہ اس چوکور کے اندر بھی کوئی ہیرا یا زمرد ہونا چاہئے تھا تمہاری غلطی ہے یہ